2025-07-01@02:36:13 GMT
تلاش کی گنتی: 17699
«کرانے کی کوشش»:
(نئی خبر)
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا آج خود مائنس ہوگیا ہے، جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی ہے اور ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ ان خود ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی اسپینڈنگ کرنی ہے، پھر اس کے بعد کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے نہ صرف بجٹ پیش کیا بلکہ کثرت رائے سے منظور کرایا، پنجاب کا 30 سال کا ڈومیسٹک قرضہ...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے جمعے کو پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر 54 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتِ حال کے تناظر میں درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے...
چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی،بھارت کی اسی فیصد زرعی پیداوار ان کھادوں کی مرہون منت ہے،موجودہ صورتحال نئی غذائی قلت کو جنم دے سکتی ہے۔دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحدی کشیدگیوں اور تجارتی پابندیوں کے تناظر میں چین نیگزشتہ دوماہ سیبھارت کو خصوصی کھادکی ترسیل بند کر دی ہے،چین یہ کھاد دیگر ممالک کو بدستور فراہم کر رہا ہے مگر بھارت کے لیے ترسیل روکی جا چکی ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے بھارت کا 80 فیصد انحصار انہی چینی کھادوں پر ہے...
چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 59 پیسےفی کلو مزید بڑھ گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسےفی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181روپےایک پیسےفی کلو تھی، جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسےفی کلو تھی۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بجٹ کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس بات کریں ، پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے،سٹریٹجک غلط فہمیوں کا شکار لوگ اپنا ذہن صاف کریں،بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اہم فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔بین اسٹوکس کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں کئی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔انگلش اسکواڈ میں جو روٹ، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس، بین ڈکٹ، وکٹ کیپر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور اسپنر شعیب بشیر کو شامل کیا گیا ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ پہلے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ حج رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کیلئے قبل از وقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ اس سال پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کیلئے اہل ہونگے۔ حج 2026 کی رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں...

کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے، اپوزیشن کے کسی رکن کا پروڈکشن آرڈر ایک گھنٹہ بھی تاخیر سے جاری نہیں ہوا۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سابق سپیکر اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 284 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف کرنے کا اختیار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دونوں اطراف کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے عمل میں معاونت کرنے والے دوسرے اداروں کے ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے 5، 5 بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری کے بعد اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دونوں ایوانوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے...
ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے طالب علم مصور کاکڑ کی لاش برآمد ہونیکی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مغوی کو داعش نے اغواء کیا تھا۔ اغواء کاروں کیخلاف فوج کی کارروائی کے دوران اغواء کاروں نے مغوی کو شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں اغواء ہونے والے کمسن بچے مصور کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد ہو گئی۔ اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مقامی صحافیوں کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ لاش مصور ہی کی ہے۔ کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمسن...
پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اجلاس 24 سے 26 جون تک اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو حکمت عملی اور گزشتہ چھ ماہ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قومی ادارہ صحے نیشنل ای او سی کے مطابق اجلاس میں جی پی ای آئی کے پولیو ماہرین، پولیو پروگرام کی قیادت، صوبائی نمائندگان اور ڈونرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ مسلسل محنت کے سبب گزشتہ 30 برسوں میں پولیو کیسز میں...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے...

فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز،صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا
فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز،صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات میں فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں سستی کا شکوہ کیا تھا، مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری مانگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی کمیٹی ختم کرنے پر رضا مند تھے، سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو...
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سیاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصا پاک بھارت تنا، مشرق...

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کردی، بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار عوامی سطح پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت مکمل یا جزوی اعداد و شمار کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے شائع نہیں کیے جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی پیشگی اور واضح منظوری کے بغیر محصولات سے متعلق کسی بھی عبوری ڈیٹا کو جاری کرنا پروگرام کی رازداری کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ اس عمل کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری جائزہ عمل اور مجموعی طور پر پروگرام کی کامیابی کے لیے نقصان...
سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں۔ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ وکیل صفائی محمد فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا۔ فریقین میں 5 لاکھ روپے...
گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے حیران کن نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے بجائے پاکستان کو اپنا قریبی اور مخلص دوست سمجھتی ہے۔ سروے کے مطابق46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔ یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے بھارت کا ساتھ دیا۔ مزید یہ کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو حالیہ کشیدگی میں فاتح قرار...
بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے حیران کن نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے بجائے پاکستان کو اپنا قریبی اور مخلص دوست سمجھتی ہے۔ سروے کے مطابق46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔ یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی،...
(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...

مائنڈ یور لینگویج!،اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کرآیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ دہ نے “اتحاد پر دس تقاریر” کا آغاز کیا اور پہلی تقریر میں ہی تائیوان کی تاریخ میں تحریف کی اور اس بات کی تردید کی کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔ تائیوان کے ذرائع ابلاغ اور اسکالرز نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کا حقیقی مقصد “تائیوان کی علیحدگی” کی سوچ کو ابھارنا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہتاریخی نقطہ نظر سے ، قدیم زمانے میں تائیوان جزیرہ مین لینڈ سے...
چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سمردیووس فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سینیگال کے وزیر اعظم سونکو سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین افریقہ دوستی اور گلوبل ساؤتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سینیگال کو آزادانہ ترقی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلاء نے حکومت کی جانب سے سینکڑوں افراد کی بنگلہ دیش جبری ملک بدریوں کو غیر قانونی اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے۔ بھارتی اور بنگلہ دیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو بغیر کسی مقدمے کے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ یہ افراد ''غیر دستاویزی مہاجرین‘‘ ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت عرصہ دراز سے امیگریشن، خاص طور پر مسلمان اکثریتی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے آنے والوں کے بارے میں سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ اعلیٰ حکام ان مہاجرین کو ''دیمک‘‘ اور''درانداز‘‘جیسے الفاظ...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب جیسے نااہل میئر عوام پر مسلط ہیں، جو ایک کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکے، بارانِ رحمت زحمت بن چکی ہے، مطالبہ ہے کہ میئر کو برطرف کیا جائے اور سندھ حکومت محرم میں بلدیاتی مسائل فوری حل کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ ایامِ عزا کا آغاز ہو چکا ہے، مگر شہر میں مجالس و جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا فقدان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں، جس سے شہری حکومت کی نااہلی بے نقاب ہوگئی ہے، مرتضیٰ وہاب جیسے نااہل...
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو...

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں جاپانی زبان سے متعلق آگاہی سیمینار، دو سو سے زائد شرکاء کو جاپان میں کیریئر اپنانے کی ترغیب
لاہور: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (UCP)، لاہور میں “پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپانی زبان بطور کیریئر” کے عنوان سے ایک متحرک اور معلوماتی آگاہی سیمینار کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد نے پرجوش انداز میں شرکت کی، جو جاپان میں تعلیم اور ملازمت کے مواقع دریافت کرنے کے خواہاں تھے۔ یہ سیمینار “جاپان کیریئر پاتھ وے پروگرام” کے قومی فریم ورک کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جاپانی زبان پر عبور، ثقافتی ہم آہنگی اور اسکالرشپس و ملازمت کے مواقع تک رسائی کے ذریعے پیشہ ورانہ ترقی کی جانب رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار میں نمایاں...

دریائے سوات بپھرگیا، 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے،7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،55 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا
سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) دریائے سوات بپھرگیا، خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے،7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،55افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات میں 7مختلف مقامات پر آئے سیاح دریا میں بہہ گئے، ڈوبنے والے 20سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق بائی پاس کے مقام...
سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن ،چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت اور قائمام چیرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی سربراہی میں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر نے اسلام آباد میں 5 پریمیم پیڈل ٹینس سائٹس کی کامیاب نیلامی کرکے 7.6 ملین روپے ماہانہ کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ نیلامی کا عمل شفافیت اور اوپن مقابلے کے سخت اصولوں کے تحت سر انجام دیا گیا، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری...
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں یہ بات قطعی طور پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے نہ کوئی مفاہمت طے پائی ہے، نہ ہی کوئی خفیہ یا علانیہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا جسے سیاسی دباؤ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو...
ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: "نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟ یہ بھی پڑھیے عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا...
بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ...
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی ہے۔(جاری ہے) واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہ تو بنا سکتا ہے اور نہ انہیں حاصل کرسکتا ہے۔ ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دائمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت تسلیم کی۔کچھ دیر قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا تھا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے...
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مجالس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی۔(جاری ہے) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی اور ریاستی نظم و نسق کے ڈھانچے میں باصلاحیت...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نہ صرف اسماعیلی جماعت کے انچاسویں روحانی پیشوا تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان دوست اور کل تک دنیا کے بین المذاہت ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس میں پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی عالم اسلام خصوصاً پاکستان میں ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نہ صرف اسماعیلی جماعت کے انچاسویں روحانی پیشوا تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان دوست اور کل تک دنیا کے بین المذاہت ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔ ان کا قائم کر دہ آغا...
لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اختلافات اور تفرقہ بازی سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس صلاح الدین پنہور نے خود کو کیس کی سماعت سے علیحدہ کرلیا، جس کے بعد بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد برقرار رہنا ضروری ہے اور یہ لازم ہے کہ کسی بھی فریق کو بنچ پر اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وکیل حامد خان نے بنچ میں شامل کچھ ججز پر اعتراض اٹھایا تھا، اور میں بھی اُن ججز میں شامل ہوں، اس لیے ان وجوہات کی بنیاد پر مزید سماعت کا حصہ نہیں بن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) جاپان میں سن 2017 میں نو افراد کو قتل کرنے والے 30 سالہ قاتل تکاہیرو شیراشی کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ وار قتل کے سبب ملک میں ہنگامہ مچ گیا تھا اور شیراشی کو اس وقت "ٹوئٹر کلر" کا نام دیا گیا تھا۔ متعدد قتل کے واقعات کے بعد ملک میں یہ بحث تیز ہو گئی تھی کہ خودکشی سے متعلق آن لائن تبادلہ خیال آخر کیسے کیا جاتا ہے۔ جاپان: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی پھانسی سے پہلے پیشگی اطلاع نہیں موت کی سزا پر عمل جمعہ کے روز ٹوکیو کے حراستی مرکز میں سخت رازداری کے تحت ہوا...
جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے بنچ میں کچھ ججز کی شمولیت پر اعتراض کیا، جن ججز کی 26ویں ترمیم کے بعد بنچ میں شمولیت پر اعتراض ہوا میں بھی ان میں شامل ہوں، میں ان وجوہات کی بنا پر بنچ میں مزید نہیں بیٹھ سکتا جس کئ بعد سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔ سپریم کورٹ میں جاری مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کی سماعت کے آغاز میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس پر کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس صلاح...
نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے۔ خود انحصاری اور ’’آتم نربھر‘‘ کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80 فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔ دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کےلیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر...
آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 30 برس کے کم ترین اسکور 180 پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ اس کا حریف کے خلاف 1995 کے بعد کم ترین ٹیسٹ اسکور ہے، بارباڈوس میں جاری پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز سیم کونسٹاس اور جوش انگلس ٹیم میں واپسی پر بری طرح ناکام رہے۔ کیمرون گرین کی فارم بھی بحال نہیں ہوسکی، ٹریوس ہیڈ نے 59 رنز بنائے، جیڈن سیلس نے5 اور شمائر جوزف نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے روز میزبان سائیڈ کی جوابی اننگز 190 رنز پر ختم ہو گئی، یوں اسے صرف 10 رنز کی سبقت ملی، شائی ہوپ نے 48 رنز بنائے، مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں لیں۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سےاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم...
چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھا دیا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی شہری آباد ہیں۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان میں 9 ملین سے زائد بھارتی مقیم ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم 4.3 ملین بھارتیوں میں بڑی تعداد سافٹ ویئر اور آئی ٹی ماہرین کی شامل ہے۔ اس حوالے سے چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات کے مطابق؛ ’’بیشتر بھارتی پروگرامرز اسٹار لنک کے ذریعے بھارت سے براہ راست رابطے میں سرگرم پائے گئے‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر انجینئرز نے خلیجی ریاستوں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی، تاہم سماعت کے آغاز ہی پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ آپ سے میرا 2010 کا تعلق بھی ہے، فیصل صدیقی اور سلمان اکرم راجا جیسے وکلا نے ججز پر اعتماد کا اظہار کیا، لیکن جس انداز...
جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پنجاب بھر میں آج سے 10 محرم الحرام بمطابق 27 جون تا 6 جولائی دفعہ144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں 7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کے علاوہ کوئی نئی مجلس نہیں ہوگی اور نہ کوئی نیا جلوس...
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی، تاہم سماعت کے آغاز ہی پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ آپ سے میرا 2010 کا تعلق بھی ہے، فیصل صدیقی اور سلمان اکرم راجا جیسے وکلا نے ججز پر اعتماد کا اظہار کیا، لیکن جس انداز سے اعتراض...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ...
ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اعلامئےکے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت...
---فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو جوڑا اور مشکلات کم کیں۔لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔مہمانِ خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹر دور کی سختیاں بھی ہنس کر برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک جماعت سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شاہی قلعے سے سکھر جیل تک سب کچھ برداشت کیا۔قمر...
بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی ایک لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔ https://www.instagram.com/p/DLXvwdPtY8X/ یاد رہے کہ سردار جی 3 کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں حکومت کا حصہ بھی ہے اور حزب اختلاف کی سیاست بھی وہ خود سے کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف آصف علی زرداری بطور صدر اور بلاول زرداری پارٹی کی سربراہی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی سہولت کاری کے کھیل کا بھی حصہ بنے ہوئے ہیں۔ یعنی پیپلز پارٹی ایک ہی ٹکٹ میں حکومت، حزب اختلاف اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کرکے اقتدار کی بندر بانٹ میں اپنے پتے کھیلنے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ حکومت کے بیش تر معاملات پر سخت تنقید بھی کرتے ہیں مگر جب ان کی حمایت یا ووٹ دینے کی باری آتی ہے تو پیپلزپارٹی حکومت کے...
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکا...
حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں اعلان کیا گیا تھا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کیا جائے گا، بعدازاں عوامی بے چینی کے پیش نظر اسے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ تاہم سولر پینلز پر پہلی بار اس قدر بھاری بھرکم جی ایس ٹی عائد ہونے کے بعد سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ مان لیا، سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین آفاق علی خان...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے...
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ،وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)سینئر سیاست دان و تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے میری دوری کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے قربت تھی ،سابق چیئرمین کے بغیر پارٹی میں کسی کی کوئی اہمیت ہے نہ انہیں مائنس کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا قبل ازیں جاوید ہاشمی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لیے جب اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے تو پولیس نے جیل جانے سے روک دیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کوئی خاص پیغام لے کے آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سابق چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی۔محرم الحرام میں امن عامہ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس پر تمام مسالک کے علما کے دستخط بھی موجود ہیں۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں پر فرض ہے کہ آئین کی بالادستی تسلیم کریں۔ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور تشدد کو بغاوت سمجھا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کسی فرد کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حکومتی،سیکورٹی فورسز سمیت کسی فرد کو کافر قرار دے۔ متفقہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لسانی تعصب،فرقہ واریت کی تحریکوں کا حصہ بنے سے گریز کیا جائے۔محرم الحرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(کامر س ڈیسک) اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA)کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا انصار اللہ خلجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے کالم نگاروں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر اورسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق سینئر نائب صدراورموجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے...
اپنے ایک مفصل انٹرویو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ کیساتھ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وعدہ یا قول نہیں دیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے غاصب صیہونی رژیم کو مطلع کر دیا ہے کہ ایران لبنان نہیں ہے اور جنگبندی کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری و درست جواب دیا جائیگا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں غاصب صیہونی رژیم و امریکہ کی جانب سے ایرانی سرزمین پر حالیہ حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کے لئے امریکہ کو تاحال کوئی قول نہیں دیا۔ سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ...
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سی این این کی رپورٹر نتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔ عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کےکلیدی کردار پر مارکو روبیو سے تشکر کا اظہار کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال...

امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے اہم کردار پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم...
جنید اکبر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے شکایات کا انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت کرنے والوں کو حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف بولتے ہیں تو بیرسٹر سیف حملوں کی تعریف کرتے ہیں، پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے آر اوز کو ترقیاں مل گئیں۔ قومی اسمبلی: وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیاشہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ان کی جماعت کی تجاویز کو تسلیم کیا، اسی لیے پیپلز پارٹی اس بجٹ کی حمایت کر رہی ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہر سال اس پروگرام میں فنڈز کا اضافہ کیا گیا، جب کہ اس سال سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ تک آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دیا گیا ہے اور سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں 50 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امن، آزادی اور ترقی کی دعا کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت نے اسلامی ہجری سال کے آغاز پر دعا کی کہ نیا سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا ہے۔ اس مہینے کی مقدس فضیلت ہمیں نیکی، عبادت، رواداری، ایثار اور قومی یکجہتی...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی کے لیے ایک بڑی پیشرفت پر اتفاق ہوگیا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیم معاہدوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اخبار نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت متحدہ عرب امارات، مصر اور دو دیگر عرب ممالک غزہ میں حماس کی جگہ مشترکہ حکومت قائم کریں گے حماس کی قیادت...
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ہمارے آئین میں اس قسم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات لگادیے، علیمہ خان کو پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان کو سائیڈ لائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت ناقابل برداشت جب کہ ریاستی رٹ کے خلاف اقدام بغاوت سمجھا جائے گا۔محرم الحرام کے دوران امن عامہ اور سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک جامع اور متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جس میں تمام مسالک کے نمائندہ علما کی باہمی مشاورت اور دستخط شامل ہیں۔کونسل نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی، پرتشدد اقدام یا شدت پسندی کو بغاوت تصور کیا جائے گا، جو نہ صرف آئینی جرم ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی سراسر خلاف ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔ اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔ترجمان کے...
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی۔عدالتِ عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔ حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب نے اقبال میمن کو پیرول پر زیرِ حراست قیدی کی رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ ملزم کو 48 گھنٹے سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، زیرِ حراست ملزم کی پیرول پر رہائی عدالتی نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘ پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زاید ممالک کو کینسر کے علاج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی دوائیں نہ صرف غیر موثر بلکہ مضر صحت دوائیں فراہم کی گئیں۔ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات جو مختلف اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، معیار پر پورا اترے بغیر 100 سے زاید ممالک کو برآمد کردی گئیں۔ان ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ نیپال، ایتھوپیا سمیت شمالی کوریا، امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے ترقی یافتہ اور بااثر ممالک بھی شامل ہیں۔استعمال ہونے والی ادویات میں نہ صرف کینسر کے خلاف مؤثر جز...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔ اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔ ترجمان کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا کنفرم کردی ،بیوی کے نشہ سے منع کرنے پر تین بیٹیوں کے قاتل کی تین مرتبہ پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ،دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کا مجرم محمد یار کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت میں دلائل دئیے۔(جاری ہے) ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم محمد یار نے بیوی کے نشہ...