2025-08-07@06:03:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6150
«کو نشانہ بنایا گیا»:
(نئی خبر)
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے افسران کو اسلام آباد میں ایک زرعی پلاٹ کی غیر معمولی منتقلی کے لیے خلیجی ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے ایک افسر نے سابق سفارت کار کی ملکیت 2.72 ایکڑ زمین کو خلیجی ملک کے ایک اور شہری کے نام منتقل کرنے کے لیے اس ملک کا دورہ کرنا تھا، تاہم انہیں اس سفر سے روک دیا...
نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے یہ اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے توسط سے جمع کرائی گئی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا مناسب جائزہ نہیں لیا جبکہ سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا جبکہ ان ویڈیوز کو ٹرائل کے دوران نہ درست ثابت کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں چلایا گیا مجرم کو یہ ویڈیوز...
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کیلئے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، جس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال 87 میٹرک ٹن چینی پیدا کی گئی اور اس سال یہ 84 میٹرک ٹن رہی۔ پچھلے سال 77 شوگر ملز نے کرشنگ کی جب کہ اس سال 79 ملز نے کی ہے۔ قیمتوں...

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون بانو کی مبینہ والدہ گل جان کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے قتل کو ’بلوچی رسم و رواج‘ کے مطابق قرار دیتے ہوئے سرداروں اور معتبرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں گل جان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بانو کوئی کم سن لڑکی نہیں تھی بلکہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ اس کے بچے نور احمد (18 سال)، واصد (14 سال)، فاطمہ (12 سال)، صدیقہ (9 سال) اور ذاکر (6 سال) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بحثیت بلوچ،...
فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔ 9 مئی، شاہ محمود سمیت 6 بری، 44 پی ٹی آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) مشرقی جرمن ریاست تھورنگیا کی وزارتِ انصاف کے مطابق، ملک بدر کیے گئے تمام افراد ''تنہا مرد‘‘ تھے جنہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ ان میں سے کچھ افراد ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، اس ملک بدری کے عمل میں سات وفاقی ریاستیں اور وفاقی پولیس شامل تھیں۔ ڈی پی اے نیوز ایجنسی کے فوٹوگرافر کے مطابق، مسافروں کو پولیس کی گاڑیوں اور ہوائی اڈے کی بسوں کے ذریعے جہاز تک لے جایا گیا، اور ہر ایک کو انفرادی طور پر پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں طیارے میں سوار کرایا گیا۔ تھورنگیا...
نورمقدم کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر زاکر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی، سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سزائے موت دینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں، ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں۔ نظرثانی اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے زریعے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں نے نو مئی 2023 کو ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں منگل کو تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو دس دس برس قید کی سزائیں سنائیں۔ واضح رہے کہ کرپشن سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پر تشدد مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں رات کے تقریباﹰ ساڑھے نو بجے پی ٹی آئی کے...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس میں سارے نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ مارچ 2024ء میں یہ سارا کچھ فائنل ہو گیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے...
کوئٹہ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں غیرت کے نام پر قتل واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر مشترکہ قرار داد میں تبدیل کیا گیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ویمن پارلیمانی کاکس کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں نہتے مرد و خواتین کا قتل قابل مذمت ہے اور غیرت کے نام پر قتل کا کسی بھی صورت صوبائی، قومی سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی تعلق نہیں، غزالہ گولہ نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9...
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا سربراہ اے این پی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ سربراہ اے این پی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا جس میں سے 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ پراسکیوشن کے 61 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔ سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری...
ترکیے کے معروف تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار باراک اوچیوت نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ باراک اوچیوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’الوداع ہونا ایک بڑا وصف ہے۔ 6 سالہ جذبے اور محنت پر الزام تراشی کی کوششوں کے باوجود میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت لینا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد نئے پراجیکٹ میں نئے عزم کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باراک اوچیوت مسلسل 6 سیزن میں ترکیے کے تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار رہے ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ’ کثیرالجہتی اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ’ پر ہونے والی سلامتی کونسل کی کھلی بحث کا آغاز کیا۔ یہ جولائی کے مہینے میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران دو اہم تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا...
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق بیان جاری کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹین کا سالانہ چیک اپ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں، جو ایک روٹین ہے۔ اس کے علاوہ فکر والی کوئی بات نہیں۔‘ واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے پہلے پاکستان سے لندن منتقل ہوچکے ہیں۔
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاونٹر نارکوٹکس فورس(سی این ایف)قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کانٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134...
لاہور: حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس...
ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کے ملازمین نے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)ملازمین نے اپنے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے، ہاسنگ اتھارٹی میں میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی ہے،ایف جی ایچ اے کے افسران نے وزیراعظم...
علامتی فوٹو کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر...
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر نے اپوزیشن کے معطل کیے گئے 26 ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ اپوزیشن کے 26معطل اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمن کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کی حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان ارکان کو عوام کا حق نمائندگی ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ...
وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کی حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان ارکان کو عوام کا حق نمائندگی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ 26 معطل ارکان کی بحالی پر نظر ثانی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے معطل کیے گئے 26 ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران اجلاس وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ...
سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔ ڈیوٹی جج پاکپتن مسعود احمد نے موسیٰ مانیکا کی درخواست ضمانت منظورکی.عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے. موسیٰ مانیکا نےکام میں تاخیر کرنے پر فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کر دیا تھا۔واقعے کا مقدمہ زخمی ملازم کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324 (اقدامِ قتل) کے تحت درج کیا گیا تھا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مدعی نے مؤقف اپنایا تھا کہ وہ اور اُس کا بیٹا موسیٰ مانیکا کے گھر پر کام کرتے ہیں. اس...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کے علاقے موسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔9 مئی کے مقدمہ میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملک احمد...
نومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کے علاقے موسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔9 مئی کے مقدمہ میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور الہٰی، عثمان علی، مبارک زیب اور الیاس چودھری کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی جبکہ پارٹی اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منحرف...
پی ٹی آئی نے 5اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی رہنماوں کے ووٹ ڈالنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم میں حکومتی اتحاد کو ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے دستخطوں سے منحرف اراکین اسمبلی کی پارٹی سے بے دخلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پارٹی سے نکالے گئے قومی اسمبلی ممبران میں ظہور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور الہٰی، عثمان علی، مبارک زیب اور الیاس چودھری کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی جبکہ پارٹی اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنی صفوں میں شامل 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے مطابق یہ فیصلہ آئین اور جماعتی پالیسی سے انحراف پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پانچوں ارکان اب قومی...
اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور الہٰی، عثمان علی، مبارک زیب اور الیاس چودھری کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی جبکہ پارٹی اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منحرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:آج 13 جولائی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام نے یومِ شہدائے کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یہ دن 1931 میں سری نگر میں ڈوگرہ راج کے خلاف اذان کی تکمیل کے دوران شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر مختلف ممالک میں کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی جانب سے تقاریب، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جدوجہدِ آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931...
کراچی: موچکو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والے سیمنٹ سے بھرے ٹرک کوچیک کیا جس پر بظاہر سیمنٹ کی 340 بوریاں موجود تھیں۔ چیکنگ کے دوران صرف 193 بوریوں میں سیمنٹ نکلا جبکہ باقی 147 بوریوں میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی چھالیہ کا مجموعی وزن 3001 کلو گرام ہے، چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں بوریوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ چھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرکے گٹکا، ماوا اور دیگر کاموں میں استعمال ہونا تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ کارروائی کے دوران...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی سندھ نے کہا کہ حکومت کی دو تہائی اکثریت ہوگئی تو پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت دس سال کی جا رہی ہے، وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو کہا گیا صدر زرداری کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ بھی ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کہیں نہیں جارہے، اگر وہ ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ وزیر...
چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے ایم-2 پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، نجی کمپنی کی یہ بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ سڑک پھسلن زدہ ہونے کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک اور واقعے میں اسلام آباد کے قریب سنگجانی کے مقام پر ایک کوسٹر بھی موٹروے پر کھائی میں جا گری، جس سے 17 افراد زخمی ہوئے۔ حادثات کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی سندھ نے کہا کہ حکومت کی دو تہائی اکثریت ہوگئی تو پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت دس سال کی جا رہی ہے، وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو کہا گیا صدر زرداری کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ بھی ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کہیں نہیں جارہے، اگر وہ ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ وزیر...
وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہیں۔...
سٹی42: پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کئے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہیں۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق بارش کو ماپنے کیلئے مینوئل طریقہ رائج...
اسرائیل میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے مطالبے پر ہزاروں شہریوں نے تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کی خاطر جاری جنگ کا انجام صرف تباہی اور انسانی المیہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ جنگ بندی ڈیل پر بات چیت کے لیے اپنی حکومت کے دائیں بازو کے اتحادی رہنماؤں ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو طلب کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک کے اندر اور باہر سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی عمران وسیم نے ایک اہم سوال اٹھاتے ہوئے تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تنقید کی ہے۔ اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مرزا آفریدی کے گھر ہونے والے عشائیہ میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو مدعو نہیں کیا گیا، تو اس پر تحریک انصاف کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ عمران وسیم نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے مریم نواز کو اپنا “قائد” تسلیم کر لیا ہے؟ یا پھر پی ٹی آئی، مریم نواز کی سیاست اور طرزِ حکمرانی سے مرعوب ہو چکی ہے؟ عمران وسیم کا یہ بیان سوشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن :برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومتِ برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیا گیا جو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ارسال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ خط “لیبر فرینڈز آف فلسطین اینڈ دی مڈل ایسٹ” نامی گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا اور اس پر پارٹی کے اعتدال پسند اور بائیں بازو کے دونوں دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 59 ارکانِ پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں، خط میں...
بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو...

’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ...
دارالحکومت تل ابیب کے ’ہوسٹیجز اسکوائر‘ میں حکومت مخالف مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ یرغمالی ایلی شرا بی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کا سنہری موقع ضائع نہ ہونے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں میں رات گئے حکومت مخالف مظاہرے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، احتجاجی جلسوں میں شریک مظاہرین نے حکومت کو جنگ جاری رکھنے اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مظاہروں میں مقتولین کے لواحقین نے بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، حماس کی قید سے رہائی پانیوالے ایلی شرا بی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات، ضابطہ اخلاق میں ترامیم، اور انکوائری کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کی نوعیت اور ان کے ازالے کے طریقہ کار پر تفصیلی غور ہوا۔ اجلاس کے دوران یہ تجویز زیر بحث آئی کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹا دی جائیں، ان کے نام پبلک کیے جائیں، تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے یہ تجویز مسترد کر دی۔ بعد ازاں سپریم جوڈیشل...
NEW DELHI: بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے،مودی سرکاروحشی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ مسلمانوں کو کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا ہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔ مسلمان شہریوں کو ان کی شہریت کے باوجود بے وطن کیا جا رہا ہے۔ جیسے احمد آباد کے چاندولا جھیل میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور رجسٹرڈ ووٹر حسن شاہ...
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جاری وفاقی سرکاری اداروں کی ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو گزشتہ سال 4.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 26 ارب روپے کا منافع محض اکاؤنٹنگ ہنر مندی کا نتیجہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے مالیاتی کھاتے میں 30 ارب روپے کا "ڈیفرڈ ٹیکس ایسٹ" شامل کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ یہ اکاؤنٹنگ نفع ہے اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایئر لائن منافع بخش ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو ازسرنو ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے تحت 660 ارب روپے کے قرضوں سے نجات دلائی گئی، جس...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی مسلم کش پالیسیوں پر واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ نے عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی سطح پر اختیار کیے گئے وحشی ہتھکنڈے، نسل پرستی، اور غیر انسانی سلوک کو بے نقاب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی پولیس اور ریاستی ادارے مسلمانوں کو “درانداز” قرار دے کر بے وطن، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مسلمانوں کو ان کی شہریت اور قانونی دستاویزات کے باوجود شناختی ثبوتوں سے محروم کر کے، بغیر عدالتی کارروائی، زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیلا جا...
حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا...
کراچی: آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت کا چھجھہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ آرام باغ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او عارف عباسی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب حاجی منظور بلڈنگ کے چھجھے کا کچھ حصہ گر گیا تھا تاہم ملبہ نیچے گرنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ عمارت میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔
BEIJING: فرانس میں یونیسکو کے 47 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چین کی جانب سے نامزد "شی شیا شاہی مقبرے” کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا۔ چین کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق "شی شیا شاہی مقبرے” چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا ہوئی کے خود مختار علاقے کے شہر ینچوان میں واقع 11ویں سے 13ویں صدی کے درمیان تانگ شیانگ قومیت کی قائم کردہ شی شیا بادشاہت (1038–1227) کے شاہی مقبروں کے آثار کا مجموعہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ شی شیا شاہی مقبرے کی شمولیت کے بعد چین کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے—فائل فوٹو نوشہرہ میں گھریلو تنازع پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کی ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

بی جے پی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف منظم مہم، جبری بے دخل کر کےجزیروں پر پھینکا جارہا ہے، واشنگٹن پوسٹ
بھارت کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے روہنگیا کے مہاجرین اور مسلمانوں کے خلاف منظم مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس مہم کا انکشاف امریکا کے مشہور نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت مسلمانوں اور روہنگیا کے خلاف ایک منظم مہم چلا رہی ہے، جس میں جبری ملک بدری، تشدد اور شہریت سے محرومی کے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مہم نہ صرف انسانی حقوق کو پامالی ہے بلکہ بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک کے ساتھ علاقائی تعلقات کو بھی بگاڑنے کا سبب ہے۔ واشنگٹن پوسٹ رپورٹ کے مطابق بھارت، جسے کبھی دنیا...
عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان ہائیکورٹس میں رٹ دائر کرنے کا آئینی حق رکھتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی رٹ ناقابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل مسترد کیے جاتے ہیں، ہائیکورٹ آئینی اختیارات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان ہائیکورٹس میں رٹ دائر کرنے کا آئینی حق رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا پشاور ہائیکورٹ، کے پی اسمبلی...
—فائل فوٹو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم و لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کے دوران مختلف سینٹرز میں کل 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا۔ترجمان نادرا کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔مختلف ایدھی سینٹرز میں کل 106 یتیموں کورجسٹرڈ کیا گیا، جن میں 46 نابالغ، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔ کابینہ کی منظوری کے بعد قومی شناختی کارڈ قواعد میں نئی ترامیم کا نفاذ اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے... ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد قانونی شناخت کے بعد سماجی و اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔نادرا ڈائریکٹر جنرل کراچی نے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا...
سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعہ کے بعد ملزمان کا بآسانی فرار ہوجانا دراصل حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی مسافر بس سے 10 مسافروں کو اغواء کرنے اور ان میں سے 9 کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے اور فارم 47 کی حکومت کے مذمتی بیانات سے متاثرہ خاندانوں کی تسلی و تشفی نہیں ہوسکتی، جب تک ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ بیان میں کہا...
لاہور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، جب کہ پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی مدد سے پاکستان میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ہنگامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات سے گزشتہ سال لاکھوں بچوں کی صحت و زندگی کو تحفظ دیا گیا ہے۔2024 میں یونیسف نے پاکستان کی حکومت، عطیہ دہندگان اور اپنے شراکت داروں کے تعاون سے ملک بھر میں 565,000 بچوں کو سنگین درجے کی شدید غذائی قلت کا علاج فراہم کیا۔ ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ نومولود اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو بعد از پیدائش لاحق ہونے والی بیماریوں سے تحفظ بھی دیا گیا۔یونیسف کے اشتراک سے گزشتہ سال طبی مراکز...
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کرنے والے مشہور تاجک اسٹار کی پبلک ریلیشنز کمپنی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے مطابق عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ انہیں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔...
شنگھائی( نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک خطرناک کیس میں ایک ملازم کو اپنے ساتھی کو تین مختلف مواقع پر دوا دے کر بے ہوش کرنے اور اس سے اہم کام کے منصوبے چرانے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کا نام لی ہے، جو اپنے ایک کاروباری سفر کے دوران ایک ”سچ بولنے والی دوا“ سے متعارف ہوا۔ دوا کے فروخت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”چند قطرے لوگوں کو سچ بتانے پر مجبور کر دیتے ہیں“، جس پر لی نے اس دوا کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزمانا شروع کیا۔ لی نے اپنے ساتھی، وانگ، کو تجرباتی مضمون کے طور پر منتخب کیا۔ اس کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ...
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ختم ہو گیا، کچھ دیر میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شریک ہیں جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے...
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کونسل نے آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 19 خارج کر دی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی، جسٹس منصور علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک...

بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
دنیا پور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹے، اپنے پیچھے صرف جنازے نہیں، پورے ملک کو سوگوار کر گئے۔ ان میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف اور لاہور کے جنید شامل ہیں، جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔دنیا پور میں جب دو بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو پورا علاقہ دھاڑیں مار مار کر رو دیا۔ عثمان اور جابر کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ تدفین کے وقت ان کی والدہ نے آنسو روک کر وطن سے محبت...
لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے افغانستان سے بھاگ کر پاکستان آنے والے دو بچوں کے والدین کو تلاش کرلیا، جس کے بعد دونوں بچوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغان رفیوجی سینٹر اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے سیشن جج امجد نذیر چوہدری نے بچوں کی حوالگی کے احکامات جاری کیے۔ رحمت اللہ نامی بچہ قندھار سے ایک ٹرک کے ذریعے پاکستان داخل ہوا، پشاور سے ہوتا ہوا چشتیاں پہنچا جہاں سے بہاولپور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اسے تحویل میں لے کر لاہور منتقل کیا۔ اس وقت اس کی عمر تقریباً 12 سال ہے۔ جبکہ حمزہ ولد شمس کو تھانہ سول لائنز لاہور کی حدود...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے خیبرپختونخوا ابھرتا ہوا تجارتی، صنعتی، سیاحتی اور ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکا ہے، یہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن میں قابلِ تجدید توانائی، معدنیات، زرعی صنعت، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بالخصوص نوجوان طبقہ ہی اصل طاقت ہیں، حکومت ان کی فنی تربیت، ٹیکنالوجی کی تعلیم اور رہنمائی پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ایک باصلاحیت، ہنرمند اور کاروبار دوست نسل تیار ہو۔ سیالکوٹ چیمبر تاریخ میں پہلی بار سڑکوں پر، 19 جولائی کو نو ایکسپورٹ ڈے منانے کا اعلان ایکسپریس نیوز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں...
ایران میں جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک شخص کو سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شمال مغربی شہر بوکان میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر مجرم کو سرِعام پھانسی دی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے مارچ میں اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ یہ مقدمہ عوامی جذبات پر گہرے اثرات کے باعث خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ایرانی نظامِ عدل میں ایسے جرائم کے مقدمات میں متاثرہ خاندانوں کو قانونی عمل کا حصہ بنایا جاتا ہے اور بعض اوقات وہ قصاص یا معافی کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ اس کیس میں بھی متاثرہ لڑکی کا خاندان عدالتی عمل میں نہ صرف شریک رہا بلکہ سرعام پھانسی کا مطالبہ بھی کیا تھا تاکہ ایسے سفاک ملزمان کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ...
بھارت میں 25 کروڑ سے زائد مزدوروں اور کسانوں نے نریندر مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں، مزدور قوانین میں ترمیم، بے روزگاری، اور عوامی اثاثوں کی نجکاری کے خلاف ‘بھارت بند’ کے نام سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔ اس ہڑتال نے بھارت میں بینکوں، تعمیراتی کام، صنعتی پیداوار، ڈاک خدمات اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبوں کو مکمل طور پر معطل کر دیا۔ لاکھوں افراد نے سڑکوں پر آ کر مرکزی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا،امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا یہ احتجاج 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں اور کسان تنظیموں کی مدد سے منظم کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت کے نئے لیبر کوڈز کو...
بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی 11 جولائی 2025 کی رپورٹ نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں و روہنگیا پر مبنی منظم، غیرقانونی اور انسانیت سوز پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے اہم نکات: 1. 11 جولائی 2025 کی تازہ ترین واشنگٹن پوسٹ رپورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں بھارتی ریاست کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جاری ریاستی جبر، نسل پرستی اور غیر انسانی سلوک کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔ 2. رپورٹ میں ان تمام وحشی ہتھکنڈوں کا انکشاف...
گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
فرانس میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے جانے والا شخص اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع گیس اسٹیشن پر غلطی سے بھول گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سیر و تفریح کے لیے روانہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا رپورٹس کے مطابق چونکہ انہوں نے سفر کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا تھا، اس لیے راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر گاڑی کا فیول ڈلوانے کے لیے رکتے رہے۔ تاہم ایک اسٹیشن پر وہ...
9 اور 10 مئی توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے چھ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ڈیفنس، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کو نوٹس جاری کردیا، حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ فریقین درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور کاروائی کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں، درخواست گزاروں کے مطابق انہیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور عدالتی کاروائی کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر عامر خان چمکنی نے کہا کہ پشاور۔ نو اور دس مئی کو توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنائی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں، ان کے نام پبلک نہیں کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کے خلاف...
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر شکایات نمٹانے کے بعد ان کے نام عام کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں عدالتی چ سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ذرائع کے مطابق کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹا دی جائیں، ان کے نام منظرعام پر نہیں لائے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔کارروائی کے دوران تین موبائل فونز اور ایک نوٹ پیڈ بھی برآمد کیا گیا۔ ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں،...
کبھی کبھی سیاست کے صحرا میں جب دھوپ تیز ہو جائے منظر دھندلا جائے اور امیدیں سوکھنے لگیں تو کچھ آوازیں ابھرتی ہیں کچھ نعرے گونجنے لگتے ہیں۔ ایسے نعرے جو برسوں سے سننے کو ملتے رہے ہیں اور جن کا انجام کبھی سچائی تک نہیں پہنچا۔ ان ہی میں سے ایک نعرہ ہے قومی حکومت۔یہ نعرہ کچھ ایسا ہے جیسے ریت میں پانی کی جھلک جو دور سے سیرابی کا وعدہ کرے مگر قریب جا کر فقط سراب نکلے۔میں نے سیاست کو صرف اخباروں کے صفحات یا ٹی وی کی سکرین پر نہیں دیکھا۔ میں نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتے، بگڑتے، سنورتے اور پھر بکھرتے دیکھا ہے۔ ضیاالحق کے عہدِ اقتدار سے لے کر آج کے...
جون کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں نے محمد یوسف کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اُسے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے مسافر یطا کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھسیٹ کر لے گئے۔ محمد کے ساتھ اُس کی والدہ، بیوی اور دو بہنیں بھی تھیں، جنہیں مسلح اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی زمین سے گرفتار کیا گیا۔ یہ آبادکار اکثر فلسطینی زمین پر اپنے مویشی چراتے ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم کر سکیں اور غیرقانونی بستیوں کی بنیاد ڈال سکیں۔ محمد یوسف نے جب مسلح آبادکاروں کو اپنی زمین پر دیکھا تو اپنی کھیتی باڑی بچانے کی کوشش کی، مگر سزا اسے اور اُس کے خاندان کو ملی۔ فوجی کیمپ میں اُنہیں شدید گرمی میں گھنٹوں کھلے...
امریکا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس نے عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ ریاست کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہوٹل ملازم نے ایک گاہک کی بیوی کو “خوبصورت” کہہ دیا، جس پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔ یہ معمولی سی بات دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست جھگڑے میں بدل گئی، اور وہاں موجود لوگوں نے اس کا ویڈیو کلپ بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا، جو اب لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ہوٹل کا ایک ملازم نہایت عام اور تعریفی انداز میں اس شخص کی بیوی کو خوبصورت کہتا...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عدالت سے گرین سگنل ملتے ہی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریباً 1400 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے امریکا میں کام کرنے والے 1107سول سروس ورکرز اور 246فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کے تحت کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق ہیں،انہیں بند کیا جارہا ہے اور ان کے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں۔ محکمہ خارجہ میں ملازمین کو بھیجے گئے نوٹس میں وضاحت کی گئی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجا م یونین کونسل 56 اور66 کے رہائیشوںکا اپنے مسائل کے حل کے لیے مظاہرہ برسات سے قبل سیوریج کا نظام تباہی کا شکار علاقے کے رہائشی پریشان میونسپل کا عملہ توجہ دینے کے تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 56کے وارڈ نمبر 4 ٹالپور محلہ ٹنڈوجام میں ڈرینج اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہیعلاقے میں نالیاں بند پڑی ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں علاقہ رائشی راحیل تالپور منصف تالپور عدنان تالپور نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار ٹنڈوجام میونسپل کمیٹی میں تحریری اور زبانی شکایات درج کروائی ہیں تاہم تاحال کوئی عملی اقدام...