2025-08-07@06:03:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6150

«کو نشانہ بنایا گیا»:

(نئی خبر)
    پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام...
    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔  عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مکمل اور جامع تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور انتخاب صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکی حکومت کے پاس ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کرے گا۔ اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دو ہفتوں کے اندر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں باقاعدہ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔   معاہدے کے تحت جنوبی کوریا امریکا سے...
    علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم 33 سے گیارہ سال کے بچے کو اغواء کیا، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس کے دینی تعلیم دینے والے ٹیچر نے اسے اغواء کیا۔پراسکیوشن کے مطابق ٹیچر اسے پنجاب لے گیا، تشدد کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ عدالت نے کہا اس کیس میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، مقدمہ دو دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔ عدالت نے...
    سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ،کس افسر کا کون سا چارج ملا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ عدنان یونس کو ڈائریکٹر کیو ایس کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، علاہ ازیں انہیں ڈائریکٹر واٹر ریسورسزکا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر زہری کو ڈائریکٹر ڈبلیو اینڈ ایس ڈویلپمنٹ کے چارج کے...
    بھارتی شہر گوہاٹی میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹیکنیکل کالج کے 21 سالہ طالب علم سمیع الحق کو کچل دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے اُس وقت طالب علم کو کچلا جب وہ سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا۔ اس کے دوست بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔ دوستوں نے ایک اور کار سوار کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کو جا لیا جس میں آسام کی معروف اداکارہ نندنی کشیپ موجود تھی۔ دوستوں نے ہی سمیع الحق کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ آسامی...
    روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔ سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔ روس...
    اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا۔یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    گزشتہ روز روس کے کامچٹکا نامی جزیرہ نما میں آنے والے 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ارد گرد واقع مختلف ممالک میں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔ اس زلزلے کے بعد سب سے پہلے روس کے علاقے کامچاٹکا کے قصبے سیویرو-کوریلسک میں 3 سے 5 میٹر تک بلند لہروں نے بندرگاہ اور مچھلی پراسیسنگ پلانٹ کو زیرِ آب کر دیا جب کہ کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ سونامی کی لہریں ٹکرانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
    لندن: انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔  سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔ Ben Stokes will miss out on the final Test of the series with a right shoulder injury ❌ And we've made four changes...
    گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔افغان وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان...
    شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
    سربراہ فنانس بن گئے،چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کا عہدہ بھی ہے،نجی ٹی وی واٹرکارپوریشن کے مالی امور شدید متاثر،میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واٹر کارپوریش میں سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، ان کے پاس چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے بھی ہیں۔سکندرزرداری کے ڈی ایم ڈی فنانس بننے کے بعد مالی امور شدید متاثر ہوگئے، واٹرکارپوریشن کے میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل ہوگئی ہیں، مزدور رہنماؤں نے...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنشن سے متعلق طلاق یافتہ بیٹیوں کے حق میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنشن کسی بیٹی کو شادی کی حیثیت پر نہیں بلکہ اس کے قانونی حق کی بنیاد پر دی جائے گی۔ عدالت نے سندھ حکومت کے 2022 میں جاری کردہ امتیازی سرکلر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔ 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ: ’پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات یا بخشش نہیں، اور یہ حق اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے۔ اس میں تاخیر کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ:...
    کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی خواتین نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے خواتین نشست کی دیگر امیدواروں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور ثمینہ خالد کو آج دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹ کی اس ضمنی نشست پر انتخاب خیبرپختونخوا میں 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے تعلق رکھنے والے...
    پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ڈیجی اسکلز کا تیسرا مرحلہ بالآخر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ایک سال کی تاخیر کے بعد اِگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے ڈیجی اسکلز 3.0 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد آئندہ ساڑھے 3 برسوں میں ملک بھر کے نوجوانوں کو 30 لاکھ مفت تربیتیں فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کا پہلا بیچ یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، جس میں 3 لاکھ نشستیں دستیاب ہوں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس لیے خواہشمند افراد فوری رجسٹریشن کروائیں۔  15 پرانے کورسز + 10 نئے کورسز شامل ڈیجی...
    یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد، مقبوضہ کشمیر میں 13گھروں کو مشکوک افراد کی زیر ملکیت ہونے کے شبہ میں بغیر کسی قانونی کارروائی کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کسی بھی پرتشدد واقعے کے رونما ہونے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت، بھارتی میڈیا اور تحقیقاتی اداروں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آج کسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بعد لیکن پہلے ہمیشہ کشمیریوں سے لڑی جاتی ہے؟ انہوں نے کشمیر میں مکانات کو...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، 5 اگست کو ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے ، بانی رہا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، میرے اوپر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے...
    لاہور: کوئٹہ سے شروع ہونے والا حقوق بلوچستان لانگ مارچ لاہور میں روک دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں یہ قافلہ 25 جولائی کو کوئٹہ سے روانہ ہوا تھا اور اسے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم پنجاب حکومت نے مارچ کو منصورہ لاہور سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمائوں سے مذاکرات کئے۔ حکومتی وفد میں مریم اورنگزیب کے ساتھ صوبائی وزیرقانون ملک صہیب احمد بھرتھ اورصوبائی صحت خواجہ سلیمان رفیق شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور حقوق بلوچستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پاکستانیوں کی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہو جانے کا دعوٰی بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ میں منگل کو اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان میں مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارتکاروں سے خطاب کیا۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، جاپان، نیدرلینڈز اور سعودی عرب شامل ہیں۔اعلیٰ سطحی سٹریٹجک بریفنگ میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں، ٹیکس اصلاحات کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر...
    ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی مسائل پاکستان حکومت نہیں سنبھال سکتی تو واضح کرے، ہم طالبان حکومت سے بھی رابطہ کر کے زائرین کے لئے افغانستان کا راستہ مانگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ محمد رمضان توقیر نے قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اربعین کے موقع پر  ایران عراق جانے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں کو بند کرنا حکومت کا  غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس میں شریک زائرین سالاروں کے ہمراہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی...
    عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے،...
    وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا  ۔ این ڈی ایم اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔ حکومت پاکستان نے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے، ”حقیقی آزادی“ کے لیے عام آدمی کو اولاد اور اپنی اولاد یہودی لابی کے لیے، قربانیوں کے لیے...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
    —جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کردیا۔جس میں کہا گیا ہے 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں، جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو تباہ کر رہی ہے۔عدلیہ کو ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، انصاف نظر آنا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
    ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدوروں کے کام کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ چھ زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ کان میں گیس بھر جانا بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود مزدور واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، اور آغا محمد سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
    پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے...
    آرڈیننس کے سیکشن 5 اور7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور سیل ممنوع ہے۔ پارکس میں سگریٹ، ای-سگریٹ، ویپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے پارکوں اور باغات کو "نو سموکنگ زون" ڈکلئیر کر دیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پروہبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کی شقوں کا اطلاق کیا جائے گا۔...
    —فائل فوٹو ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں، درخواستیں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے دی گئی ہیں۔دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ ادا کرنا پڑیں گے، مجموعی طور پر ملک بھر کے صارفین کو 53 ارب...
    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔ سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے...
    نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کیلئے کوشاں ہے۔...
    صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
    تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں شہرت حاصل کی۔ وہ اس وقت ملک کے مقبول ترین فیملی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پہچان انوکھے مواد، روزمرہ اپ ڈیٹس، اور مسلسل تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے ہے۔ ان پر کئی قانونی مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور وہ ایک تازہ کیس کے باعث ایک بار پھر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ اب رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ایک نئے اور سنگین نوعیت کے تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رجب کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، اور ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ...
    اسلام آباد(خبرنگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیلی ادارے پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی پی ای پی اے کی کارکردگی کو جواز بنا کر فیصلہ کیا گیا ہے 30 نومبر 2025 تک ایجنسی کو ختم کرتے ہوئے بنیادی ماحولیاتی ریگولیٹری ذمہ داریوں کو براہ راست وزارت موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کردیاجائے دستیاب دستاویز میں پاک ای پی اے کی کارکردگی کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں اس کے موجودہ مینڈیٹ اور اثر و رسوخ کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور ایک ہی اے کو "باکس ٹکنگ ایکسرسائز" کا لیبل لگایاگیا ہے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تین چار ٹیکنیکل افسران کو رکھ کر باقی سٹاف...
    شکار پور (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر شکارپور کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیئے گئے۔ مسافروں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا...
    لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
    لاہور: جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی...
    اسلام آباد: ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، رکن صوبائی اسمبلی (اپوزیشن لیڈر پنجاب) کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا دی جو برقرار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کو سیٹ سائیڈ نہیں کیا گیا اور عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف تھا جو خود اپیل کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے تھے جبکہ کیس سے متاثرہ دیگر لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو سیٹ سائیڈ کرتے ہوئے عبدالطیف...
    مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی  پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ ایس پی مرزا  زاہد کے مطابق مقامی افراد  نے شناخت کی کہ  مرنے والا تیندوا وہی ہے جو  آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ  خونخوار جانور  ایک بار انسانوں  پر حملہ کردیں تو باربار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔ سری لنکا کے سابق...
    ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عمران کو پلاٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ ،سول جج وقار احمد راجا نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس چیئرمین سی ڈی اے کو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مختلف کیسز اور سماعتوں سے متعلق دیکھنے میں آیا ہے کہ مقررہ وقت میں سی ڈی اے کی طرف سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا نہ ہی ریکارڈ پیش کیا جاتا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں14سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن ارکان احمد مجتبیٰ اور اسامہ سے حکومتی ایم پی ایز کے اسٹاف نے بدسلوکی کی، اپوزیشن کے اعجاز شفیع، محمد علی اورخالد نثار ڈوگر نے حکومتی ارکان سے گالم گلوچ کی۔چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ممبران کو زد و کوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،  ہم نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس سنی، یہ لوگ ہم پر حملہ کر رہے ہیں، آج ہمارے ممبر پر حملہ کیا گیا ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء) پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا، پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے کے گارڈ اور ملازمین کی پی ٹی آئی ایم پی ایز کو غلیظ گالیاں اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کی کوشش کے بعد ایوان میں جھگڑا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جہاں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
    ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk)...
    پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کیسز، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے پی ٹی آئی رہنماوں کو سزائوں کے معاملے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیسز میں فئیر ٹرائل نہ ملنے کی شکایت کی گئی ہے۔معین ریاض قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کو مداخلت کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 9 مئی کیسز میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، گزشتہ دنوں میں عدالتیں خصوصا...
    انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں کے معاملے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز میں فئیر ٹرائل نہ ملنے کی شکایت کی گئی ہے۔ معین ریاض قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مداخلت کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 9 مئی کیسز میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، گزشتہ دنوں میں عدالتیں خصوصاً اے ٹی سی رات 2 بجے تک لگائی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ 9 مئی کیسز میں نامزد قیادت اور کارکنان کے خلاف سیاسی...
    فائل فوٹو۔ ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گہانی تنگ میں آبادی پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔  یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، بچی جاں بحق، لڑکا زخمی آزاد کشمیر میں تیندوا 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا ایس پی ہٹیاں بالا مرزا زاہد نے دعویٰ کیا کہ مقامی افراد نے تیندوے کی شناخت کی، تیندوے نےگزشتہ روز حملہ کرکے نوجوان کو بھی زخمی کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دو روز قبل تیندوا گھر سے آٹھ سال کی بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی...
    وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پر غیرقانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر اقتدار میں فیڈرل لاجز،سرکاری ہاسٹلز اور کمپلیکسزپرغیرقانونی قابض افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 509افسران سے سرکاری رہائش گاہیں واگزارکروا لی گئیں۔150سے زائد نادہندہ سرکاری افسران کو کرائے کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے،نادہندگان میں ایوان صدر،وزیراعظم آفس،سپریم کورٹ سمیت بڑے اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں،وزارت ہاوسنگ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ۔وفاقی وزیرِہاوسنگ وتعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق اسٹیٹ آفس اور انٹیلیجنس بیورو کے اشتراک سے غیرقانونی قبضوں کیخلاف مشترکہ سروے...
    اسلام آباد: ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی نہیں کی، عدالتی فیصلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی نہیں کی،...
    فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا۔ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کرلی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش...
    سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کو 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا، 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ...
    آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی لائن آف کنٹرول سے متصل علاقے پانڈو میں انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے خونخوار تیندوے کو بالآخر ہلاک کردیا گیا۔ ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درندے کو مار گرایا، جس سے مقامی آبادی کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق خونخوار تیندوے کی دہشت کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ 2 روز قبل تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی لاش بعد ازاں کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ اس کے...
    سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 8 اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی بینچ میں شامل ہیں۔عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں. لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری...
    قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنا ہی پسٹل چلنے سے مخصوص اعضاء سے محروم ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ قصور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او کو 24 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، اس کے علاوہ ڈی پی او قصور معصوم بچی کے گھر بھی پہنچے جہاں انہوں نے بچی کے...
    ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان آف پاکستان کے نام خط لکھا ہے جس میں 9 مئی کے مقدمات کے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معین ریاض قریشی جی جانب سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات نہ صرف سیاسی انتقام پر مبنی ہیں بلکہ عدالتی و آئینی بحران کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ان مقدمات میں غیر معمولی سرگرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور صبح سے رات دیر تک سماعتیں جاری رکھتی ہیں، جس سے شفاف ٹرائل کا اصول متاثر ہورہا ہے۔ معین ریاض...
     ویب ڈیسک : وادی جہلم میں آبادی میں گھس کر بچی کو ہلاک اور لڑکے کو زخمی کرنے والے تیندوے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔  ایس پی جہلم مرزا زاہد کے مطابق وادی جہلم کے دور دراز گاؤں نلئی میں خون خوار تیندوے کو ہلاک کردیا گیا، یہ تیندوا آبادی میں گھس آیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔   انہوں نے بتایا کہ یہ تیندوا آبادی میں گھس کر انسانوں پر حملے کرتا تھا، تیندوے نے ایک بچی کو ہلاک جبکہ ایک لڑکے کو زخمی کیا تھا۔   اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
    یہ واقعہ چین کی لیاوننگ صوبے کے شہر شین‌یانگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے بونٹ کو شیشے نما پلاسٹک سے بنے ایکوریئم میں تبدیل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق اس بونٹ میں زندہ مچھلیاں ڈالی گئیں تھیں جسے دیکھ کر عوام اور حکام شدید برہم ہوئے ہیں۔  گاڑی کے مالک نے مزاقاً کہا کہ وہ ماہی گیری کے دوران اپنی مچھلیاں پکڑنے کی بالٹی بھول گیا تھا اور اسی واسطے اس نے اپنی کار کے بونٹ میں پانی اور مچھلیاں ڈال دیں۔ اس نے کہا کہ میری نیت صرف انوکھی ویڈیو بنانا تھی، میں ٹریفک میں گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، کئی صارفین نے کہا کہ یہ مچھلیوں...
    منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بطور ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز وسطی اور مغربی ایشیا کے خطے میں اے ڈی بی کے اسٹریٹجک ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گی وہ اے ڈی بی کے 11 ممالک سے تعلقات کی قیادت کریں گی ان ملکوں میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ان کا تقرر آج سے موثر ہوگا.(جاری ہے) مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہم سے پارلیمنٹ میں وعدے کیے جبکہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی وعدے کیے گئے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کا احترام کرنا ہے تو جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ تقریبا چھ برس قبل 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 منسوخ کرتے وقت کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندی ختم ہو گی تو کیا اب عسکریت...
    لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس سے چند روز قبل 25 جولائی کو لکھا گیا، جو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ: "اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ صرف برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا فیصلہ نہیں کر سکتا، لیکن برطانیہ کی طرف سے باضابطہ تسلیم کیا جانا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہوگا۔" پارلیمنٹیرینز نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کی...
    پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت...
    الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متلعق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے، ہم نے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کمیشن...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری معرکے سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر رِشبھ پنت دائیں پاؤں کی انجری کے باعث 5ویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نرائن جگدیشن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رِشبھ پنت کو مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ سیریز کے فائنل میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ پنت نے اس سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی دکھائی، انہوں نے 479 رنز بنائے، جس میں 2 سینچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل ہیں، اور ان کا اوسط 68.42 رہا۔ وہ بھارت کے لیے اب تک تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے...
    دنیا کی تاریخ یہ بات بسا اوقات ہمیں بتا چکی ہے ، دکھا چکی ہے کہ جب بھی کوئی فرماں روا تخت اقتدار پر براجمان ہوتا ہے اس کی تمام خامیاں روپوش ہو جاتی ہیں۔ اس کی لغزشوں پر پردہ پڑ جاتا ہے، اس کی غلطیاں دھندلا سی جاتی ہیں۔ لیکن جیسے ہی وہ حاکم وقت اپنے تخت سے اترتا ہے اس کے چند برسوں بعد سب پر اس دور کی حقیقت کھلتی ہے، اس کی خامیاں بھی سب کو یاد آ جاتی ہیں، لغزشوں سے بھی پردہ اٹھ جاتا ہے اور غلطیاں بھی طشت از بام ہو جاتی ہیں۔ اس لیے تاریخ کسی دور میں کیے گئے فیصلوں کو اس دور کے گزرنے کے چند برس بعد پرکھتی ہے۔...
    پسماندہ ممالک کیوں ترقی نہیں کر پاتے؟ سوال میں کسی قسم کا الجھاؤ باقی نہیں رہا ۔ جواب سادہ سا ہے۔ ان تمام ممالک کے حکمران‘ ایک جعلی نظام کے ذریعے عام لوگوں کی گردن پر سوار ہو جاتے ہیں۔ جذباتیت‘ مذہب پرستی اور جنونیت کی وہ فضا قائم کر دیتے ہیں جس سے عوام کے سنجیدہ مسائل پس منظر میں چھپ جاتے ہیں۔ بلکہ ایسے مسائل بیان کیے جاتے ہیں جن سے عوام کی براہ راست بھلائی کا کوئی تعلق نہیں۔ ترقی پذیر ملکوں کی فہرست ترتیب دیجیے ۔ ان کے معاملات مکمل طور پر یکساں بگاڑ کا شکار ہیں۔ یوں کہنا چاہیے۔ کہ یہ ایک دوسرے کی کاربن کاپی ہیں۔ اگر آپ مسلمان ممالک کے الجھاؤ کو دیکھیے...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔  حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔ تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ ...
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ زائرین کو سکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا...
    سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔سعودی عرب میں ایک خصوصی سرجیکل ٹیم نے 8گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈیڑھ سالہ دھڑ جڑی شامی بچیوں سلین اور ایلین کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔سرجیکل ٹیم کے سربراہ اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 24 ماہرین اور اسپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل...
    —فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں خاتون کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قبرستان میں کیسے تدفین کی گئی، گورکن راشد محمود نے پولیس کو بتا دیا۔گورگن کا  کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ گورکن نے بتایا کہ مجھے 1 گھنٹے میں قبر تیار کرنے کے لیے قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے فون پر ہدایت...
      آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، جو چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چناری پولیس اسٹیشن کے اہلکار عبد الواحد کے مطابق 8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ جویریہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش...
     وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی بذریعہ سڑک ایران ،عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایکس پر محسن نقوی نے ایک...
    جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری...
    وفاقی حکومت نے اربعین (چہلم) کے موقع پر عراق اور ایران جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف تاہم فضائی سفر کی اجازت برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے میں ممکنہ خطرات کے باعث یہ مشکل قدم قومی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان،...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال زائرین اربعین کیلئے زمین راستوں سے ایران اور عراق نہیں جا سکیں گے۔ یہ مشکل فیصلہ عوام کی حفاظت اور قومی سلامتی  کیلئے کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے مزید لکھا کہ البتہ زائرین بائی ایئر سفر کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر زمینی راستے سے اربعین کیلئے ایران اور عراق جانیوالے زائرین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ...
    مانسہرہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدرکا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تین انجم گزرے ہیں ،اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کوبھی بلاتااورکہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔یہ کیا تھا،میں اب کھری بات کروں گا تو پھر ۔ رپورٹر کاکہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں،اس پر کیپٹن صفدر نے کہاکہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے...