2025-11-05@10:45:36 GMT
تلاش کی گنتی: 8124

«کو نشانہ بنایا گیا»:

(نئی خبر)
    تینوں ممالک کے مستقل مشن درخواست کرتے ہیں کہ آئی اے ای اے سیکریٹریٹ کی جانب سے آئی اے ای اے کے تمام رکن ممالک کو آئی این ایف سی آر سی آر سی دستاویز کے طور پر اس خط کو مناسب طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جوہری معاہدے کے خاتمے اور قرارداد 2231 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایران روس اور چین نے مشترکہ طور پرخط لکھا ہے کہ اب اس معاملے پر رپورٹ کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی اور سفیروں کو ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے نام ایک مشترکہ خط میں تینوں ممالک کے نمائندوں اور سفیروں نے آئی اے...
    بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے اُن کے چہرے کا تجزیہ کر کے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے، جو دراصل ایک من گھڑت کہانی ہے۔ یاد رہے کہ بفیلو پلاسٹی یا ’بل ہارن لپ لفٹ‘ ایک ایسی سرجری کو کہا جاتا ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو معمولی سا کم کیا جاتا ہے...
    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے مالی اختبارات منجمد کرنے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 18 حکومتی شخصیات کا دورہ لندن کھٹائی میں پڑ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے ذمے دار زانگ شینگ کو بڑا عہدہ مل گیا،جس کے بعد وہ فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور چیئرمین زانگ یو شی کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل زانگ شینگ من نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن ہوں گے۔ انہوں نے 1978 ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ تقرری 4روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-20کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ہوگیا۔2 سال سے زاید گزر جانے کے باوجود کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والے عاطف نظر کمپنی کو ہی گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا بھی ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی ہے۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہے جوکریم آباد انڈر پاس بنانے میں مستقل تاخیر کا شکا ر ہے جس کے باعث کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں 5گنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-11 اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے مالی سال2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔ خبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے )  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے عوامی اعتماد اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیے جائیں گے، کسی کو بند کمروں میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  کے پی کے کا کہنا تھا کہ جس دن وزیراعلیٰ کے لیے میرا نام آیا تو کہا گیا ہمیں قبول نہیں لیکن آج عوام نے بتادیا کہ مجھے وہ قبول کرتے ہیں،  میرے خلاف ملک گیر سطح پر پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگرد اور ناتجربہ کار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مگر میں اپنے کام سے جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے  بلیک میل  کیا۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی  انکوائری...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
    چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختونخوا کے عوام کی آنکھوں میں چمک دیکھیں جو اس بات کی نوید ہے کہ خیبر پختونخوا نہیں بلکے پورے پاکستان میں انقلاب آئے گا، پہلے دن سے میرے خلاف لگے ہوئے ہیں کہ یہ ڈیلور نہیں کر پائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے، چارسدہ اور خیبر نہ جاؤ مارے جاؤ گے میری جان عوام میں ہے میرا جینا مرنا عوام ہے، عوام تیاری پکڑیں عمران خان کو رہا کرانے کے لیے جلد قیادت ہدایات جاری کرے گی۔ وہ چارسدہ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا،  کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
    ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔ اس ہیکنگ...
    کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ستمبر 2025 میں 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں تقریباً 68 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا، جبکہ ستمبر میں موصول ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس سے قبل اگست میں سعودی آئل فیسیلٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کو 4 کروڑ...
    ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تربت میں نوجوان حیات کو والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا اقلیتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فساد فِی الارض قرار دے چکی، ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ادب کی نامور دانشور کو 5 سال کا قانونی ویزا ہونے کے باوجود ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ویزا شرطوں کی مبینہ خلاف ورزی کے سبب نئی دہلی واقع ہوائی اڈے سے جلاوطن کی گئیں لندن یونیورسٹی کی پروفیسر فرانسسکا اورسینی کے معاملہ پر کانگریس نے مودی حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ اورسینی کو ملک سے باہر کرنے کا فیصلہ امیگریشن فارمیلٹی کے سبب نہیں کیا گیا بلکہ یہ آزاد، سنجیدہ سوچ والے دانشوروں کے تئیں مودی حکومت کی دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔ لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز...
    فال فوٹو۔ گوادر کے قریب 4 بروڈز  وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ یہ وہیل معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔ آخری بار موجودگی کا ریکارڈ نومبر 2023 میں جیوانی سے ملا تھا۔ جہاں بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔بروڈز وہیلز عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور زیادہ ترجھنڈ کی صورت میں تیرنے والی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عائد کی گئی ہے، اس لیے اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ضرورت نہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی کےلیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پرپابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے نہ کہ آرٹیکل 17کے تحت۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
      لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔ انہوں نے کہا ک ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی قیادت میں عدالتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے نمایاں نتائج دیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی جو اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور...
     پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی...
    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔ تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
    ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں وزارت کے کوہسار بلاک میں واقع چھت یا کمیٹی روم میں ہواجبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوئے، ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر موسم کی صورتِ حال اور شہادتوں پر غور کیا...
    کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر خوف ناک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف ولد بادشاہواز کے ناموں سے ہوگئی ہے، جبکہ...
    مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہیں جمعۃ المبارک سے ایک دن قبل گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور نمازِ جمعہ کے لیے مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سالہ نظربندی کے بعد رہا اپنے ویڈیو بیان میں میر واعظ نے کہا کہ وہ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت عبادت کو جرم بنا دیا گیا ہے اور بنیادی مذہبی و انسانی حقوق زبردستی سلب کیے جارہے ہیں۔ نمک حرام افغان طالبان کا وفد بھارت جا کر مودی کی کشمیر پر حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔ آج انکے سوشل میڈیا...
    پاک چین عدالتی تعاون کیلئے سپریم کورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں اور یہ دوطرفہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور عوامی جمہوریہ چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو کے ذریعے دونوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن 22ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ امریکی قومی قرضوں کا حجم 380 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق امریکی کانگریس گیارہویں بار وفاقی حکومت کے لیے عارضی بل منظور کرنے کی کوشش میں ناکام رہی اور فی الحال دونوں جماعتوں کے پاس مذاکرات کے نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے ایک امدادی مرکز میں وفاقی ملازمین جن کی اجرت واجب الادا ہے، مفت کھانا حاصل کرنے کے لیے درجنوں میٹر لمبی قطار میں کھڑے رہے۔ امریکی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 18 سے 20 اکتوبر تک امریکا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ کراچی پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جہاں نہ پانی دستیاب ہے، نہ بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکارہ ٹریفک نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب اس...
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان عدالتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کی سپریم کورٹس نے باہمی تعاون کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی سپریم کورٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہوئے ہیں اور یہ دوطرفہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور عوامی جمہوریہ چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس نے مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو کے ذریعے دونوں نے چیف جسٹسز نے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے، استعداد کار میں اضافے اور علمی تبادلے کے عزم کا اعادہ...
    ایس پی تھانہ آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
    کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے دلتوس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف...
      نیویارک (ویب دیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض عائد کر دیا۔ذرائع وزارت فوڈ کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آئی ایم ایف نے گندم پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔وزارت فوڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے گندم پر کم ازکم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کر دیا ہے، امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی، آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی، آئی ایم ایف نے بھی اس لیے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کو دیے گئے...
    وفاقی کابینہ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع، پنجاب حکومت نے مکمل کیس جمع کر دیا — عظمیٰ بخاری   وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور ان کی پبلسٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے؛ کسی بھی اشتہاری میٹریل کو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جمعے کے خطبات اور اذان تک محدود رہنا چاہیے اس پر پراسیکیوشن سیل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجدیں بند نہیں کی جائیں گی، مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم کررہی ہے اور کسی بھی گروہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،...
    راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا،  سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
    محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے 79سال مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل فوجی قبضہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین اور مستقل خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب...
    غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔ یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔  فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے...
    تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کر دی تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا بے گناہ ہے یا ملزم،  شہباز بھٹی کو تھانہ سٹی صادق آباد نیو ٹاؤن اور وارث خان درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل...
    اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری واقعات میں پے در پے اضافہ متعلقہ پولیس اپنے بیٹروں کے ذریعے نوٹ بٹورنے میں مصروف ( رپورٹ؍ اسد رضا) تھانہ بلال کالونی کی حدود میں اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے واقعات میں پے در پہ اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ بلال کالونی حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانے کا عملہ ایس ایچ او بلال کالونی کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر کو موکلیں دینے میں مصروف علاقے میں ماوا گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری جوا سٹہ اور منشیات کی محفلیں کوئی روکنے والا نہیں علاقے میں ٹھیلے پتھارے ہوں یا کوئی پان کا کیبن ایس ایچ او بلال کالونی اپنے بیٹروں کے ذریعے فیض یاب...
    ابوظہبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس کردیں ابوظہبی پولیس کے مطابق 140 ملین درہم تقریباً 10 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار 642 سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔ پولیس کے مطابق عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، سستے ہولی ڈے پیکجز کےنام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن  15 میں خصوصی سیل قائم کر...
    اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی علما و مشائخ کونسل  نے اسلام میں محراب و منبر کو اصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور فکری رہنمائی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام معاشرے کا روشن کردار اور قوم کے فکری و روحانی رہنما ہیں۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور نفرت آمیز ماحول ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ یہ ماحول ختم کرنے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور امن کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ گزشتہ روز یہاں  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماء و مشائخ کونسل کے دوسرے اجلاس کے بعد وزارت مذہبی امور...
    تونس: تیونس کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ 30 کو بچا لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ مہدیہ کے پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان ولید شتابری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشتی پر 70 افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد 40 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، اور 30 افراد کو بچا لیا گیا، یہ تمام صحارا افریقہ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تیونس ہر سال ہزاروں افریقی تارکین وطن کے لیے یورپ سمندر کے راستے پہنچنے کا ایک اہم گزرگاہ ہے، جس کا ساحل...
    نیویارک: شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:   ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس (شکایت) دائر کر دیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور غیر قانونی الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251023-08-23 اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ،ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا۔ آل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251023-08-20 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدنہیں کی جاسکے گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم صنعت کی طرف سے ہر ماہ 20 سے 25 کنسائنمنٹس درآمد کیے جاتے ہیں اور ایک کنسائنمنٹ کی مالیت 15...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے داخلوں کی منسوخی کا معاملہ,عدالت نے درخواست گزار تین طلبا کو امتحانات میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو حلف نامے یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں،اگر طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبا کے مستقل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کردیا گیا، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، درخواست میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار ٹرائل ہو چکا ہے، کچھ ملزمان کو سزا ہوئی، کچھ بری ہو چکے ہیں، صرف عبید کے ٹو اب بھی جیل میں ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی۔پولیس کے مطابق 1998 میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔انسداد دہشت گردی...
    ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب واقعے کے پی ٹی فلاق اوور سے متصل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار افراد کے شیشہ نا کھولنے پر گاڑی کے شیشے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم، قریب موجود شاہین پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اس ہی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے...
    —فائل فوٹو امپریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی۔امپریل کالج لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس نہیں کھولا جا رہا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امپریل کالج کا کوئی ایسا منصوبہ زیرِ غور نہیں، ہمارے تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔
    راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شہری نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے اسکریپ کے گوداموں سے متعلق شکایت کی تھی، ملزمان شہری کو رسیوں سے باندھ کر پلاسٹک کے پائپوں، لاتوں اور مکوں سے مارتے رہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام...
    20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی...
    ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اس کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کیے جائیں گے، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کسی بھی انتہا پسند تنظیم یا...
    حکومتِ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کا معروف تعلیمی ادارہ امپیریل کالج لندن، لاہور کے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نہ صرف اپنا کیمپس قائم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جسے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بیان ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا، سینکڑوں بار شیئر کیا گیا اور وسیع سطح پر زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے...
    ہنرمند نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع، دیہی خواتین کے لیے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام بھی متعارف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میںصوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے ’’مریم نواز فری پرواز کارڈ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ: اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فنی تربیت دی جا چکی ہے۔ ان میں سے 75 ہزار نوجوانوں کو ملک میں روزگار ملا، جبکہ15 ہزار نوجوانوں کو بین الاقوامی اداروں...
    لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور...
    کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا کیس اس وقت سامنے آیا جب ایک درآمد کنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کوظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی جبکہ یہ اشیاء بھارتی ساختہ نکلیں۔ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 24.22 ملین روپے مالیت کی ان اشیاء کی کلیئرنس روک دی۔ اس ابتدائی کارروائی کے بعد کلکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاشیں شناخت کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی تھی۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2025ء منظور کیا ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا، پنجاب حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لیا، پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2022ء اب متروک ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہری اور دیہی کونسلز کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے، پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق  کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ ریفرنس کے مطابق سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، قانونی کارروائی سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ملتوی شدہ سماعت...
    رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
    وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً  400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔دستاویزکے...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
    کراچی: لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول...
    دنیا کی پہلی ویب میل سروس ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیہ ایک وقت میں ایک ایسے بولی وُڈ ڈرامے کا حصہ بن گئے، جس میں مرکزی کردار کوئی اور نہیں بلکہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان تھے۔ ایشوریا، سلمان خان اور صابر بھاٹیہ کا یہ واقعہ آج بھی انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ یاد کے طور پر زندہ ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور بولی وُڈ کی دنیا ایک رات کے لیے آمنے سامنے آگئی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ سن 2001 کا بتایا جاتا ہے، جب صابر بھاٹیہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا کہ وہ ایشوریا رائے سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے میڈیا میں ہلچل مچا دی اور...
    کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے،...
    کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا  گیا۔ فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے  اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک بڑی تبدیلی کے تحت ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی برطرفی نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر رضوان کا ’مذہبی ماحول‘ پسند نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ راشد لطیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ کیا صرف اس لیے کہ رضوان نے فلسطین...
    اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
    اسلام آباد (خصوصی رپور ٹر+نوائے وقت رپورٹ) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر  کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آ گیا۔ دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ ہم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے یقینی بنایا تھا کہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو اجلاس کے بعد جمع کروا دی جائے گی۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے غیر آئینی...
    امریکا میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو پاک امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا  گیا ہے۔  یہ اعزاز علی ظفع کو پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو دنیا بھر بلخصوص امریکا میں فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کی فنکارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ثقافتی اقدار کو عالمی سطح پر متعارف کروایا بلکہ ملک کے مثبت تصویر بھی پیش کی۔ علی ظفر کی موسیقی، آرٹ اور سماجی کاموں کو پاکستان کی نرمی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔ تقریب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت پاکستان نے بڑا اقتصادی فیصلہ کرتے ہوئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم 2023ء نافذ کر دیا۔ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بغیر کرنسی کے مال کے بدلے مال کی تجارت ممکن ہے۔وفاقی حکومت نے بارٹر ٹریڈ میکانزم میں اہم ترامیم بھی جاری کر دیں، بارٹر ٹریڈ اب صرف افغانستان، ایران اور روس تک محدود کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ممالک کے درمیان سامان کے تبادلے کو باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، ‘‘کنسورشیم’’ کے تحت اب ایک سے زاید پاکستانی کمپنیاں مشترکہ معاہدہ کرسکیں گی،انفرادی افراد کو بھی بارٹر ٹریڈ کی اجازت دے دی گئی، ایس آر او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">براٹسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سلوواکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اْس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے قتل کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم رابرٹو فیکو نے عدالتی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو معاف کرتے ہیں اور اپنی جانب سے کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ 2000 ء میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انٹرنیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-12 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آگیا۔دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کرائے تھے۔خط میں کہا گیا کہ ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے یقینی بنایا تھا کہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو اجلاس کے بعد جمع کرادی جائے گی۔ خط کے...