2025-12-14@16:25:38 GMT
تلاش کی گنتی: 41499
«کی ہیں»:
(نئی خبر)
روسی سفارت خانے میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو نے پریس کانفرنس کی اور کہا روس یوکرین تنازعہ پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی پر مشکور ہے۔ البرٹ پی خورئیو, روسی سفیر نے کہا روس یوکرین تنازعہ پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی پر مشکور ہے, روس یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کا شکریہ ادا کرتا ہے۔پاکستان کی سفارتی حل کی حمایت روس کے مؤقف سے مطابقت رکھتی ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ یوکرین کے تنازع کے حل سے متعلق ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کُشنر کی ملاقات ہوئی۔3 دسمبر کو ہونے والی...
آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
آئی سی سی کا تعصب چھپ نہ سکا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کنٹرول آئی سی سی پر حاوی ہو گیا۔آئی سی سی نے ٹکٹ جاری کرنے کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں آئی سی سی کے ٹکٹ پوسٹر میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔پوسٹر میں بھارتی، سری لنکن، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کی تصاویر موجود جبکہ سلمان علی آغا کی تصویر موجود نہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں اگلے سال فروری، مارچ میں شیڈول ہے، میگا ایونٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا۔ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے...
میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔ فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول...
رمیش کمار اور رضیہ سلطانہ—فائل فوٹوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ رضیہ سلطانہ 12 سال سے اپنے والد یاسین ملک سے نہیں ملیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ والد کے سائے سے کسی بچے کو دور رکھنے کی اجازت کسی مذیب میں نہیں۔ سربراہ پاکستان ہندو کونسل نے کہا کہ ماضی میں جہاں سے بات چیت رکی وہیں سے شروع ہونی چاہیے، ہمیں کشمیر میں ٹورازم کو فری کرنا پڑے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر رمیش کمار کی جانب سے مشال ملک کو اجرک کا تحفہ پیش...
مقتولہ ڈاکٹر وردہ—فائل فوٹو ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پروونشل انسپیکشن ٹیم خیام حسن اور ڈی جی پراسیکیوشن جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔
رنویر سنگھ کی نئی فلم دھریندر بھارت ہی نہیں، بیرونِ ملک بھی شاندار بزنس کر رہی ہے۔ ریلیز کے صرف چار دن میں فلم نے اوورسیز میں 44.08 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ تاہم یہ آمدن اس سے بھی زیادہ ہوسکتی تھی اگر فلم کو خلیجی ممالک یا یو اے ای/ جی سی سی ریجن میں ریلیز کی اجازت مل جاتی۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں دھریندر کو ریلیز نہیں کیا گیا۔ خدشہ تھا کہ ایسا ہی ہوگا کیونکہ فلم کو ’’اینٹی پاکستان‘‘ تصور کیا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی فلموں کو اس ریجن میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ٹیم نے پھر بھی...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ہر روز مبینہ طور پر لوگوں پر ظلم کرنے والی حکمراں پارٹی وندے ماترم کی بات کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش سے رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ "وندے ماترم" صرف مادر وطن کی حفاظت کا فرض نہیں ہے، بلکہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر راجیہ سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور میں آزادی پسندوں کو دہشتگرد کہا جاتا تھا اور وندے ماترم ان کا جنگی نعرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکمران جماعت وندے ماترم کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو موسم سرما کے دوران دل کے امراض، خصوصاً ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ صرف سرد موسم کے اثرات ہیں یا روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں بھی اس میں کردار ادا کرتی ہیں؟ یا شاید دونوں عوامل ایک ساتھ اس بڑھتی ہوئی شرح کے لیے ذمہ دار ہیں؟ اس سوال کا تفصیلی جواب امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی امراض قلب کی ماہر، پروفیسر ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو نے دیا ہے۔ڈاکٹر پیٹریسیا کے مطابق سرد موسم میں انسانی جسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو معمول...
چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیض حمید کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے اور آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غیرقانونی اقدامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست گورنر راج والے حالات پیدا کر رہا ہے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سخت اقدامات کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن ن...
ممبئی (نیوزڈیسک) رنویر سنگھ کی نئی فلم دھریندر بھارت ہی نہیں، بیرونِ ملک بھی شاندار بزنس کر رہی ہے۔ ریلیز کے صرف چار دن میں فلم نے اوورسیز میں 44.08 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ تاہم یہ آمدن اس سے بھی زیادہ ہوسکتی تھی اگر فلم کو خلیجی ممالک یا یو اے ای/ جی سی سی ریجن میں ریلیز کی اجازت مل جاتی۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں دھریندر کو ریلیز نہیں کیا گیا۔ خدشہ تھا کہ ایسا ہی ہوگا کیونکہ فلم کو ’’اینٹی پاکستان‘‘ تصور کیا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی فلموں کو اس ریجن میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ٹیم...
سٹی42: ہمیشہ باخبر ثابت ہونے والے سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا ہونے پر کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں۔ فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے۔ اہم کیس باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے یہ کِیا، اس کا فیصلہ دیوار پر تحریر نظر آرہا ہے۔ فیض حمید کو طویل کورٹ مارشل عدالت مین طویل سماعتوں کے بعد آج 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر ایک نیوز چینل کے سوالات کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی، فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ باغبان پورہ کی خواتین...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی بی سی نے مؤقف...
پاکستان نے یہ بھی بتایا کہ ناروے کی بعض این جی اوز انسانی حقوق کے نام پرسرگرم ہیں اور وہ پاکستان میں ایسے عناصر کی حمایت اور سپورٹ کرتی ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وزارت خارجہ نے ڈیمارش کے ذریعے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام سفارتی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے اور پاکستان کے اندرونی عدالتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور غیر شفاف ای چالان سسٹم کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر حق دو کراچی تحریک کو مضبوط کریں۔آئی جی سندھ آفس کے باہر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے بھرپور تحریک جاری رہے گی کیونکہ سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی نے شہر کو تباہ حال بنا دیا ہے۔منعم ظفر خان نے ای چالان سسٹم کو...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو سنائی جانے والی 14 سال قید کی سزا وہ پیشرفت ہے جس کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر ایکس پر اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ سزا صرف ایک آغاز ہے اور مزید مقدمات اپنی نوعیت کے اعتبار سے بڑے نتائج لاسکتے ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ فیض حمید اس وقت اپنے ٹرائل میں 9 مئی واقعات سے متعلق شواہد اور گواہیاں فراہم کر رہے ہیں...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی...
فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں: بلاول بھٹو زرداری
فوٹو: ایکس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہے، وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنے دور میں ہر کسی کو جیل بھیجنا چاہتے تھے، آج وہ خود جیل میں ہیں اور یہ مکافاتِ عمل ہے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی...
لاہور(نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کےلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ بھی موجود نہیں. ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ بری عادت ہے کہ فائلوں سے اہم چیزیں نکال لی جاتی ہیں یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مغوی خاتون کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ اور...
شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور 2 دیگر اہلکار سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔ میئر سکھر اور اسپتال کا عملہ بھی ڈی ایس پیز کی خوشیوں میں شریک ہوئے، آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ پارس بکھرانی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے پاکستان کے حوالے سے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو دہشگردی کا کیوں نہیں ہو تا؟ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری اوروزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر چوبیس گھنٹےمیں ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں۔ جبکہ ایکس دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک رسائی نہیں دیتا۔ اگر سوشل...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔ 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا...
پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم کہیں جنگ بندی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان کا ان کے اپنے شہری کی جانب سےکسی قسم کی دہشت گردی کو ماننا مثبت ہے، ہم اس قرارداد کے مسودے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجا جانے والا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان...
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر ناصرالدین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات 12 فروری 2026 کو ہوں گے، اور اسی دن جولائی نیشنل چارٹر کے نفاذ پر ایک قومی ریفرنڈم بھی کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ اوقات میں اضافہ منظور چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 12 فروری 2026 کو انتخابات کے لیے صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جس میں دونوں انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے اضافی وقت دیا جائے گا۔ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر، نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک، مسترد شدہ نامزدگیوں پر اپیل 11 جنوری، اپیل کے فیصلے 12 سے...
برسلز(ویب ڈیسک) یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے غیر قانونی تارکین کے یورپ جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر خراج تحسین کیا اور کہا غیر قانونی امیگریشن پر مشاورت کیلئے بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا ۔ وفاقی وزیر داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرل محسن نقوی کی برسلز میں یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر سے ملاقات ہوئی جس دوران غیرقانونی امیگریشن،انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا اسمگلرز،ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے چیلنج ہے، چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا رواں سال پاکستان میں سترہ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 2017ء تک منافع میں رہنے والی اس کمپنی کو جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے خسارے میں دھکیلا گیا تاکہ سرکاری ٹھیکے نجی کمپنیوں کے حوالے کئے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوامی مفاد کے لئے قائم سرکاری اداروں کو منظم طریقے سے کمزور کر کے نجی ہاتھوں میں منتقل کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ اپنے واٹس ایپ چینل پر تازہ پوسٹ میں انہوں نے خاص طور پر بھارت امیونولاجیکل اینڈ بائیولاجیکل کارپوریشن لمیٹڈ (بی آئی بی سی او ایل، ببکول) کے بحران...
پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ ممبر ڈے کے دوران ایک سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا منگل کے روز پرائیوٹ ممبر ڈے کے دوران منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف اور دشمن ملک کی آلہ کار جماعت اور اس کے بانی و رہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے۔ ساتھ ہی یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ایسے رہنماؤں خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ قرارداد میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کا...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) جیل ذرائع کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کیے جانے پر غور کی تردید کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقلی کی کوئی بات زیر غور نہیں ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل میں موجود ہیں جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، پمز ہسپتال کے پانچ ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانی پی ٹی...
ایلون مسک نے باضابطہ طور پر اسپیس ایکس کے آئی پی او کے بارے میں گردش کرنے والی رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کی مالیت 2026 میں 1.5ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کی منصوبہ بندی ہے کہ وہ وسط سے آخر 2026 میں ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کرے جو 32 ارب ڈالر سے زائد رقم اکٹھا کرسکتی ہے اور کمپنی کی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا کامیاب مشن: نیا فالکن 9 راکٹ مزید 28 سیٹلائٹس لے اڑا ایلون مسک نے ایکس پر آرک ٹیکنیکا کے سینیئر اسپیس ایڈیٹر ایرک برجر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’جیسا کہ...
لاہور: کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے 15 روز میں تفتیش کی پراگرس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر معاملے کی ایڈشنل آئی جی نے انکوائری کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی تحویل میں لی گئی فائل سے کچھ نہیں ملا خالی ہے، پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیے کہ یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔ سرکاری وکیل...
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں. تاہم ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، مگر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کر سکتے ہیں اور ایسی بات چیت پر کوئی پابندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوالگی کی درخواستوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ عمان کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جیگوار طیارے اس وقت قابلِ پرواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے...
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند ہوٹل ’سیل دبئی میرینا‘ کا افتتاح ہوا، جس نے اپنی ریکارڈ ساز بلندی اور شاندار پینورامک ویوز کے باعث عالمی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ لندن کے ایک گروپ کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کی بلندی 1,236.88 فٹ ہے، جو اسے دنیا بھر کے ہوٹلوں میں منفرد مقام دلاتی ہے۔ اس بلند و بالا عمارت سے دبئی میرینا، پام جمیرا اور عرب خلیج کے دلکش اور مسحور کن نظارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا روزویلٹ ہوٹل کی ازسرِنو ترقی کے منصوبے میں ایک ارب ڈالر مالیت کا ہدف پروجیکٹ کے سی ای او روب برنز نے انکشاف کیا کہ عمارت کی تعمیر کا...
دنیا میں کچھ وادیاں صرف زمین کے ٹکڑے نہیں ہوتیں، وہ روح میں اتر جانے والے احساسات رکھتی ہیں۔ ان کی فضاؤں میں ایک ایسی لطافت گھلی ہوتی ہے جو انسان کو لمحوں میں اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ پاکستان کے شمال میں، چترال کے دل میں بسی کیلاش ویلی بھی ایسی ہی وادیوں میں سے ایک ہے۔ جہاں قدم رکھتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے دریا نے اپنا بہاؤ کچھ دیر کے لیے روک دیا ہے، اور انسان کسی قدیم، معصوم اور غیرمسخ شدہ دنیا میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ وادی نہ صرف اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے، بلکہ اس تہذیب کے لیے بھی جس کے رنگ، نغمے اور رسومات آج بھی اپنی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8مارچ تک شیڈول ہے، میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ شائقین آج سے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیم شامل ہیں۔ بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیم اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز...
پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔...
مس یونیورس کا عالمہ مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا۔ بنکاک میں ہونے والے 73 ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر پڑیں۔ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ مس جمیکا کو سنبھالا نہیں جاسکا اور اسٹاف نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔ ابتدائی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا، لیکن اب مس یونیورس آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ گیبریل ہنری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ اسپتال میں...
دنیا کے سب سے بڑے سولر پینل بنانے والے اداروں میں سے ایک(LONGi) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر سولر پینل کی مینوفیکچرنگ فی الحال معاشی طور پر قابلِ عمل نہیں ہے۔ یوٹیلیٹی اسکیل سولر منصوبے بھی مختلف ساختی رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو ملک کی سولر ٹرانزیشن کی رفتار سست کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟ (LONGi) کے سربراہ برائے پاکستان و افغانستان عثمان محمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں سولر پینلز کی اسمبلی عالمی معیار کے مطابق بڑے پیمانے پر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے پینل بنیادی طور پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔ تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔ یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی اپ ڈیٹس متعارف کرا دی ہیں جو اسے کیپ کٹ جیسی پروفیشنل ایپ کا متبادل بنا سکتی ہیں۔کیپ کٹ کے کئی اہم فیچرز کے لیے ماہانہ فیس درکار ہوتی ہے، لیکن اب صارفین بغیر کسی اضافی خرچ کے گوگل فوٹوز میں ہی وہ سہولیات استعمال کر سکیں گے۔مختصر ویڈیوز کی تیاری کرنے والی ایپس آج کل ٹک ٹاک، انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس کے لیے بے حد مقبول ہیں۔ اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ فوٹوز ایپ میں جدید ویڈیو ایڈیٹنگ فیچرز شامل کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین چند لمحوں میں پالشڈ اور پرفیکٹ ویڈیوز بنا سکیں۔کمپنی کے مطابق نئے...
سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے، یہ انصاف کا لمبا سلسلہ ہے جو رکے گا نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی کہ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کیسز کا فیصلہ آنا باقی ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی، ریاست، سیاست، عدلیہ اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میڈیا پر قبضے کی کوشش کی، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ...
پہاڑوں کا عالمی دن ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ پہاڑی ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ وادی نیلم کے پہاڑی سلسلے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور سر سبز شاداب نظاروں کے لئے مشہور ہیں۔ 11 دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن جس کو منانے کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ ،پائیدار ترقی اور پہاڑی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ وادی نیلم، گھنے جنگلات، آبشاروں، سر سبز وادیوں، بلند برف پوش چوٹیوں اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وادی نیلم میں بلند چوٹیاں واقع ہیں، جن میں سروالی 20754 فٹ، ہری پربت 18500 فٹ، گنجا پہاڑ 14000 فٹ بلند ہیں، سر والی چوٹی آزاد کشمیر کی...
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے حکومتی اقدامات، عدالتی رویوں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوف زدہ ہونے والی نہیں اور اپنے بھائی (بانی پی ٹی آئی) کا ہر حال میں ساتھ دیں گی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ان کے واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، ہم اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں اور اگر عدالت میں دیر سے پہنچیں تو غیر حاضری لگا دی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ...
سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی نے زمین کے تنازعات، ملازمین کے واجبات اور لفٹ کی تنصیب پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا
سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا احتساب کا عمل بہت سخت ہے، فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ چلا ہے جس میں شواہد اور ثبوت پیش کیے گئے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے، انہوں نے پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کی۔ 9 مئی اور دیگر واقعات سمیت تمام چیزیں ان پر...
سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنائی جانے والی 14 سال قید بامشقت کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں اور جس سیاسی جماعت نے وہ سب کیا، اس کا انجام واضح نظر آ رہا ہے۔ نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی بات درست ثابت ہوئی ہے کہ فیض حمید کو پھانسی کی سزا نہیں بلکہ 14 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر انہوں نے کہا کہ 9 مئی...
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تھائی فوجی اور کمبوڈیائی شہری شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آدھے ملین سے زائد افراد، زیادہ تر تھائی لینڈ میں، اپنی رہائش گاہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے 800 کلومیٹر طویل سرحدی علاقے اور قدیم مندروں کے حوالے سے کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہیں۔ یہ حالیہ لڑائی جولائی کے بعد کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں، جب پانچ روز تک جاری رہنے والی کارروائیوں میں...
سعید احمد:ریلوے حکام کو ملک بھر میں ٹرین آپریشن برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ ریلوے کے سسٹم میں بوگیوں کی مجموعی 385 بوگیوں کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بوگیوں کی قلت کے باعث متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے ریک سے مجموعی طور پر 45 بوگیاں کم کر کے ٹرینیں چلانا شروع کر دی ہیں، جبکہ حیران کن طور پر 135 بوگیاں سالانہ مینٹی ننس کے بغیر ہی ٹریک پر دوڑائی جا رہی ہیں، جس سے مسافروں کی حفاظت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا...
پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے تاہم ملک بھر میں والدین جہیز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں جبکہ کچھ لڑکیوں کی شادیاں بھی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔ اس درمیان حاجی نوید محمد قریشی نامی شخص کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا جہیز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حاجی نوید نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی اور داماد کو ہونڈا سٹی کار، دس مرلہ پلاٹ اور حج کا پیکج طور پر تحفے میں دیا۔ اس...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد، قانونی کارروائی اور مکمل عدالتی عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وزیر اطلاعات نے پریس گفتگو میں بتایا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں اور ہر الزام کا جواب دیں۔ ان کے مطابق تمام...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جہاں طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں۔ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے پی حکومت نے و فاق کی جانب سے ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے تاحال واپس نہیں کیں جو ابھی تک خیبرپختونخوا پولیس کے پاس ہیں۔ وفاق کی جانب سے یہ گاڑیاں ہائی رسک علاقوں میں پولیس افسران کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی تھیں تاہم سہیل آفریدی نے انہیں پرانی اور ناقص قرار دے کر واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری سہیل آفریدی...
پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور انہیں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیض حمید کے خلاف چار الزامات ثابت ہوئے ہیں جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی اور مفاد کے لیے نقصان دہ تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کورٹ مارشل کا عمل پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت 15 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ آئی ایس...
وفاقی وزیرمصطفی کمال نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کاافتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے پولیو مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یم ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہییں۔ ملک میں نناوے فیصد بچوں کوپولیو ہے۔ اس سال پانچ کروڑ 54لاکھ بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ گذشتہ سال پولیو کے74کیسزتھے اس سال 30کیسز رپورٹ ہوئے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہشاور،کراچی اورلاہورمیں پولیو وائرس موجود ہے۔ بچوں کو وائرس سے بچانے کیلئے مہم میں قطرے ضرور پلائیں۔ وفاقی حکومت ملک بھرسے وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے کیا۔ عالمی طاقتیں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، کیونکہ یہ 1967 کی جنگ میں قبضے میں لی گئی زمین پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اسرائیل سے کہا کرتی ہیں کہ وہ نئی آبادکاری فوراً روکے۔ فلسطینی تنظیم پی ایل او کے رہنما واصل ابو یوسف کے مطابق، “ہمارے لیے تمام آبادیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔” سموٹرچ نے بتایا کہ 2022 کے آخر میں ان کے دور کے آغاز سے...
پی ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے اپنے کیریئر کے عروج پر ٹی وی چھوڑنے کی اصل اور جذباتی وجہ بیان کر دی۔ عظمیٰ گیلانی پاکستان کے کلاسک ڈراموں کی پہچان رہی ہیں، ان کے مقبول ترین ڈراموں میں درجنوں شاہکار شامل ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ ان دنوں عظمیٰ گیلانی پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے ساتھی فنکاروں سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں، حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی بار کھل کر بتایا کہ انہوں نے شوبز کو کیوں چھوڑا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ گیلانی...
طاہر جمیل: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے سبب صوبے بھر میں سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ٹریفک آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آرڈیننس میں فوری ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر چکے ہیں، تاہم منی مزدا، ٹرک اور ٹریلر سمیت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز بدستور ہڑتال...
آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو۔وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔ یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں...
بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو...
پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق رقوم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔ روزانہ مستند اور...
آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، امیر جماعت اسلامی دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز...
بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
--فائل فوٹو ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 37 تاخیر کا شکار ہیں۔فلائیٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر کی قومی ایئر کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ پاکستان کی عائد فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ایئر لائن کو خسارے کا سامناترک عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دیں کراچی سے سکھر کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔فلائیٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی 16 اور لاہور کی 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔فلائیٹ شیڈول...
کراچی میں جب شہر دہشت اور خوف میں ڈوبا ہوا تھا، اس خوف کا مقابلہ کرنے والا واحد نام چوہدری اسلم کا تھا، ۔ وہ شہر کے نڈر سپاہی تھے اور دہشت کے سامنے کھڑے ہونے والے آخری شخص، جنہیں ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل چوہدری اسلم وہ شخص تھے جو سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہاتھ میں پسٹل لیے، سینہ تان کر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ وہ 1964 میں مانسہرہ کے علاقے ڈھڈیال میں پیدا ہوئے اور 1984 میں سندھ ریزرو پولیس کے ایگل اسکواڈ میں بطور اے ایس آئی شامل ہوئے۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی دولت مند افراد کے لیے خصوصی اور تیز رفتار امیگریشن اسکیم ’’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی پر درخواست گزاروں کو امریکا میں تیز ترین مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ کارڈ ’’اہلیت اور مکمل جانچ پڑتال‘‘ کے بعد خریداروں کو براہِ راست شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق اس اسکیم کا مقصد امریکی کمپنیوں کو اعلیٰ معیار اور قیمتی مہارت رکھنے والا ’’ٹیلنٹ‘‘ رکھنے میں مدد فراہم...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر دو محکموں کے تحریری نتائج اور پانچ محکموں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے ہیں۔کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کے لیے 69 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار...
بولی وُڈ کی نئی فلم ‘دھُرندھر ‘ کے ایکشن، سیاسی کھیل اور جاسوسی کی کہانی پر تو سب ہی بات کر رہے ہیں، مگر اس فلم کا سب سے خوفناک اور سنسنی خیز منظر وہ ہے جس پر سب سے کم بات ہو رہی ہے۔ یہ سین مردانگی اور کہانی کے اصل مقصد کا مرکز ہے۔ ہم بات کر رہے رنویر سنگھ کے نبھائے گئے کردارحمزہ علی مزاری پر جنسی حملے کی کوشش کی۔ یہ منظر پریشان کن اور ذہنی طور پر ہلا دینے والا ہے۔ یہ محض ایکشن سین نہیں، بلکہ ایک طاقت کے مظاہرے کو دکھاتا ہے۔ فلم میں کراچی کا علاقہ لیاری دکھایا گیا ہے، جہاں کہانی میں گینگ وار، سیاسی چالیں اور خونی کھیل عام...
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ک معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیری پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تھے جبکہ سیمینار میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، رکن قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب خان، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی، سفیر ضمیر اکرم، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اپنی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کی شکل و صورت اور اندازِ گفتگو کی غیر معمولی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ 79 سالہ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کی معاشی کامیابیوں پر بات کر رہے تھے جب وہ موضوع سے ہٹ کر 28 سالہ پریس سیکرٹری کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی سپر اسٹار کیرولین کو ساتھ لائے ہیں کیا وہ زبردست نہیں ہے؟ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل پھر انہوں نے لیویٹ کی جسمانی خوبصورتی اور اعتماد...
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تین بستیوں میں 764 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ جو فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، نے کہا ہے کہ 2022 کے اواخر میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے حکومت کی ہائر پلاننگ کونسل مغربی کنارے میں 51 ہزار 370 رہائشی یونٹس کی منظوری دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جسے فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست بنانا چاہتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی نے امریکی...
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے۔ دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں۔ خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے ہیں۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا...
مراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔ عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔شاندار اداکاری کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی کبریٰ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، ان کے ڈرامہ سیریل" نور جہاں" میں اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔مداحوں نے ویڈیو پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے تعریفوں کے ڈھیر لگادیے، ایک صارف نے لکھا " بہت زبردست آپ بہت پیاری لگ رہی...
دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کا سلسلہ مستقل صورت اختیار کرتا ہے تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ذاتی طور پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، اور عوام اداروں کے خلاف اس طرح کی گفتگو کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے اس کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا...
برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اگر خواتین سڑکوں پر محفوظ نہیں تو وہ روزگار کے حصول کے لیے گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں اور اگر وہ گھر پر تشدد سے محفوظ نہیں تو وہ اپنے خاندان کے لیے نئے مواقع تلاش نہیں کر سکیں گی۔ ایویٹ کوپر نے کہا کہ اس سلسلے میں What Works to Prevent Violence نامی تنظیم کام کر رہی ہے، اس تنظیم کی تحقیق سے پاکستان میں ایک صوبے کے 160 اسکولوں میں تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ باتیں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے عالمی اتحاد کے قیام کی تقریب سے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ خواتین پر...
پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور انکے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو چھا جا تی ہیں۔ ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، طالبان نے ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پھر سے دہشتگرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے، افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ عمران خان یا پارٹی کے سوشل میڈیا کی طرف سے پاک فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کیخلاف کسی بھی طرح کی توہین آمیز مہم یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک پارٹی ذریعے نے بتایا کہ ہمیں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ معاملہ اب ’’بس بہت ہو چکا‘‘ کی حد تک پہنچ چکا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت اس پیغام کی سنگینی خوب سمجھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ فوجی قیادت پر تنقید کا سلسلہ گزشتہ تین برس سے جاری ہے، لیکن اب ادارے یا اس کی اعلیٰ...
سوشل میڈیا پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے متعدد سخت ریمارکس دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ باپ کا مال ہے، ان کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں گا؟ میں پیپلز پارٹی والا ہوں، تم لوگ بھاگو گے۔ جو میئر نہیں بنا وہ لاہور چلا گیا ہے، ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں۔ ہم یہاں موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، یہ ہمارا شہر ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے میئر کراچی کے لہجے اور الفاظ کو غیر مناسب...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ حاصل کرنے کےلیے آزاد کردیں جس کی آپ تمنا کرتے...
امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔ انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔ Mapping potential military targets in Venezuela Yesterday, the U.S. announced Operation Southern Spear to "remove narco-terrorists from our hemisphere." With the Ford carrier...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی شمولیت کے خلاف احتجاج کے طور پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، یوں وہ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی بائیکاٹ کر چکے ہیں۔یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی عوامی بحث کے بعد سامنے آیا۔ آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے آر یو وی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام کے درمیان شدید اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا حصہ بننا مناسب نہیں، اسی لیے ہم اس سال پیچھے ہٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے...
نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ صدر میں ابتدا میں سلووینیا کی صدارت اور اس ماہ کونسل کی مؤثر قیادت پر اسے خراجِ تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم سلووینیا کے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بطور منتخب رکن اپنی دو سالہ مدت کے دوران کونسل کے کام میں جو عزم، محنت اور قیمتی خدمات انجام دیں، وہ قابلِ قدر ہیں۔ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور سنگین خطرہ بن چکی ہے۔سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشت گرد گروہوں اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے تباہ کن اثرات خصوصاً پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے شدید سکیورٹی چیلنج کا باعث بن رہے ہیں، اور اس کے اثرات خطے سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کونسل کو آگاہ کیا...