2025-07-02@12:15:12 GMT
تلاش کی گنتی: 3244

«کیا گیا اور»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو  کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حملہ ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا تھا، حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی کی سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا گیا۔چالان میں کہا گیا کہ کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔چالان کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث...
    لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز ایوان میں موجود ہیں۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ جاری ہے۔ بجٹ پنجاب کابینہ سے مںظور قبل ازیں پنجاب کابینہ نے بجٹ منظور کرلیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پیش کردیا جس میں کل اخراجات کا تخمینہ 17573 ارب روپے ہے اس میں سے 8207 ارب روپے سود کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جاری اخراجات کا تخمینہ 14131 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5147روپئے رکھا گیا ہے۔ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ہزار ارب،ملکی دفاع کے لیے 2550ارب روپئے اور پنشن کے لیے 1055ارب روپئے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجلی ودیگر شعبوں کے لیے سبسڈی کے طور پر 1186 ارب روپئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویسے تو بجٹ ہمیشہ سے الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہیاس وقت...
    اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی  کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچاؤ، قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، اور ہنگامی حکمت عملی کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کو 4 اہم نکات پر کام سونپا گیا ہے: عالمی سطح پر قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر نگرانی، قیمتوں کے اثرات کا...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔(جاری ہے) نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف...
    ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
    ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔  رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔   پی ٹی آئی  کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ  سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر...
    سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جس کا سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ اور روایتی رقص سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ سیالکوٹ ایکسپریس لاہور، وزیرآباد اور سیالکوٹ کے درمیان چلائی جائے گی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے وزیرآباد کے راستے سیالکوٹ جائے گی اور واپس اسی روٹ سے لاہور آئے گی۔ مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے اندر پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق 171 اپ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے صبح 5 بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر 50 منٹ پر وزیر آباد...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے فریقین کے...
    راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔ واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔ موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں...
    70 کی دہائی اور خاص طور پر اس کے اواخر میں ہونے والے واقعات کا پاکستان، پاکستان کے ہمسایہ ممالک اور اس خطے پر بہت گہرا اثر تھا۔ یوں لگتا تھا کہ اس وقت ایک نیا ورلڈ آرڈر لکھا گیا جس نے دنیا کی شناخت، ہیئت اور حیثیت ہی کو تبدیل کر دیا۔ ان سیاسی اور جغرافیائی  تبدیلیوں کے اثرات زیادہ تر منفی رہے۔ لیکن پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان میں 70 کی دہائی کے آخر تک بہت کچھ بدل گیا تھا۔ آج مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے کہ کسی نے دنیا کو نقشے پر لال رنگ کے دائرے لگا کر ملکوں کے نصیب بدل دیے تھے۔ پہلے ہم بات کریں گے کہ 70 کی دہائی میں کس ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پاکستان کا انتظامی لحاظ سے بدترین صوبہ ہے، یہاں سڑکوں سے اسپتالوں اور اسکولوں تک صرف تباہی ہی تباہی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کیا گیا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ بظاہر اعداد و شمار کی چمک دمک سے مزین ہے، لیکن حقیقت میں یہ بجٹ عوامی امنگوں سے کوسوں دور، مخصوص طبقات کو خوش کرنے اور دکھاوے پر مبنی ایک روایتی مشق ہے جس کا نتیجہ ہمیشہ کی طرح صرف اخباری خبروں تک محدود رہے گا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ میں تعلیم، صحت، پنشن، ترقیاتی منصوبوں، اور فلاحی اسکیموں کا خوب چرچا کیا، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی سناتے ہیں۔ تعلیم کے...
    شہر کے مختلف مقامات پر عید غدیر کے موقع پر دسترخوان غدیری، محافل جشن اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس نے ولایت مولا علی علیہ السلام کے اعلان کے دن کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ عید غدیر کے موقع پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مقامات پر دسترخوان غدیری، محافل جشن اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس نے ولایت مولا علی علیہ السلام کے اعلان کے دن کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔ تفصیلات کے مطابق 18 ذی الحجہ کو عید غدیر کی مناسبت سے کوئٹہ کے مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں محافل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منقبت خوانوں اور شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت...
    خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس میں ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیاء پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ حقیقت...
    راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعیکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل...
      بیجنگ :شی جن پھنگ کے لیے لفظ “عوام” بہت اہمیت کا حامل ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 100 سے زائد معائنے اور تحقیقات کے لیے نچلی سطح کا دورہ کیا ہے ۔ لوگوں کی فوری ضروریات اور توقعات کو اہم مرکزی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اور وقتاً فوقتاً اصلاحات کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔ سی پی سی کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں “چینی طرز کی جدیدیت کو مزید جامع بنانے اور فروغ دینے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کا جائزہ لیا گیا اور منظور کیا گیا جس میں 46...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا  ہے کہ ایران کا مقصد اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینا نہیں ہے، اگر صورتحال نے مجبور کیا تو ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیاں مکمل طور پر خوددفاع کے اصول کے تحت کی جا رہی ہیں اور اگر بیرونی جارحیت بند ہو جائے تو ایرانی ردعمل بھی رُک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں واقع “ساوتھ پارس” گیس فیلڈ جسے ایران قطر کے ساتھ شیئر کرتا ہے،  پر اسرائیلی حملہ “کھلی جارحیت اور نہایت خطرناک اقدام” ہے، اس نوعیت کی کارروائی دراصل جنگ کو ایران کی سرزمین سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مربوط “ڈس انفارمیشن مہم” جاری ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت ملوث ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ  اس مہم کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے “بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ” کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ “میمری” (MEMRI) ویب سائٹ کی زیرِ نگرانی چلایا جا رہا ہے، جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور اس کا تعلق موساد سے جوڑا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اگر ایران نے امریکا پر کسی بھی شکل میں حملہ کیا تو اسے امریکی فوج کی ایسی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا “جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ہو، امریکا کا اسرائیل کے حالیہ حملوں سے کوئی تعلق نہیں لیکن امریکہ اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدر نے کہاکہ ہم پر اگر کسی بھی شکل یا طریقے سے حملہ کیا گیا تو امریکہ کی مکمل طاقت تم پر ٹوٹ پڑے گی،ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے معاہدہ کروا سکتے ہیں اور اس خونریز تصادم کو ختم کر سکتے ہیں۔خیال رہےکہ  ایران اور اسرائیل کے دارالحکومتوں میں رات بھر...
    راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں ٹریفک پولیس کی مدعیت میں 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات شیئر کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق، ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا تھا، جبکہ موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر وہ ضبط کر لی گئی۔ اسی دوران وکیل نے دیگر وکلاء کو فون کر کے موقع پر بلوایا، جنہوں نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی آر میں یہ الزام بھی شامل کیا گیا ہے...
    دفتر خارجہ نے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر بلغاریہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط خوشگوار اور پائیدار دوستی کا مظہر ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بلغاریہ کے وزیر خارجہ جارج جارجیو نے ایک دوسرے سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کامیابیوں کو سراہا گیا، پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    گرفتار کیے جانے والے کشمیریوں میں تحریک حریت، مسلم لیگ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جیسی حریت تنظیموں کے ارکان کے علاوہ عام نوجوان، خواتین اور معمر شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے آزادی کے حامی کارکنوں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے رواں برس اب تک کم از کم 3 ہزار 8 سو 98 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا مقصد کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنا اور انہیں حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنی...
    برطانیہ نے بھی اسرائیل کی مدد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی ساز و سامان کو خطے میں بھیجا جا رہا ہے، اے فور ہنڈرڈ ایم ملٹری ٹرانسپورٹ وہیکل بھی بھیج دیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے فوجی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے خطے میں ایک بڑی جنگ بھڑکنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں، عسکری ساز و سامان اور A400M ملٹری ٹرانسپورٹ وہیکل سمیت دیگر دفاعی...
    ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شمالی بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ضلع چمولی کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ⚠️ Important One more failure by Indian aviation machinery. Helicopter with 7 onboard crashes near Gaurikund on Kedarnath route, Uttarakhand India pic.twitter.com/mxCAWSks6l — Open News ????️ (@OpenNewNews) June 15, 2025 مقامی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک سرکاری مشن پر تھا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں ایرانی وزارتِ دفاع کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نجی ایرانی نیوز ایجنسی نے بھی کیا ہے، جو اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) سے وابستہ ایک میڈیا ادارہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ تہران کے نوبنیاد علاقے میں وزارتِ دفاع کی ایک ہیڈ کوارٹر عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ایک اہم تحقیقی و دفاعی ادارے، آرگنائزیشن آف ڈیفنسو انوویشن اینڈ ریسرچ (SPND) کو بھی...
    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد شہید ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے...
    تہران / نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی سطح پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، تاہم بھارت نے ایک بار پھر اپنی دوغلی خارجہ پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجتماعی مؤقف سے اختلاف کیا اور ایران کی حمایت سے انکار کر دیا۔ بھارت جو ہمیشہ تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور خودمختاری کا راگ الاپتا ہے، ایران پر حملے کے موقع پر اپنی خاموشی سے ظاہر کر چکا ہے کہ اس کے اصول صرف دعووں کی حد تک ہیں، عملی طور پر وہ موقع پرستی اور مفادات کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک نے اسرائیلی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے آج رات ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات بھی ایران کی جانب سے جوابی حملے متوقع ہیں۔اسی کے پیش نظراسرائیلی فوج نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے،اسرائیل بھر میں اسپتالوں سے مریضوں کو بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے جوابی کارروائی ’وعدہ صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں...
    دبئی مرینا میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت میں جمعہ کی شب اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر کئی مکینوں کو اس وقت تک آگ کا علم نہ ہو سکا جب تک وہ دھوئیں یا شور شرابے کی بدولت از خود متوجہ نہ ہوئے۔ عمارت میں آگ جمعہ کی رات قریباً ساڑھے 9 بجے لگی، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عمارت میں لگے فائر الارم سسٹم نے کوئی وارننگ نہیں دی، اور لوگوں کو صرف دھواں یا سڑک پر موجود فائر بریگیڈ کی موجودگی سے آگاہی ملی۔ BREAKING: A building is burning in Dubai pic.twitter.com/pePIIp7kk9 — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 14, 2025 ایک مکین نے بتایا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں نافذ ورچوئل مارشل لاء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔اسپیکر نے لائیو کوریج کا وعدہ کیا مگر پورا نہ کیا۔میری تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا۔ میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ موبائل فون پر نوٹس لینے سے بھی روکا گیا، حکومت جانتی ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے اور اپوزیشن نے بجٹ کو جعلی قرار دیا۔سماجی میڈی پر ٹویٹ میں عمرایوب نے کہا کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی باب کا اضافہ ہو گیا ہے، جب جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے روز پروٹیز نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا سنگِ میل عبور کیا۔جنوبی افریقہ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا اوپننگ بیٹر ایڈین مارکرم نے، جنہوں نے دباؤ کے عالم میں شاندار فائٹنگ سنچری اسکور کی۔ مارکرم نے 207 گیندوں پر 14 دلکش چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی، اور 383 منٹ تک کریز پر ڈٹے رہے۔کپتان...
    اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق موساد نے ایران میں ڈرون بیس قائم کی، ڈرونزکو ایک ہی رات میں متحرک کیا گیا، ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون بیس تہران کے قریب قائم کی گئی، ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے کئی سال منصوبہ بندی کی گئی، موساد کمانڈوز اور حساس آلات کو ایران اسمگل کیا گیا، اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورس نے مشترکہ کارروائی کی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایران کے 6...
    اسلام آباد:باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، حملے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے...
    اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اب ایران کو اسرائیل کے لیے ’مرکزی جنگی محاذ‘ تصور کیا جا رہا ہے، جب کہ غزہ کی پوزیشن ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ یہ انکشاف اسرائیل کے ایک اخبار کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے اندر دو اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے پہلی بار ایران کی حساس نیوکلیئر تنصیبات، فورڈو اور نوٹنگ کو نشانہ بنایا...
    ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف مالیاتی سال 26-2025 کے بجٹ کا خلاصہ پیش کیا بلکہ ملکی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی موقف دیا۔  مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے آغازپر اسرائیل کے ایران پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کھلی ریاستی دہشتگردی کی ہے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایران سے ہمارا تاریخی تعلق ہے، اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پنجاب کو ڈینگی سے پاک کریں گے:لاہورجنرل ہسپتال میں آگاہی واک کاانعقاد  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز متفقہ طور پر اسرائیل کے حملے کے...
    اسرائیل کا تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وفاق سے شکوہ اور عوام سے وعدے کیے ہیں۔ نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ  گزشتہ روز پیش کیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے بجٹ کی ترجیحات، منصوبوں اور وفاقی حکومت سے تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 3.45 کھرب روپے ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1018 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے وعدے پورے کیے تو یہ اعدادوشمار مزید بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ گذشتہ برس بھی وفاق کی جانب سے محاصل کی منتقلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔یہ مطالبہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے لاہور میں جاری اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن کر رہے ہیں، اور اس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ شریک ہیں۔اجلاس کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بلاجواز حملے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں اسلامی ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیں اور ایک متفقہ مؤقف اپنائیں، تاکہ اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔قرارداد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر پھر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا پیش کردہ بجٹ2025-26 عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں بجٹ کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ردِ عمل میں کہا کہ وفاق کی طرح سندھ کا بجٹ بھی عوامی اُمنگوں کا ترجمان نہیں ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ ناانصافی کی،بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی میگا پروجیکٹ شامل نہیں ،کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے پھر بھی نظر انداز کیا گیا ،سندھ میں احتجاج کرنے والی ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کا حصہ ہے وہ بتائے اس نے وفاقی بجٹ...
    ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ورچوئل مارشل لاء نافذ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بجٹ بحث کا آغاز کیا، مگر اسپیکر کی جانب سے لائیو کوریج کا وعدہ وفا نہ ہوا۔ عمر ایوب کے مطابق ان کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا، میڈیا کو کوریج سے روکا گیا اور موبائل فون پر نوٹس لینے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے‘بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویزکیا ہے۔کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پہنچے تو تالیاں بجاکر استقبال ‘اپوزیشن ارکان علی بابا چالیس چور کے نعرے لگاتے داخل ہوئے۔اجلاس میں وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر...
    ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ کو اسٹیج ٹو لیور کینسر کے باعث 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اداکار شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ دیپیکا کی صحت کی اپڈٰیٹ دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا کو 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب بھی فالو اپ کے لیے اسپتال آنا جانا جاری رہے گا کیونکہ ٹیومر کینسر زدہ نکلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میرے لیے بھی اور میرے خاندان کے لیے بھی لیکن ہم ہر ایک کی دعاؤں اور حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ صرف ایک مرحلہ ہے، ابھی آگے بہت کچھ باقی ہے، فی...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر...
    کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کا 34 کھرب 51 ارب کا بجٹ پیش کردیا، پانچ قسم کے ٹیکسز ختم کردیے گئے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 17 سے بائیس تک افسران کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جارہی ہیں جب کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم کررہے تھے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ  صوبے کے کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ 157 ارب روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں بندوبستی اضلاع کے لیے 155 ارب روپے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے رکھے...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے، اس تحریک کا آغاز پیر 16 جون 2025ء کو یومِ سیاہ منانے سے ہو گا۔17 جون کو پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج ہو گا اور 19 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے، جو اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اساتذہ کے جائز مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔ یہ فیصلہ فپواسا کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری فرید اچکزئی نے اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔اجلاس میں نائب صدر پروفیسر اختیار علی گھمرو سمیت فپواسا کے تمام چیپٹرز کے نمائندگان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے حالیہ فوجی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس جارحیت کا جائز اور طاقتور جواب دے گا جس سے دشمن کو اپنے احمقانہ اقدام پر پشیمان ہو جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ایران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی قیادت پر اعتماد رکھیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں،ایرانی عوام اور حکام اس مجرمانہ اقدام پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت ایک غیر معمولی کابینہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حملے کے بعد کی صورتحال اور ایران کی ممکنہ جوابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے...
    شرجیل میمن—فایل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
    قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران کے ذمہ داروں کی موجودگی میں انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم مسجد کے فیروزی گنبد پر لہرا دیا گیا اور عوام نے صیہونی حکومت سے انتقام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے مقدس شہر قم کی معروف مسجد جمکران میں " یا لثارات الحسین" کے نعرے کے ساتھ سرخ پرچم لہرا دیا گيا ہے جس کے بعد عوام نے صیہونی حکومت سے سخت انتقام کا مطالبہ کیا ہے۔ قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران و قم: اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران بھر میں عوام سڑکوں پرنکل آئی، مظاہرین نے اسرائیل کو بےرحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔تہران میں ہزاروں افراد نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “Down with Israel”, “Death to Zionism” جیسے نعرے درج تھے۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری اور بےرحمانہ فوجی جواب دیا جائے تاکہ ملک کے وقار کا دفاع کیا جا سکے۔قم شہر میں بھی نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
     26-2025سندھ کے بجٹ 26-2025 میں کراچی کے میگا منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کےلیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی اور ڈیجیٹل گورننس کے لیے بھی کئی اقدامات کیے جائیں گے۔ کراچی میں فراہمی آب کی سکیموں کے لیے 8866 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کراچی میں 333 پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ بھی بجٹ...
    تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساں‌ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا جس میں تنخواہوں، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر اور ڈیجیٹل اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے 3,451.87 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا  جو گزشتہ مالی سال کے 3,056.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کے شعبے کے لیے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ اور کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد جب...
    اسرائیلی میڈیا نے ایران پر فضائی حملے سے قبل تہران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی جانب سے ڈرون اڈہ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام کے خلاف آپریشن کی تیاری میں کئی سال لگائے، اس کیلیے تہران میں ڈرون اڈہ بنایا گیا جبکہ اس میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔ سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ موساد کے ایجنٹوں نے دارالحکومت تہران کے قریب ایک ڈرون اڈہ قائم کیا، ڈرونز کو راتوں رات فعال کیا گیا جس کا مقصد زمین سے زمین تک میزائل لانچروں کو متاثر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینیٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو ظالمانہ قراردیا ۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ایران کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے اور اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،۔اسحاق ڈار نے اس بارے وزارت خارجہ کا بیان بھی پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایران پر...
    بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster” ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔  یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے وفاقی بجٹ پر تحفظات اور شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ17573ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ میں 8207ارب روپے سود کی ادئیگیوں کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ بجٹ خسارہ 3.9فیصد ہے جس کیلئے ملک و قوم کو مزید قرضوں کے شکنجے میں جکڑا جائے گا یہ بجٹ غریب عوام پر مہنگائی، بیروزگاری، اور معاشی بوجھ کا باعث بنے گاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں صرف7فیصد جبکہ ججز،اراکین اسمبلیز،سینیٹرز،وزراء اور بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 600فیصد سے زائد اضافہ کہاں کا انصاف ہے اس میں صرف اشرافیہ، سرمایہ دار طبقے اور بیرونی قرضوں کو ریلیف دیا گیا...
    بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں...
    پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ  کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص  20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ  کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے،  آڈٹ رپورٹ  میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا  فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے ضلع جنوبی کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ماضی کی طرح آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیاہے، موجودہ اور ماضی کے بجٹ میں کوئی فرق نہیں، ملک میں فوجی اور سول حکومتوں کے تیار کردہ تمام بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی نگرانی میں تیار کیے جاتے ہیںجن میں عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، یہ بظاہر الگ لیکن اقتدار کے لیے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں میں بنیادی فرق نظریہ اور کارکنان کی تربیت کا...
    ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے حالیہ حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اور اسے ’بھاری قیمت‘ ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جواب صرف اسرائیل ہی نہیں، بلکہ اس کا بنیادی حلیف امریکا بھی دے گا۔ انہوں نے مزید بیان کیا کہ آج صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن میں مذہبی اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے تہران کے رہائشی علاقوں میں دھماکوں کے ساتھ جاری رہے، لیکن ان کے مطابق ان کا جوابی حملہ انتہائی منظم اور فیصلہ کن ہو گا۔ خطے میں اس تازہ کشیدگی نے عالمی امن کو درپیش خطرات کو بڑھا دیا ہے، خاص طور...
    TEHRAN: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کی توقع ہے، اس لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یروشلم میں شہریوں کو سائرن کی آواز سے بیدار کیا گیا، جس کے فوراً بعد موبائل فونز پر خطرے سے آگاہی کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔ امریکی ٹی وی...
    بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے، شکیل خان کی میڈیا سے گفتگو کئی اراکین اسمبلی کنفیوژن کا شکار، کہ آیا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر پیش کیا جائے یا نہیں،پارٹی ذرائع خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے کا اعلان کیا ۔ معاہدے کے تحت ترکی 10 سالوں میں 48 عدد جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔ یہ ففتھ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے ترکیہ سرکاری کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس نے فروری 2024 ء میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی۔ ابتدائی طور پر اسے ایف 16جیسے انجن سے لیس کیا...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی  برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس  میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی...
    اسلام ٹائمز: مجموعی طور پر بجٹ کا عوام دوست ہونا نظر نہیں آتا۔ حکومت نئے ٹیکس نہ لگانے کے دعوے کرتی رہی، مگر 280 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا دیئے گئے۔ اگر شفاف ٹیکس کلیکشن پر توجہ ہو تو نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔ عام آدمی کیلئے بجٹ کو موجودہ شکل میں قبول کرنا مشکل ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ناکافی ہے۔ شریک حیات کے انتقال پر فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کر دی گئی ہے۔ اگر ایک خاتون شوہر کی پنشن پر بچوں کی کفالت کر رہی ہو تو 10 سال بعد عورت جو ضعیف ہوچکی ہوگی، کیا کرے گی۔ یہ اقدامات کرپشن میں اضافے اور سرکاری ملازمتوں میں عدم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہے، حالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ اسرائیل میں قید...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
    آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا  اور جس کے تحت...
    بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:بھارتی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستانی  مؤقف رکھنے کے لیے بیرون ملک دورے پر موجود اعلیٰ سطح وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو پھر جنگ ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پانی کو پاکستان کی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی آبی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، حتیٰ کہ جنگ جیسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے انکار یا اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سورج کے جنوبی قطب کی پہلی ویڈیو اور تصاویر یورپی خلائی ایجنسی کے سولر آربیٹر خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر بھیج دی گئیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی تصاویر سائنس دانوں کو یہ جاننے کے قابل بنائیں گی کہ سورج کس طرح تیز طوفانوں اور پرسکون اوقات کے درمیان چکر لگاتا ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ شدید شمسی سرگرمی سیٹلائٹ مواصلات کو متاثر کر سکتی ہے اور زمین پر پاور گرڈ کو دستک دے سکتی ہے۔ نئی تصاویر میں ایک چمکتا ہوا روشن ماحول دکھایا گیا ہے جس کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت ایک ملین ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے۔ گیس کے گہرے بادل ہیں جن میں سے زیادہ تر ٹھنڈے ہیں...
    —فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025ء کا نیا نصاب اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔یہ نیا نصاب آئندہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے بنیادی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا، ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان ستمبر کے آخری اتوار یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو منعقد ہو گا، تاہم حتمی تاریخ چند روز میں داخلہ دینے والی جامعات سے مشاورت اور کونسل کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ملک بھر میں طبی اور دندان سازی کی تعلیم کے معیار کو منظم کرنے والا قومی ادارہ ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی نصاب کی تیاری،...
    گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع، اور پائیدار ترقی کا واضح خاکہ پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں: افراطِ زر اور شرحِ سود میں نمایاں کمی افراطِ زر 23.4 فیصد سے گھٹ کر 4.6 فیصد تک آ گیا۔ شرحِ سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی، جو کئی سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ معاشی حجم اور جی ڈی پی میں ریکارڈ اضافہ ملکی معیشت پہلی بار 400...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 ) خیبر پختونخواحکومت مالی سال2025-26کا 2070ارب روپے کے حجم کا بجٹ 13جون کو پیش کرئے گی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 26-2025کے بجٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے جسے 13 جون کو پیش کیا جائے گا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہو گا بجٹ کی اہم تفصیلات کے مطابق جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ا مر یکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہےحالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور بہتر رابطہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ اب وزارت خزانہ کے امور بھی سرانجام دیں گے، حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی قیادتی صلاحیتیں اور تجربہ اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب...