2025-10-05@05:54:34 GMT
تلاش کی گنتی: 4841

«کیا گیا اور»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانی نے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا کی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، ہزاروں ایکڑ فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔ شکرگڑھ میں 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے، بجلی معطل، نظام زندگی مفلوج۔ چیئرمین این ڈی ایم اے...
    پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟ وِنٹیج اسٹائل انگیجمنٹ رنگ کی تفصیلات ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی...
    دریائے چناب اور دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 4 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا...
    لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ انخلا کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ متاثرہ افراد کی تفصیلات این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  بہاولنگر: 89,868 افراد۔ قصور: 14,140,اوکاڑہ: 2,063,پاکپتن: 873 ,بہاولپور: 361, وہاڑی: 165 افراد...
    سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر...
    کراچی: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔ بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اَپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ بلٹ ٹرین کی...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز  پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ  پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور  سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔ لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔ معاملہ...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ  کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پیر کے روز کراچی کا تفصیلی دورہ کیا جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انہیں شہر کے پانی اور سیوریج کے بنیادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کے پی ٹی حکام اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری لے جایا گیا۔جہاں حکام نے انہیں فضلے کے پانی کو صاف کرنے کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہیں پلانٹ میں قائم لگونز (تالابوں) کا دورہ کروایا گیا جہاں گندے پانی کی قدرتی طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد مصدق ملک کو آر او پلانٹ (ریورس اوسموسس) دکھایا گیا جہاں بتایا...
    خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...
    لاہور: ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام  بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے سماعت ہوئی، پولیس نے فرحان غنی سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا نام ہیں ملزمان کے اور الزمات کیا ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدلت کو بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے، پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ جنھیں مارا ہے وہ کس ادارے کے اہلکار و ملازم تھے؟ پراسیکیوٹر ادارے کے حوالے سے عدالت کو کوئی جواب نہ دے سکے۔ مزید پڑھیں:  سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس: سعید غنی کے...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں صدارتی کمپلیکس کے نزدیکی علاقوں اور میزائل گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تیل کمپنی کے اسٹیشن اور ایک پاور اسٹیشن پر بمباری کی۔ 2 روز پہلے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ Post Views: 22
     اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
    پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک پروگرام میں ،میزبان کے ایک سوال کے جواب میں سید جبران نے اعتراف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا‘۔ سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔اداکار نے بتایا کہ ’ اس منظر میں میرے چہرے...
    مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان یوزف ہِنٹر زیہر نے کہا ہے کہ 200 سے زیادہ افغان، جو جرمنی میں پناہ کے منتظر تھے، حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان واپس بھیج دیے گئے ہیں اور جرمن حکومت اسلام آباد پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ انہیں واپس آنے کی اجازت دی جائے۔ بے دخل کیے گئے یہ افراد اس گروپ کا حصہ ہیں جنہیں پہلے جرمنی میں پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اب وہ جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی سخت امیگریشن پالیسی اور پاکستان سے بڑے پیمانے پر ہونے والی بے دخلیوں کے بیچ پھنس گئے ہیں۔ ہِنٹر زیہر نے صحافیوں...
    سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر بتایا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، اب تک 25 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوجی دستے، آڈاکٹر، انجینئر مدد کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اس...
    حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، گرفتار ملزمان میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد...
    ویب ڈیسک: قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے لیے سخت اور تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر کر دیں، خصوصاً زمین سے متعلق تنازعات، عائلی معاملات اور کم عمر مجرمان کے مقدمات کو فوری نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے 54 ویں اجلاس میں مقدمات کو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے فیصلے کے لیے مدت مقرر کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹائم لائنز ججز کی کارکردگی کے...
    لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں...
    سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیںترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں...
    ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
     عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ تو جاری کر دیا گیا لیکن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پر دستخط سے انکار کر دیا۔ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے اعلامیے سے لاتعلقی اختیار کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ مطالبات ہمارے نہیں، بلکہ صرف آپ کے مؤقف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو یہ تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، جس سے واضح ہوا کہ اپوزیشن کی صفوں میں مکمل ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامہ عدالت نے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض نجی پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پر ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جو ملزمان کو مبینہ جرائم کے ارتکاب سے منسلک کریں لہٰذا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کو خارج کیا جاتا ہے، ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد اور عدالت میں موجود ملزمان کو اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے کیوں کہ چھاپے کے دوران کوئی نجی گواہ شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کا بیان قلمبند کیا...
    آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف...
    ایران میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. پاکستان ہاؤس تہران میں منعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی یاد بھی تازہ کی گئی۔  تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی سے ہوا، جو پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے قومی ترانے کی دھن پر انجام دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر حال میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، معرکہ حق کی کامیابی پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یومِ آزادی کی تقریب میں ایرانی دارالحکومت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور...
    چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : بیس سال پہلے شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے یوچھون گاؤں کے دورے کے دوران “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا ۔ 2025 میں “شی جن پھنگ کی کتاب ” ماحولیاتی تہذیب پر منتخب مضامین”شائع ہوئی ۔ اس کتاب میں بتایا گیا کہ اس تصور کو کس طرح ایک مقامی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا ہے اور پھر ایک عالمی سبز مہم کا آغاز ہوا ہے. “سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ” ہر کسی کے لیے ایک قدرتی منظر نامہ ہے...
    مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں قماربازی اور دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو موصول ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے تحت مقدمہ نمبر 196/2025 درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو پروموٹ کیا، جس سے نوجوانوں میں جوئے کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ مزید یہ کہ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے اہم ثبوت بھی...
    برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً...
    لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332  ہو گئی۔ صوبے میں  بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں35  اور مانسہرہ میں23  افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15  اور لوئردیر میں5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8 افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3  اور مانسہرہ میں2  افراد زخمی ہوئے۔ 50 سے زائد لاپتہ ہیں خیبر پی کے میں سیلاب...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
    لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...
    72 سالہ زندگی میں سے 25 سال اذیت خانوں اور پاکستان کی مختلف جیلوں میں عوامی حقوق، آزادی اور جمہوریت کے لیے صعوبتیں برداشت کرنے والے میر غوث بخش بزنجو دسمبر 1917میں کوئٹہ سے 300 کلومیٹر دور ریاست قلات کے کچے گھروں اور جھونپڑیوں والے گاؤں شانک، ضلع آواران میں میر سفر خان کے گھر اور ماں در بی بی کی گود میں پیدا ہوئے۔ یہ ایک تاریخی دور تھا جب دنیا کے نقشے پر سوویت یونین میں مزدوروں کی حکومت قائم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سامراج سے آزادی کی قومی تحریکیں مظلوم اور محکوم عوام کو متاثر کر رہی تھیں۔ میر غوث بخش ابھی دودھ پیتے بچے ہی تھے کہ طاعون کی وبا پھیلی، جس کے...
    چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی بہتری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، اور ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ...
    ’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
     خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق اور جشن آزادی کی ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے، متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500ویں جشن میلاد کے موقع پر سینٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح کے قومی پروگرامز منعقد کریں۔ پوری قوم سے اپیل ہے اس بابرکت موقع کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔ قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ  سرکاری، نیم سرکاری، نجی عمارتوں، شاہراہوں کو سجایا جائے۔ سرکاری و نجی ادارے، کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے اور میڈیا ہاؤسز حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے...
    مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ کی چھٹی برسی (پانچ اگست) سے ایک ہفتہ قبل ریاستی حکومت نے کشمیری تاریخ و سیاست سے متعلق پچیس کتابوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی۔فرمان جاری ہوا کہ جس کے پاس بھی یہ کتابیں برآمد ہوئیں اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن مصنفین کی کتابوں کو معتوب قرار دیا گیا ان میں ارون دھتی رائے ، اے جی نورانی ، یوسف صراف ، وکٹوریہ سکوفیلڈ ، سمانترا بوس اور عائشہ جلال سمیت متعدد معروف مصنفین کے علاوہ مولانا مودودی کی الجہاد فی السلام اور حسن البنا کی کتاب مجاہد کی اذان بھی شامل ہے۔ سرکار...
    انسانی حقوق کی بالادستی کے بغیر نہ تو غربت ختم ہوسکتی ہے، نہ ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی ریاست پر آئین کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے اور نہ ہی جمہوری ادارے تقویت پا سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) 1987 میں قائم ہوا، انصاف اور عدل کی بالا دستی کے موقف پر ساری زندگی یقین رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس دراب پٹیل، انسانی حقوق کی وکیل عاصمہ جہانگیر، عوامی حقوق کے علمبردار اور وزارت خزانہ کے عہدے پر پہنچنے والے ڈاکٹر مبشر حسن، آزادی صحافت کی جدوجہد کرنے والے اور انسانی حقوق کے لیے ساری زندگی وقف کرنے والے صحافی آئی اے رحمان اور حسین نقی، ترقی پسند استاد ڈاکٹر مہدی حسن...
    خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے، 250 افراد جاں بحقپی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور...
    OTTAWA: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور تین قونصل خانوں نے 79 واں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“ جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ تقریب کا آغاز اوٹاوا میں قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد صدر، وزیراعظم اوروزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ یوم آزادی نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ ان شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی...
    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کیلئے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ہر ملازم کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے — کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جو کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پورٹ ٹرسٹ کے تمام ملازمین، چاہے وہ آفیسرز ہوں یا سٹاف، سب کوسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکیم کا مقصد کیا ہے؟ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر ملازم کو وقت پر بہترین طبی سہولت میسر ہو اور کسی کو علاج کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔...
    پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے گریٹر اسرائیل سے متعلق حالیہ اسرائیلی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ عالمی برادری بھی ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال...
    پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری نے 263ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ کرکٹر شاہد آفریدی، مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو بھی اعزازات کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری سے اعلان کردہ سول ایوارڈ آئندہ سال 23 مارچ کو تقاریب میں دیئے جائیں گے، شعبہ سائنس میں 6، شعبہ تعلیم میں 18، شعبہ طب میں 5 اور شعبہ فنون میں 22 افراد کو مختلف اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شعبہ ادب کی 20 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گائوں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گائوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30جون 2026ء کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے...
    پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے ملک نے کیمرون میں نوآبادیاتی دور کے اختتام اور آزادی کے بعد کے ابتدائی برسوں میں ایک ایسی جنگ لڑی جس میں "پرتشدد جبر" شامل تھا۔  یہ اعتراف انہوں نے اپنے کیمرونی ہم منصب کو گزشتہ ماہ بھیجے گئے ایک خط میں کیا، جو منگل کو شائع ہوا۔ یہ بیان ایک سرکاری رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جو رواں سال جنوری میں شائع ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ فرانس نے ہزاروں کیمرونی باشندوں کو زبردستی بے گھر کیا، انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے وحشی ملیشیاؤں کی حمایت کی۔ تاریخی کمیشن کی تحقیقات میں واضح کیا گیا...
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 1 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کی دھمکی دے دی۔ ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ میلانیا کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ذریعے ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ متنازع بیان رواں ماہ فلم ساز اینڈریو کیلاگھن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔ اس دعوے کے خلاف خاتون اول میدان میں آئیں اور انہوں نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے وکلا نے بھی ہنٹر بائیڈن کے اس دعوے کو جھوٹا، توہین آمیز، بدنام کن اور اشتعال انگیز“ قرار دیا ہے۔ خاتونِ اول کے وکلا کی...
    لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیار ہے۔ اس موقعے پر جہاں ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور تمام سرکاری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں دہلی میں مرکزی تقریبات کے لئے تاریخی لال قلعہ کو بہترین طریقے سے سجایا گیا ہے۔ لال قلعہ پر پروگرام کا آغاز صبح سویرے مسلح افواج اور دہلی پولیس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ...
    نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
    لاہور: پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی پر لاہور کے تاریخی واہگہ بارڈر کو آرائش و تزئین اور توسیع کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، یہ وہی مقام ہے جہاں 1947 کی تقسیم کے بعد ہندوستان سے مسلمانوں کے لٹے پٹے قافلے ہجرت کر کے اس سرزمین پر پہنچے تھے جبکہ واہگہ بارڈر کی توسیع کے منصوبے کا آغاز 2024 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت نہ صرف سرحدی تنصیبات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا بلکہ تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو بھی نمایاں کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈرکی توسیع اور آرائش وتزئین کی ڈاکومنٹری بھی جاری کردی ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب ایک پیشہ ور فورس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں. اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ...
    معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔  پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) بلاول بھٹو کو قومی اعزاز سے نوازنے پر سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا ہماری جمہوریت کی طرح یہ ایوارڈ بھی دو کوڑی کے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات کو یوم آزادی کے موقع پر قومی اعزازات سے نوازنے پر معروف سماجی کارکن جبران ناصر نے تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جو ایوارڈ عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر عبد القدیر خان، ڈاکٹر عبدالسلام، عاصمہ جہانگیر، جان شیر خان اور مہدی حسن کو، پوری زندگی قوم کی خدمت میں صرف کرنے کے بعد ملا، وہ ایوارڈ ابو کے لاڈلے...
    سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
    بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا وہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان کے حق میں سنایا گیا تھا۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو بلاروک ٹوک فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، بھارت کا مؤقف ہے کہ عالمی عدالت کو اس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار ہی نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت نے کبھی عالمی ثالثی عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ 8 اگست کو عالمی عدالت کی جانب سے سنایا گیا تھا، اور اسے پیر کے روز عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ پاکستان کے...
    مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شاندار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل میچ میں شائقین نے اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و...
    عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کے معاملے پر سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ بار سے مشاورت کے بعد کیا گیا، لیکن سپریم کورٹ بار نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق، عدالتی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے ان سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی رولز میکنگ کمیٹی کے ساتھ کوئی اجلاس ہوا۔ اگر ایسا کوئی اجلاس ہوا ہے تو اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بار کا کہنا ہے کہ انہیں کسی ایسی کمیٹی کا علم نہیں جو عدالتی فیسوں سے متعلق مسائل کے حل کے...
    فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن  و...
    کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ نیول کیڈٹس ہر...
    اتر پردیش کے ضلع بُلندشہر میں ایک انتہائی نایاب طبی کیس سامنے آیا ہے، جس میں 30 سالہ خاتون کے رحم کی بجائے جگر میں حمل کی نشونما ہوئی  ایک ایسا واقعہ جو بھارت میں پہلی بار رپورٹ کیا گیا اور دنیا بھر میں بھی نہایت کم درجوں میں سامنے آیا ہے۔ خاتون، جو دو بچوں کی ماں ہیں اور گھریلو زندگی بسر کرتی ہیں، تقریباً دو ماہ تک مسلسل پیٹ کے شدید درد اور قے سے پریشان رہیں۔ ابتدائی معائنے اور علاج بے سود ثابت ہوئے۔ آخر کار انہیں ات کے ایک نجی امیجنگ سنٹر جانبجا بھیجا گیا، جہاں 22 جولائی کو MRI اسکین کیا گیا۔ ڈاکٹر کے کے گپتا نے بتایا کہ اسکین میں ایک 12 ہفتے کے جنین...
    ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے 14 اگست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نام  ’نشانِ پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا، جبکہ باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔دوسری جانب ایوانِ صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) حال ہی میں پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ادارے 'نیب‘ نے ملک کے بڑے ہاؤسنگ منصوبوں کے مالک ہیں ملک ریاض کے ایک ایک قریبی رشتہ دار کی کچھ جائیدادیں نیلام کی ہیں۔ یہ نیلامی اس لیے کی گئی کیونکہ ملک ریاض اور ان کے رشتہ دار 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں پلی بارگین معاہدے کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اب تک گروپ کی دو جائیدادیں نیلام ہو چکی ہیں جبکہ مزید نیلامی کے لیے تیار ہیں۔ نیب میں ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، جس کے مطابق وہ کراچی، راولپنڈی اور جنگلات کی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کو بھیجا گیا جوابی خط منظر عام پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ججز کمیٹیوں کے 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی 2025 تک کے اجلاس کے منٹس پبلک کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان کا جسٹس منصور کو بھیجا گیا جوابی خط بھی منظر عام پر آگیا.جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔دونوں ججوں نے 26 ویں ترمیم فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا. جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے کہا آرٹیکل 184 شق تھری کے تحت فل کورٹ مقرر کریں۔چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کیا ایسا...
    راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد عامر خان کے اہل خانہ نے اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔ چند روز قبل ایک انٹرویو میں فیصل خان نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے بقول، عامر خان نے انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں دماغی بیماری (شیزوفرینیا) کا مریض قرار دیا اور یہ سمجھا کہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ فیصل کے مطابق اس دوران انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، فون ضبط کرلیا گیا اور کمرے کے باہر گارڈز تعینات تھے جو...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں...
    ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔  خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔  وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  وزیردفاع...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
    لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو...
    انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اور خود کو بزنس وومین اور اداکارہ ظاہر کرنے والی سندیپا وِرک کو بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 40 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید یہ کیس بھارتی پنجاب کے موہالی میں درج ایف آئی آر سے جڑا ہے، جس میں سندیپا پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی دعوؤں اور غلط بیانی سے لوگوں سے رقم بٹوری۔ ای ڈی کے مطابق وہ hyboocare.com  نامی ویب سائٹ کی مالک ہونے کا دعویٰ کرتی تھیں، جو ایف ڈی اے منظور شدہ بیوٹی پروڈکٹس بیچنے کا...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا۔ آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ’’معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے پاکستان...
    ویب ڈیسک:چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔  ملک بھرمیں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پر جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، رات کو بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں پیدا ہوگیا تھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے...
    ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔12 بجتے ہی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آتش بازی کا ایک منظر ۔ فوٹو: اسکرین گریب جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔ جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئیگورنر ہاؤس...