2025-11-03@15:48:33 GMT
تلاش کی گنتی: 17417
«تاجروں کو»:
(نئی خبر)
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت کی جانب سے افغان طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش بھارت اور افغانستان کے آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر پاکستان نے آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم ظاہر کیا ہے جب کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے افغان طالبان کے ذریعے آبی جارحیت کو ہتھیار بنانا شروع کردیا۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت ، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ ان خیالات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان اگر اسمبلی میں نہ جائیں تو اْن کا کورم بھی پورا نہیں ہوسکتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو کچھ باتیں طے ہوئی تھیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مجلس منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے خلاف تحفظات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ...
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ایسا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی کے باپ کو کھولا جا رہا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ایک کتا میرے مکتب کی، میرے مسلک کی توہین کرتا ہے، زبان درازی کرتا ہے اور میرے مسلک کو گالیاں بکتا ہے، لیکن پاکستان میں نہ حکومت ہے اور نہ پاکستان میں کوئی ایک ادارہ کہ جو اس کتے کی زبان کو روکے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہاکی گراونڈ میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ...
لاہور کے ڈولمن مال میں کھلنے والا یہ اسٹور ’ایپل‘ کی آئی فون، میک بک، آئی پیڈ، ایپل واچ سمیت تمام مصنوعات کے لیے ایک مستند اور براہِ راست خریداری کا مرکز ہوگا۔ ٹیک ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ایئر لنک ایک اور موبائل فون برانڈ کو مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے، تاہم حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپل کا آفیشل اسٹور کھلنے سے مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ اب صارفین کو اصل ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے خریداری کی سہولت ملے گی۔ یہ اقدام پاکستان کے ٹیکنالوجی ریٹیل سیکٹر میں بین الاقوامی معیار کی نئی راہیں کھولنے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ سہیل آفریدی کا باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہنا تھاکہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا تھاکہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل...
گجرات:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملگ گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ نوجوانوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کی عظیم جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکمران امداد مانگنے اور معدنیات بیچنے کی بجائے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔ نوجوان حالات سے مایوس نہ ہوں بلکہ مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی سے مل کر جدوجہد کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں طلبا وطالبات نے...
پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی ہے، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے...
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں...
افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو ہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ہوا ۔ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے چار رکنی وفد شریک ہوا جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب نے کی ،مذاکرات میں دوحا میں طے پانے والے نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، بات چیت کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے دہشتگردی اور مداخلت کی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور بعد میں صوبوں کے مکین، صوبوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہی پاکستان کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے جو پوری قوم کا قیمتی خزانہ ہیں، مگر افسوس کہ یہ دولت اب بھی زمین میں دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا ایک قومی کوتاہی اور خود احتسابی کا لمحہ ہے۔شہباز شریف...
بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں (ن)لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان اگر اسمبلی میں نہ جائیں تو ان کا کورم بھی پورا نہیں ہوسکتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے...
علی پور چٹھہ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ اور امداد فراہم کی جا سکے۔ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اور اس کا جواب ریاستِ مدینہ کے نعرے نہیں ہو سکتے۔ “سوال یہ ہے کہ ملک ریاض کو اتنی بڑی رعایت کیوں دی گئی، یہ قوم کا پیسہ تھا،” انہوں نے کہا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تصویروں کی...
پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں، آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے، جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ...
ایک انٹرویو میں حاجی عبد الحمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اختیارات منجمد کئے جانے کے بعد بہت "ریلیکس" محسوس کر رہا ہوں تاہم یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمل سے بہت سارے منصوبے التوا میں پڑ گئے۔ معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ منصوبے...
جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر دو کلوگرام تابکار مادہ، یعنی یورینیم، غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی سیکیورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تابکار مادہ تھا، تاہم اس خریداری کے مقصد کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، جس میں دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں کوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں...
مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے والد کے ساتھ گزرے آخری لمحات مداحوں سے شیئر کیے ہیں۔سیف اللہ جنید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے والد کے مختلف واقعات اور ان کے ساتھ گزرے لمحات سے پردہ اٹھایا۔والد کے انتقال پر گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ جنید نے بتایا کہ’ ابا کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، چترال جانے سے پہلے اتوار کے روز میری ان سے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں انہوں نے مجھے جو بات کہی وہ میرے لیے ابا کا آخری پیغام بن گئی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ‘ میری خواہش یہ نہیں کہ تم ایک بزنس مین بنو،...
بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس...
بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات: بھارت سے 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے
راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے دونوں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیم انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر قیادت اور اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجربہ کار بلے باز اور کپتان ڈیوڈ ملر ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی انجری اتنی شدید ہے کہ انہیں اب ری ہیب کے مکمل عمل سے گزرنا ہوگا۔ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ مستقبل قریب میں بھی ان...
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات گزشتہ ہفتے ہی طے پا گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم ٹوڈ گرین برگ کے مطابق ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں، اور ہم انہیں اس سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے 7 میں سے 3 میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ 4 میں اسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کو موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025ء کے درمیان پاکستان کو ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ ستمبر 2025ء کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرگوادر پلیری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگوام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں پسنی کے علاقے پراگ سے 42 کلو گرام آئس اوربدوک روڈ پر مشکوک گاڑی کی چیکنگ کرنے پر بیگ میں چھپایا گیا 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ حب بائی پاس روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگل...
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع ملیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر آ گیا، جس کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر بغیر کسی جیت کے ختم ہو گیا۔ فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ورلڈ کپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا، جس کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا...
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی منشیات اور سونا برآمد کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوادر، پسنی اور حب بائی پاس روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گوادر کے پلیری علاقے میں ایک کارروائی کی گئی۔ اس دوران ایک سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح، پسنی کے علاقے پراگ میں 42 کلوگرام آئس اور بدوک روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ حب بائی پاس روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس کے خفیہ خانوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے اگر بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کے بغیر اسمبلی کا کورم بھی مکمل نہیں ہوتا، جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تھے، اور اس موقع پر کچھ معاملات طے پائے تھے۔شازیہ مری کے مطابق، مجلسِ منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے رویے اور وعدوں پر تحفظات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابیوں اور متوازن خارجہ پالیسی کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے اسلام آباد کو ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں اپنی حکمت عملی اور موثر ڈپلومیسی کے ذریعے علاقائی توازن بدل دیا ہے، اور اب اسے عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، چین، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے ذریعے اپنی سفارتی پوزیشن کو نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔فارن پالیسی کے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مشیر و سیاسی کوآرڈی نیٹر گل قیصر سروانی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے کے دعووں کے جواب میں اپنے خطاب کے دوران گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے۔ ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، مسلمان سرعام تشدد کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں، مسیحی چرچوں میں حملوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سکھ برادری کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل میں اصلاحات...
پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔ پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ قیصر سروانی کا کہنا...
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے مالی اختبارات منجمد کرنے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 18 حکومتی شخصیات کا دورہ لندن کھٹائی میں پڑ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے...
بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں واضح کیا ہے کہ آج کی دنیا میں انفرادی مستقل رکنیت کا تصور سب سے زیادہ فرسودہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقل رکن ممالک صرف اپنے قومی مفادات کے تعاقب میں ہیں، کسی کے نمائندے نہیں اور کسی کے جواب دہ بھی نہیں۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت کا ماننا ہے کہ یہی موجودہ نظام سلامتی کونسل کے بنیادی بحران کی اصل جڑ ہے۔ At the UNSC open debate on the 80th anniversary of the UN, I contended that the world order envisioned in the UN Charter must be reinforced through a stronger, & more...
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے، مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک سے انڈوں کی برآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔محکمہ قرنطینہ حیوانیات نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے امریکا کو اب تک 18 لاکھ 99 ہزار 240 درجن انڈے ایکسپورٹ کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.37 ملین امریکی ڈالر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان سے مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ مالی سال 24-2023...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے حقوق نسواں کی نئی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے۔ اس میں بحرین، ترکیہ، آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلیمی روابط دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں جہاں سعودی عرب کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کی پیشکش اس اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟ یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اسکالرشپس سعودی عرب کی 25 سرکاری یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی پی شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے...
اس وقت ملکی صورت حال یہ ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ امن و امان کی صورت حال تو خراب ہے ہی معاشی مسائل نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں۔ ایک طرف روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب مہنگائی کے عفریت نے ملک کے تمام ہی طبقوں کو پریشان کر دیا ہے۔ غریب کی تو بات ہی کیا ہے، اب تو متوسط سے لے کر امیر گھرانے بھی بے چین و پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمارے ماہرین ہماری حکومتوں کی غلط پالیسیاں قرار دیتے ہیں مگر موجودہ حکومت تو صاف طور پر واضح کر چکی ہے کہ ملکی موجودہ معاشی صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-26 پشاور(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گزرگاہیں 12 اکتوبر سے بند ہیں۔ تجارت معطل ہونے سے پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 300 روپے سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اگر بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسےنمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے...
رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل بلوچستان اسمبلی کی رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔بلوچستان اسمبلی میں گفتگو کے دوران شاہدہ رؤف نے کہا کہ صوبے میں 1 ہفتے میں 27 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 18 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے، حکومت اغوا کیے گئے مزدوروں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے۔شاہدہ رؤف نے مزید کہا کہ امن و امان کے ساتھ ساتھ ہر محکمے کے حوالے سے بریفنگ رکھی جائے۔
لندن میں قائم اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے صدر ملک عامر کابل نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب صدیوں کی قربانیوں سے ایک نئی صبح طلوع ہوئی، ایک ایسی صبح جو کشمیریوں کے لہو سے روشن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر کابل نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کا ظلم ڈھایا مگر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی کبھی کر پائے گا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں کبھی...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت میں اڑھائی سالہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت بلوچستان سے متعلق اڑھائی سالہ معاہدہ پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے بدلے میں پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں مانگا ہے۔ بلوچستان میں اڑھائی سال حکومت کرے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز...
رات کے 3 بجے ہیں، جسم میں کپکپی، پسینے اور گرمی کی لہریں آپ کو بے چین کیے جا رہی ہیں۔ پیشانی دہک رہی ہے، جسم کانپ رہا ہے، اور آپ خود سے کہتے ہیں کہ یہ تو بس بخار ہے‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بخار محض ایک تکلیف دہ کیفیت نہیں بلکہ جسم کا حفاظتی نظام ہے جو ہمیں خطرناک جراثیم، وائرس اور فنگس سے بچاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوتھ برش ایک کروڑ جراثیم کا مسکن، کب تبدیل کرلینا چاہیے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بخار ایک ارتقائی خصوصیت ہے جو تقریباً 60 کروڑ سال سے جانداروں میں پائی جا رہی ہے۔ یہ عام طور پر انفیکشن، وائرل یا بیکٹیریل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے اعلان کہا کہ نومبر کے مہینے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان میں نہیں، بلکہ ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ نومبر سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے۔ ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کی مینڈیٹ پر...
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے جتھوں نے لاکھوں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جبکہ پاکستان نے کشمیری مہاجرین کو سینے سے لگایا جس پر شکر گزار ہوں۔یوم تجدید عہد پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے ہندوستانی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، آزادکشمیر ایک پسماندہ علاقہ شمار ہوتا تھا، آج آزاد کشمیر ہر شعبہ میں ترقی کررہا ہے۔ چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج آزادکشمیر میں انسانی آزادی کی صورتحال مثالی ہے، آزادجموں وکشمیر میں ایک عدالتی نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانیکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر...
طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے دریا واپس پاکستان آتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار ہے بس فنڈنگ ملنے کا انتظار ہے جس کے بعد تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس...
وزراء اور مشیروں سے سرکاری اثاثوں کی حوالگی اور وصولی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریگی۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے قریب ہوتے ہی صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ان وزراء اور مشیروں سے سرکاری اثاثوں کی حوالگی اور وصولی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریگی۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی...
اسلام آباد: پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت اور بھارت سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منظم جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے میں مصروف ہیں، ان اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو نیا ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن کے ایک اجتماع کی ہیں، جنہیں موجودہ حالات سے جوڑ کر جھوٹے بیانیے، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر...
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب...
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راستے بند رہیں گے، اور اس دوران اشیاء کی آمد و رفت اور تجارت سے زیادہ اہمیت ایک عام پاکستانی کی جان کی حفاظت کو دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، اورافغان طالبان حکومت اسے معاہدہ کہے یا نہ کہے، پاکستان کے لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ بھارت کے افغانستان میں کردار کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دو طرفہ معاملہ ہے، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں،ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکا بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ڈپلومیٹک فرنٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی،...
اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موصولہ بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق ستمبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی تا ستمبر 2025ء کے دوران موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی گزشتہ سال کی اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہی تھی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر 2025ء میں بیرونی فنڈنگ کا حجم 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں...
حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، انسداد پولیو کیلئے معاونت فراہم کرنے والے اداروں...
فال فوٹو۔ گوادر کے قریب 4 بروڈز وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ یہ وہیل معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔ آخری بار موجودگی کا ریکارڈ نومبر 2023 میں جیوانی سے ملا تھا۔ جہاں بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔بروڈز وہیلز عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور زیادہ ترجھنڈ کی صورت میں تیرنے والی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کےذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ذرائع وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے نہ کہ آرٹیکل 17 کے تحت۔ یہ بھی پڑھیے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے۔واضح ر ہے...
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
سیلاب جیسی آفت میں بھی پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ پاکستان نے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر سرحد پار واپس بھیج دیا گیا۔پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سنگھوکے میں عوام نے پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جن میں جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور جن میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں، سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے ۔ سکھ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت، عزم اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی جرأت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم انسدادِ پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف برسرِ پیکار ٹیمیں اکثر مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون...
ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے ان کا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور...
اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ملک ہے مگر اندرونی اور بیرونی سطح پر کچھ لوگوں کو اس کی عزت وقار اور مقبولیت کبھی بھی قابل قبول نہیں رہی، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے جو کہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں انتشار کسی صورت قابل قبول نہیں ملک میں استحکام ناگزیر ہے، ہم ملک میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، افغانستان نہ صرف غلط فہمی کا شکار ہے بلکہ انڈیا کے ہاتھوں...
ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی قیادت میں عدالتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے نمایاں نتائج دیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی جو اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور...
پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا نظام (ڈپریشن) اس وقت موجود ہے جو بتدریج شمال مشرقی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موسمی نظام میں معمولی شدت دیکھی گئی ہے اور یہ اس وقت کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈپریشن بھارتی علاقے لکشدیپ سے تقریباً 340 کلومیٹر شمال مغرب میں بحیرہ عرب کے وسطی حصے پر موجود ہے، تاہم اس کا کوئی حصہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ نہیں بن رہا۔ ماہرین کے مطابق اگلے ایک سے دو روز کے دوران یہ...
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں ماورائے عدالت حراستی قتل کو ’فساد فی الارض‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار اگر شہری کا قاتل بن جائے تو اسے سب سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک یہ فیصلہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں ایک شہری حیات کے قتل سے متعلق کیس میں سنایا گیا، جس میں عدالت نے مجرم شادی اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ تربت میں ماں باپ کے سامنے بہیمانہ قتل عدالتی فیصلے کے مطابق ایف سی...