2025-11-03@22:55:14 GMT
تلاش کی گنتی: 743
«سے بات کرتے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
پشاور(نیوز ڈیسک) پولیس نے رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 6 اوباش لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان پتھراؤ کی وڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے۔ ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزمان حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں گھروں پر پتھراؤ کرتے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تحریری معافی نامہ لیا اور والدین کی ضمانت پر انہیں رہا کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب کا پیٹرول ایران سے آتا ہے، جب ہزاروں لٹر پیٹرول آتا ہے تو اس کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے، عمران خان نہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل، اس لیے جیل میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں پی ٹی آئی...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
سوشل میڈیا ٹیم کی افطار سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر غیر مسلم ممالک اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں نمایاں کمی کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی کرکے روزہ داروں سے روٹی کا لقمہ بھی چھین لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیان ثابت ہوئے ہیں، اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو مشکلات میں جھکڑا ہوا ہے،...
حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جنگ و جدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء...
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ میں ٹیم میٹنگ میں بیٹنگ اپروچ بدلنے کی بات کرتا تو سب مجھ پر ہنستے تھے، لی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ سابق آل رائونڈ نے متنبہ کیا کہ پیچھے کی طرف سوچنے والے انداز پر قائم رہنا ٹیم کے مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں عماد وسیم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح ان کی وارننگ کو ٹیم کے ساتھیوں اور ممکنہ طور پر انتظامیہ نے ایک طرف کر دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا...
مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے...
مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے بلالیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائنگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ محمد ریاض ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی...
صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، انکی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہیں، صدر مملکت ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، آج وقفہ سوالات موخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے، بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی...
آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پانی کے ذخائر کو بہتر کریں، سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 25 سے 27 مقام پر ٹیلی میٹرنگ کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی تجاویز دی تھیں، حکومت تمام حلیف جماعتوں کو اہم فیصلوں میں شامل کرتی ہے اور کرے گی، دو سال میں ہر معاشی اشاریے اوپر جارہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ صدر کے خطاب میں اپوزیشن نے ہلڑ بازی کی، اگر جمہوری آزادی نہ ہوتی تو پارلیمنٹ میں یہ منظر دیکھنے کو ملتا؟وفاقی وزیر نے کہا کہ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کوئی ایسی سیٹلمنٹ نہیں تھی کہ پارلیمنٹ میں شور شرابا نہیں ہوگا، اپوزیشن کا حق ہے احتجاج کرنا اور آج ہم نے بڑا پرزور احتجاج کیا۔ ہم نے اپنا وہی احتجاج جاری رکھا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے اراکین اسمبلی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پارٹی کو مزید توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ جو پی ٹی آئی ہے شور شرابہ ، ہنگامہ اور جارحانہ سیاست...
سستے اور جلد انصاف کیلیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کی پیش کش کردی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ 8ویں دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کا بیان نظر سے گزرا جس میں وہ اختیارات کی بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مرتضی وہاب کو پیش کش کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس آئیں، آئینی حیثیت سے آپ کو تمام اختیارات دے دوں گا پھر چاہیے اس کے لیے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے، سب کچھ میں بھگت لوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں...
سعودی عرب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں آپس میں قربت، باہمی افہام و تفہیم، اور اختلافی مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ طاقت اتحاد میں ہے اور کمزوری اختلاف اور تفرقہ میں، اختلاف ایک فطری حقیقت اور رحمت ہے اگر اسے صحیح طریقے سے سنبھالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب میں اتحاد بین المسالک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بابرکت کانفرنس میں اس عظیم ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے جمع ہوئے ہیں کہ امت میں اتحاد و یگانگت کی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور ہر اس چیز سے بچا جائے جو تنازعہ اور اختلاف...
مجھے نہیں یقین ضرورت پڑنے پر فرانس یا نیٹو اتحادی ہماری مدد کریں گے، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحادیوں کا ہر گز دفاع نہیں کریں گے جب تک وہ اپنی سیکیورٹی پر مناسب اخراجات نہیں کرتے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، یہ عام فہم بات ہے اگر وہ ادائیگی نہیں کرتے تو میں ان کا دفاع ہر گز نہیں کروں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسی مقف پر قائم ہیں اور اپنی سابقہ صدارت (2017-2021) کے دوران بھی نیٹو اتحادیوں کو یہ باور کرایا تھا، میرے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے اتحاد سے متعلق جو بات کی ہے وہ ساتھ چلنے والی اور ساتھ چلانے والی دوستوں کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جو دہشت گردی بام عروج پر پہنچی ہے، ایک انسان حیران ہو جاتا ہے کہ اسلام بہت بڑی چیز ہے ایک بہت بڑا کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو کابل سے انگیج کرنا چاہیے، اگر عمران خان کر سکتے تھے تو یہ کیوں نہیں کر سکتے۔ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا دہشت گردی پاکستان کے لیے تویقیناًبہت بڑا چیلنج ہے لیکن ساری دنیا کے لیے ہے، پورے خطے کے لیے ہے جس طرح سے افغانستان...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان سمیت 7 معلمات و طالبات کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم کے بعد ام حسان کو کمرہ عدالت سے ہی رہا کر دیا گیا۔ ام حسان سمیت زیر حراست جامعہ حفصہ کی 7 معلمات و طالبات کو مجموعی طور پر 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے فاضل جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ ام حسان کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ،عامر رضاء بٹ ایڈووکیٹ، عائشہ تنویر ایڈووکیٹ اور عائشہ صدیقہ ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل نے عدالت...
کراچی ( نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک پلمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) میں بطور ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینٹیننس ورکر مصطفیٰ حسن جن کے پاس صرف ڈپلومہ ہے کو گریڈ 18 کے افسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کردار کے لیے انتظامیہ میں ایم بی اے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے معیاری ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ عہدہ سونپا گیا۔ تقرری نے انسٹی ٹیوٹ میں کلیدی انتظامی عہدوں پر میرٹ اور شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچائوں گا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے...
جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا، سلمان اکرم راجہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی،جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت...
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی غریب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء مہنگی ہیں اور تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد رمضان المبارک میں انہیں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔ جعلی حکومت کے...
عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ااطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دین اسلام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے اشاعت دین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے، ہمیں اللہ کے دین اور قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے اسی میں ہماری...
مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری، طوفانی برفباری کے باعث متعدد اہم سڑکیں بند ہو گئیں جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وادی نیلم میں برفباری کے باعث شاہراہِ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ،وادی لیپہ کی بھی مرکزی سڑک برفباری کی وجہ سے بند، استور ویلی روڈ بھی برفانی تودہ گرنے سےبند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ اس کے علاوہ جہلم ویلی میں شاہراہِ لیپہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمنی کے حالیہ پارلیمانی انتخاباتکے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یورپ کے قلب میں واقع اس ملک میں تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی ( اے ایف ڈی) کی حمایت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی میں آباد تارکین وطن اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ 57 سالہ شامی نژاد باشندے محمد آموز نے اس بار کے پارلیمانی الیکشن میں پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اے ایف ڈی کی کامیابی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے محمد آموز کا کہنا تھا،''یہ نفرت کیوں؟ ہم کام کرتے ہیں، خود اس معاشرے میں اپنی جگہ بناتے ہیں،...
پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔ ریشم نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وہ بھی خلیل الرحمان قمر کی مداح ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہیں ہیں کیونکہ وہ بد تمیزی سے بات کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ آن ایئر ہوا تو انہوں نے ہمایوں سعید کو اپنے گھر مدعو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید ایک تقریب...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز...
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بات جمہوریت کی کرتے ہیں مگر اپوزیشن کی کانفرنس سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سوچوں پر پہرے نہیں لگا سکتے، ہم یہ نہیں کرنے دیں گے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، آئین کی پامالیاں جاری ہیں، یہاں پر ملک کی بہتری کے لیے ایجنڈا بنانے کی بات کی گئی۔ کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخلاپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
پاکستان نے سفارتکاری کے محاذ پر بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کو بحال کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت کو ایک بلین ڈالر تک پہنچادیا۔پاکستان نے سفارتکاری کے محاذ پر اہم کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان نے 15 سال بعد 26 ہزار ٹن چاول برآمد کیا ہے اور مزید ترسیل ابھی ہونا باقی ہے۔پاکستانی کپاس، چینی اور ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بنگلادیش کے فائبر (جوٹ)، فارما اور گارمنٹس کی ڈیمانڈ پاکستان میں بڑھتی جارہی ہے۔ براہ راست پروازیں اور آن لائن ویزا اس کو تقویت بخش رہے ہیں۔بنگلادیش کی نئی قیادت کا جھکاؤ پاکستان کی طرف نظر آتا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن سے چلنے والی...
بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ...
اسلام آباد:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تحریک لوگوں کو گالیاں دینے کے لیے شروع نہیں کی، کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی ادارے ہر ملک کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، جاسوسی ادارے سیاسی قیادت کو معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر سیاسی قیادت ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، یہاں پر نظام مختلف...
گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔ جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبریں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا، سنیتا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔ جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے وفد نے حماس کی مجلسِ شوریٰ سے ملاقات کی، حماس کی مجلسِ شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفود کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ...
بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے جیل اخرجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ بشری بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات بڑھ گے اور ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، بشری بی بی کے جیل میں آنے سے 2 لاکھ روپے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔ بانی پی...
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
کشمش ایک ایسا خشک میوہ ہے جو ہمارے روزمرہ کے کھانوں کا حصہ بن چکا ہے، لیکن اگر اس کو پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو اس کے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق بھیگی ہوئی کشمش صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔جب کشمش کو رات بھر پانی میں بھگودیا جاتا ہے، تو اس میں موجود غذائی اجزاء دوگنے ہو جاتے ہیں اور جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند بن جاتے ہیں۔ بھیگی ہوئی کشمش کے 8 اہم فوائد ہاضمے میں بہتری بھیگی ہوئی کشمش میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو قبض، گیس اور دیگر ہاضمے کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ پیٹ کو صاف رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کہتے ہیں احتیاط علاج سے بہتر ہے،ہم دہشتگردی واقعات رونما ہونے سے قبل اس کا سدباب کیوں نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ تاریخ دیکھیں تو 1971میں بھی فوجی تنصیبات پر حملے ہورہے تھے،یہاں ایک سیاسی جماعت کسی لیڈر کے گھر، گورنرہاؤس یا کسی تھانے پرحملہ نہیں کررہی،یہاں فوجی تنصیبات پر ایک ہی وقت میں مختلف شہروں پر حملے کئے گئے،اگر...
DUBAI: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے...
ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محفوظ اور ترقی یافتہ دنیا کی تعمیر کے لیے فرد سے شروعات کرنا چاہیے۔ اسکاؤٹس کے عالمی دن پربیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔ ہر سال 22 فروری کو، دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں کارکرگی، بالخصوص جب یہ اپریل 2025 میں 15 ویں نیشنل جمبوری کی...
26 ویں ترمیم تسلیم نہیں کرتے ، انسانی حقوق ختم، نظام عدل آلہ کار بن گیا، چیف جسٹس سے اپوزیشن کانوٹس لینے کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں،عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نہ ہی ان کی بچوں سے بات کروائی جاتی ہے ۔ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ بھی اُٹھایا گیا،سیاسی مقدمات، دھمکیاں، عمران خان کو سہولیات کی عدم فراہمی، لاپتا افراد کیسز سمیت کئی معاملات پر تفصیلی گفتگو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوڈا مشروبات آج کی تیز رفتار زندگی میں ہر عمر کے افراد کے لیے عام ہو چکے ہیں۔ بچے، نوجوان اور بڑے سب ہی ان میٹھے، گیس بھرے مشروبات کو پسند کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ ان کے صحت پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات سے واقف ہیں۔ سوڈا مشروبات کا زیادہ استعمال جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔سوڈا مشروبات میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں چربی جمع کرنے کا باعث بنتی ہے۔ مسلسل ان مشروبات کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے، جو کہ دیگر کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے، جیسے کہ ذیابیطس، بلند فشار خون، اور دل کی بیماریاں۔سوڈا مشروبات میں شامل اضافی چینی...
کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تین مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ کرلیا، مین سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا، ضلعی انتظامیہ نے بیف، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین بھی کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں 3 جگہوں پر سستے بازار لگائیں جائیں گے، مرکزی سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا اسکے علاوہ نواں کلی اور میزان چوک پر بھی سستے بازار لگائے جائیں گے۔اجلاس میں بڑا گوشت، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں پورٹ قاسم کی اربوں روپے کی اراضی کو اونے پونے داموں فروخت کیے جانے کے انکشاف کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی نے کہا ہے کہ معاملے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، مذکورہ اراضی کا قبضہ تاحال پورٹ قاسم اتھارٹی کے پاس ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں 500 ایکڑ رقبے پر پی کیو اے کی اراضی کا معاملہ سامنے آیا، 500 ایکڑ اراضی 2005ء میں ہونے والی بولی کے ذریعے 2010ء میں الاٹ کی گئی تھی، الاٹ کی گئی زمین خط سمندر کی سطح سے نیچے یعنی لو واٹر لیول میں ہے جس کی ڈیولپمنٹ الاٹی...
صحابہ کرامؓ عام دنوں میں تہجد کی پابندی کیا کرتے تھے اور رات کا ایک حصہ اللہ کی عبادت میں گزارتے تھے، البتہ رمضان میں تقریباً پوری رات عبادت میں صرف کرتے تھے، اپنے قیام میں طویل تلاوت کیا کرتے تھے۔ ایک تہائی، نصف یا رات کا اکثر حصہ تلاوت ِ قرآن، نماز، اور ذکر واذکار واستغفار میں لگاتے تھے۔عبداللہ بن ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ: میں نے ابوذرؓ کو کہتے ہوئے سنا: ’’ہم رمضان میں قیام اللیل سے واپس ہوتے تو خادموں کو کھانا لانے میں جلدی کا کہتے کہ کہیں طلوعِ فجر نہ ہو جائے‘‘۔ (موطا امام مالک، فضائل الاوقات للبیہقی)روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرامؓ اپنی رات کو...
کرکٹر جتنی محنت اشتہارات کیلئے کرتے ہیں اتنی پریکٹس پر کریں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں، عَظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عَظمیٰ بخاری نے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔ایک انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔ ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔ واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹینڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:تاجکستان کا خواتین کے لباس کے...
صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے شیر افضل مروت کے بارے جو بات کی وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بتاؤں گا راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر رمضان کے بعد احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، عمران خان جب بلائیں گے ہم آئیں گے، ملاقات کے لیے لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ...
بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر گجرات کے ایک علاقے میں شیر سڑک پر آ گیا اور ہائی وے پر آرام سے ٹہلتا رہا، جس کو دیکھ کر وہاں موجود افراد دنگ رہ گئے۔ جنگل کا بادشاہ سڑک پر آ کر چہل قدمی کرتا رہا جس کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑیوں کے ڈرائیور شیر کے گزرنے کا انتظار کرتے رہے اور کسی نے بھی ہارن بجانے کی جرات نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف...
یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ آپ کچھ اور بات، یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ کے سامنے ہیں 26ویں ترمیم کیسے پاس ہوئی،آپ فیصلہ دیں ہم فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے،سویلین کا ٹرائل ختم کرنے پر عوام آپ کے شیدائی ہو جائیں گے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 26ویں ترمیم کیسے...
عوامی نمائندوں پر کرپشن کے الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ فراہم...
مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور...
لاہور‘گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وفد کے دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بنگلہ دیش میڈیا ہائوسز کے 10 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ‘ ان کے ساتھ دین کا بھی رشتہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟۔ ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا...
اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے متعلق جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا قابل احترام ہیں لیکن ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتا،انہیں قومی اسمبلی میں بغیرتحقیق کے اتنی بڑھی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان کے پانچ سے سات اضلاع ٹوٹ کر آزادی کا اعلان کر سکتے ہیں، ہندوستان – پاکستان جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی ہی صورتحال دوبارہ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے اضلاع آزادی کا اعلان کرتے ہیں تو اقوام متحدہ ان کی آزادی کو تسلیم کر...
MUNICH: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تناؤ کے درمیان پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم خود کو ایک مصالحت کار اور ثالث کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے پاکستان تقسیم کو وسعت دینے کے بجائے خلیج کو پاٹنے کا خواہاں ہے۔ بلاول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ’...
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
علی خورشیدی (فائل فوٹو) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ جامعات ترمیمی بل یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے جسے سندھ اسمبلی نے نہیں پیپلز پارٹی نے پاس کیا اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے جامعات ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ تعلیم تباہ، سندھ تباہ، جامعات پر قبضہ نامنظور۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس آج بلانے کا مقصد کیا تھا؟ جامعات ترمیمی قانون پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات ہیں؟ سندھ حکومت مختلف محکموں کو 17 سال...
کراچی: سرکاری گاڑیوں کے ڈیوٹی کے بعد استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے کی۔ وکیل درخواست گزار ملک سلمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے درخواست سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف کی ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقریبات میں بھی استعمال کرتے ہیں،...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میلہ کمیٹی کے ناقص انتظامات ،مخصوص افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی دیگر شرکا نظر انداز ، افسر کی سیکورٹی پر مقرر اہلکار مہمانوں کو کافی پیش کرتے نظر آیا،شرکاء کا احتجاج ،صحافی نے احتجاجن تعریفی شیلڈ وزیر سے وصول نہ کی۔ جیکب آباد سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کی میلہ کمیٹی کے میہر شاہ پر گھوڑوں کی دوڑ کے صوبائی وزیر ثقافت کی تقریب میں ناقص انتظامات کی شکایات ملی مخصوص اور منظور نظر افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی افسران کو منرل واٹر جبکہ دیگر کو لوکل بوتل میں پانی دیا گیا متعدد افراد کو پینے کا پانی تک نہ ملا ،اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر مقرر پولیس اہلکار کافی اور پلیٹوں میں ریفریشمنٹ مہمانوں...
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔ دلہا کے بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر آر بی گوئل نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کا انتقال ہوا ہے۔ پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔ View this post on Instagram ...
وکلا بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کیلئے کام کرتے ہیں، عمران کو شکایات پرپی ٹی آئی رہنما ئو ں کے تحفظات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماں نے وکلا کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کو شکایات لانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی مرکزی قائدین نے وکلا کی شکایات، پیغام رسانی، کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں ان کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماں نے الزام لگایاکہ وکلا میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کیلئے کام کرتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز چند وکلا کو اندر کی معلومات کے بدلے معاوضہ دیتے...
آفتاب احمد خانزادہ ۔۔۔۔ اگر آپ طاقتور اور بااختیارلوگوںکے بیانات ملا حظہ فرمائیں تو ان میں سوائے پر یشانیوں ، تفکرات اور انجانے خوف کے علاوہ اور کچھ نہیں دکھائی دے گا وہ خو د ہی سوال کرتے ہیں اور خو د ہی ا س کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ،خود ہی خوفزدہ ہیں اور خو د ہی خو د کو تسلی دے رہے ہیں۔ اگر آپ نے اس بات پر اب تک سو چ بچار نہیں کیا ہے تو پھر ہم آپ کو بتا تے ہیں کہ اصل ماجرا کیاہے۔ ان سب کیفیات کا براہ راست تعلق نفسیات سے ہے عملی نفسیات کے بانی پروفیسر ولیم جیمز نے اپنے شاگر د وں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا...
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پر مبنی نیوز کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بات کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی...
کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اسمبلی میں ہمیشہ اپنی سیاست کی بات کرتی ہے، انہیں عوامی دلچسپی کے امور سے کوئی سروکار نہیں۔ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی والے صرف اپنی سیاست کی بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چند لابیز کو خوش کرنے کے لیے سستی گیس نہ خریدی، بلال اظہر کیانی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
حادثات کیلئے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں، شرجیل میمن
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں، حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے،...
گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سےپہلے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا جگت بازی کرتے رہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔ پشاور: پھر وہ کہنے لگے کہ وزیراعلیٰ صاحب! آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیراعلیٰ غیرمعمولی طور پر مسکراتے رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بائیکس پر ہیلمٹس کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، جب حکومت موٹر سائیکل سواروں پر سختی کرتی ہے تو لوگ ہیلمٹ پہننا شروع کر دیتے ہیں،لوگ ٹریفک لائٹس کی پابندی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے لیے کسی ایک فرد یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے، جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں، بے احتیاطی کرتے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے۔ ان کا کہنا...
لاہور: ملک بھر میں شبِ برات بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ رحمتوں، برکتوں اور دعائے مغفرت کی اس رات مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگ نفلی عبادات، قرآن پاک کی تلاوت اور دعاؤں میں مشغول ہو کر اللہ کی رضا اور بخشش کی دعا کرتے رہے۔ اس رات لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کرتے ہیں تاکہ اللہ کی مغفرت اور برکت کی دعا کی جا سکے۔ علمائے کرام نے کہنا ہے کہ شبِ برات کو بڑی فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس رات اللہ تعالی کی جانب سے ہمارے اعمال کا حساب کتاب کیا جاتا ہے اور گناہوں کی بخشش کے ساتھ رزق...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حادثات کے لیے کسی ایک شخص یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا، جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو بے احتیاطی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے، جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قصور وار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق احکامات نئے نہیں ہیں، ٹرانسپورٹ کے محکمے میں ایک وقت...
علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اسکے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت امام زمانہ (عج) اور شب برات کی مناسبت پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو چراغاں کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں محفل جشن اور اعمال کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہم 1000 ہزار بنائیں گے۔ ایرانی صدر جنوبی صوبے بوشہر کے دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات اور تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے قابض اسرائیل اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ملکی ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔ انہوں نے ایران کے بارے میں امریکا کے متضاد رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک طرف ایران سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہم پر پابندی لگائی جارہی ہے، دشمن...
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور اداکار عرفان کھوسٹ نے سینئر اداکار فردوس جمال کے حالیہ متنازع بیانات کی اصل وجہ بتادی۔ فردوس جمال، جو اپنے کیریئر میں کئی یادگار کرداروں کےلیے جانے جاتے ہیں، حالیہ عرصے سے اپنے بیانات اور خاندانی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فردوس جمال کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’فردوس جمال ایک شاندار اور محنتی فنکار ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار رہے ہیں۔ اس عمر میں اگر انسان تنہا رہتا ہے، تو اس کے مزاج میں تلخی آجاتی ہے۔‘‘ سینئر اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے فردوس جمال کو پیار سے سمجھایا...
کراچی: محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال...
لاہور: بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی. بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں. بھارت میں بیروزگار انجینئروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈیپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرئنگ...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک ہے کہ جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ اتنا اچھا ملک کوئی نہیں ہے اس سے اچھی ہیومن رائٹس کوئی نہیں ہے اس سے اچھی جمہوریت کوئی نہیں ہے، اب جب حکومت سے گئے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس سے برا ملک کوئی نہیں ہے، نہ جمہوریت ہے اور نہ انسانی حقوق ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے آپ بتائیں کہ یہ شرم ناک نہیں ہے کہ آپ آئی ایم ایف کو لیٹر لکھ رہے ہیں پاکستان کے خلاف، یہ شرمناک ہے، آپ کو اس بات کا لحاظ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ،دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ...