2025-10-08@14:58:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3362

«علیمہ خان کے وارنٹ»:

(نئی خبر)
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروائی گئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دکانیں بند کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں اراکین پارلیمنٹ نے ملتان شہرکو بچانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
    دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
    بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب باہنر ہوکر بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے تربیت یافتہ 180 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ یہ سہولت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کے ایک نئے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جسے اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بی-ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار امیدواروں کو مختلف ہنرمندی کے کورسز میں داخل کیا گیا۔ ’ان میں سے 180 نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملا، جن میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے خلاف درج مقدمات اور سزاؤں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سزاؤں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حسان خان نیازی ،شیرشاہ خان اور شاہریز خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے سزائیں انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے سزائیں فوری طور پو ختم کیا جائے۔ حکومت کی عددی اکثریت کی وجہ سے قرارداد کو ایوان نے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کے بعد نئے صوبوں کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ جبکہ ملک میں صدارتی نظام کے حق میں بھی دلیل سامنے لے آئے۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے، عمران خان ملک میں صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں نئے یونٹس بنتے جارہے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب چھوٹے یونٹس بن جائیں گے تو گورننس بہترین ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب کے قیام سے متعلق قرارداد منظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آمنہ سردار نے صوبے  کے ہر ضلع میں فرانزک لیب کے قیام کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں فرانزک لیب پہلے سے شامل ہے تاہم ابھی تک اس کا قیام عمل میں نہیں آیا، فرانزک لیب کی عدم موجودگی سے پولیس تفتیش اور عدالتی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیش اور انصاف کے فراہمی کے لئے فرانزک لیب کا قیام ضروری ہے۔ہر ڈویژن کی سطح پر فرانزک لیب قائم کیا جائے۔
    علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
    بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ سیاسی نوعیت کے سوالات پارلیمنٹ میں کیے جائیں۔ صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم یہاں اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، سیاست سے متعلق سوالات آپ پارلیمنٹ میں پوچھیں، وہاں آپ کو تسلی بخش جواب مل جائے گا۔ علیمہ خان صاحبہ کا پرانا کچا چٹھا عمار سولنگی @fake_burster نے فلیٹ کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔ آج اڈیالہ کے باہر صحافیوں خاص کر طیب بلوچ کے ہتھے چڑھ گئیں۔۔۔...
    خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی کے دوران 3 مرتبہ درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ہے، جو تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے کے بعد پڑھا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایس ای ڈی اوز اور اے ایس ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ’علم پیکٹ پروگرام‘ کیا ہے؟ ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں اسکولوں کی اسمبلیوں کا معائنہ کریں تاکہ نظم و ضبط، وقت کی پابندی، طلبہ کی شمولیت اور سرگرمیوں جیسے تلاوت، قومی ترانہ، دن کی سوچ...
    فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنۃ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی کا کھیل جاری تھا کہ اچانک درختوں پر بجلی گر گئی۔ واقعے کے بعد کھلاڑی گھبرا کر میدان سے جان بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے بجلی گرتے ہی کھلاڑی اور تماشائی خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑنے لگتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں...
    غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں عالمی ’فریڈم فلوٹیلا‘ میں شامل ہونے کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک جہاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ جہاز جمعرات کو تیونس سے روانہ ہوگا۔ خبررساں ادارے دی نیو عرب کے عربی ایڈیشن العربی الجدید سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کارکن نے بتایا کہ جہاز میں خلیجی ممالک کے کارکنان، انسانی حقوق کے مدافعین اور ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کے باعث شرکا کی فہرست روانگی سے کچھ دیر قبل جاری کی جائے گی تاکہ تیونس میں ان کی محفوظ آمد اور تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک کے خلاف ایک قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی   جس پر ایوان میں واضح سیاسی تقسیم دیکھنے کو ملی۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن آصف محسود کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جو نہ صرف قانونی تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  جیل میں بانی چیئرمین کو نہ تو اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے، نہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ آج کے جدید دور میں معاشی ترقی، تعلیم اور رابطوں کے لیے موبائل ضروری ہے، ساؤتھ وزیرستان میں موبائل سروس بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ساوتھ وزیرستان میں موبائل بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔  مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
    JAKARTA: انڈونیشیا میں پرتشدد احتجاج کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا جہاں مظاہروں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کے مراعات میں کٹوتی پر متفق ہوگئی ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق کئی پالیسیاں ختم کردی گئی ہیں، جس میں اراکین کے بھاری الاؤنسز اور غیرملکی سفر پر ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ سرکاری عمارات کو نقصان...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے  جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا کمیشن قائم کیا جائے گا جو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، امتیاز سے تحفظ اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے گا۔ کمیشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ اس میں تمام صوبوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق یہ قانون آئینی ضمانتوں اور...
      خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
      وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور ان سے ملحقہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل مشن میں شامل افراد کو استثنا حاصل ہوگا لیکن صدر محمود عباس آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ امریکی بیان کے مطابق پی ایل او اور پی اے نے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور امن عمل کو نقصان پہنچایا، اس لیے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی...
    فلسطین کے جنوبی مقبوضہ علاقوں میں پراسرار نوعیت کی آگ اور بجلی کے بار بار تعطل نے عوام میں خوف و ہراس کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فائر سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بحیرہ مردار کے قریب ایک فیکٹری کے برقی کیبن میں آگ بھڑک اٹھی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف 10 روز قبل اسی فیکٹری کے پاور اسٹیشن میں ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے آلات کو شدید نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ حالیہ ہفتوں میں جنوبی مقبوضہ خطہ متعدد برقی حادثات کی زد میں رہا ہے، جن میں ٹرانسفارمر دھماکے، برقی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے چند دیگر عہدیداروں کے ویزے منسوخ کرنے اور نئے ویزے دینے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد فلسطینی اداروں کو ان جرائم سے متعلق ذمہ دار ٹھہرانا ہے جن میں الزام ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں غیر متعلقہ قانونی کارروائیاں کیں، اور عالمی سطح پر ریاست فلسطین کی پہچان کا مطالبہ کیا، جو امریکہ کے مطابق عالمی امن کے امکانات کو متاثر کر رہا ہے ۔ البتہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن اس پابندی سے مستثنیٰ...
    دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنالیا۔ مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے، کپڑے اور جوتے لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکو مجموعی طور پر رمیش کمار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سامان لے اڑے ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے...
    اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا اسپتال ہے جس کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ، 28 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سول سنڈیمن اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری صحت، ڈی...
    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب روانگی سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو ملک بھر کی سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فضائی معائنے کے دوران وزیراعظم کو خاص طور پر نارووال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت...
    وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، زیرِآب علاقوں اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ فضائی جائزے کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دورانِ سفر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلابی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ ان اکیڈمیز میں داخلہ ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان ان اداروں میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دوران سفر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزرا سیلاب متاثرہ...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرمیوں کو سراہتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہت پانی آیا، ناروال میں کرتارپورہ ڈوب گیا، گجرات میں صورتحال تشویشناک تھی، یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے کیوں کہ 38 سالوں کے بعد اس طرح کی فلیش فلڈنگ  ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین بڑے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو مشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے...
    بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر زرینہ مری کے اغوا کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ مکمل محکمانہ تحقیقات کی گئی ہیں، اور یہ واضح ہے کہ زرینہ مری نام کی کوئی اسکول ٹیچر نہیں تھیں۔ مسنگ پرسنز انتہائی حساس مسئلہ ہے، ایسی کوئی بھی بے بنیاد خبر دینے سے قبل متعلقہ ادارے سے تحقیق کر لینی چاہیئے تھی۔ کوئٹہ میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور مشیر وزیراعلیٰ مینا مجید بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ زرینہ مری کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں نے مکمل تحقیقات کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات نہ صرف جماعتی معاملات پر مشاورت کے لیے ضروری ہے بلکہ حکومتی وزراء کے فیصلوں میں بھی ان کی رہنمائی درکار ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے شاہین آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں۔ پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ماننا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اچھی رفتار حاصل کر رہے ہیں اور وہ آئندہ ایشیا کپ کے دوران اپنی بہترین فارم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ شاہین آفریدی 2023 میں کمر کی انجری کے بعد سے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں پائے تھے۔ Opposition batters should take note, ahead of a busy upcoming white-ball schedule for Pakistan ????https://t.co/3bpMrFNMNb — ICC (@ICC) August 27, 2025 تاہم رواں ماہ کے آغاز...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طوطے اور تیتر بازیاب کرا لیے اور متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 114 طوطے، 2 کالے تیتر اور بٹیر کی نیٹنگ کے 21 ہنٹنگ گیئرز برآمد ہوئے، 14 ملزمان کا چالان کیا گیا۔ بہاولنگر میں غیرقانونی بریڈنگ فارم پر چھاپے کے دوران 56 راء طوطے اور 46 گانیدار طوطے تحویل میں لیے گئے۔ فیصل آباد برڈ شاپ پر کارروائی کے دوران 12 جنگلی طوطے اور 2 کالے تیتر برآمد ہوئے جبکہ 2 افراد کے خلاف چالان کیا گیا۔ فیصل آباد میں غیرقانونی شکار پر ایک شخص کو گرفتار کر کے ایئرگن، چھری، غلیل اور ذبح شدہ 4...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی انتخاب سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر مگر خیبرپختونخوا (کے پی) میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار کیونکہ اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے راہ فرار کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے اور جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ۔ وزیردفاع...
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں صحافی عرفان خان کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹیز کو بنیاد بنا کر کارروائی کے مطالبے کو ریاستی عناصر کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے آئینی اور جمہوری حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام شہری آسانی سے سفر کر سکے۔ ہر بس ایئرکنڈیشنڈ ہے اور اندرونی موسم کنٹرول سسٹم سے مزین ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو پیغام دیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی۔ یہ درخواست عمران خان کے وکیل تابش فاروق نے کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھجوائی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قید کے دوران بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید وکیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سپرنٹنڈنٹ جیل، اے ایس پی زینب اور ایس...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا نے عشائیہ دیا جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیر اعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تھکسان شینا وترا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور  مریم نواز کے پنجاب کی ترقی کے وژن اور اقدامات کو سراہا۔ تھکسان شینا وترا نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے 25 ارکان نے آج اسمبلی رکنیت کا حلف دوبارہ نہ اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی دن 12 بجے اسمبلی میں بلالیا۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے 25 ارکان کاحلف 20 جولائی کوہوچکا تو دوبارہ حلف کیوں لیں۔ اسپیکر نے حلف کے لیے کہا بھی تو کوئی رکن حلف نہیں لے گا کیونکہ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کے حکم پرحلف لیاتھا اور یہ اختیار 26 آئینی ترمیم کے ذریعہ آرٹیکل 255 میں دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر دوبارہ حلف لے کر توہین عدالت کرنا چاہتے ہیں، اگر اسپیکر 20 جولائی کے حلف پرراضی...
    — فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع ابر آلود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔مالم جبہ میں 14، باجوڑ میں 13، کاکول میں 60 اور پاراچنار میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان میں 11 اور بالاکوٹ میں 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔
    صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔ تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔  گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔  گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔  محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان کردیا۔  نئے کنٹریکٹس میں کیٹیگری اے کو ختم کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی جس کے بعد 3 کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔  مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی میں 10 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، جس میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی۔ عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی،  پرویز الہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور  پرویز الٰہی کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ Tagsپاکستان
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر  بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو  میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر اور آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ سوات کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری کا جتنا نقصان ہوا ہے، حکومت اس کا پورا ازالہ کرے گی۔ تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔ وفاق اور دیگر وزرائے اعلیٰ کی پیشکش  علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ وزیراعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے فون کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وفاق اگر کچھ کرتا ہے تو یہ اس کا احسان نہیں بلکہ آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے...
    پشاور: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔  یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور...
     اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟  اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
    برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً...
    برٹش ایئرویز کے ایک پائلٹ نے لندن ہیٹھرو سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران اپنے اہل خانہ کو دکھانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر انسدادِ دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں و عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا جس پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا اور برٹش ایئرویز انتظامیہ نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس واقعے کے باعث 8 اگست...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس اس وقت جاری ریسکیو آپریشن پر ہے۔ کافی راستے بحال ہوچکے ہیں تاہم کچھ راستے اب بھی بند ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت حالیہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا سو فیصد ازالہ کرے گی۔ pic.twitter.com/RGraCxuaZl — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کی مدد بھی لی گئی ہے اور پہلے تمام راستے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن...
    راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل  احمد شریف  نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
    امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کااظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ایسا واقعہ معاشرتی المیہ ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا ۔پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں ۔2سالہ ایل اے ڈی...
    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان رینجرزسندھ نے شہریوںکے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرکے کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سی4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عامر علی ولد روشن علی، بلال علی ولد مبارک علی شیخ، فیصل رانا ولد رانا عبدالجبار اور ملزمہ مسماة گلزارہ زوجہ شبیر احمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15سالہ مغوی راشد بلیدی ولد روشن علی کو بازیاب کرالیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کار کو پروٹیکشن فراہم کر رہے تھے موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور ایک کار(جس...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں گے۔صوبائی حکومت کی ٹیم پہلے ہی متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کے تحت اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر فراز احمد مغل کو بھی متاثرہ علاقوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک اورانٹر کے خراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔(جاری ہے) وزیر تعلیم نے بتایا کہ 20اگست کو9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اچھے نتائج پر اساتذہ اورسکول سربراہان کو انعام دئیے جائیں گے ،انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔
    پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دفاع وطن ہو یا قدرتی آفت، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، چاہے وہ سرحدوں پر دشمن کی یلغار ہو یا اندرون ملک قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئیں۔  حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے جہاں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، وہیں پاک فوج ایک بار پھر امید کی کرن بن کر سامنے آئی۔ واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانے کوگھیرلیا، ’’قاتل...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے...
    فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،...