2025-11-06@11:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5151

«میں شٹر ڈاؤن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلمان ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال...
    گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔ مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔  جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء  میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔  وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر وقت میں 11 سے 16 اور پھر بی ایس گریڈ 17 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق افسر کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے کو عہدے کا ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا۔  بعد ازاں...
    پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن...
    خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ گینگسٹر تھا۔ اس کا نام شہر کی انڈر ورلڈ میں 3 دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل و غارت اور لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی سے گرفتار گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک طیفی بٹ، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا چھوٹا بھائی تھا۔ دونوں بھائی خود کو لاہور کے ’مشہور تاجر‘ قرار دیتے تھے، تاہم ان پر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ دشمنی کی جڑیں: بِلا ٹرکاں والا کیس بٹ خاندان کی پرانی دشمنی امیرالدین عرف بِلا ٹرکاں والا کے خاندان سے تھی۔ 1994 میں بِلا کے قتل کے بعد...
    شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی،  نامزد وزیراعلٰی سہیل آفریدی،  سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مشاورت...
    ہنڈائی پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جو جدید خصوصیات اور منفرد ڈیزائن اپ گریڈز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔  کمپنی کے مطابق، ایلانٹرا لمیٹڈ ایڈیشن کی بکنگ ملک بھر میں ہنڈائی ڈیلرشپس پر شروع ہوچکی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی ایلانٹرا میں 2.0 لیٹر MPi انجن دیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ، سن روف، 16 انچ الائے رمز، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، اور 10-وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔  ڈرائیورز اپنی پسند کے مطابق چار مختلف ڈرائیونگ موڈز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔انٹیریئر کے لیے ہنڈائی نے تین نئے رنگی آپشنز متعارف کرائے ہیں:...
    ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں درآمد شدہ چینی کی آمد کے شیڈول پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بروقت حکومتی اقدامات اور درآمدات کی بدولت چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں، جس سے مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں 14500 سے زائد آپریشنز کیے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ تاہم...
    تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مرکزی رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کارکنان پر بدترین کریک ڈاؤن، ہلاکتوں، زخمیوں اور بے جا گرفتاریوں کے باوجود تحریک لبیک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تحریک کے مرکز پر دھاوا بولا، جبکہ نہ سڑک بند تھی اور نہ کسی سرکاری کام میں مداخلت کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، سبکی کی صورت میں حملہ کیا گیا اور یہاں تک کہ فوڈ پانڈہ کے مزدوروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج ہوتے ہیں،...
    اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔
     اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ تعاون کیا۔
    اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں فوری طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ،ملاقات میںپاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔دفتر خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطی اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ...
    سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دی جس کے مطابق عون عباس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعتیں و پیداوار سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بندش سے متعلق تھا کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس کل (جمعہ کو) 11 گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ سینیٹر سیف، علی ظفر موشن پکچرز ترمیمی بل 2024ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر علی ظفر سینیٹر زرقا سہروردی کا پیش کردہ معلومات تک...
    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جتنی مرضی تاخیر کر لیں، میں نے استعفیٰ دیا ہوا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    خیبرپختونخوا کے سبکدوش وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام ارکان نے ان کے مذکورہ فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کی شام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں اور اب عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف متحد ہے اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارٹی نے واضح لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے حوالے سے گورنر ہاؤس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے متضاد بیانات کے دوران استعفے میں آئینی پیچیدگی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کو اپنا استعفیٰ کمپوز کرکے بھیج دیا ہے جبکہ اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 130 میں تحریری استعفے کا ذکر موجود ہے۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے اور اس حوالے سے گورنر ہاؤس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے متضاد دعوے سامنے آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ذرائع نے کہا کہ ہم نے استعفیٰ 8 اکتوبر کو ہی گورنرہاؤس بھجوادیا تھا اور اب وزیراعلیٰ کے استعفے...
    تحریک لبیک پاکستان  کے اعلان کردہ ’لبیک اقصیٰ‘ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا، جڑواں شہروں کے لوگ کیا کہتے ہیں؟ ٹی ایل پی کے مطابق 2 کارکن ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹی ایل پی نے جمعہ 10 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کی کال دی ہوئی ہے تاہم پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ٹی ایل پی کے لاہور مرکز، مسجد رحمت العالمین، پر چھاپہ مارا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تشدد اور جھڑپیں تحریک لیبک پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط، بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں آیا، جب استعفیٰ آئیگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء)  وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے موجودہ حالات پر مشاورت کی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو عوامی مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے، ذرائع کا بتانا ہے...
    ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔   تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال...
    علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومتی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی وفد خصوصی جہاز پر نوابشاہ پہنچا تھا، حکومتی وفد نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ...
    اسلام آباد: ملک میں جنوری 2023 کے دوران ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہوئی جس پر کے الیکٹرک کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی وضاحتیں پاؤر بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں، جنوری 2023 کے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں، کے الیکٹرک اپنے سسٹم کی کمزوریوں اور خامیوں کا ذمہ دار ہے۔ کے الیکٹرک کی جوابات غیر اطمینان بخش اور ناقابل قبول قرار دیے گئے۔ اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 15 روز کے اندر عائد...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال اُن کے دفتر کو موصول نہیں ہوا، اور اگر اس میں کوئی قانونی یا آئینی ابہام پایا گیا تو اسے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی استعفیٰ موصول ہوگا، وہ اس کا جائزہ لیں گے تاکہ گنڈا پور کے فیصلے کی وجوہات کو سمجھا جا سکے۔ ’اگر کسی بھی قسم کا قانونی یا آئینی ابہام ہوا تو استعفیٰ واپس کیا جا سکتا ہے۔‘ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے آئین کے مطابق پورے کیے جائیں گے۔ گنڈا پور کا استعفیٰ اور پس منظر گورنر کا یہ بیان وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری  اپنے الوداعی پیغام میں...
    خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’میر جعفر‘‘ اور ’’میر صادق‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور اپنی غیر سنجیدہ طرزِ سیاست سے سیاسی استحکام کو کمزور کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا محور صوبے میں جاری سیاسی...
    مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب، بیان بازی نا کرنے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلئے ایک دوسرے پر بیان بازی نا کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی لاہور سے خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ پہنچے۔ حکومتی وفد کے زرداری ہاؤس پہنچے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا، ملاقات میں...
    ن لیگ اور پی پی میں سیز فائر ، دونوں جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا گیا-پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا-وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے-ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا،،،،، ذرائع کے مطابق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے گارنٹی...
    نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ اور پی پی میں سیز فائر ہوگیا، دونوں جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضا مند ہوگئے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ خیبر پی کے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوا۔ سہیل آفریدی کو میری پوری حمایت حاصل رہے گی۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لئے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفدی سے فون پر گفتگو کی اور "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے رہائی پانے والے افراد کے لئے تعاون اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اردن کے کردار کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع موجود...
    اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو گزشتہ رات بلیوایریا میں اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الہیٰ کو گولیاں ماریں۔ احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے...
    نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
    سٹی42:   مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیانوں کی گولہ باری روکنے پر رضامند ہوگئے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان  بیان بازی کی جنگ بندی کروانے کے لئے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈروں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائربریگیڈ کا کردار ادا  کیا۔    ذرائع نے بتایا کہ نائب  وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی حریف تھیں تو اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-10 پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 3 ملزمان گرفتار 2 غیر قانونی پستول 2 چھینی گئیں موٹرسائیکلز اور ایک موبائل فون برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم دل شیر لنجار کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا۔دوسری جانب نوشہروفیروز سٹی پولیس نے کارروائی کرکے جعلی ملازم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم جان شیر ڈاہری جعلی کارڈ بنوا کر مختلف جگہوں پر اپنے آپ کو ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹیگشن ایجنسی) اور آئی ایس آئی (ISI) کا ملازم ظاہر کر رہا تھا جبکہ مذکورہ ملزم کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-8 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات بلیوایریا میں اْس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الٰہی کو گولیاں ماریں۔احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الٰہی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی...
    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو اور نوازشریف کی بھی ملاقات ہوتی تھیں۔حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحٰق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ نواب شاہ پہنچے۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ہمیشہ کی طرح انتہائی تعاون کیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان بازی روکنے کی بات کی۔اس موقع پر صدر زرداری نے اتفاق کیا کہ بیان بازی فوری طور پر روکی جانی چاہیے۔
    بھارت میں پنجابی گلوکار اور اداکار راج ویر جوانڈا بدھ کے روز 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گیارہ روز قبل بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ سولن ضلع میں موٹر سائیکل پر سفر کے دوران مویشیوں سے ٹکرا گئے تھے۔ راج ویر جوانڈا کے انتقال پر مداحوں، سیاست دانوں اور فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ This has made my heart go Empty Waking up to this terrible news is unbearable.My brother Rajvir, your last days were so difficult you showed such strength.You will forever remain in our hearts, memories, and souls. ???????? #RajvirJawanda pic.twitter.com/T9CNgNdrHY — Gippy Grewal (@GippyGrewal) October 8, 2025 اُن...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین...
    خیبرپختونخوا کابینہ کا چالیسواں اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکریں گے، یہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ہوگی کیونکہ انہوں نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل ّآفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔ بعدازاں پاکستان تحریک...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صمود فلوٹیلا کے سواروں کی رہائی اور واپسی کی کاوشوں پر اردن حکومت کو سراہا ۔ نائب وزیراعظم نے سابق سینٹر مشتاق احمد کی بحفاظت رہائی پر اردن حکام کا شکریہ ادا کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین گنڈا پور کل سمری کے ذریعے گورنر فیصل کریم کنڈی کو استعفیٰ بھجوائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق علی امین...
    پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد...
    علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا  بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلی رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلی رہے۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد– پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، نیا وزیراعلیٰ آسانی سے منتخب ہو جائے گا۔واضح ر ہے کہ کچھ عرصے قبل علی امین خان گنڈا پور نے بانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی باضابطہ تصدیق کے بعد وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں جاری سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے میں تبدیلی کریں۔ اسی حکم کے تحت عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے اور سہیل آفریدی کو نئے وزیرِاعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا، جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی کی۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا تعلق ضلع...
    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ سہیل آفریدی کون ہیں؟ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے،  سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
     پشاور:   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔ واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں"  مزید :
    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔ پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان...
     ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے  وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔  علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ  سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش واضح رہے  بانی  پی ٹی آئی نے   علی امین گنڈا پور کو  وزارت اعلیٰ سے ہٹانے اور سہیل آفریدی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا  کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے،  انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے  کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا یے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخواہ کا کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزرات اعلیٰ پارٹی سربراہ کی امانت ہے، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس  لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم  دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا مزید :
    وفاقی دارالحکومت کے مرکزی علاقے بلیو ایریا میں وزارتِ ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب احسان الہیٰ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ لینڈ مافیا کی جانب...
    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا،احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے (ایف جی ای ایچ اے ) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق، انہیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 07 اکتوبر 2025 کو بلیو ایریا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ احسان الٰہی ایک فرض شناس افسر تھے اور دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی دلجمعی سے کرتے تھے۔حال ہی میں ان کی انتھک محنت کی بدولت 26 ستمبر 2025...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات اور بدامنی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے ایک سیاسی کامیابی کے رنگ میں رنگ دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
    اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ دفترِ خارجہ نے مشتاق احمد خان کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملائیشیا سے اسلام آباد روانگی کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستان کے سفیر کے ذریعے مشتاق احمد خان سے فون پر بات ہوئی۔ ان کے مطابق مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ اسحاق ڈار نے صمود فلوٹیلا میں حصہ لینے پر سینیٹر مشتاق کی جرات اور ثابت قدمی کو...
    ارشاد قریشی:  ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع راولپنڈی نے کچہری حدود میں نکاح ناموں کے اندراج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سیکرٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرار کو ہدایت کی گئی ہے کہ کچہری راولپنڈی کی حدود میں کسی بھی نکاح نامہ کا اندراج نہ کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا  کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حکم نامے کی نقول ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا   
    پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے اسپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا  ، جس پر انہوں نے استعفی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق  پی  ٹی آئی میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے   وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفی دینے کا کہا ہے۔ذرائع  کے حوالے سے رپورٹ کے  مطابق  وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلی ہائوس بلا کر استعفی دینے کا کہا لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت کی یہ درخواست ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے دائر کی تھی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی نے مبشر جعفر قصوری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے یکم ستمبر کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کیا تھا 22 ستمبر کو عدالت نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب نوشہروفیروز کا رورل ہیلتھ دریا خان مری کا اچانک دورہ اسپتال ملازمین میں طوفان برپا ہوگیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں موجود عملے کو ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا اچھا خیال رکھنا اور انہیں عبادت سمجھنا چاہیے۔ دریا خان مری نے صوبائی محتسب آفس میں صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں سمیت ہسپتال میں موجود مریضوں کو معلومات فراہم کیں۔ محتسب آفس نوشہرو فیروز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد شیخ نے کہا کہ محتسب کے پاس عوام کو...
    مجھے اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ،نائب وزیراعظم مشتاق احمد کی صحت اچھی اور پرجوش ہیں،اسحاق ڈار نے تمام دوست ممالک کا شکریہ اداکیا جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11ہزار 271 کاریں فروخت کیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکا کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد نہیں کیے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی ادارے نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک کے اعداد و شمار کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔دنیا بھر میں روزانہ اربوں کی تعداد میں موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، جو ڈیجیٹل معیشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا مظہر ہیں، پاکستان نے بھی اس دوڑ میں نمایاں جگہ بنا لی ہے اور اب وہ دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں سب سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال 2024 میں تقریباً 3.56 بلین (356 کروڑ) ایپس ڈاؤن لوڈ کیں اور اس بنیاد پر دنیا بھر میں نواں نمبر حاصل کیا۔ قابلِ ذکر بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل جاپان نے پرانے روٹری فون کے انداز پر مبنی ایک دلچسپ کانسیپٹ کیبورڈ تیار کیا ہے جسے “جی بورڈ ڈائل ورژن” کا نام دیا گیا ہے۔اس کیبورڈ میں نو روٹری ڈائل نصب ہیں جنہیں گھما کر مختلف حروف یا کمانڈز ٹائپ کیے جاتے ہیں اور گھماؤ کو سنسرز ریڑھ کی طرح ٹریک کرتے ہیں۔ہر ڈائل مختلف سائز کی ہے اور مخصوص حروف کے لیے صارف کو سوراخ میں انگلی ڈال کر ڈائل کو آخری حد تک گھمانا پڑتا ہے؛ گھماؤ کے عمل کو سنسرز یو ایس بی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں، جس طرح پرانے فونز میں پلس ڈائلنگ ہوا کرتی تھی۔ اس پروجیکٹ کو گوگل کی جی بورڈ ٹیم نے تیار کیا ہے جو اکثر عجیب...