2025-11-04@13:57:10 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1031				 
                «ٹیرف کا نفاذ»:
(نئی خبر)
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ  واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔ 
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے...
	اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے   اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی  سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نئے سال کے مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، اور آئی ایم ایف حکومت کے معاشی اقدامات اور اصلاحات سے مطمئن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کرے گی تاکہ بھارت پانی سے فائدہ نہ اٹھائے۔ دوسری طرف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن نے پاکستان کا اپنا تازہ ترین...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
	انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی"...
	میانوالی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025  سب نیوز میانوالی: (آئی پی ایس) میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو...
	 لاہور:  لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اپنی انفرادی پرفارمنس اور آئندہ میچز کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ko سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی...
	سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے صدر دفتر کے باہر ایک مشکوک کار کے نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ واقعہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا خاتون کو زخمی حالت میں حراست لے لیا گیا۔ طبی امداد کی فراہمی کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔  فائرنگ کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون نے مرکزی دروازے سے...
	ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔  نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
	مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025  سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
	بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ...
	لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کوالیفائر 1 میں سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔  بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے...
	 لاہور:  اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔  ایلیمینیٹر کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں...
	 لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) بھارتی فوج نے منگل کے روز ان خبروں کی تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس ترین مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل کے اندر بھی بندوقیں اور فضائی دفاعی نظام تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ایک سینیئر جنرل نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو کے دوران گولڈن ٹیمپل کے احاطے میں فوج کو فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کی اجازت دینے کے لیے ٹیمپل کے سربراہ کی تعریف کی تھی۔ تاہم جب گولڈن ٹیمپل کے سربراہ نے اس کی سختی سے تردید کی تو منگل کی شام...
	بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔   سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوگئے۔ عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ...
	کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔ تاہم،0.793 کا نیٹ رن ریٹ پانے والی کانکرز نے پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کے ناطے فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔...
	پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔   انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
	مبڑیال، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ  سمبڑیال میں پیپلز پارٹی کے امیداوار کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے ووٹ کو اہل امیدوار کے سپرد کریں۔ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال سے پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑرہی ہے جس کیلئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن میں فارم 47 والا ڈرامہ نہیں چلنے دیں گے،  یکم جون کو پی پی کی جیت ہو گی حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کی حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال کے...
	 خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
	خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
	 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔   ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا   آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
	پاکستان تحریک انصاف نے ذاتی خرچ پر اپنے ارکان اسمبلی کو پاکستان کا سفارتی محاذ پر مقدمہ لڑنے کے لیے بیرون ممالک میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت نے پاکستان کا سفارتی محاذ پر مقدمہ لڑنے کے لیے جو کمیٹی بنائی ہے اس میں اپوزیشن کی نمائندگی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل انہوں نے کہاکہ ہم ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بیرون ممالک بھیجیں گے، جو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر...
	بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘  کے حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا ۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو...
	ججز ٹرانسفر اورسینیارٹی کیس: ججز ٹرانسفر میں تو فائلوں کو راکٹ لگا دیے گئے، وکیل حامد خان کا استدلال
	جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل جاری  رکھتے ہوئے کہا کہ ججز ٹرانسفر کی سمریوں پر ایک ہی روز میں پراسس مکمل کیا گیا، جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آئین و قانون میں ایک روز میں پراسس مکمل کرنے پر کوئی پابندی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر اس موقع پر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ فائلوں کو پہئیے لگانے کا کہا جاتا ہے...
	جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی: مودی حکومت کا سات رکنی پارلیمانی وفد شراکت دار ممالک کو بریفنگ کے لیے تیار
	نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے)  بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
	بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی امور کی جانی پہچانی ماہر اور امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی بیانیے پر نہ صرف کھل کر تنقید کی بلکہ بھارت کے کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹین فیئر نے گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح بھارتی عوام یہ ماننے پر تُلے ہوتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آنے والے ہر واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، بالکل اسی طرح پاکستانیوں کو بھی یہ پختہ یقین ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بیشتر دہشتگرد حملے بھارت کی کارستانی ہیں۔ انہوں نے...
	 —علامتی فوٹو  لاہور میں فیروز پور روڈ پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع اتحاد پارک میں پولیس کانسٹیبل طلحہٰ نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور کانسٹیبل کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کرنے لگے۔جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 12 سالہ حسین اور 11 سالہ حامد زخمی ہو گئے۔چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ملزم کانسٹیبل طلحہٰ کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے، یہ ملک اور سسٹم کے لئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔  عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن...
	 کامران خان ٹیسوری — فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سیز فائر نہ ہوتا تو پاکستان حقیقت میں دہلی اور ممبئی پر چڑھائی کرچکا ہوتا۔یوم تشکر کے موقع پر مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔ کامران ٹیسوری کی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکیاں لیتے ویڈیو وائرلگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے خلاف فتح جشن مناتے ہوئے بھارتی طیارے رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی۔ ان مناطر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کامران...
	بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لانج کو 60 دن میں...
	سٹی42:   پاکستان صرف دفاعی میدان میں ہی ترقی نہیں کر رہا بلکہ معیشت کی بحالی کے بعد ہر شعبہ میں برق رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام  بڑے ریلوے سٹیشنوں  پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے  کے لےئ انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔  کلمہ فلائی اوور پرمسافررکشہ اورلوڈرکے درمیان تصادم    ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ  ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا  جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ...
	لاہور(نیوز ڈیسک)ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا...
	 لاہور:  ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی...
	بزدلانہ بھارتی حملے سے سکواڈن لیڈ‘ 10جوان ‘ 40شہری شہید ہوئی : آئی ایس پی آر: 3رافیل سمیت 5جنگی جیاز گرائے دشمن کا دفاعی نظام تباہ کیا سکیورٹی ذرائع
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...
	تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9 مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کردیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے...
	جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔  آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
	جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
	سمبڑیال + وزیر آباد + سوہدرہ + لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں،  ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے، حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے، اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، امتیاز...
	 ڈھاکا:  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔  42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
	بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
	بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے کرکٹ حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی۔ وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں کوہلی نے لکھا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات...
	بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ
	بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید...
	پاکستان پر دہشتگرد کارروائیوں کے بعد بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کی میزبانی کرنے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 کی میزبانی کیلئے بولی میں حصہ لینا چاہتا ہے لیکن اس میں بڑی رکاوٹ پاکستان بن سکتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027 کے سائیکل میں اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو ایونٹ کو بھارت سے منتقل کرنا پڑے گا کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث گرین شرٹس ہندوستان میں نہیں کھیلیں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران  کُن رپورٹ سامنے آگئی دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس یا ایشین...
	امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی...
	 لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستان کے پاس بھارت کے اپنے ہی علاقوں میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے 6 بیلیسٹک میزائل فائر کیے، 5 بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا.پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر بھارت سکھوں کے درمیان پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے.اس سے پہلے بھی 7/8 مئی کی رات کو بھارت نے امرتسر پر 3 میزائل مارے تھے جسکا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں دے چکے ہیں.  بھارت نے اپنے ہی 2 شہروں  پر 6بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے :...
	سٹی 42 : پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایجوکیشنل ایڈوائزر  شاکر علی بطور اسپیشل گیسٹ، اور سابق سربراہ شعبہ بچگان پروفیسر جویریہ منان بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے ۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین انڈر گریجویٹس پروفیسر  بلقیس شبیر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر...
	پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ کھپت جیل سے رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’’تاریخی‘‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔  ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ اسٹارمر نے بھی اسے “تاریخی دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے 80 ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔...
	 اسلام آباد:  بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ دوسری جانب، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ...
	پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی  جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد    پاکستان کی افواج نے  مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر زتباہ کر دیا۔بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹرز نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔  مودی کے جنگی جنون کے خلاف...
	سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر دیہی آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس سے مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدی...
	مقبوضہ کشمیر میں راکٹ فائر، سائرن بجنا شروع ، بھارتی میڈیا کا واویلا، پاکستانی سکیورٹی ذرائع کی تردید
	سری نگر: بھارتی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی رات جموں کے مختلف علاقوں بشمول ائیر اسٹرپ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں کے علاقے اکھنور میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے اس خبر کی تردید کردی ہے اور اسے بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔ Post Views: 6
	بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما...
	پی سی بی کے تحت قومی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی روز دو میچز کا فیصلہ ہوگیا،اسٹارز نے اسٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، کانکررز نے انونسیبلز کو 30 رنز سے ہرادیا۔ سدرہ امین اور قومی کپتان ثنا فاطمہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔  تفصیلات کے مطابق پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ  کے پہلے دن  نیشنل اسٹیڈیم پر قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز نے  چار  وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ کپتان سدرہ امین  نے شاندار بیٹنگ  کرتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔حورنیا سجاد نے 25 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔  جواب میں اسٹرائیکرز 6 وکٹیں  گنوا کر 131 رنز...
	پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔  خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے...
	ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔  مشن نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔  پاکستانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور...
	دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی...
	کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں
	راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع...
	 راولپنڈی:  پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ...
	سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں  پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا 
	بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
	جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025  سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو...
	غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
	غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
	ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان  میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگا، جب کہ اس دوران دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔  دوسری طرف میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے رہے بند ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ٹریفل معطل کرفیو وزیرستان کرفیو
	وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے۔جاپانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم خود نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنرمندی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں جاپان کی مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں کے تحت 25 سے 30 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھایا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کےدرمیان آئی ٹی اور ہائی ٹیک تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کو دو طرفہ تعاون میں شامل...
	نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر...
	پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب بی بی سی نے بھی پہلگام حملے کےحوالے مودی اور اس کے حواریوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کے لیے آنے والے وزیر پر برس پڑیں۔ شیتل کا کہنا تھا کہ پہلگام میں 26 افراد مارے گئے لیکن وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل ٹیم تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں...
	آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔
	باعزت روزگار، منصفانہ اجرت ،سماجی تحفظ ہرمحنت کش کا بنیادی حق ، پی پی پی انہیں بااختیاربنانے کے لئے پرعزم ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باعزت روزگار، منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے ، پی پی پی محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر کے مزدور وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم مزدور کی مبارکباد دی اور ان کی ثابت قدمی اور محنت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر حسن علی سمیت کئی کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کُھلنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں پی ایس ایل پرفارمرز اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حامی ہیں۔ پی ایس ایل میں مسلسل فلاپ رہنے والے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی20 سیریز میں بابراعظم، رضوان کو شامل نہ کیے جانے امکان، مگر کیوں؟ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے...
	خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے...
	سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع...
	29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے...
	سٹی 42 : وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں۔  ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہون نے بتایا کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں جدت ناگزیر ہے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ 9 ماہ میں ہوا۔   بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل  وزیرِ آئی ٹی...
	وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ---فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی مدت میں ڈیجٹلائز کیا گیا، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے، ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، ملک میں متعدد ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے...
	(عیسی ترین )زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔   تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور  دہشتگرودں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے ۔  سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔  محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا    کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔  سی ٹی ڈی ذرائع...
	مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
	مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025  سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
	سٹی42:   افغانستان  سے پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنے کے لئے آنے والے فارن فنڈڈ دہشتگرد پاک فوج کے جوانوں کے گھیرے میں آ کر چوہوں کی طرح مارے گئے۔ ایک رات میں  54 خارجیوں کا ایک  ہی معرکے میں صفایا ہو گیا۔ پاکستان آرمی کے جوانوں  نے شمالی وزیرستان مین افغانستان کی سرحد پر  دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو  ہلاک کر دیا۔   لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار  آئی ایس پی آر نے  25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نکے آپریشنز کی تفصیل قوم...
	بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نےکشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرےگا۔ تاہم بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو مناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے RT کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق حکمرانوں کے 1980 کی دہائی کے آخر میں سوویت افغان جنگ میں شامل ہونے اور مغرب کی جانب سے جہادیوں کو تربیت دینے اور ان کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے فیصلوں کو...
	مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا               تبصرے  ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔   –> Tagsپاکستان
	رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔ 
	پشین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا  آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات   کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور مارےگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔ امن...
	 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ ...
	 سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
	ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز  نے بنوں میں کارروائی کے دوران 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے، جبکہ فائرنگ سے 4 خوارج زخمی ہوئے ۔  سیکورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 زخمی ہوئے ۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔   گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے 
	ویب ڈیسک: نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل  کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف 2مئی کو ہونے والے 52ویں سی سی آئی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔  واضح رہے کہ متنازع نہروں کے معاملے پر حکومت سندھ نے سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔  بشریٰ انصاری کو...