2025-04-25@15:11:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2846
«کا تھا»:
(نئی خبر)
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...
ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت...
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے آنکھ کی سرجری کروانے کے بعد اپنے مداحوں کو ایک طاقتور پیغام دیا ہے۔ 89 سال کی عمر میں بھی ’’ہی مین‘‘ اپنی جوان دلی اور حوصلے سے سب کو حیران کرگئے۔ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دھرمیندر نے آنکھ پر پٹی باندھے ہوئے شوبز صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’بہت جان ہے مجھ میں ابھی! میں اپنی آنکھ کا علاج کروا کر آیا ہوں۔ محبت ہے آپ سب سے، محبت ہے میرے مداحوں سے، میں مضبوط ہوں۔‘‘ انہوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر اپنی توانائی کا مظاہرہ کیا۔ دھرمیندر کو حال ہی میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کنول رندھاوا کے کردار میں...
مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم نے نام لیے بغیر لیے بغیر اپنے خطاب میں کہا کہ مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، اسی ٹولے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، مخصوص ٹولے نے اپنی سیاست پر ریاست کو قربان کر دیا، تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیراعظم نے تنقید میں کہا آئی ایم ایف سے تعلقات بحال کیے جا رہے ہیں، مسائل کے حل کے لیے بڑی سرجری کرنا ہوگی، درست اور کڑے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج...
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر مسلم کمیونیٹی سینٹر کا دورہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کمیونیٹی سینٹر میں مسلم برادری کے ساتھ عیدالفطر منائی۔ کیٹ مڈلٹن نے کمیونیٹی سینٹر میں موجود افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ بالخصوص بچیوں کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلے۔ یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے برطانوی شہزادی کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جب کہ شہزادی کو مٹھائی پیش کی گئی۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر خوبصورت قیمض شلوار زیب تن کیا ہوا تھا جو انھوں نے 2019 میں دورۂ پاکستان کے دوران بھی پہنا تھا۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز جمعرات ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے کہا، ''آج میں عید کے موقع کی مناسبت سے، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے آپ کو ایک ادنیٰ سے خوشخبری سنانے آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بجلی کی قیمت ایک ''رکاوٹ‘‘ ہے اور جب تک ان قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی، مختلف شعبہ جات میں ترقی نہیں...
وزیراعظم شہباز شریف گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کا اہتمام تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آج اللہ کے فضل سے قوم کو خوشخبری سنانے آیا ہوں، ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے...
کراچی (نیوز ڈیسک) تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شمالی وزیرستان میں نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل اور گیس دریافت ہوئی، سپنوام شمالی وزیرستان میں ہنگو فارمیشن میں واقع ہے۔ ترجمان ماڑی انرجیز کا کہنا ہے تئیس اعشاریہ آٹھ ،پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو بائیس بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا تاہم سپنوام سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں، آپریشنز میں تعاون...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)پیپلزپارٹی کا نہروں کی تعمیرکیخلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے،پیپلزپارٹی کانہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے،اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں...
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے...
ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع ‘سفری پابندی’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ پابندیوں کے نفاذ کے لیے کوئی نئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویزا...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاؤس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) سری لنکا کے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے ایک دن قبل آوارہ کتوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کولمبو اور بدھ مت یاتریوں کے شہر انورادھا پورہ میں حکام نے مبینہ طور پر مودی کے دورے سے قبل کتے پکڑنے کے لیے ٹیم تعینات کی گئی ہے تاکہ نریندر مودی کی جمعے کو کولمبو آمد سے پہلے آوارہ کتے اس علاقے میں نہ نظر آئیں۔ بھٹ شاہ کے کتے: پطرس بخاری کے سوال کا جواب آوارہ کتوں کو یہاں ''کمیونٹی کینائن‘‘ کہا جاتا ہے اور لوگ انہیں باضابطہ طور پر گھر نا رکھنے کے باوجود...
پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگے ایک تھپڑ نے ان کی سماعت کو مستقل طور پر متاثر کردیا ہے۔ مدیحہ امام عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں، جہاں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے کے باعث ان کی سماعت متاثر ہوئی اور اب وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں۔ شو پر موجود ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔‘‘ مدیحہ امام نے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر بہری نہیں ہوئی ہیں،...
رومانیہ کی عدالت نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری ایکشن اسٹار جین کلاؤڈ وین ڈیم پر انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد کردیے ہیں۔ 64 سالہ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے کینز کے ایک ایونٹ میں اسمگل کی گئی پانچ رومانیہ خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے، جبکہ انہیں ان کے اسمگل ہونے کا بخوبی علم تھا۔ رومانیہ کے ڈائریکٹوریٹ فار انویسٹی گیٹنگ آرگنائزڈ کرائم اینڈ ٹیررازم (DIICOT) کے مطابق، یہ واقعہ موریل بولیا نامی ایک رومانیہ کاروباری شخصیت کے مجرمانہ نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے، جو ایک ماڈلنگ ایجنسی چلاتے ہیں۔ وین ڈیم کو مبینہ طور پر ان خواتین کو ‘تحفے‘ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ متاثرین میں سے ایک کی نمائندگی کرنے والے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی اعتراف کرنا چاہوں گا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے پر خطر اور دشوار گزار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک پر دیوالیہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، انضمام الحق، وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ایک شاندار عشائیہ تھا جس کی میزبانی رمیز راجہ نے کی، ساتھ انہوں نے لکھا کہ شکریہ بھابھی بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو...
جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ 2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔ شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘ اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور...
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پر جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کے باعث لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ گھر کی دہلیز پر دوا اور ڈاکٹر مہیا کرنا ہے۔ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پرجانا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2.1 ارب کی لاگت سے 7 آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں۔ جدید آپریشن تھیٹر میں اسٹیٹ آف دا آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ چیزیں آئیڈیل نہیں لیکن بہتری کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔ مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔ اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی تھی اور اب وہ اس کان سے کم سنتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں جس پر ساتھی اداکار فیصل قریشی نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سچ ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔ مدیحہ امام نے بتایا کہ ’ایسا نہیں کہ میں مکمل طور پر نہیں سن سکتی لیکن میں کم سنتی ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے کے سین کے...
ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامرسلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیاگیا، مقدمہ قتل اورڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کرگاڑی بونٹ اٹھا کرپانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کردیکھ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: معصوم بچے کے سامنے خونی منظر؛ ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ میں لک پاس پر 6 روز سے دھرنا جاری ہے۔ لک پاس پر دھرنے کے باعث کراچی کوئٹہ اور تفتان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔ تحریک انصاف کا وفد بی این پی کے دھرنے میں پہنچا جس میں سلمان اکرم راجا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر صوبائی رہنما شامل تھے۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے خواتین کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ خواتین کی ماورائے آئین گرفتاریاں قابلِ قبول نہیں، دو دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ مارچ کریں گے۔ نوبل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کردیا ...
سنہ 2021 میں افغانستان سے اپنا بوریا بستر لپیٹنے وقت امریکا اربوں ڈالر کے اپنے جنگی ہتھیار بشمول متعدد طیارے اور بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز اسی سرزمین پر چھوڑگیا تھا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ سامان حرب واپس لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ جہاں تک اپنے ہتھیار اور جہاز و ہیلی کاپٹرز افغانستان میں ہی چھوڑ کر جانے کا سوال ہے تو اس وقت امریکا کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ سامان اور جہاز ملک میں ہر شہر پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے تیزی سے کابل کی جانب بڑھتے طالبان سے نمٹنے کے لیے افغان فوج کے کام آئیں گے جبکہ اس وقت ایک رائے یہ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، وہ ’پیغام رساں‘ تھے اور ان کے پاس کوئی پاور نہیں تھی، اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل آج (جمعرات) کو احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے جبکہ رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف ان کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
کراچی: پائیدار ہوابازی فیول کے فروغ کے ذریعے پاکستان نہ صرف قومی توانائی کی سلامتی کو تقویت دے سکتا ہے بلکہ بڑی صنعتی پیداواری سرگرمیوں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فصلوں کے نقصان، فضائی آلودگی کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف معاشی، توانائی اور ماحولیاتی ماہرین نے کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے ملک میں موجود بے پناہ زراعتی وسائل سے مستفید ہوتے ہوئے پائیدار ہوابازی فیول کے شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے وزیر ہوابازی اس کے علاوہ اپنے...
GUJRAT: بھارت کی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاں ایک پائلٹ محفوظ رہا جبکہ دوسرا پائلٹ لاپتا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت نکل آیا تھا اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوع کی فوٹیجز سامنے آرہی ہیں، جس کے مطابق یہ حادثہ جام نگر سٹی سے 12 کلومیٹر دور...
امریکا میں دو سہیلیاں گزشتہ 81 برس سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ہی کارڈ کا تبادلہ کر رہی ہیں۔ منگل کے روز زندگی کے 95 برس مکمل کرنے والی پیٹ ڈی ریمر نے بتایا کہ یہ روایت ان کی 14 ویں سالگرہ پر انڈیانا پولِس میں شروع ہوئی جب ان کی سہیلی میری وہیٹن نے ان کو سالگرہ کا کارڈ بھیجا۔ پیٹ نے اس ہی برس مئی کے مہینے میں اس کارڈ پر اپنے دستخط کیے اور میری کو ان کی سالگرہ پر لوٹا دیا اور تب سے کارڈ تبادلے کی یہ روایت چلی آرہی ہے۔ پیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایسا کریں گی۔کم از کم ان کی یاد داشت...
آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، صدر مملکت انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں...
آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد...
گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
عثمان خادم : اعظم سواتی کے حماد اظہر پر الزامات کے معاملے پر سیکرٹری جنرل،قائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی عہدےسےاستعفیٰ دے دیاحماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پہلے2 بار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا، آج تیسری اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایک کارکن کی حیثیت سےپارٹی کیلئے کام کروں گا، اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
جہلم: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا- فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک...
ماں کے بغیر پہلی عید کا کرب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز تحریر تنویرالسلام ماں محبت، شفقت اور قربانی کی مکمل استعارہ ہے۔ وہ رہنمائی، تحفظ اور صبر کی سب سے بڑی علامت ہے، جو اپنی اولاد کے لیے ہر لمحہ اپنی خواہشات کو قربان کر دیتی ہے۔ اس کی محبت میں بے پناہ طاقت ہوتی ہے، جو ہر مشکل کو آسان بناتی ہے اور زندگی کی ہر پریشانی کو مٹاتی ہے۔ ماں — ایک ایسا مقدس رشتہ، جس کی گود جنت کی پہلی جھلک ہوتی ہے، جس کی محبت بے غرض اور جس کی دعا ہر طوفان کے آگے ایک مضبوط حصار۔ ماں وہ ہستی ہے جس کی آغوش میں دنیا کا سب سے محفوظ...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی) تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گئی۔ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کل بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا بھی فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ...

کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا، خان صاحب جو جنگ جیت رہے تھے وہ بیانیے کی ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی کا اندر سے ایک موقف آتا تھا تو بہت تیزی سے اثر انداز ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی...
ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا - فوٹو: فائل ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے اجازت نہیں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، احتجاج حق ہے، مگر عوامی گزرگاہ کو بند کرنا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی کا حق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو مارا گیا، پانچ لوگوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت اور لینے کا حق ورثاء کا ہے، بی وائی سی کے لوگ اسی رات لاشیں لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ...
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by ShowMo (@showmo_india) یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے...
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت ختم ہونے کے باوجود لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آج دوسرے روز بھی فعال نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق کیمپ سنسان پڑا ہے جبکہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل بھی یکم اپریل سے شروع نہ کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ 31 مارچ تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں زبردستی ملک بدر کیا جانا تھا۔ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا، جہاں سے انہیں لنڈیکوتل لے جایا جانا تھا.تاہم یہ منصوبہ تاحال عمل میں نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق صوبائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ''دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور صاف کرنے‘‘ کے لیے اس علاقے میں اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا، ''کارروائی میں توسیع سے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا جائے گا، جسے اسرائیلی سکیورٹی زونز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔‘‘ خان یونس کے دو گھروں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 20 ہلاکتیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے کتنے حصے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔...
گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی، کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور ان کی دو بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان میں شاہراہوں پر مہلک حادثات اکثر ہوتے...
کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔ مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم...
سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان پریشانی سے دوچار، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا اے ایف پی کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو سنہ 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو جمعہ کی نماز کے بعد...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025ئ)بشریٰ بی بی نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے انکار،پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی گزشتہ روز خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے اس دوران عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری لیکن بشریٰ بی بی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی۔اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔کل اعظم سواتی کوجیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی...
ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
فیصل آباد کے علاقے کوہ نور ٹاؤن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کا واقعہ 18 مارچ کا ہے، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ایم پی اے لطیف گجر کا موقف ہے کہ میرا بھتیجا دکان پر اپنے دوست کے ساتھ گیا تھا، دکاندار نے چوری کے الزام پر بھتیجے کو پکڑ کر بیٹھا لیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ چوری کا الزام غلط ثابت ہونے پر دکاندار کو تھپڑ مارے تھے، دکاندار اور مارکیٹ صدر کے ساتھ مل کر معاملہ ختم ہوگیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔سندھ حکومت نے سمی دین بلوچ کو پی او تھری کے تحت نظر بندکرنے کا نوٹیفکیشن 25 مارچ کو جاری کیا تھا ۔محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں سپرایٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو کہا گیا کہ اگر سمی دین بلوچ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔سمی دین بلوچ کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے ہوئی تھی ۔ عدالت نے سمی دین بلوچ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے فوری بعد پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد...
دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مزدوروں کے انسانی اعضاء دور جا گرے اور گودام کا ملبہ بھی 200 میٹر دور تک گر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست گجرات کے ڈیسا شہر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 سے 20 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر ہے، تاہم اب کلکٹر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیسا میں دھوا روڈ پر دیپک ٹریڈرز نامی فیکٹری میں اچانک زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت بھی گر گئی جس سے اندر کام کرنے والے مزدور اور ان کے اہل خانہ پھنس گئے۔ اطلاعات موصول...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے لواحقین نے قوم کے نام خصوصی پیغام دیا ہے ۔ "ایکسپریس نیوز " کے مطابق عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر سپوت ہمیشہ وطن کی خدمت کو تیار رہتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے لیے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر جانیں نچھاور کیں۔عید پر شہداء کے پیارے انہیں یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو عید کے موقع پر یاد کرتے ہوئے نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور الله نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا، ہماری...
بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ وائرل کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی رقاصہ کے لیے خصوصی پیغام دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے...
ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کیساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے۔ ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی...
اسلام آباد: عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر سپوت ہمیشہ وطن کی خدمت کو تیار رہتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے لیے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر جانیں نچھاور کیں۔ عید پر شہداء کے پیارے انہیں یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو عید کے موقع پر یاد کرتے ہوئے نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور الله نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا، ہماری عید ادھوری گزرے گی کیوں کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔ شہید کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے بابا بہت اچھے تھے میں ان کو بہت...
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں...
لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے...
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا مائنس پلس سے باہر نکلیں، آج تک مائنس تو کوئی بھی نہیں ہوا۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا آج اللہ سے رو رو کے مانگا ہے کہ ملک کو اُس جگہ لے جا جہاں لوگ سکون سے جی سکیں ۔ ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنا حکومت کا اولین فرض ہے ۔ بلوچستان ملکی ترقی کا دروازہ ہے ۔ اس دروازے کو جو بند کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا اس...
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہےاور اگر امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن...
دورہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر پر سجنے سے رہ گیا،آل راؤنڈر کو ٹی 20 میں اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز بورڈ حکام کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرتے وقت پی سی بی نے پانچوں مینٹورز سرفراز احمد، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مصباح الحق اور شعیب ملک سے بھی مشاورت کی تھی۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جب بعض ماہرین نے مینٹورز پر سوال اٹھائے تو انھوں نے اپنی صفائی میں کہا تھا کہ پلیئرز سلیکشن میں ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مینٹورز سے ملاقات کے...
مختار احمد(مسافر پاکستانی) ٭ ڈاکیے لوگوں کو خوشیوں کے پیغام پہنچا نے کے لئے نا صرف رمضان المبارک میں چو کس ہو تے تھے بلکہ عید الفطر کی چھٹی وا لے روز بھی عید کارڈ لوگوں تک پہنچا نے کے لئے سر گرم نظر آ تے تھے ٭زمانہ قدیم جوکہ زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا اسی لیے اس وقت چھپائی کے لیے انتہائی سادہ مشینیں ہوا کرتی تھیں جس سے چھاپے گئے کارڈ بھی بے رنگ اور سادہ ہوا کرتے تھے ٭ جیسے جیسے زمانے نے ترقی کی مشینیں جدیدو رنگ دار ہوئیں تو ایسے ایسے دیدہ زیب عید کارڈز چھاپے جانے لگے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی تھی ٭کیونکہ دور دراز رہنے والوں کو ایک دوسرے سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
بلوچستان حد درجہ خوبصورت علاقہ ہے۔ لوگ ‘ بہترین اخلاق اور رواداری میں گندھے ہوئے ہیں۔ سول سروس کے طویل سفر میں‘ تین برس بلوچستان رہنے کا موقع ملا، اور میں اسے اپنی خوش قسمتی گردانتا ہوں۔ 1998میں جب پنجاب سے بلوچستان رپورٹ کرنے کا حکم ملا۔ تو دل میں عجیب و غریب وسوسے تھے۔ اجنبی علاقہ ‘ زبان کا فرق اور رہن سہن میں شدید فرق، مگر تمام وسوے غلط ثابت ہوئے۔ ایک بات عرض کرتا چلوں۔ سول سروس میں ایک ادنیٰ سا رجحان ہے، جب کسی افسر سے صوبائی حکومت ناراض ہو جاتی ہے تو اسے بطورسزا بلوچستان بھجوا دیا جاتا ہے۔ ویسے یہ سزا اکثر افسروں کو راس آ جاتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ باقی...
پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کیلئے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کیلئے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر...
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، مکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آںے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین نے کی۔ اجلاس شام 6 بج کر 10 منٹ پر وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا۔ چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی،...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی، نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیرا عظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے، سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اور عام شہریوں کی حیثیت سے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح اسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنے سمیت ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقعے پر مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔ تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل...
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکا کی جانب سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد اپنے بجٹ کا پانچواں حصہ کم کرنے کی تجویز پیش کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی جانب سے بھیجی گئی ایک اندرونی ای میل میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے عملے کو بھیجے گئے پیغام میں کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کو 2025 میں تقریباً60 کروڑڈالر کی کمی کا سامنا ہے اوراس کے پاس بجٹ میں کٹوتی کے علاوہ ’کوئی چارہ نہیں ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 جنوری میں...
ممبئی :عام سی شکل و صورت والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مردانہ وجاہت والے ہیرو کے تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے اس تاثر کو مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے اس طرح تبدیل کیا کہ ہیرو جیسا نہ دکھائی دینے کے باوجود وہ اب ہر فلم کی ضرورت بن گئے ہیں۔ نواز الدین صدیقی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے سائنس کے مضمون سے دلچسپی تھی اورمیں ایک کیمیکل فیکٹری میں ملازمت بھی کر رہا تھا۔ بالی ووڈاداکار نے بتایا کہ کسی نے مجھے تھیٹر دکھایا اور مجھے لگا کہ یہ انڈسٹری میرے لیے ہے اور اب...
ٹوکیو: جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلبہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔ طلبہ کے منفرد انداز اور پُرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے پہلے بھی بھرت ناٹیم ڈانسرز کی ایک ویڈیو نے APT پر پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ...
ملتانی کنگن برسوں سے اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، یہ کنگن جہاں خواتین کی کلائیوں میں خوبصورتی کو بڑھاتی ہیں، وہیں یہ دہائیوں پرانی ہندوستانی ثقافت کا اعلان بھی کرتے ہیں۔ ملتان سے مہ جبین کی رپورٹ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہندوستان میں انتہاپسند مطالبہ کررہے ہیں کہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی قبر مسمار کردی جائے، پہلے بھی ایسی آوازیں اٹھتی رہیں لیکن فلم ‘چھاوا’ ریلیز ہونے کے بعد ان میں شدت آگئی ہے۔ اس فلم میں مغل بادشاہ اورنگزیب کو ایک سفاک ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں اورنگزیب کے کردار پر بحث نئی نہیں لیکن فلم ‘چھاوا’ کی ریلیز کے بعد اس بحث کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔ اسے بنیاد بنا کر نفرت انگیزی کا بازار گرم ہے اور کہیں کہیں تو نوبت پُرتشدد مظاہروں تک جا پہنچی ہے۔ ناگپور میں مشتعل افراد کے جلاؤ گھیراؤ کے بعد گزشتہ دنوں کرفیو لگانا پڑا اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس...
قیامِ پاکستان کے بعد اُردو غزل کے میدان میں کئی ایک نئی آوازیں ابھریں۔ مگر جو آواز اپنی انفرادیت تسلیم کروانے میں کامیاب ٹھہری وہ ناصرکی آواز تھی۔ ناصر رضا نام، ناصر تخلص اورکاظمی نسبت ہے جو 8 دسمبر 1925 کو مشرقی پنجاب کے شہر انبالہ میں محمد سلطان کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انبالہ اور ثانوی تعلیم شملہ میں حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور آگئے اور 1940میں اسلامیہ کالج لاہور میں ایف اے میں داخلہ لیا، اسی دوران پاکستان معرض وجود میں آیا اور شاعری کا باقاعدہ آغاز اسی دور میں ہُوا۔ تعلیم سے کنارہ کش ہوکر تلاش معاش میں سرگرداں ہو گئے اورکچھ مدت کے لیے ایمپلائمنٹ ایکسچینج میں ملازم رہے لیکن مزاج کی ہم...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ ...
بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔ 197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔ جس کے جواب میں محمد سراج...
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ 31واں حملہ تھا، پنجاب میں...
بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعوی غلط ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی...
ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 36 سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔ مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے...
امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے حکم دیا ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی ترک طالبہ رومیسا اوزترک، جس نے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی اور اسے رواں ہفتے وفاقی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا، کو فی الحال ملک بدر نہ کیا جائے۔ امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ میساچوسٹس...
بھارتی ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاگاوی ضلع کے خانپور تعلقہ میں ایک معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خانپور کے بیڑی گاؤں کے رہائشی 82 سالہ ڈیوگجرون سنتن نذرتھ اور ان کی 79 سالہ بیوی فلاویانا نے 50 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ اور دھمکیوں کے بعد اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی۔ معمر جوڑا بے اولاد تھا۔ پولیس کے مطابق، ڈیوگجرون نے خودکشی سے پہلے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کسی کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اور میانمار کی عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک بار پھر معافی مانگ لی اور وضاحت پیش کی کہ وہ جس 295 کااپنی ویڈیوز میں ذکر کر رہے ہیں، وہ دراصل ایک انڈین گیت 295 کے بارے میں تھا۔ اور انھیں پاکستان قانون 295 اے اور سی کا کوئی خاص علم نہیں تھا۔ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اللہ کے آخری نبی حضور ﷺ پر اور ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہوں۔ میری ایک ویڈیو 295 اے 295 سی کے حوالے سے وائرل ہے۔ اسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ مجھے 295 اے اور 295 سی، ان دفعات کا بالکل کوئی خاص علم نہیں تھا۔ ویڈیو میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مشکل کے ان لمحات میں ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔وزیراعظم نے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور اس تباہی سے جلد بحالی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، میانمار اور بینکاک میں عمارتیں گرنے سے144 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن ’ ایم آر ٹی وی ’ نے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے میانمار کی الگ تھلگ فوجی جنتا کی جانب...
سینیئر سول جج کی عدالت سے مقدمہ 2002ء سے زیر سماعت تھا۔ عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں فیصلہ صاحبزادہ فیض سلطان کے فرزند صاحبزادہ نجیب سلطان کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد صاحبزادہ نجیب سلطان 10 دیں سجادہ نیشن دربار حضرت سلطان باہوؒ مقرر ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع جھنگ کے معروف صوفی بزرگ حضرت سلطان باہوؒ کی گدی نشینی کے کیس کا فیصلہ 23 سال بعد سنا دیا گیا۔ سینیئر سول جج کی عدالت سے مقدمہ 2002ء سے زیر سماعت تھا۔ عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں فیصلہ صاحبزادہ فیض سلطان کے فرزند صاحبزادہ نجیب سلطان کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد صاحبزادہ نجیب سلطان 10 دیں سجادہ نیشن...