2025-10-24@10:27:40 GMT
تلاش کی گنتی: 8879
«کے بعد تیسرے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گزشتہ 2 برس میں سامنے آنے والے تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق پر وضاحت طلب کر لی ہے، جس نے حکومت کے معاشی نظم و نسق پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی حکام سے تجارتی اعدادوشمار میں اس نمایاں فرق پر تفصیلی وضاحت مانگی ہے۔رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں درآمدی و برآمدی ڈیٹا کے درمیان تقریباً 5.1 ارب ڈالر کا فرق سامنے آیا، جو اگلے سال یعنی 2024-25 میں بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر...
عرفان ملک: سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پرعائدپابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔ انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئےکابینہ سےمنظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سےگریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔ بھرتیاں سپیشل برانچ کےٹیکِنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے کابینہ سےمنظوری کےبعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کےبعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔ انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنےوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئےاقدامات کیےگئے۔
بین الاقوامی شطرنج کے حال ہی میں ہونے والے چیک میٹ ٹورنامنٹ میں امریکی شطرنج چیمپئین ہیکارُو ناکامورا نے بھارت کے عالمی چیمپئین ڈی گُکیش کو اپنے شاندار کھیل سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر ناکامورا نے گکیش کی بساط سے ’بادشاہ‘ کو اٹھا کر تماشائیوں کی جانب پھینک دیا۔ ناکاموروکی اس حرکت نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور یہ واقعہ بھارتی شائقین کے لئے شدید غصے کا باعث بن گیا۔ چیک میٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ امریکا آہلنڈ میں ہوا جہاں امریکا نے بھارت کو پانچ میں سے پانچ میچز میں شکست دے کر اپنی بالادستی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ناکامورا نے گکیش کے خلاف بے مثال کھیل پیش کیا اور بالآخر...
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ...
اسلام آباد(آئی این پی )آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریبا 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریبا11ارب ڈالرکے تجارتی ڈیٹامیں فرق کی وضاحت مانگ لی،پاکستان آٹومیشن سسٹم،سنگل ونڈو کے 24-2023کے درآمدی اعداد وشمار میں 5.1 ارب ڈالر کا فرق نظر آیا،مالی سال 25-2024 میں اعداد وشمار میں یہ فرق مزید بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر ہوگیا۔آئی ایم ایف نے پرانا تجارتی ڈیٹا درست کر کیعوامی سطح پر شیئر کرنے پر زور دیا،آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا سسٹم 2017 سیاپڈیٹ نہیں ہوا، اس کی...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران پاکستان کی سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک تبصرے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، وہ سابق بھارتی کرکٹر انجم چوپڑا کے ساتھ لائیو کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل ثنا میر کو انجم چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کرتا دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست کا کھیل سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ذیشان قیوم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو...
اسلام آباد(خبرنگار)سپارکوکے مطابق کل رات آسمان پر سال 2025کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا اکتوبر کا یہ سپر مون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت)پر ظاہر ہوگایہ سورج غروب ہونے کے فورا بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گااس سال 7اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599میل کے فاصلے پر ہوگا یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا یہ قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے...
ویب ڈیسک:کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو برقی آلات کے محتاط استعمال کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محتاط رویے جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، جبکہ کنڈے یا غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے مزید کہا گیا کہ نشیبی علاقوں...
یہ بات اب سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں کے تجارتی ریکارڈ میں تریباً 11 ارب ڈالر کا فرق پایا گیا ہے، اور آئی ایم ایف نے اس پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عام زبان میں کہا جائے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے گھر کا ایک فرد کہے کہ اس نے 100 روپے خرچ کیے، اور دوسرا کہے کہ نہیں، 150 روپے خرچ ہوئے اب دونوں میں سے سچ کون بول رہا ہے؟ یہ فرق کسی چھوٹے حسابی مسئلے کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔ جب دو سرکاری ادارے خود ایک دوسرے سے متضاد اعداد و شمار دیں تو بیرونی دنیا کو یہ شک ہوتا ہے کہ شاید پاکستان کے اعداد و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کورنگی انڈسٹریل کے دورے کے موقع پر این ایل ایف کی ملحقہ یونین انڈس فارما لیبریونین کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل ودیگر مشکلات پر بات چیت کی گئی۔ انڈس فارمالیبر یونین سی بی اے کے چیئرمین محمد اکرم، نائب صدر محمد حبیب، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری مظہر خان، فنانس سیکرٹری آصف رضا ودیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قاسم جمال نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کا کام جدوجہد اور کشمکش کا کام ہے۔ محنت کشوں کی مراعات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ این ایل ایف نے ہمیشہ صنعتی ماحول میں بہتری پیدا کی ہے اور...
بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم کے بعد بریلی سمیت مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ربیع الاول کو کانپور میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کا بینر آویزاں کیا، جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی کارروائی اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کے بعد پورے بھارت میں غم و غصہ پھیل گیا اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ رائے بریلی میں بھی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر...
کراچی: پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں معیشت کی مثبت ظاہری تصویر اور عوام کی تلخ زمینی حقائق میں واضح تضاد نظر آرہا ہے،ایک طرف اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معیشت کے استحکام کادعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف، عالمی بینک کی تازہ رپورٹ اس منظرنامے کے پیچھے چھپے سنگین مسائل کو بے نقاب کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاکستانی غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،جہاں مہنگائی،کمزور سماجی تحفظ اور محدود مواقع ان کی زندگی کو مزیدمشکل بنارہے ہیں، 2001 میں 60 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ بھرپور سیاحتی مقامات رکھتا ہے، جو ان علاقوں کے عوام کے لیے خاص طور پر سیاحتی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے اہم اقتصادی مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، سیاحت کو پائیدار اور اخلاقی ہونا چاہیے۔ یہ بات آئی یوایف پاکستان کوآرڈینٹینگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے کہی۔ وہ منگورہ، سوات میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو سوات سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین، سوات اسمال ہوٹل ورکرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور لیبر قوانین کے نفاذ کا ناقص نظام نوجوانوں کو بنیادی حقوق، سماجی تحفظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ان سے ہمارے تھنڈر طیارے کا خوف دل سے نکل گیا ہے اوروہ اپنی بزدل فوج کا خوف نکالنے کیلئے ان کے سامنے دلیر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، بھارت کی عوام بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظ ہمارے ہی ملک میں داخل ہوکر ایک طیارے تھندژسے تھوڑے ٹائم میں ہمارے بھارت کے دفاعی تنصیبات کو کھنڈر بنا چکا...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو اچانک بادل برسے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان شکتی کے اثرات کیوجہ سے سسٹم شہر میں داخل ہوا ہے۔ اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، سچل، صفورا، انچولی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی اور موسمیات میں تیز بارش ہوئی۔
آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھک کرے گی۔ الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم...
بھارت میں ایک بار پھر ادویات کی ناقص تیاری انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانسی کا شربت پینے سے 9 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ لیبارٹری تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ شربت میں ایسے کیمیکل اجزا شامل تھے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کی 6 ریاستوں میں 19 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خطرناک رجحان، جو رکنے کا نام نہیں لے رہا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھارتی دوا ساز اداروں پر غیر معیاری یا زہریلی ادویات تیار کرنے کا الزام لگا ہو۔ 2022 میں مغربی افریقی...
بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز
ایشیا کپ میں کھیل کے جذبے سے دوری کے بعد بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا ایک بار پھر سوالات کو جنم دے گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل 14 ستمبر کو ہونے والے ایشیا کپ کے مینز میچ میں بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آگاہ کیا تھا کہ بھارتی کپتان مصافحہ نہیں کریں گے۔ بھارتی ٹیم کے مسلسل رویے سے یہ تاثر مزید گہرا ہو رہا ہے کہ وہ میدان میں صرف کھیلنے نہیں بلکہ...
بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات سے متعلق گودی کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔غاصب مودی نے بھارت کو انتہا پسندی کے اکھاڑے میں بدل دیا، نفرت کی آگ میں اندھی بی جے پی حکومت نے نواراتری پر مسلمانوں کے کاروبار بند کرنے کا حکم سنا دیا۔گودی میڈیا آئی لو محمد پر جاری احتجاج کو اسلامو فوبیا کا رنگ دے کر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے نیوز لانڈری نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مودی کے میڈیا کا پول کھول دیا...
کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف ہوا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران سرکاری اداروں کے رپورٹ کردہ تجارتی اعداد و شمار میں 11 ارب ڈالر کے فرق کو عوامی طور پر ظاہر کیا جائے جس سے ملک کے بیرونی شعبے کے اعشاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صحافی شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی رپورٹ کردہ درآمدات پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مقابلے میں مالی سال 2023/24ء کے دوران 5.1 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :موسمِ خزاں کا دلکش اور ذائقے دار پھل املوک (جسے جاپانی پھل یا Persimmon بھی کہا جاتا ہے) اپنی غذائیت اور بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہا ہے، دیکھنے میں یہ پھل ٹماٹر سے مشابہت رکھتا ہے مگر اس کا رنگ گہرا نارنجی اور گودا نہایت نرم و شیریں ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آب و ہوا اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے، اسی لیے ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق املوک وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ ساتھ پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ سو...
مریم نواز جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگا رہی ہیں، اگر پنجابی جاگ گئے تو تیرا کیا ہوگا ،مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھا دیا
کراچی (آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔ انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، آندھی اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی، شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔اس کے علاوہ...
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پروازیں اکتوبر کے آخر تک دوبارہ شروع ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھی، جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی بڑھ گئی تھی۔ تاہم اب تعلقات میں بتدریج بہتری آنے کے بعد فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی وزارتِ ہوا بازی کے مطابق، پروازوں کی بحالی سے عوامی روابط، سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ...
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو ئے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا ء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا ء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا ء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں...
بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات سے متعلق گودی کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔ غاصب مودی نے بھارت کو انتہا پسندی کے اکھاڑے میں بدل دیا، نفرت کی آگ میں اندھی بی جے پی حکومت نے نواراتری پر مسلمانوں کے کاروبار بند کرنے کا حکم سنا دیا۔ گودی میڈیا آئی لو محمد پر جاری احتجاج کو اسلامو فوبیا کا رنگ دے کر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے نیوز لانڈری نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مودی کے میڈیا کا پول کھول دیا جبکہ اقتدار پر قابض مودی نے آر ایس ایس کے غنڈوں اور گودی میڈیا کو پروپیگنڈا کا آلہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا پر ’’مسلمان غدار ہوتے ہیں‘‘ کا من...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات...
ان انتخابات پر تنقید کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی ممبران کے انتخاب کیلئے ایک بڑے حصے پر براہ راست عوامی ووٹنگ کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دسمبر 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے گرنے کے بعد، آج اتوار 5 اکتوبر 2025ء کو شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ایک نئی اور جمہوری نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہونا چاہئے، لیکن اس کے انعقاد اور ساخت کا بغور جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ انتخابات عوامی منشاء کا مظہر ہونے کی بجائے، ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں عبوری حکومت کی طاقت کو مستحکم کرنے کا ایک عارضی کنٹرول میکانزم ہیں، جس میں جمہوری عمل...
بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والی مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات ایک بار پھر نشانے پر ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک 10 سال پرانی مسجد کو انتظامیہ نے تجاوزات کا الزام لگا کر مسمار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: 185 سال پرانی مسجد کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق، رائے بزرگ گاؤں میں مسجد کو فوجی دستے اور بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں گرایا گیا، جس سے مقامی آبادی میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف انڈیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ 4 ماہ میں دوسری مسجد کی مسماری ہے۔ اس سے قبل رضائے مصطفیٰ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت کیلئے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کا فائدہ اٹھایا ہے، درحقیقت بھارت جنوبی ایشیا...
احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی و انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ظالمانہ جرائم اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملے تل ابیب کے رہنماؤں کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متفق ہیں۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" كے اس دعوے كو بھی مسترد كیا جس میں انہوں نے عام...
اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع...
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی نے بھارت کی مشہور ساڑھی صنعت کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ جہاں بنارس کے کاریگر اور برآمد کنندگان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وہیں مغربی بنگال کے کچھ تاجر اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس بنارس کے ساڑھی بُننے والے محمد احمد انصاری کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ اور تجارتی پابندیوں کے بعد برآمدات میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش میں ہماری بنارسی ساڑھیاں شادیوں اور تہواروں میں بہت مقبول تھیں، لیکن تجارتی پابندیوں نے کاروبار تباہ کر دیا ہے۔ محمد احمد...
آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین
بالآخر آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور مظاہرین گھروں کو واپس چلے گئے، لیکن ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھیجنا ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا اور اس قسم کی سازش کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع مذکرات کی کامیابی کا اعلان گزشتہ روز مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا،...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ...
لاہور:جماعت اسلامی کے تحت’’ غزہ ملین مارچ ‘‘میں شریک بچے علامتی فلوٹیلاکشتی میں سوار فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ خواتین مارچ کی قیادت ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین، جماعت اسلامی پاکستان، دیگر مرکزی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے۔غزہ مارچ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو...
لاہور: پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے وزارتِ تجارت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں آسیان ممالک کے سفیروں اور پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، جن کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔ آسیان کی کمپنیاں خاص طور پر سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے تاکہ پاکستان کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی...
حیدرآباد: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مکین سڑک کنارے عارضی خیموں میں زندگی بسر کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا'، آئی ایس پی آر کا بھارتی قیادت کے بیانات پر ردعمل
ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کا یہ بیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی جانب سے گزشتہ رات غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے منصوبے پر اپنے ردعمل کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ ردعمل فلسطینی مزاحمت کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک نے اس فیصلے کے متعلق پوری طرح مشاورت کی۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کا یہ بیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی جانب سے گزشتہ رات غزہ میں جنگ...
بنگلہ دیش کے مشیر برائے قومی اور روہنگیا معاملے پر اعلیٰ نمائندے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکومت کے سینیئر عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات کی، جنہوں نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی قیادت اور عبوری حکومت کی جانب سے آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اقدامات پر امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی سیاسی و سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو کی۔ ایلیسن ہوکر نے روہنگیا مسئلے کے حل کے لیے بنگلہ...
وزیراعظم شہباز شریف کل یعنی 5 اکتوبر سے ملائیشیا کےتین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔ یہ دورہ پاک ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اورمضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا عکاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ دورے کے دوران متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے، جن سے نہ صرف موجودہ تعلقات کو...
سٹی42: پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کے وزیر دفاع، فوج اور ائیرفورس کے سربراہوں کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی تنازعہ تباہ کن تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ دشمنی کا نیا دور شروع ہونے کی صورت میں پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے پوری عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے آج ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر خارجہ، آرمی اور ائیر فورس کے سربراہوں کے باری باری آنے والے انتہائی اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور بھارتی...
کراچی: پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔الیکشن کمیشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جب کہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پاک فوج نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں۔بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے، بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
بھارت کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے،وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 38 سالہ روہت شرما اور 36 سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش 26 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبھمن گل اس وقت بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں جبکہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں روہت شرما سے ٹیسٹ...
سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت قومی ذمہ داری سے پہلو تہی ہے، اور ایسے والدین کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان والدین کے موبائل فون سمز بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولیات سے محروم رہیں۔مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو ویکسین انکار...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی...
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
---فائل فوٹو بابِ دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمد و رفت کو ریگولائز کر دیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسٹیشن آفسر راحیل رضا کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 12 گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اسٹیشن آفسر راحیل رضا کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم میں ملوث افراد سے پاکستانی اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی ہے۔راحیل رضا کے مطابق پاسپورٹ ٹریولنگ کے تحت دوطرفہ پیدل آمد و رفت 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، مسافروں کی سہولت کے لیے انٹری اور ایگزِٹ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 16 کر دیے ہیں۔
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔...
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے، فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے...
بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز دہلی (آئی پی ایس) ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) کولمبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی نمائندہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں نو سالہ امن عمل میں تعاون کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کے ساتھ مسلسل تعاون پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت میں کونسل کے اہم کردار کو واضح کیا۔ Tweet URL تجربہ کار سفارت کار اور مذاکرات کار جینکا رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی امن معاہدے پر جامع طور سے عملدرآمد ملک میں پائیدار امن کو مضبوط...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے ان کے ایک پرانے ڈرامے کا بولڈ سین، جس کا کلپ اچانک وائرل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں اور ناقدین کی زبانوں پر دانش تیمور کا چرچا ہونے لگا۔ دانش تیمور گزشتہ کئی برسوں سے ہٹ ڈراموں کا حصہ رہے ہیں اور جارحانہ کرداروں نے انہیں ایک منفرد پہچان دی ہے۔ مداح انہیں عموماً سخت اور غصے والے کرداروں میں دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں، لیکن اب سامنے آنے والے اس پرانے کلپ نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کہنے لگے کہ ’’یہی وہ دانش تیمور ہیں جنہیں ہم...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔ فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی حکمران نہ سوچے اور نہ ہی قوم ایسا اقدام کرنے کی اجازت دے گی۔ جمعہ کو مانسہرہ میں الخدمت کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں اور حکومت پاکستان انٹرنیشنل ذرائع سے رابطے میں ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
سب جانتے تھے کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن ( ایف ایف سی ) کے زیرِ اہتمام سمود فلوٹیلا کی پینتالیس کشتیوں میں سوار چھیالیس ممالک کے چار سو ستانوے رضاکار فاقہ زدوں کے لیے خوراک و طبی سامان لاد کر اکتیس اگست کو اسپین ، اٹلی ، یونان اور تیونس سے غزہ تک لگ بھگ ایک ماہ کا سفر مکمل نہیں کر سکیں گے۔ سب جانتے تھے اس قافلے میں ماحولیاتی رہنما گریٹا تھنبرگ ، نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا ، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ، لاہور کے شہری عزیز نظامی ، یورپی پارلیمنٹ کی فرنچ رکن ریما حسن ، بارسلونا کے سابق مئیر ایڈا کولائیو ، یہودی سیاسی ایکٹوسٹ ڈیوڈ ایڈلر کے علاوہ بتیس صحافی ، متعدد...
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 453 ہو گئی ہے، جن میں 150 بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مزید کئی رہائشی ٹاورز کو میزائل حملوں سے تباہ کر دیا، جس کے بعد صرف چند دنوں میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ شہر سے ہجرت پر مجبور ہوئے اور پناہ گزین کیمپوں میں گنجائش ختم...
تل ابیب:اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے چار اطالوی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا ہے جبکہ دیگر درجنوں کارکنوں کی ملک بدری کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شدہ مزید کارکنوں کو بھی مرحلہ وار ان کے اپنے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ خیال رہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب بڑھنے والی فلوٹیلا کی آخری کشتی میری نیٹ کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا، کشتی غزہ سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر تھی کہ اسرائیلی فورسز نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا۔ کشتی کی لائیو اسٹریمنگ اسی وقت بند کردی گئی، جس کے بعد انسانی حقوق کے...
ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر جناب مظفر احمد مرزا کی سربراہی میں ایک مشاورتی سیشن ہوا۔ اس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک پر غور کرنا تھا۔ کامرس رپورٹر گلزار
ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع نے داعش تکفیری دہشت گردوں کیخلاف حشد الشعبی فورسز نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانے تباہ کرنیکی خبر دی ہے۔ حشد الشعبی نے عراق کے صوبہ انبار کے مغربی علاقوں میں کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عراقی ذرائع نے شام کی سرحد سے متصل صوبہ انبار کے مغرب میں حشد الشعبی کی طرف سے کارروائیاں جاری رکھنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی ،جس کے بعد گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔ بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 بچوں کی جان لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجستھان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث بچوں کے والدین اور اہل علاقہ شدید مشتعل ہو گئے۔ ریاستی حکومتوں نے بھی ان واقعات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی تازہ ترین تباہی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ دنیا کی موجودہ سیاست کا عکاس ہے ایک ایسا منصوبہ جو بظاہر جنگ بندی اور امداد کا وعدہ کرتا ہے مگر عملی اور قانونی جواز کی جگہ سیکورٹی کی شرائط کے ذریعے فلسطینی خود ارادیت کو پس پشت ڈالنے کا امکان زیادہ نمایاں کرتا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی خونریز لہر نے غزہ کو انسانی المیے کے بیچ میں ڈال دیا، لاکھوں بے گھر اور ہزاروں متاثرہ افراد نے بین الاقوامی برادری سے فوری اور غیرمشروط انسانی رسائی کا مطالبہ کیا۔ اسی پس منظر میں ٹرمپ کی پیشکش اور نیتن یاہو کی اس کی تائید، بلاشبہ ایک سیاسی دستاویز ہے جس کا محور...