2025-11-04@03:51:06 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1641				 
                «فائرنگ کے واقعے»:
(نئی خبر)
	عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
	وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے جمعرات کو میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جنوبی و وسطی ایشیا کے لئے میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیر نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار اور عوامی شعبے میں کام کے بہتر طریقے اپنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کے "ڈیجیٹل پاکستان"وژن کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے قومی سطح پر کیش لیس معیشت کی پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔...
	کوالالمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہئے۔ چین ہمیشہ ایک شورش...
	لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کے بیسمنٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سینکڑوں الیکٹرانکس کی دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور عمارت خالی کرانے کا عمل فوراً شروع کر دیا گیا۔  ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر لاہور کی تجارتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے...
	علامتی فوٹو  فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمۂ  ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006-2007ء میں فرانس  اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔ سہیل الرحمان بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمۂ آثار قدیمہ نے ان نوادرات...
	 مردان:  کوٹ اسماعیل زئی کے علاقے شیخ انت بابا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔  پولیس کے مطابق واقعے میں ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی ایف آئی آر بھی اب تک درج نہیں کرائی گئی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔   ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا ہے۔
	انٹرویو غیرجانبدارانہ پلیٹ فارم کی توقع پر نہیں، بھارتی نوجوانوں کی فراست پر بھروسے کے سبب دیا، بلاول بھٹو
	چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دونوں قوموں کا مشترکہ مشن ہے۔ بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو کے بعد ایکس پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ ہم بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ وہاں سے منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی بلکہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر یقین ہے۔ My interview with Karan Thapar should be out later today. We are not afraid of putting our case to the Indian public via Indian media. ...
	کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سے آنیوالی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظرانداز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہے کہ کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنے سے پہلے اینٹی وائرس سے سکین کیا جائے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس...
	 کراچی:  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔  تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی...
	کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
	ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔  یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے...
	 پشاور:  دریا میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی حکومت نے ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا۔  ذرائع کے مطابق صوبائی انسپکشن ٹیم نے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سست روی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو دی اور ڈی جی ریسکیو کے تیکنیکی تجربہ نہ رکھنے سے متعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کو رپورٹ دی گئی۔ سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں صوبائی حکومت پہلے ہی 6 افسران کو معطل کر چکی ہے۔ ڈی جی ریسکیو کی خدمات پی ڈی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دریائے سوات میں پھنسنے...
	قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کی جان لے لی جب کہ پڑوسی زخمی ہو گیا۔ میراں پور کے رہائشی احمد بلیدی نامی شخص نے کاروکاری کے الزام میں پہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ا±س کے بعد پڑوسی کو بھی فائرنگ سے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم احمد بلیدی فرار ہو گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر...
	وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث چسکا فروشی کی...
	اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا۔ اسد عمر خود وزیر خزانہ تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں ان کے بہت بڑے جیالے تھے۔ پھرمصلحتوں کے شکار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آ گیا  کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا، حالانکہ وہ خود اس وقت وزیر خزانہ تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
	سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے)  ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
	 کلیم اختر:ایف بی آرنےسٹاک مارکیٹ سےمنافع یانقصان پرنئےٹیکس قواعدمتعارف کرادیئے. شیئرزمیں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئےاہم تبدیلی،ہرسال ریٹرن فائل کرنالازمی قرار  دیا گیا،شیئرزبیچنےپرہونیوالےنقصان کواب 3سال تک ایڈجسٹ کیا جا سکے گا،شیئرز بیچنے سے ہونے والے نقصان کو منافع پر ایڈجسٹ کیا جاسکے گا،ایف بی آر کی ایکٹولسٹ میں شامل افراد کو ہی شیئرز کے نقصان کا فائدہ مل سکے گا،پچھلے سال کا ریٹرن فائل ہونے کی صورت میں ہی نقصان کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔  سمگلنگ کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز  کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:محسن نقوی     ایف بی آر  کے مطابق شیئرزکامنافع یانقصان اب این سی سی پی ایل ہرماہ خودحساب کرےگا،میعادختم ہونےسےپہلےایڈجسٹ کرنےکیلئےہرسال کےنقصان کی الگ تفصیل رکھی جائیگی،نیاسرٹیفکیٹ فارم بھی متعارف،نفع، نقصان اور جمع...
	---فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ  سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج بھی عالم اسلام میں یزیدیت کا نظام غالب ہے اور فلسطین کے نہتے عوام کربلا کے مظالم کو دہرا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام اور حق و صداقت کی سربلندی کے لیے اپنی جان اور اپنے خاندان کی قربانی دی، اور ہمیں اُن کی سنت پر چلتے ہوئے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، کربلا کا پیغام صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج بھی فلسطین اور کشمیر میں زندہ ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ “آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے، فلسطین...
	خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ اہلِ فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
	اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج اور امریکی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 613 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے تمام فلسطینی خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا  کہ ان امدادی مراکز پر تعینات امریکی کنٹریکٹرز جو اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی اسکیموں کی سیکیورٹی پر مامور...
	سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی سمیت عہدے سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(سب نیوز )رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد نے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کی موجودہ مینجنگ کمیٹی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رورل، فہد شبیر چیمہ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی اسلام آباد کوآپریٹو سوسائٹیز رولز 2018 کے رول 48 کے تحت کی گئی ہے۔ سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی پر سنگین غفلت، بے ضابطگیوں، مالی کرپشن، ریکارڈ میں جعلسازی، اور ممبران کے بنیادی مسائل حل نہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔  موجودہ مینجمنٹ کمیٹی 05 جولائی 2022 کو منتخب ہوئی...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی  منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔  زخمی  ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  پولیس کے مطابق زخمی  ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین  ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔  شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ  گھر میں جھگڑے کے دوران...
	راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو...
	لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے مبینہ بھتہ خوری اور سندھ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے اور “نمبر پلیٹس” کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کر رہی ہے،ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی اب ایک منظم صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو روزانہ کروڑوں روپے کما کر اوپر...
	چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی معاہدے کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت
	بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔    اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔  گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی...
	کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نواب کالونی روٹ 20 نمبر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 21 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کریم آباد نجی بینک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ عزیز آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 24 سالہ نصیب زادہ کے نام...
	 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
	مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے)  اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
	 کراچی:  شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ای انوائسنگ اور ایف بی آر پورٹل سے انضمام کی لازمی ڈیڈ لائن میں کم از کم تین ماہ کی توسیع دی جائے، تاکہ کاروباری برادری کو اس نئے نظام سے ہم آہنگ ہونے کا مناسب وقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیجیٹائزیشن کا عمل قابل تحسین ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر کاروباری ادارے منتقلی کی موجودہ مقررہ تاریخ یکم جولائی 2025 (کارپوریٹ ٹیکس دہندگان) اور یکم اگست 2025 (نان کارپوریٹ) کی موجودہ ڈیڈ لائنز کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔نائب وزیردفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا اور انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔تفتیش کے دوران نائب وزیر دفاع نے ہوشربا انکشافات کیے جس کی روشنی میں مزید ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت بند کمرے میں...
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 
	پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا
	پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) ایسے وقت میں جب دنیا شدید تنازعات، گہری جغرافیائی سیاسی تقسیم اور کثیرالطرفہ اداروں کی مؤثریت پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے، تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ تفصیلات کے ٹپاکستان کا یہ سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے، جبکہ صدارت کا اعزاز اسے 2013 کے بعد پہلی بار حاصل ہوا...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔  ان کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توقع تھی کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اتر ائے گا۔...
	شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 53 ڈی میں فائرنگ سے 15 سالہ مظفر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفر کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالوی اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکس پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت...
	  اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں، مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہا رہا ہے، شنگھا ئی تعاون تنظیم  اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا، اجلاس کے دوران...
	گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور...
	سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا،  افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روٹرڈیم: اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں, اسی سلسلے میں نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم کے مرکزی علاقے “بِنن روٹے اسکوائر” پر ایک پراثر اور خاموش احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تقریباً 8 ہزار جوڑے بچوں کے جوتے رکھے گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تقریب “اولیو ٹری پلانٹنگ فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، فاؤنڈیشن نے اس مقام کو ایک عارضی مگر دل دہلا دینے والے یادگار مقام میں تبدیل کردیا جہاں ہر دس منٹ بعد مزید جوتوں کے جوڑے رکھے جاتے رہے تاکہ دنیا کو یہ یاد دلایا جا...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے.(جاری ہے)  ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
	نیو یا ر ک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، عالمی برداری کے اعتماد کے باعث پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب کامران...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
	گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔  اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی...
	گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی،  گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا  جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا...
	نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
	لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔  واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی لہر اُبھر رہی ہے۔ عوام جس طرح الخدمت...
	اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت
	اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت امر یکہ نے بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تر جمان بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم...
	ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔  وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔  خواجہ آصف نےکہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں، حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔  انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔    ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔  انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں...
	لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ یوٹیوبر رجب بٹ کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کی موت پر وی لاگ، صارفین کا یوٹیوبر رجب بٹ پر پابندی کا مطالبہ ایف آئی آر میں رجب بٹ نے موقف اپنایا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے گھر کے باہر گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی مر گیا۔ قدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، کل دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلی کو استعفا دینا چاہئے تھا، وزیراعلی نے انفراسٹریکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم...
	 فوٹو: جنگ  کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔ تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح...
	  لاہور:   یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک...
	اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پے درپے دو جنگوں کے تناظر میں پاکستان کا موقف واضح کرنے اور ایک متوازن بیانیہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کی قیادت میں دفترِ خارجہ نے انتہائی شاندار کرداراداکیا ہے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی امورِ خارجہ کے اجلاس میںانہوں نے کمیٹی کے ا رکان شیری رحمان اور مصدق ملک کی خدمات کو سراہا ۔مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سیکرٹری امور ِ خارجہ نے کہا ہماری تمام تر کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر مرکوز ہیں اور پاکستان اس سلسلے میں مختلف ممالک...
	 لاہور:  اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا۔ دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار...
	کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:دفاتر میں صحت، حفاظت و ماحولیات کے معیارات کو بہتر بنانےمیں مصروف گروسیف نے OULA کے ہیڈ آفس اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع ریجنل دفاتر میں خصوصی سرویز اور تربیتی سیشنز کے سلسلے کا انعقاد کیا۔بین الاقوامی حلقوں میں معروف اور کاروباری و تشہیری تحقیق میں نمایاں OULA کی قیادت سید نعمان عصر کے ہاتھوں میں ہے، جس کی بدولت وہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جانے والی فیصلہ سازی کے شعبے کو مستقل وسعت دے رہا ہے۔مذکورہ ادارہ، تشہیری تحقیق میں معروف Kantar سے بھی منسلک اور مقامی سطح پر اس کی بین الاقوامی طرز کی تحقیقی مصنوعات کو عام کرنے کا مجاز ہے۔ سیشنز میں HSE سے متعلق ارگونامک تجزیہ، آگ کے...
	بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
	شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
	حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے مین ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیر ی بھارتی ظلم و جبر سے نجات پا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید منظور احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں اور قوم کے اعتماد پر پورا اتریں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیری بھارتی ظلم و جبر سے نجات پاسکیں۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا کہ وہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد دوبارہ بات کریں۔اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے رکھے اور اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کا بھی حوالہ دیا۔تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے چینی وزیر سے دوبارہ بات کرنے کی اجازت مانگی، تاہم چینی وزیر نے یہ درخواست مسترد کر دی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر موجود تھا اور دیگر رکن ممالک نے پاکستان...
	وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
	 وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں انھوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے بعد تقریر کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس کلبھوشن اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دیگر شواہد کا ذکر کیا۔اس پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی، خواجہ آصف کے مطابق ایسی روایات نہیں اس لیے بھارتی وزیردفاع کو دوبارہ بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویشپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران...
	 کراچی:  میٹروول چڑھائی کے قریب واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈکیت سے پانچ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول چڑھائی کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈکیت کی شناخت نعمان عرف چائنا ولد سرفراز خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد مقدمات بھی درج تھے جن میں ملزم پولیس کو مطلوب...
	ایران نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کی من مانی تشریح کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 (آرٹیکل 51) کو حق دفاع کے طور پر استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے 25 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو ایک...
	کشمیر اورجعفر ایکسپریس حملوں کے پس پشت عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف
	چین کے شہر چھنگڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کے عزم کو دوہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصاً عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط، مکالمے اور سفارت کاری پر...
	خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کا شکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔  میڈیا اطلاعات...
	روالپنڈی کے تھانہ  ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد...
	ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025  سب نیوز دی ہیگ(سب نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، اور غزہ بحران کے خاتمے اور یوکرین مسئلے پر مکالمے پر...
	عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے وکلا برادری مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائے ، جسٹس آف پاکستان
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے نظام انصاف کی موثر عملداری میں وکلا برادری کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے وکلا پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بدھ کو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ہمراہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور اور دیگر وکلانے پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے بار کا شکریہ...
	اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کے جوہری پروگرام کے حوالے سے 1015 کی قرارداد جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے ) کی توثیق کے نفاذ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے جے سی...
	اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ خطے میں سفارت کار اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے...
	میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مبینہ طور پرامریکی صدر سے کہا وہ حملہ منسوخ کرنے سے قاصر ہیں، حملہ اس لیے کیا کیونکہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ ایران نے حملہ کرنے کا انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران میں حملہ کیا، 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحیرہ کیسپین کے قریب شمالی شہروں بابول اور بابولسر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔  دوسری جانب رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان فوزیہ صدیقی نے شہر کی نالہ صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہونا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ غفلت ہے۔ گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالہ سمیت پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے بدستور گندگی سے اٹے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے۔ سندھ حکومت اور میئرشپ دونوں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، پاکستان نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایران کے حقِ دفاع کی مکمل توثیق کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد خطے میں اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔کمیٹی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے 22 جون کے حملے، جن میں...
	صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025  سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز) ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کی جانب آنے سے انکار کرتی ہے جس میں صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں تو ایرانی عوام کو اس پرتشدد حکومت سے اقتدار واپس لینے کا حق کیوں نہیں ہونا چاہیے، جو دہائیوں سے انہیں دبا رہی ہے؟۔  روزانہ مستند اور...
	 وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع  خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمتوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی... خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ذراِئع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی...
	 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔  عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کی...
	اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہوچکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
	امریکی حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، ایران کا حق دفاع کے تحت جواب دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025  سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد سفارت کاری کی فی الحال کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، لیکن فی الحال ایسا نہیں ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ملک حملے کی زد میں ہے، جارحیت کا شکار ہے، اور ہمیں اپنے جائز حقِ دفاع کے تحت...
	سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے،ایرانی وزیرخارجہ
	استنبول(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ہے،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے،ایران سے سفارتکاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کرنا غیرمتعلقہ ہے۔ استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے جارحانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں،اسرائیل کی نسل کش حکومت نے ایک بار پھر اپنے عزائم دکھا دیئے ہیں،امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں،تہران اپنی خودمختاری اور عوام کا دفاع جاری رکھے گا۔ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ اس وعدے پر انتخاب جیتےہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں جنگوں میں حصہ...
	ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے "ہمیشہ یاد رکھے جانے والے نتائج" ہوں گے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا: "امریکہ، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات ناقابلِ برداشت، غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہیں، اور دنیا بھر کے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک...
	دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین بے حسی کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جانب سے اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے...
	اسلام آباد ( ملک نجیب ) احتساب عدالت راولپنڈی نے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ 25 جون کو ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں ۔ احتساب عدالت راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹی “بینکر سٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ” کے مالک سید راحت محمود قادری کے خلاف جاری کیس میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں ۔ یہ کارروائی نیب کے ریفرنس نمبر 47/2007 کے تحت کی گئی ہے ۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے...