2025-04-25@14:21:13 GMT
تلاش کی گنتی: 957
«قتل عام اور نسل کشی»:
(نئی خبر)
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں قومی شاہراہ پر مسلح دہشت گردوں نے مسافرگاڑی سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا۔نجی چینل کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بارکھان کی یونین کونسل رڑکن میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کرقتل کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس میں جاکر پہلے شناختی کارڈ چیک کیے، اور 7 مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں کو لورالائی کے مقام پر آگے جانے سے روک دیا اور جائے وقوعہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کر...
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے بتایا کہ منگل کی شب کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر رڑکن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر بسوں کو روکا۔ اس دوران کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اتارا گیا۔ شرپسند مسافروں کو پہاڑوں کی جانب لے گئے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: موسیٰ خیل میں مزدورں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 بلڈوزر نذرِ آتش قتل ہونے والے ساتوں افراد کی لاشوں کو پہاڑوں سے برآمد...
مصطفی عامرمیرااورارمغان کا دوست تھااور وہ ویڈ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا مصطفی کی لاش اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، پولیس کو بیان اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم کی رپورٹ میں کئی سنسی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتول نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم سید شیرازحسین عرف شاہ وزیز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ارمغان میرا بچپن کا دوست اوراسکول فیلو ہے ، ڈیڑھ سال قبل ارمغان میرے گھرآیا، اس کے پاس نئی گاڑیاں تھیں اوروہ بہت مالدارہوگیا تھا۔رپورٹ...
تلہ گنگ‘سرگودھا (اے پی پی) تلہ گنگ کے گائوں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین میں دو سگے بھائی 25 سالہ عاطف حسین اور محمد زاہد ولد الطاف حسین اور ان کا کزن 25 سالہ محمد عمران ولد فتح خان شامل ہیں۔ مقتولین نے متنازعہ جگہ پر دیوار بنائی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا، مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ گذشتہ روز دونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم قرار دیدیے۔ عدالت نے ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی جانب سے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق5 فروری کو کلفٹن بارہ دری پارک کے قریب 20 سالہ محمد الیاس کو تشدد کر کے جان سے مار دیا گیا تھا نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم افضل کو بوٹ بیسن پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں 7 مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بارکھان واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بارکھان...
MALI: افریقی ملک مالی کے باغیوں نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی سرحد پر روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 24 شہریوں کو قتل کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مالی میں باغیوں نے فوج پر ملک کے شمالی علاقے سے پڑوسی ملک الجیریا جانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزم عائد کیا ہے جبکہ فوج نے کہا کہ خطے میں باغیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ عزواد لبریشن فرنٹ (ایف ایل اے) نے بیان میں کہا کہ شہری دو گاڑیوں میں سوار تھے اور وہ پڑوسی ملک جا رہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی پر آگ لگی اور دوسری...
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بھی مسافروں کی...
سرگودھا کے چک نمبر 103 شمالی میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے، تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی واردات اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا...
—فائل فوٹو مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں چشم کشا انکشافات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔’جیو نیوز‘ نے دوسرے ملزم شیراز سے متعلق تفتیشی رپورٹ حاصل کر لی۔رپورٹ کے مطابق ملزم شیراز اور ارمغان بچپن کے دوست ہیں اور اسکول میں بھی ساتھ پڑھتے تھے، اب ڈیڑھ سال قبل ارمغان سے شیراز کی دوبارہ دوستی ہوئی تھی۔انٹیروگیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق ارمغان کو اسلحے کا شوق تھا، مصطفیٰ عامر بھی ارمغان اور شیراز کا دوست تھا، مصطفیٰ سے شیراز کی دوستی ارمغان کے یہاں ہی ہوئی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹکراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے... نیو...
اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق شیراز نے کہا کہ مصطفیٰ کی والدہ کو جو تاوان کی کال اور میسیج انٹرنیشنل نمبر سے آئے وہ ارمغان نے کئے یا کسی اور نے مجھے علم نہیں، مجھے پولیس نے 14 فروری کو کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا، میں پہلی دفعہ گرفتار ہوا ہوں۔ شیراز نے پولیس کو بتایا کہ اس واقعے سے پہلے میرے اوپر کوئی مقدمہ نہیں ہے، ارمغان کے ساتھ ملکر یہ کام کیا، مصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان کے علاقے میں گاڑی اور لاش کو جلادیا۔ یہ بھی...
بلی تھیلے سے باہر آچکی ،راز فاش ہو چکا، پاکستان کے خلاف جو جنگ سات پردوں کے پیچھے ، خفیہ چالوں اور ایجنٹوں کے ذریعہ سے لڑی جاری تھی، وہ کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ یہ دشمن کی ناکامی اور نادیدہ محافظوں کی عظیم فتح ہے کہ دشمن کو بے نقاب ہوکر سامنے آنا پڑا ۔پراکسیز کے محاذ پر ، سازشوں کی جنگ میں ناکامی کا نتیجہ ہے کہ دشمن اپنے ہی ہاتھوں اپنے چہرے کانقاب نوچنے پر مجبور ہوگیا ، جو کام وہ اس طرح سے کرنا چاہتاتھاکہ ’’دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ‘‘والا معاملہ ہو، اس میں اسے منہ کی کھانی پڑی ،بالآخر دو شیطانوں کو دنیا کے سامنے آنا پڑا،اعتراف کرنا پڑا کہ انسانیت...
دیواروں پر گولیوں کے نشانات ،پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس ، واک تھرو گیٹ بھی نصب کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو گئے، ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی کیس کے ملزم ارمغان کے گھر واقع خیابان مومن میں جدید سیکیورٹی کیمرے ، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے ، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے...
پنجاب میں پابندی کے باوجود کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے ہلاکتوں کے خلاف دائر مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں حکومت پنجاب اور مقامی حکام کو آوارہ کتوں کے ساتھ انسانی سلوک کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 کے نفاذ کے لیے پہلا بڑا فیصلہ ہے، اس کیس میں انوائرمینٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کے بانی التمش سعید ایڈوکیٹ اور احمد شعیب عطا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے بے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔حب پولیس کی جانب سے ویڈیو کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش ڈگی میں موجود تھی، اسے کراچی سے لے جایا گیا اور حب میں گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹکراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے... حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر مزید تفتیش کررہے ہیں اور روٹ پلان بھی چیک...
کراچی: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا منشیات استعمال کرتا تھا مگر فروخت نہیں کرتا تھا۔ کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی نے الزام عائد کیا یے کہ مصطفی کیس کا اصل کردار پولیس والا بلال ٹیشن ہے جو اغوا برائے تاوان کی وارداتیں سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ ملکر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کو شیراز نے قتل کیا اور میرے بیٹے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میرا بیٹا نشہ کاعادی ضرور ہے لیکن فروخت نہیں کرتا جس...
جیکب آباد : جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد مراد کھوسو میں زمین کے تنازع پر کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ، جھگڑے کےدوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے ۔ مرنے والوں میں ذوالفقار کھوسو،بابا عرف بابے کھوسو اور آفتاب کھوسو شامل ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیں۔ واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کو کشیدگی روکنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے معاملے پر چچازاد بھائیوں میں یہ خونی تصادم...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر جیو نیوز پہنچ گیا۔خیابان مومن میں ملزم کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفیٰ کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے اندر سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی،...
شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرِ حراست لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگادی تھی، قتل کی واردات کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے جو آئے دن رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ معروف سندھی شاعر آکاش انصاری حیدر آباد...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ کے قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ قبر کشائی کے عمل کو مکمل کریں۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسی دوران عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے درخواست کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت...
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی حمایت سے وزیرِ اعظم بنیں گے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے۔ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے: سمعتا افضالسندھ حکومت...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز حیدرآباد:حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور آئے روز والد سے رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر کا...
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں تفتیشی افسر نے سیشن جج غربی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ تفتیشی افسر کا مؤقف ہے کہ مقتول کے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔ اس سے قبل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا تھا کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا: مقتول مصطفیٰ کی والدہمقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے کہا تھا کہ اللّٰہ کرے کہ...
لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی...
کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
گزشتہ دنوں حیدر آباد میں سندھی کے معروف شاعر اور دانشور آکاش انصاری کی پراسرار موت کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ معروف سندھی شاعر اور دانش ور آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انھیں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی پولیس کی مطابق آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں، پولیس...
کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔...
حتمی وجہ موت جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ ، واقعے میں ملوث لڑکی کی تلاش ارمغان کے بنگلے سے پولیس نے گاڑیاں، جدید اسلحہ، 64 لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء قبضے میں لیں کراچی کے مغوی نوجوان مصطفی کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفی کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کی مبینہ لاش حب سے ملنے کا واقعہ معاشرے کے بگاڑ کا ایک اور بھیانک مظہر ہے۔ یہ محض ایک قتل کا واقعہ نہیں بلکہ کئی سماجی نوعیت کے سوالات اٹھا رہا ہے، ہمارا سماج کس طرف جا رہا ہے؟ کیا اب دوستی بھی خطرناک ہو گئی ہے؟ پولیس تحقیقات کے مطابق، مصطفی اپنے دوست ارمغان کے گھر گیا، جہاں جھگڑے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو حب لے جا کر جلا دیا گیا۔ اس کیس میں قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں، جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ائر کے دوران دونوں میں جھگڑا،...
CAPETOWN: جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے، جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔ قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد...
حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔ یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفی کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ ملزمان نے پہلے ا?ہنی راڈ ماری اور بعد میں فائرنگ کی یہ کہنا...
پشاور: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دشمنی نے پانچ افراد کی جانیں نگل لیں، مخالفین نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار پانچ دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار ملک امان ، ناہید ، مقصود، امداد اوررازم خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی...
حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔ یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ تلخ...
مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفیٰ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ لاش کی تصدیق کے لئے ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث لڑکی کی تلاش بھی جاری ہے۔ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفیٰ کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد...
حیدرآباد(نیوزڈیسک) معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا، ابتدائی طور پر آگ لگنے سے ہلاکت کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آکاش انصاری کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔ ایم ایل او سول ہسپتال حیدرآباد عبدالحمید نے تصدیق کی ہے کہ آکاش انصاری کے جسم پر تیز دھار آلے کے زخم موجود تھے، جبکہ زیادہ تر جسم جلا ہوا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی آکاش انصاری کے جسم پر چھریوں کے زخموں کی تصدیق کی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ان کے ڈرائیور کو بدین سے حراست میں لے لیا۔ لطیف آکاش نے ابتدائی طور پر حیدرآباد کی...
پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد قتل۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںقتل کی لرزا خیز واردات رات دو بجےکے قریب پیش آئی۔ ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ان کی تدفین کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے کہ تیز دھار چھرا استعمال کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سید...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) نامور شاعر، ادیب اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جب کہ ابتدائی رپورٹ میں آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات مل گئے۔ اس حوالے سے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے قتل...
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ آوروں نے انہیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے، جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی۔ دو نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔ قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بھکر: پجاب میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی...
عالمی تنظیم سی پی جے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں 2024 سب سے زیادہ صحافیوں کے لیے خونیں سال رہا، اس سال 124 صحافی قتل کیے گئے۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے ایک تہائی سے زائد ہلاکتوں کا ذمے دار اسرائیل ہے، جس نے خاص طور پر غزہ میں 85 صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں کو ظلم و دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہو۔ ماضی میں بھی اسرائیل صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرتا رہا ہے اور کھلے عام کرتا رہا ہے، جن میں الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کا قتل بھی شامل ہے۔ انہیں دن دہاڑے گولی مار کر شہید...
ڈیفنس کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ دریجی سے جلی ہوئی حالت میں ملنے والی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے، واردات کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے والد انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچے اور جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں تحقیقات نے سنسنی خیز موڑ لے لیا ہے۔ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ سے تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ تشدد کے دوران مصطفیٰ کا خون قالین پر گر گیا، جو بعد میں تفتیشی ٹیم کو مل گیا۔ ڈی این اے رپورٹ میں اس خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کر گئے، جس سے ملزم کے خلاف ثبوت مضبوط ہو گئے۔ مصطفیٰ کے قتل سے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر تعینات گارڈز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ذرائع کے مطابق ویڈیو چار سے چھ ماہ پرانی ہے، جس میں درجنوں گارڈز کھڑے دکھائی دے رہے ہيں۔ کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیاپولیس کی ارمغان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔ ویڈیو میں ارمغان کے گھر کے باہر اور اطراف میں گارڈز کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران کو شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔اس حوالے سے ڈی...
کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے جب کہ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تشدد کے دوران زخمی ہونے والے مصطفیٰ کا خون قالین پر موجود تھا۔ مصطفی قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو مل گئی, ملزم ارمغان کے گھر سے ملنےوالے خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کرگئے۔ ادھر قتل سے پہلے کی مصطفی عامر کی مبینہ آخری آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی جس میں وہ...
کولاج فوٹو: فائل مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں ایس آئی او درخشاں تھانہ انسپکٹر ذوالفقار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی افتخار کو بھی معطل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افسران کو کیس کی ناقص تفتیش اور شواہد اکٹھا نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔ مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردیمنتظم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ...
کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی والدہ اور پولیس نے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ہفتہ کے روز مصطفیٰ عامر کی والدہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اپنے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت کے دوران قبر کشائی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی ہے تاہم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت اور مصطفیٰ عامر کی والدہ کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ قبر کشائی کی درخواست پر آرڈر کا...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتہ مصطفیٰ عامر کے قتل کے ملزم ارمغان کے والد نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شور شرابہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے زبر دستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔کامران قریشی نے کہا کہ جا کر جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں، میرے بیٹے ارمغان کا کیس چل رہا ہے، میں جج سے ملوں گا۔ مصطفیٰ کے قتل میں نئے انکشافات سامنے آگئے ملزمان مصطفیٰ کو نیم بےہوش کرنے کے بعد اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سےحب چوکی پہنچے۔ ملزم ارمغان کے والد نے کورٹ پولیس سے...
مصطفی کو6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا ، ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کرگاڑی کو آگ لگائی مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفی کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ، 6جنوری کو 23سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے ملزم ارمغان اور مصطفی کے تعلق کا پتا لگا لیا ہے کیس میں ایک لڑکی کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے،نیو ائیر نائٹ پردونوں میں جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور اسکی دوست خاتون کومارنے کی دھمکی دی تھی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی 12 جنوری کوبیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،اس موقع پر دونوں کے درمیان گالم کلوچ بھی ہوئی،ایک دوسرے کو ٹاوٹ غدار تک کہہ دیا،فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاوٹ ہوجس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔اس موقع پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاجس کے باعث شعیب شاہین زمین پرگر گئے اور گرنے کے باعث انہیں بازو پر چوٹ آئی۔جیل عملے نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو چھڑایا۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعدسابق وفاقی فواد چوہدری...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
بھکر: نواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں 35 سالہ سمیرا بی بی کو اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقتولہ کے بھانجے کیس علی کے ہاتھوں پیش آیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلور کوٹ نصراللہ خان، ایس ایچ او تھانہ چاندی چوک منظور جسکانی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے...
ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے کراچی سے اغوا کیے جانے والے ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کی لاش تلاش کرلی گئی اور پولیس اغواکاروں تک پہنچ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کیس میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں مصطفیٰ عامر لاپتا ہوئے جس کے بعد ساؤتھ پولیس نے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور اسی دوران مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کی کال بھی موصول ہوئی۔ مقدس حیدر نے کہا کہ سی آئی اے اور سی پی ایل سی نے تحقیقات...
سینیٹ اجلاس: شیری رحمن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجا اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے...
راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
سینیٹ اجلاس: شیری رحمٰن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی...
رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
رپورٹ کے مطابق اسامیوں میں بھرتی اور من پسند افسران کی تعیناتی سے انکار پر صوبائی وزیر علی حسن زہری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ناراض ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر ناراض ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماء وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے لئے گئے۔ اس موقع پر علی حسن زہری نے مبینہ طور پر مختلف محکموں میں اپنے پسندیدہ افسران کی تعیناتی، زمینوں کی الاٹمنٹ اور سرکاری نوکری کی اسامیوں میں بھرتیوں کا تقاضہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر تلخ جملوں اور ارکان کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی کو ایوان کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے کڑی تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی رکنٓ امجد علی جاوید نے کہا کہ یہ اجلاس عوام کیلئے اصول طے کرتا ہے اگر محکمہ غلط جواب دے تو پارلیمانی سیکرٹری کو جواب محکمہ کے منہ پر مارنا چاہئے۔ پری بجٹ پر بحث میں ارکان کی دلچسپی کا عالم یہ رہا کہ حکومتی و اپوزیشن کے کل 15 ارکان ایوان میں موجود تھے اور وزراء بھی غیرحاضر تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز دو...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزمان کے گروہ کے کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق 13 دسمبر 2024 کو گلستان جوہر بلاک 14 منور چورنگی کے قریب کباڑ کی دکان میں بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کو دوران ڈکیتی ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزمان حسین شاہ اور مدثر شاہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا جبکہ انکے تیسرے ساتھی ملزم عمیر علی کو بھی گلستان جوہر بلاک 7 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے قلندریہ چوک پل کے نیچے سے اسٹریٹ...
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ((سی پی جے) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ایک سال میں مارے گئے صحافیوں میں سے 70 فیصد صحافی اسرائیل نے قتل کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید سی پی جے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قتل کیے جانے والے 124 صحافیوں میں سے 85 صحافی اسرائیل نے قتل کیے ہیں، یہ کسی بھی ملک کی طرف سے ایک سال میں ہونے والی صحافیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سی پی جے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 124 صحافی قتل ہوئے جو 2007 کے 113 ہلاکتوں کے اعداد وشمار سے بھی زیادہ ہیں، 2024 میں غزہ جنگ کے دوران...
سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں 2024 کے دوران 85 صحافی اور میڈیا ورکرز مارے گئے کل تعداد میں 70فیصد صحافیو ں کا قتل عام اسرائیل نے کیا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قتل کیے جانے والے 124 صحافیوں میں سے 85 کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل ہے یہ کسی بھی ملک کی طرف سے ایک سال میں ہونے والی صحافیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، سی پی جےنے تین دہائیاں پہلے اس ڈیٹا کو جمع کرنا شروع کیا تھا۔ سی پی جے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2024 میں صحافیوں کی ہلاکتیں 124 تک پہنچ گئی ہے جو 2007...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس دوران کم از کم 124 صحافی مارے گئے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے اور 'بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ صحافی ہلاک سی پی جے کی طرف سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے، جو تین دہائیوں پر محیط ہے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے 2024 سب سے زیادہ مہلک...
صحافیوں کی تحفظ کی تنظیم سی پی جے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 18 ممالک میں 124 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قتل ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔ اسرائیل کی غزہ جنگ کے باعث صحافی دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ گزشتہ برس قتل ہونے والے 124 صحافیوں میں سے 70 فیصد اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہوئے۔ رواں برس کے پہلے ماہ میں بھی صحافیوں اور میڈیا ورکز کی 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ قبل ازیں سال...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ کورنگی، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 19 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کراچی کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش... باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک گھر سے 4 بچوں اور ان کے والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ پولیس اور ریسکیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صوابی میں یارحسین نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جس کی تحقیقات پولیس حکام نے شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو کنٹرول آفس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم مذکورہ مکان پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں سمیت کی ایک شخص کی لاش برآمد کی، نعشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا...
دنیا کی طاقتور ہندو خاتون تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں، عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ انٹیلی جنس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ تلسی گبارڈ امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی۔ واضح رہے کہ ’کرما یوگی‘ کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو رکن تھیوالدین امریکی ہیں جن کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں تاہم ان کی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا۔ تُلسی گبارڈ کی پہلی شادی 2006 میں طلاق پر ختم ہوئی، دوسری شادی 2015 میں ہوئی...
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی پی جے نے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 ممالک میں کم از کم 124 صحافی قتل کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریکارڈ تعداد میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، اور تقریباً 70 فیصد ہلاکتوں کا ذمہ دار غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی پی جے نے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 ممالک میں کم از کم 124 صحافی قتل کیے گئے، جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل کمیٹی کی جانب سے اعداد و شمار ریکارڈ کرنے کے آغاز کے بعد سے رپورٹروں اور میڈیا...
راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی، ملزم پر ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جب کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ،عوام اور تاجروں کو درپیش شدید مشکلات و دیگر شہری مسائل کے حوالے سے کریم آباد انڈر پاس (مینا بازار) پر پریس کانفرنس سے خطاب جبکہ دوسری جانب انڈر پاس کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں و تاجروںکامعاشی قتل بند کیا جائے ، طویل عرصے سے تعمیری تعطل کا شکار کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں ، اسلام آباد میں 3انڈر پاسز صرف 72دن میں مکمل اور ان سے متصل 14کلو میٹر سڑکیں بھی بن جاتی ہیں لیکن کراچی میں تعمیراتیمنصوبوں کی...
کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
کراچی: سعید آباد میں گھات لگائے ملزمان نے مسجد سے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ سعید آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خان محمد نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد تلاوت کر رہا تھا جس کے بعد وہ جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل...