2025-08-16@09:54:28 GMT
تلاش کی گنتی: 19995

«لیے ہمہ وقت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لیے سنگل لائسنس جاری کیا جائے گا، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت دینے کے لیے نیا لائسنس تیار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا لائسنس ٹیلی کام پالیسی 2015 کی روشنی میں تیار کیا گیا، نئے لائسنس کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں کو اب لوکل لوپ لائسنس لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کو اب پورے پاکستان کے لیے 14 کے بجائے 1 لائسنس ملے گا۔ لائسنس صرف PSARB کے ساتھ رجسٹرڈ سیٹلائٹ کمپنیوں کو جاری کیا جائے گا۔ سٹار لنک نے سیٹلائٹ...
    بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں 7 اور 8 اگست 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو ہلاک کرنے کے بعد، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازه اور گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ 2 روزہ کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مروت جیسے لوگ شرم و حیا سے عاری ہیں اور انہیں ٹی وی پر صرف اس لیے بھیجا جاتا ہے کہ عمران خان کے خاندان پر الزامات لگائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیر افضل مروت کی باتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے مطابق مروت کا ذہنی توازن درست نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ان کے خلاف قتل (302) کا مقدمہ بھی بنایا گیا ہے اور وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں، لیکن ضمانت لینے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اگر آج...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ مزید پڑھیں: گندم اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم کیوں نہ ہو سکیں؟ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، پنجاب میں بہتر پیداوار کے لیے گندم کی...
    14 اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے۔ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر ’’پیغامِ ماضی‘‘ دیتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کستوری لال نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا ’’14 اگست 1947 کے بعد میرے دادا جی، جن کا نام ہری چند تھا، نے ہمیں اُس دور کی کئی یادیں اور حقائق بتائے۔‘‘ کستوری لال کے مطابق اُن کے دادا جی ہمیشہ کہا کرتے تھے ’’بیٹا، آپ کے لیے سب سے محفوظ اور بہتر ماحول...
    جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر آج عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ عمر ایوب کے وکلا کا کہنا تھا عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال...
    نیب کا عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں 31.547 ارب روپے کی ریکارڈ بازیابی کی، جبکہ 33.532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں۔ اس عرصے میں دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 12,611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں۔ سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران نیب نے 3.456 ارب روپے بازیاب کیے۔ نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں 29 ارب...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)  پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ...
    وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علییف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی...
    دنیا کے بیشتر ممالک سے الگ، پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں اپنے پتے درست کھیل لیے ہیں، اور اب ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے امریکا کے ساتھ کسی بڑے تعطل کے بغیر تجارتی معاہدہ مکمل کرلیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ، برازیل سمیت روایتی حریف بھارت اس میں ناکام رہے۔ بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد اور ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے درمیان پہلی اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب رواں سال کے اوائل میں بھارت اور پاکستان جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، اور دونوں جانب سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اس دوران صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، جسے پاکستان نے...
    انسٹاگرام نے اب صارفین کے لیے ری پوسٹنگ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے وہ پبلک اکاؤنٹس کے ریلز اور فیڈ پوسٹس کو اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اصل تخلیق کار کو مکمل کریڈٹ دیتا ہے اور صارفین کے لیے مواد کو دوبارہ شئیر کرنا آسان بناتا ہے۔ ری پوسٹنگ فیچر کیا ہے؟ اب تک انسٹاگرام صارفین دوسرے صارفین کی پوسٹس کو صرف اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے شیئر کر سکتے تھے، لیکن نئی ری پوسٹنگ آپشن سے آپ کسی بھی پبلک ریِل یا فیڈ پوسٹ کو اپنے فالوورز کے مین فیڈ پر ری شیئر کر سکتے ہیں جیسے وہ آپ کی اپنی پوسٹ ہو۔ یہ ری پوسٹس...
    ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ  اور معاشی ترقی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں "زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ"  کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب "پاکستان مارٹ" کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان  کے لیے تجارتی  مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی  تک براہِ راست رسائی ملے گی۔  اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل...
    پاک افغان بارڈر پر قبائل کا دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز لوئر دیرمیں پاک۔افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔قبائیل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف...
    لاہور: شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ...
    اسلام آباد: چیئرمن کمیشن برائے جبری گمشدگیاں جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10ہزار607 کیسز موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے۔ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں۔ کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا۔ چیئرمین کی جانب سے وفاقی حکومت کو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، وہ ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا طویل، غیر قانونی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 26-2025 کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم جاری کر دی ہیں، جن کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے اور غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہوگا۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی...
    مسیحی اکثریتی آرمینیا اور مسلم اکثریتی آذربائیجان نے کئی دہائیوں کے تنازع کے بعد پائیدار امن کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والے تاریخی دستخطی تقریب میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دی۔ تقریب میں آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے معاہدے پر دستخط کیے، جسے وائٹ ہاؤس نے “مشترکہ اعلامیہ” قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ کے لیے لڑائی ختم کرنے، تجارت، سفر اور سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنے...
    آزاد کشمیر کی سب سے بڑی لائبریری کے ایچ خورشید لائبریری جو 50 ہزار سے زائد کتب پر مشتمل ہے ایک عظیم علمی ذخیرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں علم کی نئی شمعیں روشن، خواتین کے لیے پہلی ڈیجیٹل لائبریری کا قیام مظفرآباد کے وسط میں واقع یہ لائبریری ایک عرصے سے علم کے متلاشی افراد کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہے۔ مزید پڑھیے: 1500 سال پرانا قرآنی نسخہ، ایشیا کی دوسری بڑی لائبریری پاکستان کا فخر سیاسیات، تاریخ، ادب، سائنس، معاشیات، مذہب اور جدید ٹیکنالوجی سمیت متنوع موضوعات پر دستیاب کتب ہر عمر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ دیکھیے فرحان طارق کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    دنیا کااصل سفر ‘ انسان کی اپنی ذات کے اندر طے ہوتا ہے۔ اکثر اوقات سفر آپ کو‘ منزل کے متعلق سبق دیتا ہے۔ خواب دیکھنا کبھی بھی مت چھوڑیئے گا۔ باوجود اس کے کہ زندگی کتنی بھی تکلیف دہ اور مشکل ہو۔ زندگی کے متعلق سب سے خوبصورت المیہ یہ ہے کہ اس کے متعلق کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ خوبصورتی ایک مختصردورانیے کا ظلم ہے ۔  آزادی کا راز ‘ انسانوں کو تعلیم دینے میں ہے۔ جب کہ ظلم کا راز ان کو جاہل رکھنے میں ہے۔ ظلم کے لیے ضروری ہے کہ سچ بولنے والے انسانوں کو خاموش کر دیا جائے۔ ہر کام اس وقت تک ناممکن ہے جب تک کہ اسے کر نا لیا جائے۔...
    صدر ٹرمپ کا انتخابی نعرہ تھا ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ یعنی کہ امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانا ہے۔ اس نعرے میں واقعی سچائی تھی کیوں کہ امریکا میں بعض ایسے صدور بھی برسر اقتدار آئے جن کے ادوار میں امریکا اندرونی طور پر کمزور ہوا اور عالمی سطح پر اس کی قدر و منزلت میں کمی آئی۔ اب صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ اس نعرے کی تکمیل کے لیے بڑی تندہی سے ایسے فیصلے اور اقدامات کر رہے ہیں جن سے امریکی معیشت اور قومی عظمت میں اضافہ ہو۔ اسی منصوبے کے تحت انھوں نے امریکی درآمدات پر مختلف ممالک پر پہلے سے عائد ٹیرف پر نظر...
    حکام نے اس خبر پر خوشی کے شادیانے بجائے اور عوام کو یہ مژدہ سنا دیا کہ مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اس خبر کے پس منظر میں دکان پر کھڑے گاہک نے چینی کا بھاؤ پوچھا، دکاندار سے چینی کے نرخ سنتے ہی سر پر ہاتھ مارا، دونوں اداس تھے لیکن اس خبر کو سنتے ہی آئی ایم ایف کے چہرے چمک کر کھل اٹھے کیوں کہ انھیں معلوم تھا اس جملے کی ادائیگی کے لیے حکومت نے کن کن شرائط پر عمل درآمد کے لیے عوام کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہوگا۔ قابل ستائش بات یہ تھی کہ یہ خسارہ قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا محض 5.38 فی صد...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔ ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی...
    سائبیریا کے سایانو-شوشینسکی نیشنل ریزرو (Sayano-Shushenski Nature Reserve) میں نصب وائلڈ لائف کیمروں نے ایک نایاب اور حیران کن لمحہ قید کیا جب برفانی چیتوں (Snow Leopards) نے بلند، خوفناک حد تک گرج دار آوازوں کے ذریعے ملاپ (mating) کے سیزن کا اعلان کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ خفیہ مزاج رکھنے والے خوبصورت جانور، جو عام طور پر خاموش رہتے ہیں، بلند آوازوں میں گرج کر ایک دوسرے کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان آوازوں کو سن کر دیکھنے والے بھی چونک گئے۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق ماہرینِ حیوانات کے مطابق، برفانی چیتے عام طور پر انسانوں کی نظروں سے دور رہتے ہیں، اور اس...
    یورپ میں کئی ایسے تاریخی مقامات موجود ہیں جو انسانی تہذیب کے ابتدائی دور کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ یہ مقامات نہ صرف انسانی تخلیقی صلاحیتوں کے گواہ ہیں بلکہ ہمیں ماضی کی تہذیبوں کو سمجھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ تاریخ یا آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ 10 ماقبلِ تاریخ (prehistoric) مقامات آپ کی فہرست میں ضرور ہونے چاہییں: 1. لاسکو، فرانس (Lascaux) پریگورد (Périgord) کے علاقے میں واقع یہ غار تقریباً 17 ہزار سال پرانی تصویروں کے لیے مشہور ہے جن میں گھوڑے، بھینسیں اور ہرن دکھائے گئے ہیں۔ اگرچہ اصل غار عوام کے لیے بند ہے، لیکن Lascaux II ایک قابلِ دید نقل ہے۔ 2. اسٹون ہینج، برطانیہ (Stonehenge) ولٹ شائر،...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سنانے اور سننے کا عمل نہ صرف جذبات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین اس طریقۂ علاج کو ’نیریٹو میڈیسن کا نام دیتے ہیں، جو مریض کی زندگی کی کہانی اور بیماری کے پس منظر کو سمجھ کر علاج کا معیار بلند کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ نیریٹو میڈیسن کا آغاز تقریباً 20 سال قبل کولمبیا یونیورسٹی سے ہوا اور اب امریکا کی کئی جامعات، بشمول اسٹینفورڈ، یونیورسٹی آف شکاگو اور ہارورڈ میں اس کے کورسز دستیاب ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی اس مقصد کے لیے 9 ماہ کا ماسٹرز پروگرام بھی پیش کرتی ہے، جس میں فلم، نان فکشن،...
    چین نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے دارالحکومت بیجنگ میں ’روبوٹ مال‘ کے نام سے ایک منفرد اسٹور کھول دیا ہے جہاں عام عوام کے لیے ہیومینائیڈ روبوٹس، مکینیکل بٹلرز اور مشہور شخصیات کی مشینی نقلیں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ یہ اسٹور ملک کے ان اولین مراکز میں شامل ہے جہاں انسان نما اور صارفین کے لیے تیار کردہ روبوٹس کو براہ راست فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد مال میں 100 سے زائد اقسام کے روبوٹس رکھے گئے ہیں جن میں مختلف قیمتوں اور صلاحیتوں کے ماڈلز شامل ہیں۔ اس منصوبے کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عدالتی نظام پر دباؤ کا عندیہ دیتی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جب اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت عدالتِ عظمیٰ میں قریباً 60 ہزار مقدمات زیر التوا تھے۔ ان کی قیادت میں مارچ 2025 تک یہ تعداد کم ہو کر 55 ہزار تک آ گئی تھی، جو عدالتی اصلاحات کی کامیابی سمجھی جا رہی تھی۔ مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی تاہم، حالیہ عدالتی تعطیلات کے دوران مقدمات کے فیصلوں کی رفتار سست پڑنے کے باعث زیر التوا کیسز کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، اور اب یہ...
    سٹی 42 : ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنیکشن یا بڑے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت نہیں ہے۔  چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی کے مطابق جدید gpt-oss-120b اور gpt-oss-20b ماڈلز لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فونز جیسی ڈیوائسز پر بغیر انٹرنیٹ کے چل سکیں گی، کم وسائل کے استعمال کا مطلب ہے نئے ماڈلز روایتی کلاؤڈ پر مبنی ماڈلز کے مقابلے میں ماحول پر کم اثر انداز ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ صرف تحریری جواب دے سکیں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  اوپن اے آئی...
    بھارت میں ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار (Endangered) جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عظیم جانور کئی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں شکاریوں کے ہاتھوں ہلاکت، قدرتی رہائش گاہوں کا خاتمہ اور تجارتی و تفریحی مقاصد کے لیے ظلم و ستم شامل ہیں۔ اکثر انہیں میلوں، سیاحتی مقامات یا سرکس میں استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ خوش نصیب ہاتھیوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ موجود ہے، بھارت کا پہلا باقاعدہ ’ہاتھی اسپتال‘ جو متھرا، اتر پردیش میں قائم ہے۔ یہ اسپتال وائلڈ لائف ایس او ایس (Wildlife SOS) نامی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، جہاں زخمی، بیمار یا تشدد کا شکار ہاتھیوں کا جدید...
      چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔ یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں...
    پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
    نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے جبکہ اس سے پہلے یومیہ 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6فیصد ٹیکس عائد تھا۔بتایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) سمندر تک براہ راست رسائی سے محروم ممالک (ایل ایل ڈی سی) کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک نئے ماحولیاتی مذاکراتی اتحاد کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ترکمانستان کے شہر آوازا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جاری خشکی سے گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) کے تیسرے روز کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تحت یہ اتحاد عالمی سطح پر موسمیاتی بات چیت میں ان ممالک کی آواز بنے گا جہاں انہیں درپیش مسائل کو طویل عرصہ سے مناسب توجہ نہیں مل رہی۔ Tweet URL اگرچہ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان سے واپس افغانستان آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرے جنہیں اپنے ملک میں غربت، نوعمری کی شادیوں اور حقوق و تحفظ کو بڑھتے ہوئے خطرات جیسے سنگین مسائل لاحق ہیں۔ یہ مطالبہ یو این ویمن، بین الاقوامی امدادی ادارے کیئر انٹرنیشنل اور شراکت داروں کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق، ستمبر 2023 سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افغان تارکین وطن ملک میں واپس آ چکے ہیں جن کی بڑی تعداد کو دونوں ممالک سے جبراً بیدخل کیا گیا ہے۔ان لوگوں میں ایک تہائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں کے حملوں سے 21 ماہ بعد غزہ کی جنگ میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، آبادیاں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور کسی شہری کے پاس زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے ایک مقامی صحافی نے یو این نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ غزہ کے باسیوں کو اس جنگ کا مفہوم سمجھنے کے لیے طویل وضاحتوں کی ضرورت نہیں۔ آسمان پر ہر وقت جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دیتی ہے اور ان کے حملے اس خوف کے سوا ہر شے کو تباہ کر دیتے ہیں جو بظاہر دکھائی نہیں دیتا...
    غیر منافع بخش ادارے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے نے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں 2025 شیکاگو ڈکی ڈربی کے لیے شیکاگو دریا میں 82 ہزار سے زائد ربر کی بطخیں دریا میں چھوڑ دی گئیں۔ ایونٹ میں شرکاء کو 10 ڈالر کے عطیے کے عوض ایک بطخ لینے کے لیے دعوت دی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں ریس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس برس کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا جس سے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے کے لیے تقریباً چھ لاکھ ڈالر اکٹھا ہوئے۔ ریس ک بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر آئندہ برس کے ایونٹ کے لیے رکھ لیا گیا۔
    وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق نیا آفس میمورینڈم جاری کر دیا جس کے تحت یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کے لیے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، اس اضافے کا اطلاق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 2011 سے 2024 کے دوران دیے گئے پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو پنشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ پنشن میں اضافے کا طریقہ کار: گراس پنشن سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کر پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز شامل کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔ سرکاری ملازمین کی بیس...
    کراچی: حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج 2026 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ 9 اگست 2025 کو  صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔ قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یو نائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک،...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں...
    حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی پالیسی کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کے نئے سلیبزعائدکئے گئے تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس ایڈوانس اور ایڈجسٹیبل ہوگا، اور ہر بینکنگ کمپنی اسے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔ یہ اضافہ ان افراد پر لاگو ہوگا جو ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئے سلیبزرکھ دیئے گئے ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کیے جاچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہر فورم...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی بچوں کے ساتھ 2 اہم تقریبات میں شرکت کی، جو “معرکہ حق” کے عنوان سے قائداعظم ہاؤس میوزیم اور مزارِ قائد پر منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات کا مقصد شمولیت، قومی وحدت اور آزادی کی قدر کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز قائداعظم میوزیم میں ہوا جہاں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، پرچم کشائی کی اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے رنگا رنگ پروگراموں میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ اسٹیج پر نغمے گائے، کیک کاٹا اور انہیں بھرپور داد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “یہ خصوصی بچے ہماری تقریبات کی جان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) جرمنی ایک نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ سکیورٹی پالیسی کو بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی سے کے مطابق اس منصوبے کے لیے وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری شروع ہو چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل کے قواعد و ضوابط 27 اگست کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔ یہ ادارہ حکومت کو باخبر فیصلے کرنے اور درمیانی و طویل مدتی خطرات کی پیش بینی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا پس منظر اور مقاصد نیشنل سیکیورٹی کونسل کا...
    ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع...
    ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنیکشن یا بڑے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت نہیں ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی کے مطابق جدید gpt-oss-120b اور gpt-oss-20b ماڈلز لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فونز جیسی ڈیوائسز پر بغیر انٹرنیٹ کے چل سکیں گی۔ کم وسائل کے استعمال کا مطلب ہے نئے ماڈلز روایتی کلاؤڈ پر مبنی ماڈلز کے مقابلے میں ماحول پر کم اثر انداز ہوں گے۔ تاہم، یہ صرف تحریری جواب دے سکیں گے۔ اوپن اے آئی کے باس سیم آلٹمن نے gpt-oss کو اربوں ڈالر کی تحقیق کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر...
    سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی، وحشیانہ سلوک اور انسانی اقدار کی کھلی پامالی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان بربریت پر مبنی فیصلوں اور اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے جن کے ذریعے اسرائیلی افواج فلسطینی عوام کے خلاف منظم طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اقدامات کا کوئی اخلاقی یا تاریخی...
    حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ، یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی۔ قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں۔ میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔انہوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.(جاری ہے) برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو...
    جولائی 2025 میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اہم اقدام، ترسیلات زر سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر کا سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 823.7 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 665.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 450.4 ملین ڈالر اور امریکا سے 269.6 ملین ڈالر بھیجے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:گزشتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 54 ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، رجسٹرڈ افراد کے لئے ہفتہ (9 اگست)درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔(جاری ہے) وزارت مذہبی امور کے مطابق 11 اگست سے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔\932
    جیمز کیمرون کی تحریر کردہ اور ہدایت کردہ 1997 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ نہ صرف ایک رومانوی اور سانحہ پر مبنی فلم تھی، بلکہ دنیا بھر میں 2.2 ارب ڈالر سے زائد کما کر سنیما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں شامل ہوئی۔ یہ فلم 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک کے اصل واقعے پر مبنی ہے۔  فلم میں حقیقت اور تخیل کو خوبصورتی سے جوڑا گیا۔ فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے جیک ڈاؤسن اور روز ڈی وٹ بوکیٹر کے یادگار کردار ادا کیے۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی کیپریو اس کردار کے لیے پہلے انتخاب نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹائی ٹینک‘ میں کیٹ وینسلیٹ کو ڈوبنے سے بچائے رکھنے والا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )پاکستان کو اپنے سکڑتے ہوئے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد عاطف مجید نے کہاکہ صحت مند جنگلات نہ صرف سطح کے بہاو کو کنٹرول کرتے ہیں، آلودگی کو روکتے ہیں، مٹی کو مستحکم کرتے ہیں، صاف پانی کے بہا وکو یقینی بناتے ہیںبلکہ قدرتی پانی کے فلٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک اچھی طرح سے منظم جنگل زیادہ سے زیادہ بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے جس سے ندیوں کا بہت کم بہا وہوتا ہے جذب شدہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متعین ریاستِ قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے ماحولیاتی اشتراکِ عمل، سرمایہ کاری کے امکانات اور آئندہ بین الاقوامی سرگرمیوں بالخصوص پلاسٹک آلودگی سے متعلق ایک بین الاقوامی قانونی طور پر پابند معاہدہ کی تیاری کے لیے بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے دوسرے حصے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جو آئندہ ہفتے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز 2025 کے دوران سوالیہ پرچوں کے افشاء (لیک) سے متعلق تفتیشی رپورٹ آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کے دفتر میں پیش کی گئی۔یہ رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے چیئرمین ایم این اے عظیم الدین زاہد لکھوی، سب کمیٹی کے اراکین ایم این اے سبین غوری اور ایم این اے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پیش کی۔ رپورٹ طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم کے شدید خدشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے، جس میں امتحانات کی شفافیت، بین الاقوامی تعلیمی اصولوں کی بالا دستی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔اراکین پارلیمنٹ نے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے...
    بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں: تھانہ بکاخیل پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور  کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے 2 مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے...
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ  حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ وفاقی وزیر برائے شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے پریسیژن فارمنگ کے فروغ پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی کارکردگی میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں شلوار قمیض میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ دانش الہٰی نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں قومی لباس میں میراتھون مکمل کرکے تیز ترین وقت کا ریکارڈ بنایا تھا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا االلہ نے دانش الہیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ملک میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے مسلسل  اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی تربیت اور اور ویلفیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دریں اثنا وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے دانش الہٰی کو ان کے شاندار کارنامے پر  یادگاری سووینیئر پیش...
    چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ایک معلق پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔  سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل ایک طرف جھکا ہوا ہے، اس کے ہینڈ ریلز نیچے لٹک رہے ہیں اور پل کا ایک حصہ دریا کے اوپر سے گزر رہا ہے۔ متاثرہ علاقہ "شیاتا" (Xiata) کہلاتا ہے، جو 65 مربع کلومیٹر پر مشتمل ایک خوبصورت وادی، پہاڑی راستے، دریا اور قدیم آثار کے لیے مشہور ہے۔ چین کی مرکزی حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور زخمیوں کے...
    پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں اگرچہ مسلمانوں کے لیے شراب نوشی ممنوع ہے، تاہم قانون کے تحت شراب تیار کرنے کی اجازت موجود ہے، اور بعض ہوٹلوں کو محدود پیمانے پر شراب فروخت کرنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ جمعہ کے روز وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں میریٹ، سرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو شراب کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو مخصوص شرائط کے تحت دیے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا...
    وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کے 10,607 کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 31 جولائی 2025 تک 8,770 کیسز یعنی 82 فیصد نمٹا دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی سربراہی میں جولائی کے مہینے میں 70 کیسز حل کیے گئے اور 15 نئی شکایات بھی رجسٹرڈ ہوئیں۔ کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لیے وفاقی حکومت...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد ایک اور نشست خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نشست بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار کی تحریک پر فیصلہ  11 اگست کو متوقع ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پی ٹی آئی کے رکن شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش  کی تھی۔ قومی اسمبلی سے  منظور اس تحریک میں شیخ وقاص کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کا...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں، ایمبیسڈر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کے لیے اپلائی کردیا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ محفوظ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کےکاکہناہے کہ ارکان اسمبلی نے دو سو ایک یونٹس پر5 ہزار روپے اضافی بل بھیجنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق تین سو ایک یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق بجلی کے تین سو ایک یونٹس کو غیر محفوظ نرخ قرار دینے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ یافتہ اور غیر محفوظ بجلی صارفین کے معاملے پر...
    پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کے تحت غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں یہ کھیپ روانہ کی گئی، جس میں خشک راشن پیک، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کھیپ کی روانگی کو یقینی بنایا۔ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینیئر حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس روانگی کے ساتھ...
    حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (پرال) نے ٹیکس دہندگان کے لیے جدید، موثر اور بغیر رکاوٹ کے ڈیجیٹل ٹیکس خدمات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔حالیہ مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کے تحت پرا ل کے موجودہ ڈھانچے کو ایک جدید ترین ادارے میں تبدیل کیا جائے گا، جو بہتر فعالیت، مالی خودمختاری اور تکنیکی جدت فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کو عالمی...
    ماہرین کاپاکستان میں ٹیک پر مبنی ہیلتھ کیئر اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شبیر حسین) الائنس فار گڈ گورننس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی ویبینار میں ماہرین نے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے پاکستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فوری اصلاحات پر زور دیا، جس میں دیہی-شہری تقسیم کو ختم کرنے اور رسائی، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کلید کے طور پر ڈیجیٹل اختراع کو اجاگر کیا گیا۔“پاکستان کی ہیلتھ ٹیک، فارما، اور ہسپتالوں میں سرمایہ کاری: چیلنجز اور مواقع” کے عنوان سے ویبینار نے صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، محققین، اور پالیسی کے حامیوں کو اکٹھا کیا تاکہ یہ دریافت کیا...
    گوادر میں طویل خشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گوادر میں قلتِ آب سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جاری آبی منصوبوں کو تیز کیا جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ واٹر سیلینیشن پلانٹ کو 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا...
    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی سالانہ آبادی میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ اور اس کے حل کے لیے فوری اور مربوط پالیسی اقدامات کی قومی سطح پر ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملیوں پر غور کیا گیا تاکہ اس مسئلے کو بہتر طور پر قابو میں لایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے خبردار کیا کہ...
    برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد اب بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا۔ اوول آفس میں صحافیوں نے جب صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت کے خلاف بھاری محصولات کے اعلان کے بعد مزید بات چیت کی توقع رکھتے ہیں، تو انہوں نے جواباً کہا، "اس وقت تک نہیں جب تک ہم اسے (ٹیرفس) حل نہیں کر لیتے۔" واضح رہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی روابط اور ٹیرفس کے حوالے سے کافی دنوں سے مذاکرات جاری تھے اور نئی دہلی کا کہنا تھا کہ وہ بات...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کا آغاز 2024 میں کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ایک منظم ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے تحت گھر گھر کوڑا اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے مالی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کسی افسر کا مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کا مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی تبادلے کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جہاں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے موقف دیا کہ محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقررہ وقت سے قبل تبادلے کے لیے جائز وجوہات کا ہونا ضروری...
    میری بات/روہیل اکبر   بھارت دنیا کا کثیر آبادی والا ملک ہے جہاں غربت بھی حد سے زیادہ ہے۔ اب امریکہ کی طرف سے بھارت پر50فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے جس سے غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔یہ ٹیرف بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پرعائد کیا گیا ہے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کی خبر نے بین الاقوامی تجارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس فیصلے کے سیاسی، معاشی اور سفارتی پہلوؤں پر نہ صرف غور کرنے کی ضرورت ہے بلکہ عام قاری کو ”ٹیرف” جیسے اصطلاحی الفاظ کا مفہوم بھی جاننا چاہیے کہ ٹیرف کیا ہوتا ہے؟ ٹیرف دراصل ایک قسم کا درآمدی ٹیکس ہوتا ہے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک نہیں سکتی۔ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ موجود نہیں، انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے اپلائی کیا۔ راولپنڈی میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں اور ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے۔ قتل کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ ان کا جرم صرف عمران...
    ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی  آئی کی بہن علیمہ خان  نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ، یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی۔ قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں۔ میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔ کے الیکٹرک کے سی ای او کو سندھ ہائی کورٹ سے مزید ریلیف مل گیا انہوں نے کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے جنڈیالہ روڈ پر ڈرون گرا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا کیوں کہ پہلے بھی اس علاقے میں اسی قسم کا ڈرون منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ایکسپریس...
    پاک افواج میں شہادت کا ایک ایسا جذبہ موجود ہے جس نے بڑی بڑی داستانیں رقم کی ہیں، افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی شجاعت کی وہ مثالیں قائم کی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ ایک ایسے بہادر سپوت کی داستاں ہے جس نے لکشمی پور مشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن کی عظمت اور حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ بروقت قوتِ فیصلہ، بھرپور جوابی وار اور اللہ پر ایمان نے میجر طفیل محمد شہید کو یہ اعزاز بخشا کہ دُشمن کو نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ واپس لوٹنے پر بھی مجبور کر دیا۔ ہندوستانی سرحد سے متصل لکشمی پور کا علاقہ مشرقی پاکستان میں ہندوستانی اشیاء کی...
    اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نئے اور سب سے جدید ورژن چیٹ جی پی ٹی 5 کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق، اس پروگرام کو 5,000 گھنٹے کے سخت جانچ عمل سے گزارا گیا ہے، یہ پچھلے ماڈل جی پی ٹی 4 کے مقابلے میں زیادہ ذہین، تیز اور کارآمد ہے، خاص طور پر تحریر نویسی، کوڈنگ اور صحت کے شعبے میں مؤثر نتائج فراہم کرے گا۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جی پی ٹی 4 پر واپس جانے کی کوشش کی اور یہ تجربہ کافی مایوس کن تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی...
    کینیڈین شہر سرے میں کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعرات کی صبح سرے میں کیپس کیفے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔ پولیس کو تقریباً چار بج کرچالیس منٹ پر اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےپچیس خول ملے ہیں جبکہ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکہ ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اپنی اب تک کی سب سے بڑی سہولت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پینٹاگون نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب فورٹ بلس بیس پر حراستی مرکز قائم کرنے کا جو منصوبہ ہے، اس کے تحت ابتداء میں رواں ماہ سے ہی تقریباﹰ ایک ہزار تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا۔ محکمہ دفاع کے مطابق کیمپ ایسٹ مونٹانا کے نام سے قائم اس سہولت کو پھر "آنے والے ہفتوں اور مہینوں" میں تارکین وطن کے لیے 5,000 بستر فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ امریکی...
    پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
    بھارت کی مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کا جنگی جنون نئے جنگی ہتھیاروں کی خریداری سے عیاں ہو رہا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی مجموعی طور پر مالیت 67ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر...
    ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) جنگی جنون کی مودی سرکار ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرون اور براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ بنانا آپریشنل تیاریوں میں اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ یہ پاکستان کے ہاتھوں S-400 فضائی دفاعی نظام کی عظیم تباہی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ جنگی ہتھیار لاد کر مودی سرکار پاکستان پر یک طرفہ جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 67 برس قبل شہید نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی بدولت محفوظ ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔  اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور  یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز...
    بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا ذرائع نے بتایا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرےگا۔ ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو سماعت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز میں سے 3 جائیدادوں کی نیلامی مکمل کرلی ہے۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق نیلامی کا مقصد...