2025-11-04@00:45:58 GMT
تلاش کی گنتی: 8213
«ممتاز سٹی»:
(نئی خبر)
ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں دونوں نوجوان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے...
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ میںتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی، جب کہ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں ہونے والے برانز میڈل کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز سے ہی انگلش ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، جب کہ پاکستانی ٹیم نے گول کے متعدد مواقع ضائع کر دیے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر انگلینڈ کے تین اورپاکستان کے دو گول تھے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان حنان شاہد اورسفیان خان نے ایک، ایک گول کیا، مگر ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ پاکستان کے...
افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں دوحہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات طے کرنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی...
شمالی وزیرستان، فتن الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کر دیا، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے...
شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری! ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک–جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ بالکل فری کر دیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور اب سب کی نظریں جیت کے تسلسل پر ہیں۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کر رہی ہیں۔کرکٹ فینز کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے —کہ وہ بالکل مفت میں لائیو ایکشن دیکھ سکیں اور گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کا حوصلہ بڑھا سکیں۔
اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ہرنائی میں چھوڑ دیا، جہاں سے نوجوان نے خود پیدل چلکر ایف سی کی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے 10 اگست 2025 کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کے بیٹے مستنصر بلال کو 68 دن بعد بازیاب کر لیا گیا، تاہم محمد افضل خود تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک ویران اور پہاڑی مقام پر چھوڑا۔ نوجوان نے خود پیدل چل کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک قریبی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں...
پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے فتح کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پر امید ہیں۔ قومی اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔ کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نےنیٹ پریکٹس سے پہلے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا...
’جیو نیوز‘ گریب شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا...
سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔...
لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن...
افغانستان کے سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ پی سی بی دستبردار افغانستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر کے سیریز سیریز شیڈول کے مطابق کروائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے لیے مختلف ممالک کے نام زیر غور ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان، سری لنکا کے علاوہ شرکت سے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باجود بارش کے باعث جیت سے محروم رہی تھی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
سندھ نے پیٹرولیم درآمدات کی کلیئرنس کیلئے بینک گارنٹی لازمی قرار دے دی۔سندھ حکومت نے باضابطہ طور پر پیٹرولیم ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ تمام پیٹرولیم درآمد کنندہ کمپنیاں، بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل ، اپنی کنسائنمنٹس جاری کروانے کے لیے اب پہلے سے قبول شدہ انڈرٹیکنگز (ضمانتی دستاویزات) کے بجائے بینک گارنٹی جمع کرائیں۔ یہ اقدام پاکستان کی سپریم کورٹ کے یکم ستمبر 2021 کے حکم (سی پی ایل اے نمبر 4288 آف 2021) کی تعمیل میں کیا گیا ہے، جس میں یہ لازمی قرار دیا گیا تھا کہ سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹیز کی جمع آوری ایک لازمی شرط ہوگی، عدم تعمیل...
(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ 80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرے گی۔ 180 شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ شمعیں روشن کی جائیں گی۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج شام خصوصی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد درجات کی بلندی کے لئے دعا، جنوبی پنجاب میں ڈویژن ضلع اور تحصیل سطح پر شہداء کی یاد میں تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-5 کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،میٹا اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH نے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام اس وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-16 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) داود یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کا معاملہ، یونیورسٹی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا دیا‘ سندھ ہائی کورٹ میں متاثرہ طلبہ کی یونیورسٹی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر داؤد یونیورسٹی کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر جلد فیصلہ نا کیا گیا تو طلبہ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا، طلبہ کی جانب سے اندر ٹیکنگ جمع کرائی جاسکتی ہے، انکا کیریئر بچایا جائے ، اگر طلبہ کو امتحانات کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا...
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے تحریکِ لبیک پاکستان اور تحریکِ انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل مسترد کر دیا، ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے مقصد احتجاجی کالوں کا یہی انجام ہوتا ہے، عوام نے امن، استحکام اور ترقی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک تھے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود...
پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف اہم فضائی کارروائیاں کیں جن میں گروپ کی اعلیٰ قیادت سمیت 70 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین سینیئر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے جنہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ’خوارج‘ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں دہشت گرد حملے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے پاکستان پر متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے جن کا...
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کے فروغ اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے...
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 گول کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔ بدھ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے بعد پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا، تاہم آسٹریلیا کے خلاف یہ ڈرا گرین شرٹس کو 5 پوائنٹس کے ساتھ 5 میچز میں چوتھی پوزیشن دلانے میں کامیاب رہا۔ اب پاکستان ہفتہ کو تیسری پوزیشن کے لیے برطانیہ کی ٹیم کیخلاف کھیلے گا۔ ملائیشیا کےجوہر بھرو شہر میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں آسٹریلیا نے میچ کے ابتدائی 10 منٹوں میں تیزی سے برتری حاصل کی، جب ٹوبی میلن اور آسکر سپرول...
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی ۔...
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔ 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی...
سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان...
سٹی42: پاکستان کے پڑوس میں کیا کھچڑیاں پک رہی ہیں، ذمہ دار عہدہ پر فائض سینئیر موسٹ سیاست دان نے سب کچھ کھول کر بتا دیا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔ دہشتگردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نےمل کرپاکستان پرمسلط کی ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک یہ کابل کے حکمران ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ نہیں گیا۔ پاکستانی وفد کل دوحہ جائے گا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان حکومت سے جنگ بندی کے معاملات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے جب کہ افغان وفد کل وہاں پہنچے گا۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی ہے اور اس کے کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے ، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے۔ عمران خان نے...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے تحریکِ لبیک پاکستان اور تحریکِ انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل مسترد کر دیا، ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔ میڈیا ٹاک میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے مقصد احتجاجی کالوں کا یہی انجام ہوتا ہے، عوام نے امن، استحکام اور ترقی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک تھے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود تھے، ان...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے لیکن اب کابل کے ساتھ تعلقات پر ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خاجہ نے اس دوران کابل کا 4 دفعہ دورہ کیا، وزیردفاع اور آئی ایس آئی کے دو، نمائندہ خصوصی کے 5،...
پاکستان ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹیم کی اوپنر عمیمہ سہیل نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیمہ نے کہا کہ ٹیم کے پاس اب بھی 3 میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، تمام کھلاڑیاں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں، اگر ہم تینوں میچز جیت لیتے ہیں تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث پاکستان کی جیت کی امیدوں کو دھچکا لگا،...
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(سب نیوز )بانی تحریک انصاف محمد عارف نے کہا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کیلئے بھارتی پراکسی میں تبدیل ہو گئے ہیں جو بھارتی اشارے پر پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے پاکستان پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے ۔ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کے جہاز گرائے جانیکی گواہ پوری دنیا ہے۔ ان...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں شمالی وزیرستان میں 6، لکی مروت میں 8 اور میر علی میں خودکش گاڑی لانے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد 16 اکتوبر...
شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں دو روز کے لیے سخت کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کرفیو ہفتہ 18 اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو نافذ ہوگا۔ اس فیصلہ کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کے حالات کو مستحکم کرنا اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔ کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں امن...
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ "کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی ، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی...
سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے وزیر ثقافت وچیئرمین ثقافتی کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں (بنان) دستکاری نمائش 2025 کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار واضح رہے کہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے یہ ایک اور بڑا ایونٹ ہے جو 13 سے 26 نومبر 2025 تک ریاض شہر کے پرنس نورہ یونیورسٹی میں ہوگا۔ اس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ ہنرمند شرکت کریں گے جس میں اس سال عوامی جمہوریہ چین کو مہمان خصوصی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف پائپ لائنوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی مرمت کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، جس سے متعدد علاقوں کو سخت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے منسلک 11-کے لائن میں 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سپلائی بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں تین پمپوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ اس دوران، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ایک اور پمپ بھی مرمت کے لیے بند کر دیا گیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی کا مجموعی نظام مزید متاثر ہوا ہے۔پانی کی اس قلت سے شہر...
شمالی وزیرستان علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں. جس کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. اس بھرپور کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کی...
سٹی42: پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث بھارتی پراکسی خارجی گروہ کے خلاف جنگ میں مزید دس خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جن میںہمارے جوانوں نے بے جگری کے ساتھ کومبیٹ کارروائی کرتے ہوئے۔گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ بھارتی پراکسی دہشتگرد گروہ کے 94 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔شمالی وزیرستان میں میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشن کئے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہماری فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی...
امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے پاک افغان جھڑپوں کے دوران جانبحق ہونے والے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دیں۔ جن میں پانچ مزدور اور دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ جن میں دو سکیورٹی فورسز، جبکہ پانچ عام شہری ہیں۔ مبینہ طور پر مذکورہ اموات پاک افغان جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔ سول ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر...
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی اور 16 اکتوبر کو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارورائی کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائیوں نے ایک بار پھر شدت پسند عناصر کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔دتہ خیل (ٹِنگ کلی) اور میر علی میں مختلف آپریشنز کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ متعدد مشکوک ٹھکانوں کی صفائی کے لیے کلیئرنس کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں انٹیلی جنس حاصل ہونے کے بعد منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئیں تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔دتہ خیل میں انجام دی گئی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی طویل نگرانی کے بعد گھیرے میں لے کر اُن کے ٹھکانے پر...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک دہشتگرد نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ اس کے بعد 3 مزید خوارجی کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں تھے، تاہم فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں حملہ آور کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ مزید پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ذرائع کا کہنا ہے کہ...
مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال یکسر مسترد کر دی۔تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا، تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات نے ویڈیو پیغامات میں احتجاج کیلئے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب قرار دے دیا۔تاجر رہنما نے کہا مطالبات غیر ضروری اور طرز احتجاج ناقابل قبول ہے، حکومتی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض کیا جارہا ہے، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے۔تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے کہا ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے، ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔ تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔ اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔ آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی...
پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اہم تبدیلیاں علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔ عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔ نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ...
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اس وقت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں تھا۔ تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں اسی تناظر میں ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے آفس سے قومی پرچم ہٹا دیا گیا۔ سہیل آفریدی نے آفس میں پارٹی پرچم لگا دیا ہے۔ قائداعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی اور فوج کے جنازے نہیں پڑھتی۔ دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور خیبر پی کے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے، کیا اگر قومی پالیسیاں آپ کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو وہ وفاق پر حملہ آور ہوں گے،...
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز اسٹاف یونین کی تیسری بار شاندار کامیابی پر یونین کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ریفرنڈم میں کل 1615 ووٹرز میں سے 1330 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں پیپلز اسٹاف یونین نے 1271 ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔سعید غنی نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویڑن کے صدر اسلم سموں، یونین کے صدر احمد نواز سمیجو، چیئرمین اعجاز عباسی اور جنرل سیکریٹری شاکر منیر کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹریڈ سینٹر میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکزیبیشن GITEX 2025 جاری ہے۔ اس سال پاکستان سے بھی 100 سے زائد کمپنیوں اور 1 ہزار سے زائد افراد کے وفد نے بھی اس ایکزیبیشن میں شرکت کی ہے۔ GITEX 2025 ایگزیبیشن کے دوران پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن(PASHA) اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اماراتی کمپنی HUB47 کے ڈائریکٹر...
ایک اعلامیہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے سرکاری سولر پینلز پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرنے کیلئے ناموں کی فہرست مانگی ہیں، جس پر عوام الناس بے چینی کا اظہار کر ہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کارکنوں میں سرکاری سولر پینل کی تقسیم سے متعلق خبروں پر عوام الناس صوبائی رہنماؤں پر شدید بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی جانب سے جاری ہونے والا پارٹی اعلامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔ جس میں مذکورہ رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے تمام سابق ڈویژنل صدور اور...
افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔ 24نیوز کے پروگرام گونج میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کوہرجگہ سپورٹ کیااوربھرپورساتھ دیا ، افغانستان بھارت کےہاتھوں کھیل رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پچھلے 4 سے 5 سال میں ہمارے 4 سے 5 ہزار بندے شہید کر دیئے گئے، افغانستان کادعویٰ ہےکہ جہلم تک کاعلاقہ ہمارا ہے، انہوں نے ہر حربہ استعمال کیا،پاکستانی پرچم بھی جلائے گئے، بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا۔ مزید :
جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی...
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے کریک ڈاؤن اور ریاستی ایکشن کیخلاف جمعے کو دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال کو مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، چیمبرز ایسوسی ایشنز نے مسترد کردیا ہے۔ ایکپسریس نیوز کے مطابق مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے نہ صرف ہڑتال کی کال کو مسترد کیا بلکہ تحریکِ لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا۔ تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات کا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لیے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب ہے، مطالبات غیر ضروری اور طرزِ احتجاج ناقابلِ قبول ہے۔ تاجر رہنما عاطف اکرام...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا اور اسحلہ تانے جتھوں نے فائرنگ کی تاہم ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے علاوہ کسی اور مدرسے یا علمائے کرام پر ایکشن کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی اجازت دی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات ان کے نکلنے سے لے کر آخری منٹ تک ہوتے رہے، ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار خود بتائیں گے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ بیانات اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی کو بھی ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار، شر انگیزی اور سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرکے ریاست کو بلیک میل کرنے کی روش اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروہ نے امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور استحکام کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
جنوبی وزیرستان: پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان-بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کیے گئے آپریشن میں 18 خوارج مارے گئے، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ...
پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا...
—فائل فوٹو فتنہ الخوارج نے سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقابسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، مہمند میں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں جاری...
سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ فتنتہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنتہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا، اس دوران فتنتہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے...
فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کی، جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آراسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل... سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بھی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن...
پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی مزید :
عہدہ سنبھالتے ہی تنازع، قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کا پرچم کیوں؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تنقید کی زد میں
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے، گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان نے کیا۔فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللّٰہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بھی بیان جاری کیا، بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔ کیا افغانستان نے پاک فوج کے ٹینک قبضے میں لے لیے؟ حقیقت سامنے آگئیاسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب...
قومی ٹیسٹ ٹیم کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نئے دورانیے میں سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز بھارت نے...