2025-10-16@17:06:42 GMT
تلاش کی گنتی: 3010
«ٹرکاں والے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا اور کہا ہے کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے گرفتار 9 اراکین کیخلاف ایف آئی آر روکنے اور رہائی کا...
فوٹو فائل ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
حرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز تحریر: آصف محمود وینس پاکستان میں ھر کوئی آگاہ ھے کہ گدھے اور کتے کے گوشت کھلانے کے واقعات لاھور سے شروع ھوکر پنڈی ، اسلام آباد اور پھر کاغان ، ناران تک سنے گئے ھیں ۔ بدقسمتی کی بات ھے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پہ بننے والے ایک مسلمان ملک پاکستان میں ھو رھا ھے جس کی اکثریت کلمہ گو اور اسلامی تعلیمات پہ عمل کرنے کی دعویدار اور ھر دم اسلام کے نام پہ مر مٹنے کو تیار رھتی ھے۔ 3 اگست 2025 کو اتوار کی چھٹی تھی ۔ ایک کام کے سلسلہ میں بہار...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔(جاری ہے) خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو’’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘‘کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔واضح رہے کہ فرانس کا اعلی سول اعزاز فرانس میں...
امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تیاری، جانچ اور تعیناتی پر کسی پابندی کا پابند نہیں ہے۔ یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (INF) معاہدے کے تحت عائد خودساختہ پابندیوں سے مکمل دستبرداری کی علامت ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد ماسکو کے پاس اب اس معاہدے کی پاسداری کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ وزارت کے مطابق واشنگٹن کو بارہا خبردار کیا گیا مگر امریکی اقدامات سے واضح ہو گیا کہ وہ ایسے میزائل یورپ، ایشیا اور بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز...
وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی. قبل...
کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے ہیں۔ اب یہ قیدی پر منحصر ہے کہ وہ بغیر کچھ سیکھے بغیر قید مکمل کرلے یا تعلیم کے ساتھ فن میں مہارت حاصل کرلے۔ کچھ قیدی تو ایسے بھی ہیں جو نا صرف فنکار بن چکے ہیں بلکہ ان کے فن پاروں کے چرچے جیل سے باہر تک ہورہے ہیں۔ ’وی نیوز‘ نے اعجاز نامی قیدی کے بارے میں کچھ عرصہ قبل ایک کہانی...
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...

بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور
بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا۔نجی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے...
کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے کو تقریباً 25 برس بعد یکسر تبدیل کردیا۔ یہ تبدیلی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سفارش پر کی گئی ہے اور کمیشن کے حالیہ اجلاس سے اس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے جس کے تحت اب چارٹر انسپیکشن کمیٹی میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرز کی مستقل رکنیت ختم ہوگئی ہے اور ان کی جگہ اب چارٹر کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ 4 ریٹائرڈ وائس چانسلرز...
ورکشاپ کے حوالے سے آغا سید عابد حسین الحسینی نے بتایا کہ شرکاء کی دلچسپی، اساتذہ کی محنت اور علمی ماحول قابل تعریف رہا۔ اسلام ٹائمز۔ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ علمی و فکری ورکشاپ "حماسہ حسینی، میراث جاودان" کے حوالے سے انسٹیٹوٹ کے سربراہ آغا سید عابد حسین الحسینی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ یکم تا 3 اگست کو مختلف علمی، تربیتی اور روحانی نشستوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں متعدد ممتاز اساتذہ نے موضوع کی مناسبت سے دروس دئے اور شرکاء نے بھرپور علمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کل 18 افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جن...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 اگست 2025 کو برطانیہ کے بڑے شہروں میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو منعقد کی جائیگی۔ نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برٹن آن ٹرینٹ (برمنگھم)، مڈلزبرو (بریڈ فورڈ) اور بیلفاسٹ (مانچسٹر) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔ یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں تاکہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے پیش نظر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ملک میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام سے مسافروں کی امیگریشن پروسیسنگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز بنانے سے نہ صرف ان کے لیے سہولت بڑھے گی بلکہ بیرونِ ملک سے...
راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر...
ماہرین ہمارے روز مرہ کے استعمال کی مشینوں کے سبب کینسر سے متعلقہ ممکنہ اموات سے خبردار کر دیا۔ ماہرین کے انتباہ کے مطابق اس کی وجہ ان اشیاء میں بڑی مقدار میں موجود کینسر کا سبب بنے والے کیمیلز اور آگ کو پھیلنے سے روکنے والے مرکبات ہیں۔ کچن کے برتن، برقی آلات اور کافی مشین ری سائیکل پلاسٹک سے بنائے جانتے ہیں جو رنگ برنگی اشیاء کو ایک ساتھ پگھلا کر بنائے جاتے ہیں، جس سے پلاسٹک کا رنگ بد نما ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پلاسٹک بنانے والے عموماً پلاسٹک میں مستقل کالا رنگ دینے کے لیے کاربن بلیک نامی ڈائی شامل کرتے ہیں۔ مختلف مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربن بلیک پولی سائیکلک...
حب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گڈانی جیٹی کا سمندری پانی گلابی رنگت اختیار کرگیا۔ گڈانی جیٹی کے پانی کی غیر معمولی صورتحال دیکھ کر مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کا بیان سامنے آیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا ہے، جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونےکے باعث بدبو بھی پھیل رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کا کہنا ہے کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا اور بائیو لوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو...
ذرائع کے مطابق رانا قاسم خان نون نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجینل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ہے، پاکستان کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑ چکا ہے اور مزید جنگیں لڑنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا قاسم خان نون نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجینل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا خطے میں امن نہیں آ سکتا۔ سیمینار...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ذہنی بیماری کا شکار ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کے پاس نہ پالیسی ہے نہ وژن۔ صرف تنقید برائے تنقید، ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والے آج ملکی ترقی پر تنقید کر رہے ہیں۔ 9 مئی کے حقائق قوم کے سامنے ہیں۔ اپوزیشن کے پاس اس کا جواب نہیں۔ جمعہ کے روز اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کا اعلامیہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی جبکہ تحریک انصاف والے...

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔ منی لانڈرنگ کا الزام، ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کےبھارت چھوڑنے پر پابندی...
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سب کو ملک کا آئین ماننا ہوگا، جو بھی آئین کے دائرے سے باہر نکلے گا اسے نہ پاکستان پر حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔محمود خان اچکزئی نے تحریک میں جلد بازی نہ کرنے کیلئےپی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں جلد بازی کے لیے اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں، سب نے مل کر تحریک چلانی ہے۔
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست 2025) حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، رواں ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، گوشت سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال مونگ کی قیمت میں1.55فیصد، دال چنا کی قیمت میں0.58...
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے، ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندر آباد سے حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز 6...
خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف بزنس مین اور ڈائریکٹر ایمکے لائینز مزمل کریم پراچہ دبئی میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے، انہوں نے چند ماہ قبل دس کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر بھی خریدا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو ئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مزمل کریم 4 اگست 1993 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مزمل کریم پراچہ نے چند ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ کی بولی میں حصہ لیا تھا اور مزمل کریم پراچہ نے اے 1 نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر شہرت حاصل کی تھی۔ مزمل کریم پراچہ کو مختلف ماڈلز کی نئی اور پرانی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق تھا۔ ان...
چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا...
رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ترجمان...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے (ایف آئی آر نمبر 832/2023، تھانہ سول لائنز) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 108 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں سینیٹر شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سونا، اور دیگر سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کے مختلف درجے کے کارکنان، خواتین اور نوجوان بھی سزا یافتگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ جنید افضل ساہی اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ان افراد کو 9 مئی کے روز حساس...
مصطفیٰ نواز کھوکھر — فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے حکومت آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتی رہیں جبکہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی جو منسوخ کردی گئی۔ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا...
اپنے ایک انٹرویو میں سابق صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ، نتین یاہو کے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر شروع کی گئی اور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 2006ء سے 2009ء تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے "ایھود اولمروٹ" نے غزہ میں "نتین یاہو" کی حالیہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں نتین یاہو کے انسانیت سوز جرائم غیر قانونی اور قابل احتساب ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن میگزین اشپیگل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم میں حکومتی عہدوں پر براجمان کوئی بھی شخص واضح طور پر یہ...
مالی سال 2024-25 کی تجارت خارجہ کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ ایک بار پھر وہی پرانا قصہ دہرا دیا گیا ہے۔ باہر سے خریداری زیادہ اور کمائی کم۔ 32 ارب ڈالر برآمد کے مقابلے میں مالی سال 2024-25 کی کل درآمدی مالیت 58 ارب 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی رہیں جب کہ اس سے بھی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی درآمدات 54 ارب 77 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے باعث 6.58 فی صد کا اضافہ ہوا۔ اس کے کئی الم ناک پہلو ہیں۔ 80 برس ہونے کو آئے ہیں، بہت سی درآمدات کا متبادل تیار کر سکتے تھے لیکن اس طرف توجہ کم اور درآمد پر توجہ زیادہ رہی۔ ہماری زمین زرخیز ہے،...
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گردوں کی ماہر ڈاکٹر نے انسانی خدمت کا مثالی اقدام کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے گردے عطیہ کر دیے، جس کے سبب ایس آئی یو ٹی میں دو مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ ایس آئی یو ٹی میں ایک نوجوان ڈونر کے گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی، جس سے دو مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ ڈاکٹر مہر افروز کا 23 سالہ سلطان ظفر ڈینٹل سرجری کا طالب علم تھا اور حال ہی میں خطرناک حادثے کا شکار ہوا، ایک ہفتے تک آئی سی یو میں زیر علاج رہا اور بعدازاں ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ (برین ڈیتھ) قرار دیا۔ مرحوم سلطان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو جبراً جرائم پر مجبور کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات اٹھائیں اور متاثرین کو تحفظ، انصاف اور طویل مدتی مدد کی فراہمی یقینی بنائیں۔آن لائن دھوکہ دہی سے منشیات کی سمگلنگ اور چوری تک ایسے بہت سے جرائم دانستہ ہی نہیں کیے جاتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو خود بھی بڑے مجرم گروہوں کی جانب سے دھوکے اور استحصال کا سامنا ہوتا ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہ تارکین وطن، بچوں اور نوجوانوں سمیت کمزور لوگوں کو دھوکے، دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے جرائم کے ارتکاب پر مجبور کرتے...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات، کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ خصوصی دعوت پر باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے حالیہ چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں 3 اگست تک جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شدید بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے امکانات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال جیسے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید...
پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی ٹیکس کے دائرے سے مکمل طور پر خارج کرنے کے لیے پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ یہ بل گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کیا گیا جسے ایوان نے بحث کے بعد منظور کیا۔ ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی، جن کے ذریعے ایکٹ کے سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق D اور E کو مکمل طور پر حذف کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان دونوں شقوں کا تعلق لائیو اسٹاک، یعنی مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی...
’جیو نیوز‘ گریب مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کردیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ کراچی میں جوڑے کا قتل، لڑکے کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کردیاکراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور...
امانت گشکوری: طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ،سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا سرکلر کالعدم قرار دے دیا. تفصیلات کےمطابق جسٹس عائشہ ملک نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، ریمارکس میں سپریم کورٹ نے کہا بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں حق کی بنیاد پر دی جائے گی، بیٹی کی پنشن کے لئے والد کی وفات سے پہلے یا بعد کا معاملہ غیر متعلقہ ہے۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے:عظمیٰ بخاری سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ پنشن خیرات نہیں ، سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے،عدالت...
سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی۔ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، خواتین کی پنشن کا انحصار صرف مالی ضرورت پر ہونا چاہیے، نہ کہ شادی کی حیثیت پر۔ سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے والے سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ حکومت کا 2022 کا امتیازی سلوک والا سرکلر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، پاکستان کا بین الاقوامی...
الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔ فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "دہشت گردی" قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز ام الخیر گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ مقتول عودہ ہتھلین مقامی اسکول کے استاد اور مسافر یطا کے رہائشی تھے۔ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم No Other Land میں بھی شامل رہے، جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آبادکاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی منظم پرتشدد...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور...
ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا تھا کہ لائٹ وہیکل کے بعد بسوں ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ (وکس) لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب کی فضاؤں کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چھوٹی گاڑیوں کے بعد بڑی گاڑیاں محکمہ ماحولیات کے ریڈار پر آ گئیں۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر لی۔ سیف سٹی کے کیمروں سے دھواں چھوڑنے والے ٹرکوں اور بسوں کو مانیٹر کیا جائے گا، اب جس کا وکس سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا اس کو فوری نوٹس جاری کر دیا جائے گا۔ پہلے نوٹس پر وارننگ دوسرے نوٹس کے بعد...
پاکستان کے ایک سیاسی گھرانے کی شخصیت مبینہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کے کام میں 10 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم سے محروم ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے اس حوالے سے انکشاف کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوے کی تائید کی۔ مفتاح اسماعیل نے کرپٹو کرنسی کی مخالفت کی جبکہ سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اگر حکومت اس کام میں پیسہ لگائے گی تو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرپٹو کے کام میں سب کو نقصان نہیں ہوا بلکہ بہت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ...
نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر...
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک گلی کی صفائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں دو نوجوان آ کر اس کے سر سے ٹوپی اتارتے ہیں اور اسے لاتوں سے مارتے ہیں اس کے بعد اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے اور نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انہیں سخت سزا دینے کا...
بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کرپٹو کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا بھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کا ہے، کرپٹو سے متعلق بغیر تحقیق کے الزامات لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے شاید ان کو ہضم نہیں ہور ہا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح میکانزم بنایا گیا ہے، کرپٹو کونسل بنائی گئی ہے، اس کے حوالے سے قوانین بنائے گئے ہیں، ہمارے دشمن نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق غلط کہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں ربیع سیزن کے لیے گندم کاشت سپورٹ پروگرام 2025-26 بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ربیع سیزن کے دوران 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کی فی بوری پر 3ہزار روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سبسڈی کی حد 12ایکڑ تک زمین کے کاشتکاروں کے لیے ہے۔زیادہ سے زیادہ 12ایکڑ تک کے اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو 3ہزار روپے ڈی...
قصور میں گزشتہ سے پیوستہ روز ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے بھاگ کھڑا ہوجانے والا شخص پیر کو ایک اور جرم میں پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سے متعلق غیراخلاقی زبان: ’عمر عادل کو انجام بھگتنا پڑے گا‘ یاد رہے کہ پہلا واقعہ تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود میں پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے ایف آئی آر اتوار کو درج کروائی گئی جس میں بچی کے چچا کا مؤقف تھا کہ ان کی 7 سالہ بھتجی اور اس کا چھوٹا بھائی گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک بچوں کے شور کی آواز سن کر وہ گیراج میں باہر نکلے تو معصوم بچی نے بتایا کہ ایک لڑکا اس کو نازیبا انداز میں چھو کر بھاگ...
چینی وزارت خارجہ کا تائیوان انتظامیہ کے عہدیدار کے دورہ جاپان کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ کے حالیہ دورہ جاپان اور متعدد جاپانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان نے لین جیالونگ کو دورہ جاپان کی اجازت دے کر’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی حامی قوتوں کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں سویڈن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، مساوات، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر بات چیت اور روابط کے ذریعے اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے گا، تعاون...
کراچی: شہر بھر میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔ حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کرے۔ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور...
آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں۔ کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی جے پی نے پی چدم برم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے...
کوئٹہ کی تنگ گلیوں میں ایک جوڑے نے محنت اور اعتماد سے اپنی دنیا بدل دی۔ بیوی نے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے کچن کو کاروبار میں بدلا، چند آن لائن آرڈرز سے سفر شروع ہوا، اور آج وہ سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے ہوم شیف بن چکے ہیں۔ یہ میاں بیوی اب بغیر دکان یا مارکیٹ کے گھر بیٹھے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔ مزید جانیے سلمٰی بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چاردیواری دنیا بدل دی رزق حلال سوشل میڈیا شیف کچن میاں بیوی وی...
SANAA,: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔ حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے...
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے اس عالمی دن پر، ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور اپنی عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں نمایاں ہیں۔ وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، کہا کہ ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد غیر تشخیص شدہ اور لا علاج رہتی ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس معاشرے کے تمام طبقات کے لیے خطرہ ہے،...
خیبرپختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی جاں بحق افراد کے لواحقین لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام...

عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ایک ظالم شخص ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن یاد رکھیں جو لوگ ہمارے لیڈر کو اذیت پہنچا رہے ہیں وہ ہمارے ہدف پر ہیں۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو متحرک رہنے کا پیغام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘...
ویب ڈیسک : راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کو 6 دن مکمل ہوگئے، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی، بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ریسکیو...
مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
کراچی کے علاقے پریڈی پولیس نے چوری کے موبائل فونز اور پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ تھانہ پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت فیضان ولد طاہر علی کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فون کے قیمتی پارٹس (اسکرینز، پینلز، بورڈز، وغیرہ) برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ پارٹس اور موبائل فونز کراچی کے مختلف علاقوں...
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نئی ’ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی‘ 34ویں بورڈ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے تھی۔ سلور میڈل کے لیے انعامی رقم 2 کروڑ اور برانز میڈل کے لیے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم ایشین...
پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (OLMRTS) میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ انٹرن شپ اُن طلبہ و طالبات اور حالیہ گریجویٹس کے لیے ہے جو پاکستان کے بڑے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹمز میں عملی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ یہ پروگرام OLMRTS کے آفیشل لنکڈ اِن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ اس میں ملک بھر کے طلبہ و طالبات، خاص طور پر آخری سال کے طلبہ اور 16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس شرکت کے اہل ہیں۔ انٹرن شپ کی تفصیلات: میزبان ادارہ:...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ چکوال،جہلم اورحافظ آباد کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔(جاری ہے) خط کے متن میں کہا گیا کہسیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا، شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ،سڑکیں بہہ گئیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیا جائے اور جلدازجلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا ایک ساتھ تھانے پہنچ گئے۔ نہ صرف یہ کہ وہ ایک ہی دلہن کے امیدوار نکلے بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا بھی شکار ہوئے۔ پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد، عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا۔ کل ملا کر تقریباً آٹھ لاکھ روپے جہیز، رسم اور شادی کے اخراجات کے نام پر ادا کیے گئے۔ کراچی کے عبدالجبار نے بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے پر دو...
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا بیک وقت تھانے پہنچ گئے۔دلہن لینے آئے تو معلوم ہوا کہ نہ صرف وہ اکیلے امیدوار نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا اور کل ملا کر تقریبا 8 لاکھ روپے کی رقم مختلف مدات میں ادا کی، جن میں رسم، جہیز اور دیگر شادی اخراجات شامل تھے۔ایس ایچ او حالی...
روسی حکام کے مطابق مشرق بعید کے علاقے امور میں پیش آنے والے مہلک فضائی حادثے کے بعد انتونوف An-24 مسافر طیارے کا بلیک باکس (فلائٹ ریکارڈر) برآمد کر لیا گیا ہے۔ روسی حکومت کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان کے مطابق بلیک باکس کو ماسکو بھیجا جائے گا جہاں حادثے کی جاری تحقیقات کے تحت اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روسی مسافر طیارہ طیارہ جو انگارا ایئرلائنز کی پرواز تھی، جمعرات دوپہر ایک بجے کے قریب گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس وقت وہ امور ریجن کے شہر تِنڈا...

امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک بار پھر اعتراف
واشنگٹن: امریکا نے عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور وفود کی سطح پر...
امریکا میں گزشتہ برس کے دوران 43 فیصد ملازمین کی آمدنی میں ایسا خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کر پاتا جس کے باعث ان کی قوت خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اب ہم مریخ پر قدم رکھیں گے، امریکا کو کوئی فتح نہیں کر سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا روزگار سے متعلق معروف ویب سائٹ انڈیڈ (Indeed) کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک ملازمین کی آمدنی میں اوسطاً 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صارفین کے لیے قیمتوں کا حساس اشاریہ (CPI) 2.7 فیصد بڑھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ مجموعی مہنگائی کے ساتھ ہم آہنگ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اب آسٹریلیا کو ‘بہت زیادہ’ گوشت فروخت کرے گا کیوں کہ آسٹریلیا نے امریکی بیف کی درآمد پر عائد طویل پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا ہے کہ یہ ناقابل تردید ثبوت ہے کہ امریکی بیف دنیا کا سب سے محفوظ اور بہترین گوشت ہے، جو امریکی بیف درآمد کرنے سے انکار کرتے ہیں وہ ‘نوٹس’ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟ آسٹریلیا نے 2003 سے امریکی بیف پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی وجہ بیف میں ‘بی ایس ای’ نامی بیماری کا خطرہ بتایا گیا...
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے بحری جہاز “حنظلہ” سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے، جب کہ جہاز کے اردگرد ڈرونز کی موجودگی نے حملے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جہاز، جو غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اب کسی بھی قسم کے مواصلاتی رابطے میں نہیں ہے۔ فریڈم فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے اردگرد...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ گل جان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا انگریزی روزنامے میں شائع محمد ظفر بلوچ کی خبر کے مطابق گل جان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قرآن پاک اٹھائے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کا اقرار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں گل جان کا کہنا تھا کہ...
غزہ: فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے بحری جہاز "حنظلہ" سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے، جب کہ جہاز کے اردگرد ڈرونز کی موجودگی نے حملے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جہاز، جو غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اب کسی بھی قسم کے مواصلاتی رابطے میں نہیں ہے۔ فریڈم فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے اردگرد کئی ڈرون موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ جہاز کو روکا گیا ہو یا اس پر حملہ کیا گیا ہو۔ تنظیم نے عالمی برادری اور میڈیا سے...