2025-04-25@12:46:01 GMT
تلاش کی گنتی: 2523

«پی ٹی ا ئی رہنماو ں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 113 سے زائد کارکنان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کیس کی سماعت کی اور عدالت نے 88 کارکنوں کو 6 دن کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران وکلا صفائی نے کہا کہ جن کارکنوں کو پیش کیا گیا، ان میں سے 26 کی روبکار جاری ہوچکی ہے،  جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جن کی روبکار جاری ہوچکی ہے ان کی رہائی ہوگی۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ ،آمنہ علی ایڈووکیٹ اور...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک تمام پاکستانی ایک ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج، 22 مارچ کو رات 8 بجکر 30 منٹ پر تمام شہری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کی لائٹیں بند کریں اور شعور و آگاہی کی مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا مقصد افراد، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کو ماحول دوست، پائیدار طرزِ زندگی اپنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیدار...
    عثمان خادم: پی ٹی آئی کا23مارچ کےحوالےسےملک گیرریلیاں نکالنےکافیصلہ، پارٹی قیادت نے یوم پاکستان کےحوالےسےریلیاں نکالنےکی ہدایت کردی۔تمام راکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سٹیک ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی، ریلیوں میں علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے پوسٹر آویزاں کرنیکی ہدایت کی گئی، پارٹی کی جانب سے یوم پاکستان کو بھرپور طریقے سے منانے کی بھی ہدایت کی گئی۔  جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سرگودھا میں منشیاف فروشوں کی فائرنگ سے شہید2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ  شہید کانسٹیبل عمران وینس اور شہید کانسٹیبل رانا شفیق کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا. ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنمائوں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  شہر میں ہفتہ اور اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوسکتا اور پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ جمعے کو درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے کو شہر میں دن بھر تیز دھوپ کے سبب قدرے حدت رہی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 21.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم ہونے کے سبب دوپہرکے وقت گرمی محسوس کی گئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار  کو گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہ اور اس دوران پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے کہا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ قوانین میں تبدیلی کرتا رہتا ہے، اور اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے اضافی پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون 2025 تک لارڈز میں کھیلا جائےگا، جس کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں جنوبہ افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی جائےگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی لیگ مرحلے میں ایک مبہم اور غیر منصفانہ نظام کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہے،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف پی ٹی آئی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور اس سیاسی انتقامی کارروائی کا مقصد ورکرز کو ذہنی دباؤ میں لانا اور پارٹی کے بانی سے دور کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات عدالت میں سرنڈر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما نے دونوں مقدمات میں عدالت میں سرنڈر کردیا۔ راجہ بشارت کیجانب نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت درخواست دائر کردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے رہنما جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں نامزد ہیں۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ ،ٹوڑ پھوڑ کے مقدمات کے جیل...
    —فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق  پی اے اے اور  پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کیا ہے۔دورۂ پاراچنار ایئرپورٹ تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قومی ایئر لائن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ دفاع...
    فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے، یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی...
    حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا گیا. تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں بشری بی بی، سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عدالت نے پولیس کو 5 مئی تک زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں...
    پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین...
    ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟ خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ خیبر پی کے میں آپریشن کبھی نہیں رکے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بانی ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو مقبولیت ختم ہو جائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ڈی جی ایم او نے تفصیلی بریفنگ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور ختم ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کیلیے پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا ایسی بچکانہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں اس لیے کہ شاید حکومت بھول گئی ہے کہ حکومت تو ہمیں پارٹی نہیں مانتی، حکومت بھول گئی ہے کہ ان کی پی ڈی ایم حکومت کے اندر ہم سے ہمارا نشان چھین لیا گیا۔  رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ ہماری تو بہت خواہش ہے کہ ہم تمام پولیٹیکل پارٹیز کو اور تمام میجرپلیئرز کو اسٹیک ہولڈر ہیں ان...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوستوں کو آج بھی اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے قریبی دوستوں سے ملاقات کے دن صرف 3 سیاسی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تاہم انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے  مختص دن پر پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور وکیل خالد یوسف چودھری اڈیالہ جیل گئے تاہم انہیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ سیاسی رہنماؤں نے  گیٹ...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ عدم استحکام پاکستان کی سیکیورٹی پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے، سرحد پار سے غیر ریاستی عناصر کی نقل و حرکت دہشت گردی اور اسمگلنگ میں اضافے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاء پسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات ہوئے میں خود گواہ ہوں، میں نے حصہ نہیں لیا، میٹنگ میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کے لیے اٹھے...
    سیاسی رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے سیاسی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، خالد یوسف و دیگر عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے تاہم انہیں اجازت نہ ملی جس کے باعث وہ واپس روانہ ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لا کے بغیر نہیں چلتے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق نہ ملیں وہ معاشرہ بھی آگے نہیں چلتا، آج بھی ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
    اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موبائل فون آئی ایم ای آئی بلاکنگ سسٹم میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی آئی آر بی ایس (ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم) میں تکنیکی خرابی کے باعث 10 لاکھ سے زائد موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے پی ٹی اے کو اس سنگین مسئلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دو ہزار روپے تک کی قیمت والے لاکھوں فیچر فونز کے آئی ایم ای آئی سمگل شدہ آئی فون اور سیمسنگ فونز پر استعمال کیے گئے، جس سے لاکھوں صارفین کے آئی ایم ای...
    — فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم: پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کا اعزاز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے نقد انعام اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق، یہ نقد انعام کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان جن کی قیادت اجیت اگرکر کر رہے ہیں، کو دیا جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں فتح کے ساتھ تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کی مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اتحاد کو حتمی شکل دیں گے اور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ذمہ داری لطیف کھوسہ کو دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ جوائنٹ اے پی سی کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کو دعوت دیں گے کہ اے پی سی ہمارے پلیٹ فارم سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی آپ کے سامنے ہیں، سوال شروع ہوتی اجلاس ختم کر دیا گیا۔...
    بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔ گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔...
    امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گی۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے،...
    مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی کا کوئی پلان نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں اہلیت کی بنیاد پر وزرا کو شامل کیا جاتا ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو کابینہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس وقت کابینہ میں شامل وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ اگر پی ٹی آئی عوام کو نقصان نہ پہنچائے، مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور نہ ہو اور کفن پوشوں کو اپنے احتجاج میں شامل نہ کرے تو وہ بھی احتجاج کر سکتی ہے۔ وزراتیں بااعتماد لوگوں کو دی گئی ہیں وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گی۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں اور دنیا بھر کے معاملات کی پرواہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے نغمے کے ٹیزر میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ نغمہ یوم پاکستان پر ریلیف کیا جائے گا۔ یہ نغمہ پاکستانیوں کے جوش، ولولے اور یکجہتی کی عکاسی کرے گا جس کو ’’ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔ نئے ملی نغمے کے ذریعے ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان کا پیغام دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کو بھی نغے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
    سابق وفاقی وزیر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری لیڈرشپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ لوگوں کو اکٹھا کر سکے، کل عمران خان کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی، جنرل راحیل شریف کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے کہ اے پی ایس سانحے کے بعد پورے پاکستان کو اکٹھا کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ہم دہشتگرد ہیں تو پھر بات ختم ہو گئی ہے۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل جب قومی...
    ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے لاہور کے نجی ہوٹل تقریب کا انعقاد میں کیا گیا، وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی، پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک اور صدر پی ٹی آئی...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔   تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں  کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے،  جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت...
    پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھالنے کیلئے اکٹھی ہوجاتی ہے، مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھالنے کیلئے اکٹھی ہوجاتی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس حکومتی کامیابیوں اور ریلیف سے متعلق نہیں بلکہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک سانحے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ مغویوں کو محبوس کرکے معاملے کو طول دیا جائے، مگر پاک فوج نے 36 گھنٹوں میں تمام مغوی بازیاب کروائے اور دہشت گردوں قلع قمع کیا۔انہوں نے کہا...
    لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھانے کیلیے اکٹھی ہوجاتی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس حکومتی کامیابیوں اور ریلیف سے متعلق نہیں  بلکہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک سانحے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ مغویوں کو محبوس کرکے معاملے کو طول دیا جائے، مگر پاک فوج نے 36 گھنٹوں میں تمام مغوی بازیاب کروائے اور دہشت گردوں قلع قمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی فوج یا کسی ایک  ادارے کے خلاف نہیں،ملک کے خلاف ہوتی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی پر نہیں، فوج کی وردیاں اچھانے کیلیے اکٹھی ہوجاتی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس حکومتی کامیابیوں اور ریلیف سے متعلق نہیں بلکہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک سانحے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے تھے کہ مغویوں کو محبوس کرکے معاملے کو طول دیا جائے، مگر پاک فوج نے 36 گھنٹوں میں تمام مغوی بازیاب کروائے اور دہشت گردوں قلع قمع کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی فوج یا کسی ایک ادارے کے خلاف نہیں،ملک کے خلاف ہوتی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں تمام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں ریڈ زون میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران احتجاج روکنے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 2019 سے 2024 کے دوران احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے پر مجموعی طور پر 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ: 2019-20 میں 15 کروڑ 77 لاکھ روپے، 2020-21 میں 9 کروڑ 61 لاکھ روپے، 2021-22 میں 27 کروڑ 79 لاکھ روپے، 2022-23 میں سب سے زیادہ 72 کروڑ 40 لاکھ روپے، 2023-24 میں 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ اخراجات آنسو گیس کے شیلز، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی خوراک...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے ان افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے عزم کو دہرایا جو...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ڈیجیٹل لرننگ کے عالمی دن  پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں  قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے  عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے  اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں  نہیں آئے۔ دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی  ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر...
    بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی ایس ایل 10 کیلیے بی سی بی میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے ، بورڈ ان پر کام کے بوجھ اور ٹیم کی زمبابوے سے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ناہید رانا کو ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی جانب سے معاونت کی درخواست کا انتظار اور دیگر عوامل پر بھی غور کررہا ہے۔ پشاور زلمی 7 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، اس کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ہوں گے، فائنل 18 مئی کو...
    کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کے اہم ترین معاملے پر پی ٹی آئی قوم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک اور باعث شرم ہے۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لہر سوچی سمجھی سازش اور دشمن ملک کی ایما پر شروع کی گئی، دہشت گردی کی حالیہ لہر کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا بائیکاٹ کرکے خود تحریک بائیکاٹ ثابت کیاہے ، تحریک انصاف کی قیادت کااہم موقت پر غیرسنجیدہ رویے کا یہ پہلا موقع نہیں ماضی میں بطوروزیراعظم عمران خان نے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جب 2019میں بھارتی طیارے کو مارگرانے کے بعد پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی چنانچہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ پر پی ٹی آئی پرشدیدتنقیدکاجارہی ہے جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان نے بھی اس پر افسوس کااظہارکیاہے،اس موقع پر مولاناافغانستان کے معاملے پر بھی اہم تجاویزدی ہیں جنہیں زیرغورلایاجاناچاہئے اور اس ضمن میں مولانااہم کرداراداکرسکتے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی کرداراداکیاہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے اجلاس میں شرکت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی۔ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہئے۔ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشتگردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا۔ ان...
    راولپنڈی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بانی پی آئی نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے،  ہم نے احتجاجا ً ملاقات 45 منٹ...
      عدالت کے پاس بہت پاور ہے اس کے باوجود پولیس ریکارڈ پیش نہیں کر رہی، جج اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں وہ سمجھتے ہیں ہم ججز کے برابر ہیں، ریمارکس پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کچھ اور طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ریکارڈ انہوں نے پیش نہیں کرنا ایسے ہی ہونا ہے نا؟پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آئی او منڈی بہاء الدین ہے واپس نہیں آیا، عدالت کو ان کے خلاف ایکشن لینا...
    اسلام ٹائمز: اس سے پہلے کہ لوگ خطرناک ’را‘ کا نام لیں، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ ابتدائی سالوں میں ٹی ٹی پی کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کی پشت پناہی حاصل تھی۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے کئی سال پہلے افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کے پاکستان میں تشدد میں کردار کے حوالے سے مسلسل بات چیت ہوتی رہی ہے۔ ایک آف دی ریکارڈ گفتگو میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کی بہت سی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سرپستی کی ہے۔ دی گریٹ گیم جاری ہے جس میں پاکستان بنیادی ہدف ہے۔ تحریر: عارفہ نور کال کا وقت بالکل مناسب نہ تھا۔ افطار میں صرف آدھا گھنٹہ باقی تھا۔ میں پہلے ہی تھکاوٹ...
    ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا، نیاز اللہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ترجمان ہوں گے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیل میں ملاقاتوں، سہولیات کی بندش اور حکومتی رویے پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو آدھا آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجاً آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو بولے اسی...
    بانی کی بہن نے کہا ہے کہ بانی افغانستان کو دشمن نہیں سمجھتے اور کہہ رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان سے بلاوجہ دشمنی مول نہ لے۔ بانی کا افغانستان کی حکومت سے لڑائی مول نہ لینے کا بیان آج شام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی حکومت اور ریاست کے اداروں کے رہنما پاکستان میں افغانستان کی سرپرستی سے ہو رہی دہشتگردی کے سبب پاکستان کی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر غور کرنے اور وطن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قومی اسمبلی کے فلور پر اہم ترین مشاورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ڈٓئریکٹر جنرل...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام مسائل اٹھائے مگر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر کوئی لب کشائی نہیں کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں اور میرے لوگ دہشتگرد نہیں  ہیں، مجھے کرسی کی پروا نہیں سچی کھری بات کروں گا۔ وزیر اعلی کے پی کے نے تمام ایشوز اٹھائے مگر پی ٹی آئی بائیکاٹ پر کوئی بات نہیں کی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف ،...
    سٹی42:  پی ٹی آئی نے پہلے تو قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، پھر  بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  اور بریفنگ بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیدروں نے رسماً یہ تو کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہئے لیکن انہوں نے بانی کے نام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مینڈیٹ سے محروم قرار دینے سے لے کر بانی کی قید کو سازش، ظلم اور نا انصافی قرار دینے تک وہ  بیشتر  الزامات لگائے  بانی مسلسل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا پی ٹی آئی کے چئیرمین گوہر خان...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر پنجاب اور سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سب پارٹیاں ملک مفاد میں بیٹھیں لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیکاٹ کرکے پیغام دیا کہ عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا...
    دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ مسئلہ، حل کیلئے ہوش مندی درکار ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے تشدد کے خلاف نہایت غیرمبہم مقف ہے، تشدد کا غیرقانونی استعمال کینسر ہے، ریاست تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسداد کرے، دہشتگردی کا تدارک ایک پیچیدہ، حساس اور سنگین ترین مسئلہ ہے، حل...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے  دہشتگردوں کی مذمت اور   پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔  گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین  بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر  کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔  ونے کی قیمت...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
    ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر ہوا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ بانی سے ملاقات کرائیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئیتحریک...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وسائل کی ظالمانہ، غیرمنصفافہ تقسیم اور تعصبات پر مبنی اقدامات کی بدترین مثال پیش کی جا رہی ہے لیکن روای چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے، ملکی سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے اور دہشتگردی کے پے درپے حملوں کی شدید مذمت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی بگڑتی صورتحال پر اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ہر ممکن اصلاح کی کوشش کی، عوامی ایشوز اور خطے کے معاملات کو ہر فورم تک پہنچایا لیکن لگتا ایسا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔نجی ٹی وی آج نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی آئی پی پیز نے دائر کی، نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمیٹڈ کی َجانب سے درخواست دائر کی گئیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ نے درخواست دائر کردی۔سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈاور سیف پاور لمیٹڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر 24 مارچ...
    سٹی42:  اسلام آباد  میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار  دیا ہے۔ قومی سلامتی  کی پارلیمانی  کمیٹی کے انتہائی اہم اجلاس میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بائی کاٹ کرنے پر سپریم کورٹ بار نے  تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔ جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    شرجیل میمن---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔ پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمنسینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام...
    سٹی42: سینئیر سیاستدان شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے اچانک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ جانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ایسا تو ملک کی تاریخ میں کبھی نہین ہوا۔ شرجیل میمن نے کہا، طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی۔ شرجیل میمن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے شریک نہ ہونے پر  اس کی قیادت کی سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔ شرجیل میمن نے  کہا ،  طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا  پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور  7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف نظرثانی کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔  رپورٹ کے مطابق درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی، نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال  انرجی لمٹیڈ کی َجانب سے درخواست دائر کی گئیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ نے درخواست دائر کردی۔ سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے لکھا کہ ”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ ان کا نصب العین ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟، تحریک انصاف نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پی ٹی...
     وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان کو آج (منگل) دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ ان افراد کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے  گئے۔جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاریکینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 )ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوربلوچستان ‘ خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے بلایا گیاپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ڈیڑھ بجے شروع ہوگا .(جاری ہے) قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کے راہنما رﺅف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے...
    سرکاری ٹی وی کے بورڈ تشکیل اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) کے بورڈ تشکیل اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار انجینیئر فہد مصطفیٰ نے پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) کے تحت پٹیشن دائر کی، جس میں سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن سمیت دیگر افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک اور معاون وکیل...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنانے، پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے اور صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایات دی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ اے پی پی+ خبر نگار) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، عسکری قیادت دہشت گردی پراہم بریفنگ دے گی ۔رات گئے پی ٹی آئی کی شرکت کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آتے رہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیئے۔ جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔  تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی بتایا کہ  پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس...