علی امین کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی صحیح سہولتکاری نہ کرنے پر ہٹایا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردوں کو لا کر پاکستان میں بسایا، آج بھی یہی جیل میں بیٹھا ہوا شخص دہشتگردوں کا چیف اسپانسر ہے۔ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا پورا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے۔ عمران خان کے پرانے بیانات دیکھیں تو وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں، ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں واپس لا کر بسانا چاہیے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ جب دہشتگرد مسجدوں، بازاروں اور اسکولوں میں دھماکے کرتے ہیں، بے گناہ انسانوں کی جان لیتے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں تو ان دہشتگردوں کو جیل میں بیٹھے ہوئے شخص سے سہولت کاری ملتی ہے جو دہشتگردوں کا چیف اسپانسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردوں کو لا کر بسایا، انہیں بحفاظت واپس لایا اور رہنے سہنے کی جگہ دی۔ آج بھی خیبرپختونخوا کی سیاست اسی چیز کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور سے بھی رنجش یہ تھی کہ وہ دہشتگردوں کی ٹھیک طرح سے سہولت کاری نہیں کر پا رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کہا جاتا تھا کہ تم دہشتگردوں کی سہولت کاری کرو، انہیں پورا سپورٹ کرو، لیکن علی امین گنڈاپور عمران خان کا یہ مشن پورا نہیں کر سکے، اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا۔ اب ایک بھگوڑے، اشتہاری مراد سعید کے قریبی ساتھی، جو دہشتگردی کے لیے بھی نرم گوشہ رکھنے والے سہیل آفریدی ہیں، انہیں لایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے علی امین گنڈاپور دہشتگردوں کی سہولت کاری نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش