2025-04-26@19:24:59 GMT
تلاش کی گنتی: 712

«انسانی اسمگلنگ اور»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بجا طور پرکریڈٹ لیتے ہیںکہ انہوںنے چینی کی سمگلنگ روک دی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اب چینی سرپلس بھی ہے اورایکسپورٹ ہو کر پچاس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بھی دے رہی ہے جبکہ پہلے یہ صرف بحران دیتی تھی۔ ایک سیاسی رہنما کی غلط فہم و فراست کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اینٹی فوج بیانیے کی وجہ سے الزام لگا یاجاتا ہے کہ سرحدوں پر فوج ہوتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ فوج کی ملی بھگت کے بغیر سمگلنگ ہوجائے۔ جو لوگ نہ تفصیلات سے آگاہ ہیں اور نہ ہی جوابی بیانیے سے، وہ اس پروپیگنڈے سے گمراہ ہوجاتے ہیں۔ میں اعداد و شمار میں بعد میں جاﺅں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے عملے نے ایک کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کے لیے درآمدی سامان لے جانے والے کنٹینرز کی سیٹلائٹ ٹریکنگ معطل کرکے انسانی نگرانی کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام نے اسمگلنگ کے امکانات میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے، کیونکہ نئے کنٹریکٹرز کے پاس کنٹینر ٹریکنگ کے لیے ضروری آلات موجود نہیں ہیں۔ایف بی آر نے 2013 سے کنٹینرز کی سیٹلائٹ اور جی ایس ایم کے ذریعے نگرانی کرنے والی کمپنی کا لائسنس ختم کرتے ہوئے یہ ذمہ داری چار نئی کمپنیوں کے سپرد کر دی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان کمپنیوں کا انتخاب چار سال پرانے تکنیکی معیارات کی بنیاد پر بغیر کسی مسابقتی عمل کے کیا گیا۔ ایف بی...
    تبت سے پاکستان کی جانب بہنے والے دُنیا کے قدیم ترین اور طویل ترین دریاؤں میں سے ایک دریائے سندھ اب مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا ‘سونا اگل رہا ہے’۔  یہ تاریخی دریا، جو وادی سندھ کی تہذیب کے عروج کا لازمی جزو ہے، دنیا کی قدیم ترین اور سب سے اہم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ 3300 اور 1300 قبل مسیح کے درمیان ہڑپہ تہذیب نے بھی دریاے سندھ ہی کے کناروں پر آباد کاری کی، ہڑپہ تہذیب اپنے دور کی سب سے خوشحال اور سنہری دور کی نشاندہی کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس قدیم دریا سے اتنی غیر معمولی مقدار میں سونا نکلنے لگا ہے کہ اس نے بہت سے لوگوں...
    عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
    بلوچستان کی باہمت خاتون گلشن بی بی کے شوہر نے اپنی ساری جمع پونجی گھر بنانے پر خرچ کر دی تھی، مگر اسے کیا پتا تھا کہ اُس کا گھر سیلاب میں بہہ جائے گا۔ گھر کی تباہی اس کے لیے شدید صدمے کا باعث بنی اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوگیا۔ ایسے میں اس کی باہمت بیوی گلشن بی بی آگے آئیں اور اب گلشن بی بی اپنا اور اپنے بچوں کا گزر بسر کرنے کے لیے کوئٹہ کی شدید ترین سردی میں  سبزی کی ریڑی لگاتی ہیں۔ گھر سے سبزی منڈی اور سبزی منڈی سے بازار تک کا یہ سفر کیسے طے ہوتا ہے ؟ جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اسٹیل مل کے مقررشدہ عارضی سی ای او اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مانی کی جانب سے گلشن حدید کے مکینوں کا پانی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو ملنے والا پانی کراچی کے پانی کا حصہ ہے ، اسٹیل مل خود پانی کی پیداوار نہیں کرتا نہ وہ اس پانی پر اس طرح کا کوئی فیصلہ مسلط کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر گلشن حدید کی آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا پانی بحال نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...