2025-07-01@21:02:43 GMT
تلاش کی گنتی: 19009
«ہر ایک»:
(نئی خبر)
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے 'انتہائی نازک حالت' میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔ اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات...
پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اب شیروانی نہیں ہے۔ اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی ہیں اور میرے بہت مستند ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاور مانیکا کے خاندان سے ایک لڑکی آئی وہ بھی بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سے متاثر ہو کر کالاجادوسیکھ رہی تھی۔ سامعہ خان نے بتایا اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میری بلاول سے شادی ہو جائے گی اور میں بھی خاتون اول بن جاؤں گی۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے...
اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانوی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(RLI) اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘(NUML)کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ معاہدے پر دستخط داایانا تھیوڈورا کوئبوس، ڈائریکٹر جنرل(IRL)، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود...

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر ملت تشیع کو ہراساں و پریشان کرنیکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، شیعہ قائدین
ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علماء منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی مرکزی صدر...
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہو گی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی، اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت، ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن...
بھارت میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کو خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا۔ نریندر مودی کے دونوں ادوارِ حکومت کے دوران ہونے والے تاریخ کے بدترین واقعات کی وجہ سے خواتین کے لیے بھارت کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن گیا ہے، جہاں نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔...
کراچی کے فٹ پاتھ اور پل خانہ بدوشوں، بھیک مانگنے والوں، مزدوروں اور نشے میں دھت افراد کے لیے بہت بڑا آسرا بن چکے ہیں۔ اکثر یہاں نشے کے عادی افراد بے خبر سوئے ہوئے ملتے ہیں۔ سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر اور پل کے نیچے سونے والے ایسے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایسی ہی شہر قائد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر نشے کا عادی نظر آنے والا شخص چٹائی بچھائے پل کے نیچے سویا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے جوتا پہنے بغیر وہاں سے دوڑ لگا دی۔ پولیس...
عابد شگری پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل اسٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے شگر میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ میں 90 ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اس دوران ہزاروں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ادویات تقسیم پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل فری ڈینٹل کیمپ گلگت بلتستان مریضوں کا مفت معائنہ وی نیوز
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر ملت تشیع کو ہراساں پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، شیعہ قائدین
ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر اباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علما منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں نے ایک جدید قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو صرف سورج کی روشنی ہی نہیں، بلکہ کمرے میں موجود بلب یا دیگر مصنوعی روشنیوں سے بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ نئی ٹیکنالوجی پیرووسکائٹ نامی مواد پر مبنی ہے، جسے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پیرووسکائٹ سولر سیلز کو ان کی اعلیٰ توانائی تبدیلی کی صلاحیت کے باعث روایتی سلیکون سولر پینلز پر فوقیت حاصل ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرووسکائٹ مواد کو اس طرح ڈھالا جا سکتا ہے کہ وہ کمرے کے اندر موجود مصنوعی روشنی، جیسے بلب...
اسرائیلی افواج کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بدھ کی صبح سے ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہدا میں 14 بے گھر فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔ غزہ کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔...
انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی نہ صرف ایران کی عسکری قوت اور حکیمانہ حکمت عملی کا مظہر ہے، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کیلئے فخر، استقامت اور امید کا نشان بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، افواج اور بیدار ملت کو اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای اور بیدار ملت کو غاصب اسرائیل، امریکہ اور عالمی استکبار کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل...
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس جنگ کے اثرات سے مشرق وسطیٰ سمیت پورا جنوبی ایشیاء متاثر ہو سکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے، جنگ سے دونوں ممالک کا نقصان ہوا ہے اور اب دونوں فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی مزید اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے، یہ جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے تاکہ خطے میں مستقل اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
سابق وفاقی وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی وقتی ہے، یہ محاذ کسی بھی وقت دوبارہ کھل سکتا ہے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے تو ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں اس لمحے سے نوازا، پاکستان کی بات سنی گئی اور اس کی سفارتی و عسکری ساخت بہتر ہوئی۔ خرم دستگیر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے قابل سفارتی مشن بیرون ممالک میں بھیجا جو بہت ہی قابل اور سنجیدہ لوگوں پر مشتمل تھا۔ یہ لوگ دنیا کی تاریخ سے آگاہ تھے۔ ’ہمیں ذوالفقار بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر اور نواز...
اسلام ٹائمز: جو کچھ پیش آیا، وہ ایک عظیم فتح تھی۔ ایسی ہمہ جہت جنگ اور غافلگیری کے عالم میں شاید روس یا چین جیسے ممالک بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر پاتے۔ مگر ملتِ ایران نے، اپنی مدبر، بابصیرت اور دوراندیش قیادت، آیت اللہ خامنہ ای کی رہبری میں، ایثار، استقلال اور بیداری کے ساتھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے، جسے تاریخ سنہری حروف سے یاد رکھے گی اور آخر ی نکتہ یہ ہے کہ: یہ جنگ کوئی جغرافیائی اختلافات پر مشتمل جنگ نہیں، بلکہ دو نظریات اور دو آڈیالوجیز کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ ہے، جو اُسوقت تک جاری رہے گا، جب تک ان میں سے کوئی ایک اپنے نظریئے سے دستبردار نہ ہو۔ تحریر: محمد سجاد شاکری...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سپارکو کٹ کے قریب پیش آنے والے دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ تاحال جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیوں کی رفتار تیز تھی، تاہم حتمی مؤقف حادثے کی تفصیلی تفتیش کے...
کراچی: کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب 23 جون کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، جس میں ایک معمر شہری کو واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں 60 سالہ محمد ہاشم کو سڑک کنارے کھڑا ہو کر گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک واٹر ٹینکر کو ریورس میں آتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ "https://cdn.jwplayer.com/players/IMrNg9hT-jBGrqoj9.js" ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ واٹر ٹینکر پہلے محمد ہاشم کو ٹکر مارتا ہے، جس سے وہ زمین پر گر جاتے ہیں، تاہم ڈرائیور ٹینکر کو نہیں روکتا اور اسی دوران ٹائروں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار عرف وکی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ گرفتار ملزم کی تفصیلات تفتیشی عمل کے دوران سامنے آئیں گی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیں، جنہیں مزید تحقیقات اور فارنزک تجزیے کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر چائنا گراؤنڈ کے قریب زمان ٹاؤن پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے، جنہیں روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ہلاک ملزم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی، جبکہ زخمی ڈاکو کو بھی طبی امداد کے...
ڈاکٹر سلیم خان ضمنی انتخاب کے کمبھ میلے میں آپریشن سیندور ڈوب گیا۔ پانچ میں سے چار شردھالو ڈوب مرے ۔ ریزرو کٹیگری کے دلتوں کی بدولت ایک کی جان بچی یعنی اگر ملک کا پسماندہ طبقہ بھی زعفرانی جھانسے سے نکل جائے تو کمل مرجھا جائے گا۔پانچ میں دو مسلم امیدواروں کی کامیابی ‘آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا’ کی مصداق ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے ضمنی انتخاب سے قبل ایک پانچ روزہ غیر ملکی دورہ طے کردیا تاکہ ہر روز ان کا ‘ہنستا ہوا نوروانی چہرہ’ ذرائع ابلاغ میں رونق افروز رہے ۔ سائپرس سے کینیڈا اورکروشیا کے راستے 19 جون کو مودی جی اس توقع سے لوٹے کہ ملک کے رائے دہندگان مانگ میں سیندور...
اسلام ٹائمز: ایران تنہاء ایمان، نظریئے اور غیرت کے بل بوتے پر دو عالمی غنڈوں امریکہ و اسرائیل کو سیاسی و عسکری محاذ پر لاجواب کر رہا ہے۔ ایران نے اس باطل خیال پر خطِ بطلان کھینچ دیا کہ مذہب، ایمان اور روحانی طاقتیں اب ماضی کا قصہ بن چکی ہیں۔ ایران کی کامیابی نے ایک بار پھر اس قرآنی حقیقت کو زندہ کیا کہ "اللہ اکبر" صرف نعرہ نہیں، بلکہ حقیقی طاقت کا نام ہے۔ دنیا کی سپر پاورز جتنی بھی ترقی کر لیں، وہ اس طاقت سے ٹکرا نہیں سکتیں، جسکا سرچشمہ خالقِ کائنات ہو۔ جو قوم "لا الٰہ الا اللہ" کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، وہ نہ شکست کھا سکتی ہے اور نہ مغلوب ہوسکتی۔ تحریر:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ائر لائن ائر انڈیا کی پرواز ایک بار پھر اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب جہاز میں سوار مسافر پراسرار طور پر ایک ساتھ بیمار ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے ممبئی آنے والی ائر انڈیا کی پرواز میں 2 کریو ممبر سمیت 7 افراد ایک ہی جیسی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور اس صورتحال نے فضائی ماہرین کو بھی پریشان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی عملے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پرواز میں سوار 7 افراد نے دوران سفر پیٹ میں درد، چکر اور متلی کی شکایت کی تاہم اس کے باوجود فلائٹ بحفاظت اپنی منزل پر لینڈ کرنے میں کامیاب رہی۔رپورٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن،غزہ،نیدر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ...
قسمت کی دیوی نے ایک لمحے میں زندگی بدل دی جب پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نامی خاتون نے کوڑے دان سے نکالے گئے ایک لاٹری ٹکٹ سے 80,000 ڈالر جیت لیے۔ پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نے کینٹکی لاٹری حکام کو بتایا کہ انہیں فلیمنگو بِنگو نامی اسکرَیچ آف ٹکٹ ایک عرصے سے پسند تھی، لیکن انہوں نے کبھی خریدا نہیں تھا۔ لبنان جنکشن کے ایک اسپیڈ وے اسٹور پر ان کے دل میں اچانک خیال آیا کہ یہ ٹکٹ ضرور خریدنا چاہیے۔ انہوں نے ایک اور ٹکٹ سے جیتے گئے 200 ڈالر سے چار فلیمنگو بِنگوٹکٹ خریدے۔ پامیلا نے کہا کہ میں نے وہ ٹکٹ دن بھر کاؤنٹر پر رکھے رکھے بھلا دیے۔ رات 11:30 بجے یاد آیا اور میں نے کھیلنا شروع کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیچر جرنل کی تحقیق کے مطابق ’برین کمپیوٹر انٹرفیس‘ اب دماغی سگنلز کو ریئل ٹائم میں آواز میں بدل سکتا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس نیورو پروستھیٹک لیب کے کو-ڈائریکٹر سرگئی ستاوسکی کے مطابق پرانے بی سی آئی سسٹمز ٹیکسٹ میسجنگ کی طرح کام کرتے تھے، جن میں دماغی سرگرمیوں کو آواز میں ڈھالنے میں تاخیر ہوتی تھی۔ نئی ٹیکنالوجی ایک صوتی کال کی طرح ہے، جو نیورل سگنلز کو فوری طور پر آواز میں بدلتی ہے۔ اس سے معذور افراد دوران گفتگو اپنی رائے فوراً پیش کر سکتے ہیں۔ بات چیت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ ‘اوہ‘، ‘ہمم‘ جیسی غیر معیاری اصوات بھی اہم ہیں۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سونے سے پہلے موبائل فون کا استعمال بے خوابی کو بڑھا سکتا ہے۔ آنکھیں اسکرین پر لگی رہنے سے دماغ فعال رہتا ہے، بستر میں لیٹے ہونے کے باوجود جسم کو نیند کے لیے تیار کرنے والے ہارمونز کا اخراج کم ہوتا ہے اور نیند نہیں آتی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے فون کو بند کر دینا اشد ضروری ہے۔ طبی نفسیات کے تحقیقی جریدے ‘فرنٹیئرز ان سائیکاٹری‘ میں شائع ہونے والے ایک تازہ ریسرچ کے نتائج کے مطابق بستر میں لیٹ جانے کے بعد ایک گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم ایک عام انسان کے لیے بے خوابی کے خطرے میں 59 فیصد اضافہ کر دیتا ہے اور نیند کا دورانیہ اوسطاﹰ فی رات 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی سہولیات کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق کھیلوں کے ایک دن کے ایونٹ کی فیس کم از کم ساڑھے 12 سے 70 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی، کھیلوں کی سرکاری سہولیات میں 1 گھنٹہ یا ایک میچ کھیلنے کیلئے 25 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی ہو گی، تربیتی سیشنز کیلئے بھی پرائیویٹ سیکٹر کو 5 ہزار سے 12500روپے تک ادا کرنے ہونگے۔کھیلوں کی مختلف سہولیات کی ماہانہ فیس 700 روپے سے 6ہزار روپے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ماہانہ فیس 3500 سے 20 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی۔ نیشنل فیڈریشنز، صوبائی ایسوسی ایشنز اور تحصیل سطح کے رجسٹر کلب تمام سہولیات...
پتا تو یہی لگ رہا ہے مگرجانے جو پہچان انھوں نے بتائی تھی، وہ کہاں گئی۔ گوگل کی ایپ بھی بار بار یہیں گھما پھرا کر لاتی ہے اور یہاں پہنچ کر کہتی ہے کہ آپ کی منزل مقصود آ گئی ہے۔ یہاں پر تو کوئی بڑا سا لال سائن بورڈ نہیں ہے جس پر فلاں فلاں پزا کی دکان کا نام لکھا ہو… ہاں جو عامل نجومی والا بورڈ انھوں نے بتایا تھا وہ تو یہاں موجود ہے۔ ایک کمپنی کا لال بورڈ… اس کے ساتھ سے دائیں مڑ جائیں۔ آگے پھلوں اور سبزیوں کی منڈی نما مارکیٹ ہے، اس کے آخر پر عامل نجومی بابا کا وہی نیلا بورڈ جس پر لال رنگ سے لکھا ہوا ہے، پتھر...
ڈاکٹر سید جعفر احمد کا شمار ملک کے معروف دانشوروں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جعفر نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی Faculty of Human Social and Political Science سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر جعفر نے وفاقیت، آئینی ارتقاء، جمہوریت، سول ملٹری تعلقات، اور مذہب و ریاست کے تعلق کو اپنی تحقیق کا محور بنایا۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈیز سینٹر میں لیکچرار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ طویل عرصے تک سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ انھوں نے اپنے دور میں پاکستان اسٹڈی سینٹر کی حیثیت کو بھی تبدیل کیا۔ ان کے دور میں یہ سینٹر ملک میں چلنے والی مزاحمتی تحریکوں پر تحقیق اور اس ملک میں ریاست پر عوام کی بالادستی کے لیے زندگی وقف...
ایک بہت ہی چونکا دینے بلکہ لرزا اور کپکپا دینے والی خبر آئی ہے۔خبر تو حیران کن ہی ہے لیکن یہ بات بھی کچھ کم حیران کن نہیں ہے کہ’’بیانات‘‘ کے نقارے میں خبر کا یہ طوطا کیسے بولا۔کہ آج کل تو اخبارات میں بیانات ہوتے ہیں۔ اب تو اخبارات کو اخبارات کہنا بھی مناسب نہیں بلکہ اخبار بیانات کہنا زیادہ بہتر ہے۔لیکن یہ خبر شاید جگہ خالی ہونے کی وجہ سے جگہ پا گئی ہے، ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس میں چچازاد کے ’’فیل‘‘ ہونے کا مژدہ ہے۔ خبر یہ ہے کہ افغانستان کے شہر کابل میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور ماہرین نے کہا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو...
امریکی ایوان نمایندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے مسترد ہوگئی ہے، یہ تحریک ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے بلاجواز حملے، ہٹ دھرمی اور ٹرمپ کے صدارتی اختیارات سے تجاوز کے خلاف تھی۔ مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے پیش کی۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا، جب کہ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’’ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکے گا۔‘‘ سی این این کی رپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ایرانی حکام کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنرل علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے...
ماہرین کا کہنا ہے کہ پک ایکس تنصیب نہ صرف یورینیم کو افزودہ کرنے بلکہ سینٹری فیوجز تیار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ پہاڑ سطح سمندر سے 1608 میٹر بلند ہے، یعنی فردو کے پہاڑ سے 50 فیصد زیادہ بلند ہے، اور اس کے نیچے موجود چیمبرز اتنے گہرے ہیں کہ امریکی بنکر بسٹر بم بھی انہیں تباہ کرنے میں شاید ناکام ہو جائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس تنصیب کی گہرائی سطح زمین سے 100 میٹرز سے بھی نیچے ہے جبکہ فردو تنصیب کی گہرائی 60 سے 90 میٹر ہے۔ خصوصی رپورٹ: ایران ایک ایسا مربوط جوہری نظام چلاتا ہے جو نقشے پر محض چند جامد مقامات نہیں بلکہ ایک وسیع، محفوظ اور...
مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے...
اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر گورنر، وزیر اعلیٰ اور سپیکر ایک ہی مسلک سے ہوں تو ہم دل سے قبول کرینگے مگر ہم ہر قسم کی تفریق کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے اور ایک چھوٹی سی لالی پاپ اور نظر نہ آنے والی کرسی کیلئے عوام سے غداری نہیں کرینگے۔ انہوں نے بدھ کے روز بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان میں جو لبنان طرز کا سیٹ اپ بنایا گیا ہے اس پر ہم لعنت...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37لاکھ 51 ہزار 190روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام کٹوتیوں کی تحاریک ختم کر دیں۔ صوبائی حکومت کے متلعقہ وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے لیے مطالبات زر پیش کیے، جس سے حکومت نے اکثریت کی بنیاد منظور کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مسائل اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرز کی ملک گیر تنصیب، خسارے میں چلنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔اہم اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں ملک کے توانائی ڈھانچے میں جاری اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کے شعبے...
ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں سیاست اور طاقت کے ایوانوں میں عموماً وہی افراد نظر آتے ہیں جو برسوں تک بیوروکریسی، سیاست یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہوں،مگر جنوبی کوریا نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن فیصلہ کیا ہے جو اس تاثر کو چیلنج کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں 57 سالہ ایک عام ٹرین ڈرائیور، جو بوسان سے گِم چیون کے درمیان ریل گاڑی چلا رہا تھا، اچانک حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا اور اُسے ملک کا وزیر محنت مقرر کر دیا گیا۔یہ انوکھا واقعہ 23 جون کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ نے اپنی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو...
لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ اب تک برطانیہ کی ایٹمی صلاحیت صرف آبدوزوں پر انحصار کرتی تھی، جو سمندر میں مسلسل گشت کرتی ہیں، یہ طیارے برطانیہ کی فضائیہ کو سرد جنگ کے خاتمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حج جیسے روحانی سفر میں بعض اوقات ایسے ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوتے ہیں، جنہیں جان کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس حج کے دوران پیش آیا، جب پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حاجی کو دل کے 5 شدید دورے پڑے، تاہم معجزانہ طور پر وہ نہ صرف زندہ رہے بلکہ یہاں پر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت بھی عملاً سمجھ میں آتی ہے۔ اس معاملے میں سعودی طبی عملے کی انتھک کوششوں کا ذکر نہ کرنا بھی بددیانتی ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ ہیلتھ کیئر کلسٹر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ حاجی دوران حج اچانک دل کے شدید دورے کے باعث...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کردیا اور ساتھ ہی پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، دونوں میں جوہری تنازع ہو سکتا تھا، پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ تجارت کرو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ...
ڈیٹا والٹ پاکستان نے کراچی میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈیٹا سینٹر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے جو کہ ایک انقلابی اقدام ہے اور ملک میں AI کی ترقی، نفاذ اور توسیع کے طریقے کو بدل کر رکھ دے گا۔ یہ جدید ترین سہولت پاکستان کے AI ایکو سسٹم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو اسٹارٹ اپس، محققین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے لیے شاندار انفرااسٹرکچر فراہم کرتی ہے۔ ہائی پرفارمنس GPU کمپیوٹنگ سے لے کر محفوظ کلاؤڈ ماحول تک، ڈیٹا والٹ اب ملک میں ہی جدید AI جدت کی راہ ہموار کر رہا ہے وہ بھی صاف توانائی سے چلنے والے نظام اور خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ پر پاکستان کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، جبکہ ایران کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت، وزارتِ خارجہ، قومی سلامتی کمیٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے انتہائی پیچیدہ صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جنگ میں شکست کے بعد اسرائیل کا ایران پر حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ملکی تاریخ کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹر باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے۔شہر قائد میں قائم کیے گئے اس ڈیٹا سینٹر کا افتتاح ڈیٹا والٹ پاکستان کے زیر اہتمام کیا گیا، جسے نہ صرف تکنیکی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے بلکہ ملکی خود انحصاری اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں بھی ایک بنیادی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیٹا والٹ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر دراصل ایک مکمل اے آئی انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والا جدید پلیٹ فارم ہے، جو مختلف...
بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ انٹیلی جنس امور کسی بھی ملک کا ایک اہم ہتھیار ہیں، جس کے اپنے مخصوص اصول اور پیشہ...
بیجنگ :نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو یوئنان کے شہر کھون مینگ میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔بد ھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ رواں سال یہ ایکسپو 6 دن تک جاری رہی۔ اس دوران 153 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، بیرونی تجارت کے معاہدوں کی مالیت 8.479 ارب یوان تک پہنچ گئی، اور نمائش کے شرکاء کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 2500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 942 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 121 عالمی سطح...
بیجنگ:چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنا”۔ یہ فقرہ آج کل کے دور میں کئی ممالک کی جانب سے چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اصل میں چین کے مرحوم معاشی رہنما چھن یون کے 1950 میں پیش کردہ ایک نعرے “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کی جدید شکل ہے، جس کا مطلب یہ تھا کہ معاشرتی و معاشی ترقی اور اصلاحات کے تجربے کی کمی کے دور میں بڑے پیمانے پر تجربات کریں، متجسس انداز میں راستہ تلاش کریں، اصولوں کو سمجھیں اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔1978 میں شروع ہونے والی چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی اسی “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کے...
بیجنگ :بحیرہ بوہائی کے کنارے تھیان جن میں سمر ڈیووس فورم کے جدید افکار نے عالمی معیشت کی نئی راہیں روشن کیں ۔ بہاروں کے شہر کھون منگ میں، چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ۔ بحیرہ زرد کے کنارے واقع چھنگ ڈاؤ میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس نے جیت جیت اور فائدہ مند تعاون کے دور کی ایک مضبوط دھن ترتیب دی۔اس موسم گرما کے آغاز سے، چین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی فورمز کا ایک سلسلہ منعقد ہوا ہے. علاقائی تعاون سے لے کر صنعتی ہم آہنگی تک، روایتی تجارت سے لے کر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تک، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے اہم مالی تعاون کی منظوری دے دی، جس کے تحت 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ یہ قرض صرف صوبے کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد دے گا بلکہ مقامی سطح پر معیشت اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کا باعث بھی بنے گا۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم بلوچستان میں دو اہم نوعیت کے منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ پہلا منصوبہ تعلیم کے شعبے سے متعلق ہے، جس کا بنیادی مقصد بچوں کے لیے معیاری اور مؤثر تعلیمی مواقع کی فراہمی ہے اور دوسرا منصوبہ بلوچستان کی پانی کی ضروریات سے جڑا ہوا ہے، جس کے تحت...
عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے،ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز دی ہیگ (سب نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت سے کہا تجارت کرو۔ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی سیاست میں حالیہ ہلچل کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو چکی ہے اور جلد ہی امن کی خوشخبری دنیا کے سامنے آ سکتی ہے۔یہ بیان انہوں نے نیٹو سمٹ سے قبل نیدرلینڈز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا، جسے عالمی سفارتی حلقوں میں غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر جو بریفنگ ملی ہے، اس کے مطابق جنگ بندی اب محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں غزہ کے حوالے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک نے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ گزشتہ روز نیدرلینڈز میں شروع ہونے والے اس 'تاریخی سربراہی اجلاس‘ کے حتمی اعلامیے میں کہا گیا ہے، ''اتحادی ممالک سن 2035 تک بنیادی دفاعی تقاضوں اور دفاع و سکیورٹی سے متعلق اخراجات کے لیے سالانہ جی ڈی پی کا پانچ فیصد خرچ کرنے کے پابند ہوں گے تاکہ انفرادی اور اجتماعی فرائض کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ دوسری جانب اس ہدف کے باوجود، اسپین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اسے پورا نہیں کر سکتا۔ اسی طرح بیلجیم اور...
کونمنگ (شِنہوا) نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس...
وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں غیر یقینی صورتحال عروج پر ہے، ہم امن کو یقینی سمجھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران20 بچوں کی جانیں چلی گئیں۔ ان میں 15 نومولود بھی شامل تھے، 7 بچوں کی ہلاکت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرس پر مشتمل کمیٹی نے اموات کو طبعی قرار دے دیا۔پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران 20 معصوم بچوں کی ہلاکت نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان میں سے 15 نومولود بچے تھے، جن کی موت پر اہلِ خانہ اور مقامی کمیونٹی شدید غم و غصے کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 7 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد ان واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلنے لگی ہیں اور حالیہ ورچوئل اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر واضح پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے مابین باہمی تجارت سے متعلق اعلیٰ سطح کی بات چیت میں اتفاق رائے طے پاگیا ہے کہ اگلے ہفتے ایک جامع تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی جب کہ امریکا کی جانب سے وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک شریک...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں تعاون کی غرض سے چین کی مزید دو سال کے لیے ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے، مارکیٹ ٹریژری بلوں میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری حجم 73.6ملین ڈالر تک پہنچنے اور عالمی سطح پر خام تیل کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات بدھ کو زرمبادلہ کی دونوں مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کمزور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے غریب آباد میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور گھر میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ثناءاللہ ولد سمش اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ غزالہ جاوید زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قائم مقام ایس ایچ...
سئیول(نیوز ڈیسک) ویسے تو یہ تصور کرنا ہی مشکل محسوس ہوگا کہ کسی ٹرین ڈرائیور کو کسی ملک کی حکومت اچانک وزیر بنا دے۔مگر جنوبی کوریا میں ایسا انوکھا اور منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور کو وزیر محنت و ملازمت کا عہدہ اچانک دے دیا گیا۔ درحقیقت 57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
غوطہ خور نے ٹیکساس میں واقع ایک جھیل کے تہہ سے خاتون کے کھو جانے والے ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک او لین لائن پیج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا ٹیکساس کے سانی بیچ کے علاقے میں سیر کے لیے گئے تھے جب ان کی ہیرے کی قیمتی اور پرانی انگوٹھی جھیل میں گر گئی، یہ انگوٹھی 1910 میں بنائی گئی تھی۔ انگوٹھی جھیل میں گرنے کے بعد نے خاتون نے ایک پیشہ ور غوطہ خور سے مدد طلب کی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام غوطہ خور کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کے باعث پانی میں ہلچل تھی، جس سے...
برمنگھم:پاکستان مسلم لیگ (ق)برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ عالمی انصاف کے ممالک کو فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کے قیام اور ان پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کے مستقل ازالے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہوجو اس صدی کا سب سے بڑا انسانیت کا قاتل ہے، اسے عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لانا خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ یہ بات انہوں نے انگلینڈ کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں، پارٹی ممبران اور مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جناب چوہدری شجاعت حسین کی مفاہمتی اور روشن خیال سیاست کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان جاپان نے 80 سال میں پہلی بار اپنی سرزمین میں میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی فوج چین اور روس کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے۔ جاپان نے پچھلے میزائل تجربات امریکا (معاہدے کے اتحادی) اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کیے تھے۔خبر رساں ایجنسی اے پی (AP) کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان نے 24 جون کو اپنے سب سے شمالی مرکزی جزیرے ہوکائیڈو پر واقع شیجونائی اینٹی ایئر فائرنگ رینج میں ٹائپ 88 سطح سے جہاز اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔ گرائونڈ سیلف ڈیفنس فورس کی پہلی آرٹلری بریگیڈ نے جزیرے کے جنوبی ساحل سے تقریباً...
اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ، پاکستان کو چوکنا اور ایران کو پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ پر پاکستان کو چوکنا اور ایران کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں اور قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔نجی ٹی وی...

ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزاوں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی...
کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافےکے بعد فی اونس سونا 3,330 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ پاکستانی مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 237 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی...
کراچی: کراچی کے علاقے کلفٹن میں انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہناز ماسی کی ایک اور گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 قیمتی گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔ شہناز ماسی کو چند روز قبل ڈیفنس میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ 14 سال سے کام کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس عرصے میں اس نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی، جس...
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈائریکٹ لائن کال ویبینار میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متنوع ارضیاتی منظرنامہ تانبے، سونے، لیتھیم اور اینٹی مونی جیسے وسیع معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں آسانی سے پاکستانی منڈی میں داخل ہو سکیں۔ ان اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مقامی کمیونٹیز کو پاکستان...
ڈورہ شاہ آباد کے ٹائون ہال میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کا وجود ختم کرنے کی سازشیں ابھی تک بند نہیں ہوئیں اور ان مذموم سازشوں کو ناکام بنانا ہر ایک ذی شعورشہری کا فرض بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، اسی لئے اسے یونین ٹیریٹوری بنایا گیا اور مسلم اکثریت ہونے کی وجہ سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا اور آج بھی رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ڈورہ شاہ آباد کے ٹائون ہال میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 29ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53ہزار800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 31ہزار 400 کیوسک اور اخراج 31ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 29ہزار100کیوسک اور اخراج15ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 74ہزار200کیوسک اور اخراج 41ہزار 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 5ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97ہزار 300کیوسک، چشمہ میں آمد2لاکھ 3ہزار کیوسک اوراخراج...
— فائل فوٹو کراچی میں ایم 9 موٹروے پر نوابشاہ سے آنے والی ایمبولینس گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم 9 موٹروے پر جمالی پل کے قریب نوابشاہ سے آنے والی نجی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں گرگئی۔حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آئی تھی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مریض ہے جس کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔
—فائل فوٹو پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتارکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے... جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے...
سٹی 42 : ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، ٹرین آپریشن میں 50سے زائد بوگیوں کی قلت کی وجہ سے ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا، جبکہ 16ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا۔ خیبر میل ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17 کردی گئی، تیزگام ایکسپریس میں بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17کردی گئی، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس میں بھی شامل بو گیوں کی تعداد 19سےکم کرکے 17 بوگیاں کردی گئی۔ کراچی ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 17سے کم کرکے 16 بوگیاں کردی گئی، فرید ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 15سے کم کرکے 13 کردی گئی، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی...
شرکاء نے بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں سے تنازعہ کشمیر کو باوقار مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر...
لندن سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب دورانِ پرواز 7 افراد، جن میں 2 فضائی عملے کے ارکان بھی شامل تھے، اچانک ایک جیسی طبی علامات کا شکار ہوگئے، جن میں پیٹ درد، چکر آنا اور متلی شامل تھیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، متاثرہ افراد نے دورانِ پرواز طبیعت بگڑنے کی شکایت کی تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں فوری طور پر متاثرہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب...
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اسکیم مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری کا انتخاب ہے۔ 1966 میں شروع کی گئی یہ اسکیم خاص طور پر شہریوں کی مدد کے لیے بنائی گئی تاکہ پاکستان اور بیرون ملک دونوں اپنی بچت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس مختلف مالیات میں دستیاب ہیں بشمول 500، ایک ہزار، پانچ ہزار، دس ہزار، پچاس ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ اور دس لاکھ روپے شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹس سے ادائیگی مشترکہ طور پر یا نامزد ہولڈرز میں سے کسی ایک کے ذریعہ وصول کی جاسکتی ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کسی بھی نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی)، شیڈول بینکوں کی مجاز شاخوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے...
چین اور موزمبیق کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موزمبیق کے صدر ڈینئل چاپو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں عالمی صورتحال پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر ، چین اور موزمبیق نے ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین موزمبیق تعلقات کی...
چین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔ یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو واشنگٹن دوبارہ عسکری کارروائی کرے گا۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی تھوری بہت خلاف ورزی ہوئی، تاہم ان کے احکامات کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کے تحت حملے روک دیے تھے اور اب سیزفائر پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی شامل ہے اب اس مقام پر صرف تباہی کے آثار...
مشہور میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔ ان دنوں متھیرا ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کر رہی ہیں جہاں وہ سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم ان کے حالیہ پروگرام کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متھیرا نے پروگرام میں ایک فٹنگ باڈی کون لباس زیب تن کیا، جس میں ان کی ٹانگیں نمایاں نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو ٹی پروگرام کے لحاظ سے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے۔ بعض صارفین نے اسے پاکستانی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ادے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فرانس سے آئی ہوئی ایک 30 سالہ غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خاتون شہر میں ایک اشتہاری مہم کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ہمراہ ان کی دو سہیلیاں بھی تھیں، جو خود بھی ایونٹ مینجمنٹ فرم سے وابستہ اور سیاحتی دورے پر بھارت آئی ہوئی تھیں، اشتہاری مہم کا بندوبست انہی دونوں خواتین نے کیا تھا۔ادے پور کے بڈگاؤں علاقے میں اتوار کی شام یہ تینوں خواتین ایونٹ فرم کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ گئیں، جہاں سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں اور قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی (جیو) کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی بلاجواز جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اسرائیل کے ایران پر حملے نے خطے اور دنیا میں نئی سنگین صورتحال پیدا کر دی تھی۔ جنگ کے ذریعے بھارت نے جو آگ لگائی...
گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔