2025-07-27@07:27:11 GMT
تلاش کی گنتی: 13397
«آصف نواز شہید»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ نظام ہے، بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہیں سنیں گے تو آپ کو تکلیف تو ہوگی۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک عمل کا نام نہیں ایک سوچ ہے، جمہوریت میں ایک بڑا پہلو آئین کا ہوتا ہے، جمہوریت کی بنیاد الیکشن سے شروع ہوتی ہے اور جب الیکشن ہی متنازع ہو جائیں، عوام اپنی رائے کا اظہار کریں اور اس کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوریت تو نہ رہی اور جس دن عوام سڑکوں پر آئے گی اس دن کسی کا کچھ نہیں بچے گا عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پیٹرن انچیف عمران خان کے خلاف بیانات سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان سردار مشعل یونس کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا فورمز (فیس بک، وٹس ایپ، ایکس، انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور مختلف ویب سائٹس) پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے نام سے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے فیک ویڈیوز، ٹکر ز اور اخباری تراشوں کا سہارا لے کر شر پسند عناصر سراسر جھوٹ پر مبنی ایک پروپیگنڈہ...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بہروپیا اور چاپلوس قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بطور وزیر دفاع ایسی گفتگو نہیں کرسکتا جیسی علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، یہ تو مکھن کا پورا ٹرک لے آتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو خود کہنا پڑا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی گفتگو سن کر خوشی ہوئی، ایسی گفتگو تو باقی 3 وزرائے اعلیٰ بھی نہیں کرسکے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ اندر کچھ اور بات کرتے ہیں، باہر کچھ اور، یہ بہروپیے ہیں۔ ان کے بیانات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیربلدیات سعید غنی سے کہوں گاکہ ان کو بھی مستعفی ہوجانا چاہیے، ایس بی سی اے افسران صرف معطل نہیں بلکہ گرفتار بھی ہوں گے۔ اب بلڈرز مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہو گا۔نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں متاثرہ عمارت کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں نبیل گبول نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے میرا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں؟ کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا۔ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کا پیغام ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو حسینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری حریت پسند نواجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرآج کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ریلی آج 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ریلی میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس عاشورہ کی قیادت کی، میڈیا سے گفتگو میں یوم عاشورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک زندہ روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے۔ انہوں نے جلوس میں شریک عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیدل چل کر شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جلوس گزشتہ روز بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ تمام جلوسوں کی مسلسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری میں رہائشی عمارت کے المناک انہدام کے 60 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کا اختتام ہو گیا ہے، اور جائے حادثہ سے بھاری مشینری ہٹا لی گئی ہے۔ یہ سانحہ اپنے پیچھے 27 انسانی جانوں کے ضیاع کا داغ چھوڑ گیا ہے، جن میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ہندو برادری سے تھا۔ تاہم، ریسکیو آپریشن کے خاتمے کے بعد یہ اہم سوال اب بھی باقی ہے کہ اس دلخراش سانحے کا ذمہ دار کون ہے۔حادثے کے بعد لیاری میں آج اداسی، خاموشی اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ جہاں کل تک قہقہے گونجتے تھے، آج وہاں پھٹی ہوئی کتابیں، خالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کے جسم سے ٹپکنے والے خون کے ہر قطرے سے یہ ہی صدا بلند ہوئی کہ کشمیر بنے گا پاکستان‘ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی، جبکہ دیگر ممالک اور امریکی اراکینِ کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس میں شدید سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں...
سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح، مرکزی رہنما پرھ سومرو اور ممتاز کھوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بندوں کی مرمت پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، اس کے باوجود بارشوں سے پہلے ہی شگاف پڑنے شروع ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر عالمی امداد ہڑپ کرنے کے لیے سندھ کو ڈبونے کی سازش کی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن نے معمولی بارشوں میں بھی سندھ کے دیہاتوں اور شہروں کو ڈبو دیا ہے۔حیدرآباد کے قریب نیو پھلیلی کینال میں پڑنے والا 55 فٹ چوڑا شگاف پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نااہلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت صوبہ سندھ کے نائب ناظم حافظ نصر اللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ کر رکھ دی ہے چینی مافیا اور حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے پی ٹی آئی کی غلط سیاسی پالیسوں کی وجہ سے حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اجتماع کارکنان سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی سنت پر عمل کرنا ہی اصل حسینت ہے صرف آپؓ کا ذکر کرنے سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک ظالم حکمران جو امریکی غلامی کا طوق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اس دفعہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے محرم الحرام پر بھی اثر ڈالا کریانہ اسٹور کے مالک اختر ملک نے کہا کہ پہلے کی طرح سامان کی خرید وفروخت نہیں ہوئی لوگوں نے بہت کم خریداری کی چینی کے مہنگا ہونے کی وجہ سے شربت کی سبیلیں لگانے کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔باورچی اکرام نے بتایا پہلے ہمیں جہاں سے بیس بیس دیگوں کے آرڈر ملتے تھے وہاں سے اب پانچ سے سات دیگوں کے آرڈر مل رہے ہیں اور بہت سے لوگ صرف ایک دو دیگیں بنواکر اپنے خاص لوگوں بلوا کر نیاز لگانے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت کے ایک دم ریٹ بڑھنے کی وجہ سے لوگ...

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ، محترم صدرِ اجلاس، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اس اہم بحث کا انعقاد کیا۔ یہ افغانستان کی صورتحال پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان افغانستان کا قریبی ترین ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے دونوں عظیم ممالک جغرافیہ، تاریخ، ثقافت، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب کے مضبوط برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ ایک فوری...
بجٹ بنانااوراسے پاس کروا لینا شایدکسی حکومت کے لیے مشکل نہیں ہوتا،ہمارے یہاں ہر حکومت نے یہ کام مکمل کامیابی سے کرکے دکھایا ہے۔ موجودہ حکمراں جس سابقہ حکومت کو ایک ناکام حکومت قرار دیتے رہے ہیں اس حکومت نے بھی اپنے تین چار سالہ دور میں جتنے بھی بجٹ پیش کیے وہ سب کے سب نہ صرف پارلیمنٹ سے پاس اور منظور بھی ہوگئے بلکہ اُن پر عملدرآمد بھی ہوگیا۔ یہ سالانہ بجٹ دراصل حکومتی اخراجات کے لیے بنایاجاتاہے تاکہ وہ اگلے ایک برس کے لیے مطلوبہ وسائل حاصل کر سکے۔اس مقصد سے اسے عوام پر ٹیکسوں کابوجھ ڈالنے کے طریقے وضع کرنا پڑتے ہیں۔ کچھ ٹیکسوں میںکمی اورکچھ میں اضافہ اورساتھ ہی ساتھ نئے ٹیکس بھی متعارف کرواکرعوام...
سیاست بھی عجیب کھیل ہے۔ کئی دفعہ ایسی باتیں جو ممکن نہیں ہوتیں زیر بحث آجاتی ہیں۔ سب کو معلوم ہو تا ہے کہ یہ ممکن نہیں لیکن بحث شروع ہو جاتی ہے۔ شاید جب سیاست میں حقیقی کچھ نہیں ہوتا تو لوگ مفروضوں پر سیاست کرنے لگ جاتے ہیں۔ آج کل بھی سیاست کا مندا رجحان چل رہا ہے۔ سیاست میں کچھ خاص نہیں ہو رہا۔ جمود کا شکار ہے۔ اس لیے ایسی ایسی باتیں سامنے آجاتی ہیں جن کو سوچ کر بھی حیرانی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک بات نواز شریف اور عمران خان ملاقات کی بھی ہے۔ ویسے مجھے یہ موجودہ حالات میں ممکن نظر نہیں آتی۔ لیکن پھر بھی اچھا چرچا ہے۔ سب بات کر رہے...

صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب...
چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔ اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی سے واقعی متاثر ہوا ہوں جو آج کے دور میں ہماری بھی ضرورت ہے۔ یکم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث چسکا فروشی کی...
اسلام ٹائمز: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف 13 جون 2025ء کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان کے یک جانبہ اقدامات پر جنھوں نے تجارت کو مختل کر دیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب و تنظیم:...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے جتنے فوجی جوان شہید ہوئے وہ سب کو معلوم ہے، دہشتگردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی ہے، جس کا انہیں ضرور جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے انہوں نے کہاکہ علی امین کے لیڈر نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں لا کر بسایا، اس وقت صوبے کے مختلف علاقوں میں دیکھ لیں کہ کیا ہورہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی علی امین اور ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی جانب سے انسانی امداد چوری کیے جانے کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمیشن کی ترجمان ایوا ہرنسیرووا نے کہا کہ ہمارے پاس حماس کی جانب سے امداد چوری کیے جانے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے انسانی امداد سے متعلق غیر جانبدارانہ اور آزادانہ اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر انحصار کرتے ہیں۔ایوا ہرنسیرووا نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بے حد پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ چھپانے کی ضرورت نہیں...
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا اس اسکیم کے لیے حکومت نے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیل کے غزہ پر جاری مظالم اور نسل کشی کی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد57 ہزار 523 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 136,617 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطین کی وزارتِ صحت کاکہنا ہےکہ تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 105 فلسطینی شہید اور 356 زخمی ہوئے۔وزارتِ صحت کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی کیونکہ اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور ریسکیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے...

یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر ہونے والی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو ذاتی حیثیت میں 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں ریگولر بینچ نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس فیصل نے کہایہ کیس شاید آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہیے تھا...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
روزمرہ خوراک میں بریڈ ایک بنیادی جزو ہے، لیکن جب ہم سپر مارکیٹ میں بریڈ خریدنے جاتے ہیں تو اس کی درجنوں اقسام ہمیں الجھا دیتی ہیں۔ صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ موازنہ سارڈو بریڈ اور وائٹ سلائسڈ بریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ دونوں کے فوائد اور نقصانات ہیں، مگر انتخاب کرتے وقت ذاتی ترجیحات، قیمت اور سہولت کے ساتھ ساتھ صحت پر پڑنے والے اثرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ سارڈو بریڈ: قدرتی خمیر اور غذائیت سے بھرپور انتخاب سارڈو بریڈ قدرتی طریقے سے بنائی جاتی ہے، جس میں آٹا، نمک، پانی اور ایک خاص “سٹارٹر” استعمال ہوتا ہے۔ یہ سٹارٹر خمیر اور بیکٹیریا کا قدرتی امتزاج ہوتا ہے جو آٹے کو اُبھارتا ہے اور بریڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
ہم اب تک سنتے چلے آئے ہیں کہ چاول کھانے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اسی لیے موٹاپے سے بچنے کے لیے لوگ اکثر چاول کا استعمال ترک کرکے روٹی کھاتے ہیں بلکہ کچھ لوگ روٹی تک چھوڑ دیتے ہیں لیکن ماہرین نے اب اس حوالے سے ایک الگ ہی تحقیق پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ چاول یا روٹی بذات خود موٹاپے کا باعث نہیں بنتے بلکہ ان کا صحیح استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ چاول اور روٹی کے فائدے ماہرین کے مطابق چاول انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے، خون...
خیبرپختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل...
حوالدار لالک جان شہید—فائل فوٹو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کے دن 1999ء میں حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کیں، حوالدار لالک جان نے اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا، 7 جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان...
اسکرین گریب حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا آج 26 واں یومِ شہادتآئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔اس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...
لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی تعداد کو...
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیرقانون اورمعروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کےلئے سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحیی آفریدی پر ترس آتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میں جسٹس آفریدی کا بہت احترام کرتا تھا وہ چیف جسٹس تو ہیں لیکن اختیار کے حوالے سے سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں ، ان...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان کا ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ نادیہ نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف میں تبدیلی یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی ہے۔ زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں...
بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس دینے والے انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ پر آئی پی ایل کے دروازے بند کردیے گئے۔ جیمی اسمتھ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 184 اور دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف تیسرے دن انگلش ٹیم جب 84 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی تو جیمی اسمتھ کی ناقابل شکست 184 رنز کی شاندار اننگز ٹیم کو بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ 2026 کے آئی پی ایل منی آکشن میں جیمی اسمتھ ایک بڑے معاہدے کے مضبوط امیدوار ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف جارح مزاج بیٹر ہیں بلکہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہر قائد میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد ڈائریکٹر لیول کے افسران کو معطل کیا اور فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے...

دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...

حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا26واں یومِ شہادت ، ملک بھر کی مساجد میں قران خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے...

اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے...
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں، اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، ذرائع کے مطابق اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو...
—فائل فوٹو لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کر لیا۔جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہو رہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کر رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئےکراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا...
---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔امیر مقام نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، خیبر پختونخوا میں حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت ہٹانے سے متعلق فی الحال ن لیگ نے کسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کریں گے۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا لائن لاسز پر مبنی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کو نوٹس، نیپرا ریجنل ہیڈ بھی طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کے برعکس شہر کے کئی علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے۔درخواست گزار کے...

حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے، انوارالحق
یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
کہا جاتا ہے کہ ’’جو سوال کرنا نہیں جانتا، وہ سیکھنا بھی نہیں جانتا۔‘‘ لیکن سوال محض زبان سے نکلا ایک جملہ نہیں، یہ درحقیقت اک سوچ، اک تجسس اور اک حُسنِ طرزِ بیاں ہے۔ سوال وہی کامیاب ہوتا ہے جو موقع، سیاق، لہجے اور مقصد کے ساتھ پوچھا جائے۔ تعلیم و تربیت میں ’سوال پوچھنے‘ کو اکثر صرف طالبِ علم کی فطری جستجو سمجھا جاتا ہے، لیکن جدید تحقیق کے مطابق یہ ایک ایسی مہارت ہے جسے سیکھا، سکھایا اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ سوال صرف پوچھا نہیں جاتا، تراشا جاتا ہے دنیا کے عظیم سائنس دان، مفکر اور مصلحین سب سے پہلے سوال کرنا جانتے تھے۔ نیوٹن نے سیب کو گرتے دیکھ کر خود سے سوال کیا...
پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے آج نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز...
ویب ڈیسک :حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ افسوس...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید غم کی حالت میں دیکھی گئیں۔ سیاہ لباس اور سیاہ چشمہ پہنے نورا فتیحی کو ایئرپورٹ کے احاطے میں کیمروں نے قید کیا، جب وہ آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے تیزی سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ نورا فتیحی عام طور پر عوامی مقامات پر مداحوں اور فوٹوگرافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں، لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف تھا اور انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نورا پاپارازی سے نظریں چرا رہی تھیں اور نہایت مغموم انداز میں کسی سے بات کیے...

میں کسی کیخلاف نہیں ،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے،اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کے معزز ارکان نے خوداسمبلی قوانین بنائے ہیں،میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کاتحفظ کررہا ہوں،میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں،اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ کیا آئین میں نے لکھا ہے میں تو خود62اور63کا مخالف ہوں،میں تو کہتا ہوں اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دو یہ آمریت...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس کا فیچر ’گروک‘ پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور پاکستان میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کئی صارفین اس سے طرح طرح کے سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں جن میں زیادہ تر سیاسی نوعیت کے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کئی صارفین خبروں کی تصدیق یا تردید کے لیے ’گروک‘ سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں اور اپنی من مرضی کے جوابات کو سیاسی وابستگیوں اور دلچسپیوں کے پیرائے میں پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ صارف جس سے مختلف نوعیت کے سوال کر رہے ہیں۔ صحافی عمر چیمہ نے گروک سے پاکستانی سیاست پر سوال کیا کہ کسی ایسے پاکستانی سیاستدان کا نام بتاؤ جو تمہارے خیال میں...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
پاکستان میں جادو ٹونے کے خلاف کوئی مخصوص قانون موجود نہیں ہے۔ لیکن 2024 میں سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے “Criminal Laws (Amendment) Bill, 2024” کے متن میں جادو، ٹونا، سحر جیسے عملیات کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس بل کے تحت پریکٹس یا اشتہار دینے پر 7 سال تک قید کی تجویز پیش کی گئی تھی مگر یہ بل اب تک قانون نہیں بن سکا۔ واضح رہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد جادو ٹونے یا عملیات کے خلاف کوئی مخصوص، جامع قانون فوری طور پر نہیں بنایا گیا۔ تاہم مختلف قوانین میں بعض دفعات موجود ہیں جن کے تحت جادو یا عملیات کے خلاف کیسز کو سنا جا سکتا ہے۔ موجودہ قانونی دفعات اور ان کا...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، مگر یہ سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ عوامی ردعمل کا سامنا بھی کریں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے ارکان کو توڑا جائے، گورنر خیبر پختونخوا مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 ارکان ان کے رابطے...
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم کو لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔
کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں، شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں، نواسہ رسولﷺ کی جد و جہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر...
ویب ڈیسک:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی...
نوٹیفکیشن کے مطابق جب چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو وہ خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں، خصوصی کمیٹی جج کی بیماری، وفات، غیر موجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی طور پر بنچ میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025ء جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس...
طے پایا کہ ہم کرومبر جھیل کا ٹریک چترال کی جانب سے کریں گے۔ لیکن اس منصوبے میں ایک دل چسپ اضافہ یہ ہوا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اس ٹور میں بائیک بھی استعمال کی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی، جبکہ آخری مرحلے میں، یعنی لشکر گاز سے آگے، خالص ٹریکنگ کی جائے گی۔ اس لحاظ سے یہ ایک منفرد اور نسبتاً کم خرچ ٹور بننے والا تھا۔ چوںکہ میں ان دنوں لاہور میں مقیم ہوں جب کہ بڑے بھائی راشد اسرار اور غلام قادر کو فیصل آباد سے آنا تھا، اس لیے طے ہوا کہ میں لاہور سے بائیک سمیت بس کے ذریعے تیمرگرہ پہنچوں گا اور وہ دونوں حضرات فیصل آباد سے وہیں پہنچیں گے۔...
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبی کریمﷺ کے چچا سیدنا عباسؓ کی اہلیہ اور نبیﷺ کی چچی محترمہ ام الفضل سیدہ لبابہ بنت الحارث نے نبیﷺ سے عرض کیا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا کہ آپﷺ کے جسم اطہر سے ایک ٹکڑا الگ کر کے میری آغوش میں رکھا گیا ہے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ آپ نے بڑا چھا خواب دیکھا ہے۔ میری بیٹی فاطمہؓ ایک لڑکے کو جنم دے گی اور وہ آپ کی آغوش میں آئے گا۔ سیدہ ام الفضلؓ کا بیان ہے کہ حسینؓ پیدا ہوئے تو بمطابق فرمان نبیﷺ وہ میری آغوش میں آئے۔ سیدنا حسینؓ کی ولادت ہوئی تو نبی ﷺ نے ساتویں دن ان کا عقیقہ کیا اور سیدہ فاطمہ ؓ نے ان...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی اور خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کیے گئے، عزاداروں کو خوراک اور پانی فراہم کیا گیا، فیلڈ اسپتال اور کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود رہا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کے لیے تعینات ہے، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، صحت و صفائی سمیت تمام اداروں نے ایک ٹیم بن کر کام کیا۔...
پشاور(نیوز ڈیسک)چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ ہیلی کاپٹر کرم میں میڈیکل سروسز کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔ آئی جی پولیس خیبر پختون خو اور چیف سیکریٹری نے کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سوات واقعہ ناخوش گوار تھا لیکن 80 لوگوں کی جان بھی وہاں بچائی گئی، ریسکیو 1122 کو مزید جدید آلات فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ اب تک محرم الحرام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، کئی معروف فنکاروں نے اپنی آواز میں نوحے پڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔ امام...
لندن(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے نواسے، ننھے عالیار کو اپنے نانا سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کا شاید ہی کوئی ایسا مداح ہو جو شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کو نہ جانتا ہو، ایک ماضی کے اسٹار رہ چکے ہیں، جب کہ دوسرے موجودہ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں، دونوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی سے ہوئی ہے، جس سے...
پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد حکومت نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئر ایمبولینس کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ شہاب علی شاہ...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Rania (@rania_official05) نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں...
ریوڈی جنیرو : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے یونان کے شہر رہوڈز میں یونان کے نائب وزیر اعظم کوسٹس چیٹ زیداکس سے ملاقات کی۔اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ، چین اور یونان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین اور یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ منائیں گے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوط حمایت جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے یونان کے...
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔ خطرے کی تفصیلات: دریائے چناب (مرالہ و قادرآباد) میں کم درجے کا سیلاب متوقع دریائے سندھ، کابل، چترال، سوات، ہنزہ سمیت متعدد مقامات پر تیز بہاؤ کا امکان شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مقامی سیلاب کی وارننگ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ کیرتھر رینج کے علاقوں (آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل) میں بھی سیلابی صورتحال...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوزنے نئے ضوابط کے حوالے سے بتایاکہ ، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں۔ضوابط کے تحت کمیٹی کے کسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...