2025-11-04@21:47:32 GMT
تلاش کی گنتی: 7660
«بھی کہا»:
(نئی خبر)
پریس کانفرنس میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ یہ سب ان کا اسکرپٹ رائٹر کرواہا ہے، جو کبھی ووٹ کو عزت دو کی تقاریر لکھ کر دیتا تھا، اب وہ پنچاب کارڈ کی تقریر لکھ کر دے رہا ہے، آپ جان بوجھ کر ایسے شخص کو سپورٹ کرکے پنجاب کارڈ کھیل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تنقید پی پی پر کی جا رہی ہے، لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جب پنجاب...
فلسطینی صحافی پلیسٹیا العاقَد کی عمر اکتوبر 2023 میں 21 سال تھی جب غزہ میں اس کے گھر پر اسرائیل نے بمباری کی۔ اس نے 45 دن جنگ کے آغاز میں غزہ میں تباہی کو دستاویزی شکل دی، اس کے بعد اسے آسٹریلیا منتقل کردیا گیا جہاں اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی، اس کی پہلی کتاب ’دی آئز آف غزہ‘ اے ڈائری آف ریزیلینس اس دوران کی ڈائری پر مبنی ہے جو اس نے جنگی حالات میں لکھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، ممتاز فلسطینی شاعرہ بھی شہید ٹین ووگ سے گفتگو کرتے ہوئے پلیسٹیا العاقَد نے کہا کہ کتاب کے لیے اپنی ڈائری دوبارہ پڑھتے وقت وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی، جب اسے...
کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ...
اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا مؤقف واضح کیا، مگر بظاہر وہ بھی بےاختیار نظر آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختونخوا...
واشنگٹن: امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تاہم اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے جبکہ اس کے بعد کیا پیدا ہونے والی صورت حال پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے بنیادی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز اور قیدیوں کی رہائی کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ انہوں...
—فائل فوٹو حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں اسد عثمان نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں: میئر کراچی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ن...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
لبنانی پارلیمان میں مزاحمتی دھڑے کے سینیئر رکن حسین جاشی نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہم سب کا ناگزیر مقدر ہے، اور امام سید موسیٰ الصدر نے اس دشمن کو سراسر برائی قرار دیا ہے اور امام خمینی (رہ) اسرائیل کو ایک سرطان کا پھوڑا سمجھتے ہیں، جس کے ساتھ کسی بھی طرح سے ایک ساتھ نہیں رہا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان اور خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے بارے میں امریکہ کے تمام وعدے جھوٹے ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے نمائندے حسین جاشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور جو اسرائیل مزاحمت کے خلاف میدان جنگ میں حاصل نہیں کر سکا...
کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت میں اخلاقیات کی تھوڑی سی بھی رمق باقی ہے تو اسے فوری طور پر وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے، کیا حکومت کو قتل کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑا میں "کف سیرپ" پینے سے 11 بچوں کی موت کے معاملہ پر ریاست کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن کانگریس نے جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ حکومت انتہائی بے حس ہے، جب تامل ناڈو نے کہا کہ "سیرپ میں زہریلے کیمیکل" ہیں، جن سے بچوں کی موت ہوئی تو حکومت نے اسے کلین چٹ کیوں دی، ساتھ ہی انہوں نے وزیر صحت سے استعفیٰ کا...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو طاقت فراہم...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا...
شرجیل میمن کا چیلنج قبول، جنوبی پنجاب بھی سندھ سے ترقی یافتہ ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ اور ٹائم آپ کی پسند کا ہوگا لیکن خود آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپئے گا۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، اب وزیراعظم کیخلاف پھپھے کٹنیوں والا بیانیہ لے آئے ہیں، آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کیلئے وزیراعظم نے کہا تھا؟۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائے، مگر یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کی وفاق سے کوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ گھسیٹا جائے، ہم وفاقی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاست میں اہم کامیابیاں حاصل...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا کر درحقیقت وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بظاہر نشانہ پیپلز پارٹی کو بنایا جا رہا ہے، مگر اصل مقصد وزیراعظم کو دباؤ میں لانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پنجاب حکومت کو وفاق سے کوئی شکایت ہے تو اُسے براہِ راست بات کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ایسا ماحول پیدا کر رہی ہیں جس سے یہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش...
— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔ آپ مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گئی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی فوجی و سیاسی قیادت کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ کن شکست (سکور 0-6) کے بعد اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اسکور ان شاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ سخت جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ آخر میں انہوں نے بھارت کے خلاف سخت تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔ حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی بہوؤں کو تلاش کرنے کے قصے بھی سنائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت، انشأاللہ، اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی زمینی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں اور وہ عوامی دباؤ کے زیرِ اثر بول رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ فیصلہ کن شکست جس کا اسکور “0-6” رہا، اس کے بعد اگر پھر کوشش کی گئی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، پاکستان اللہ کے نام پر قائم ایک ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس لیے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جو اپنے ڈراموں کے بعد اب فلمی میدان میں قدم رکھ رہا ہے جبکہ اس فلم سے تابش ہاشمی اپنا ڈیبیو کریں گے۔ فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس کا بنیادی موضوع کامیڈی ہوگا جس میں رومانس کے رنگ بھی شامل کیے گئے ہیں، یوں شائقین کو ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ حسن نے شوبز کے حسن...
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مشہور بالفور خاندان سے تعلق رکھنے والے ہاؤس آف لارڈز کے رکن اور سابق وزیر خارجہ آرتھر بالفور کے پڑ بھتیجے روڈرک بالفور نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانیہ کا اصل مقصد اسرائیل کی صورت میں ایک یہودی ریاست کی تخلیق کرنا نہیں تھا۔ نہ ہی کوئی ایسا وعدہ کیا گیا تھا۔ بلکہ یہودیوں کے ساتھ محض اظہار ہمدردی مقصود تھا۔ انہوں نے یہ انٹرویو ‘العربیہ’ کو دیا ہے۔ یاد رہے آرتھر بالفور جن سے منسوب ہے کہ انہوں نے 1917 میں بالفور ڈکلیریشن یہودیوں کی فلسطین میں ریاست قائم کرنے کے لیے بنیادی خاکے کے طور پر پیش کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر اگلے اٹھائیس برسوں میں فلسطین میں...
اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں، ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اور انسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا...
اجلاس سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نومبر میں لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اور محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا بیان خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا...
پاک فوج کے ڈسپلنڈ شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کی حالیہ بیانیہ بازی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی مہم جوئی یاڈرامہ کیا گیا تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ اور موثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات غیر ذمہ دارانہ نوعیت کے حامل ہیں اور ایسے ایڈونچرز کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایسے بیانات نقصان دہ ہیں اور بھارت برسوں سے اپنے موقف کے حق میں خاندانی المیوں یا مظلومیت کے کارڈ کو چلا رہا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ،سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں،مشتاق احمد کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں اسحق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے جس کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں،آج سی پیک ٹو پر بھی سازشیں ہو رہی ہیں، مگر حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر ہر سازش کرنے والوں کا محاسبہ...
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے کو اعلی سیکیورٹی حکام نے سنجیدہ اور وسیع النوع قرار دیا ہے، پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں بلکہ معیشت، اقتصادیات اور عوامی خوشحالی تک پھیلا ہوا ہے۔ ٹیلی ویژن اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرانا مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کے پس منظر میں طے پایا ہے اور اس کے مقاصد انتہائی وسیع ہیں۔ معاہدہ اسٹریٹیجیک نوعیت کا ہے، کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں اور اس کا بنیادی مقصد استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی طاقت اکٹھی ہو...
سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی وفاقی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب کی طرح ہیں، جو عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری کی خواہش رکھتے تھے انہیں مایوسی ہوئی اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کی اور معاہدے کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور امن بحال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک وفد بھیجا گیا...
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو...
ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے...
ایران نے جی7 کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسمائیل بقائی نے کہا کہ جی7 ممالک کی جانب سے 3 یورپی ممالک اور امریکا کے اُس غیر قانونی اور بلاجواز اقدام کا خیرمقدم، جس کے تحت سلامتی کونسل کی منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی گئی، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی7 کا یہ موقف کسی طور بھی اس اقدام کی غیر قانونی اور بلاجواز نوعیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ یہ بھی پڑھیے: جی7 اجلاس میں صدر ٹرمپ کا غیر متوقع قدم، جنگ بندی کی کوشش یا نئی کشیدگی؟ یہ ردعمل جی7 ممالک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔انہوں نےکہا کہ پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زوردار...
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی وفد کے درمیان جاری کشیدگی آخرکار بات چیت کے ذریعے ختم ہوگئی۔ مظفر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریقین نے باضابطہ اعلان کیا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ اس پیش رفت کو سیاسی قیادت اور عوامی نمائندوں نے نہ صرف عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کی نئی امید بھی جاگی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے عوامی مفاد اور امن سب سے اہم ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کمیٹی کے اراکین کو ان کی محنت اور سنجیدہ کوششوں پر...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ...
انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
واشنگٹن میں موجود ڈان اخبار سے منسلک سینیئر صحافی انور اقبال کا کہنا ہے کہ انڈیا پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول اب امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف جنگ کے باوجود بھارت اور امریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری وی نیوز کے پروگرام وی ورلڈ میں بات کرتے ہوئے انور اقبال نے بتایا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات کی خرابی سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ س کی چھوٹی سی مثال کچھ یوں ہے کہ باسمتی چاول امریکا میں انڈیا سے آیا کرتا تھا لیکن اس وقت انڈین دکانوں میں بھی پاکستانی چاول نظر آ رہا ہے کیونکہ وہ سستا پڑ رہا ہے۔ انہوں...
پاکستان جلد 57 مسلم ملکوں کی قیادت کرے گا: مشرقی نیٹو بن رہا، ٹرمپ کے 20 نکات ہمارے نہیں، نائب وزیراعظم
اسلام آباد (آئی این پی+وقائع نگار+خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں، ڈرافٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مسئلہ فلسطین پر سیاست کی گنجائش نہیں۔ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں۔ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ انتہائی اہم معاہدہ ہے، یہ آنکھیں بند کر کے معاہدہ نہیں کیا گیا، ہمارے معاہدے کے بعد دوسرے ممالک نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہم نے ایٹمی قوت کے بعد معاشی قوت بننا ہے۔ سینیٹرمشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بااثر یورپی ملک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد، (آن لائن) سابق اسپیکر اسد قیصر نے غزہ پر ڈپٹی وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود بھی کنفیوژ نظر آئے، فیصلوں میں پارلیمنٹ سے مشاورت کا فقدان تھا، جب اتنے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو پارلیمنٹ سے تجاویز لینا ضروری تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا شمع جونیجو والے معاملے پر خواجہ آصف کے بیان اور وزارت خارجہ کے موقف کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اس معاملے پر ٹی وی انٹرویو میں شرمندگی کا سامنا...
اسرائیلی غنڈہ گردی پر دنیا خاموش، صیہونی وزیر کا فلوٹیلا کے قیدیوں کو دہشتگردوں جیسی حالت میں رکھنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو وعدے کے مطابق سخت سکیورٹی جیل میں رکھا گیا ہے، یہ کارکن دہشت گردوں کے حامی ہیں اور انہیں دہشت گردوں جیسا ہی سلوک دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق بن گویر نے کہا کہ ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں، یہی میں نے کہا تھا اور یہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو فوری ملک بدر کرناغلطی ہے اور انہیں چند ماہ تک...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے...
اسلام ٹائمز: اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے ہماری شروع دن سے یہی پالیسی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور آج ہمارے حکمران اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت میں بول رہے ہیں، جو کہ بانی پاکستان کے ویژن کے منافی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون گرتا ہے، اس میں امریکہ ملوث ملے گا اور امن نوبل انعام کا طلبگار ٹرمپ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا ایسے شخص کے لئے امن انعام کی سفارش لمحہ فکریہ ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس مظلومین غزہ...
وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا...
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس...
سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے مطالبہ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز معافی کیوں مانگے، معافی وہ ترجمان مانگے جس نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پہ آئی ہوئی آفت کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید کی، سیاست کی۔ لاہور میں نئی الیکٹرک بسوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، میں نے اگر جواب دیا تو اپنے لوگوں کے حق کے لئے آواز بلند کی، اس کے لئے مریم نواز شریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی پنجاب کے متعلق بات کرنے...
کیرالہ کے وزیراعلٰی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو ایک ہندوتوا انتہا پسند نے شہید کیا تھا، کیونکہ گاندھی جی نے سیکولرازم اور جمہوریت پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلٰی پنارائی وجین نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کو اسرائیل کے صیہونیوں کا "جڑواں بھائی" قرار دیا۔ یہ بیان کنور میں ایک عوامی جلسے کے دوران دیا گیا۔ پنارائی وجین نے بی جے پی کی حکومت پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آئین کی توہین ہے، یہ...
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، معصوم فلسطینی غزہ کے محفوظ حصوں کی طرف نکل جائیں، معاہدہ ہونے سے حماس کے باقی بچ جانے والے جنگجوں کی زندگی بھی بچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کیلئے حماس کو اتوار شام چھ بجے کا الٹی میٹم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوکررہے گا چاہے جیسے بھی قائم ہو۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے ساتھ امن معاہدہ اتوار کی شام 6 بجے تک طے پانا چاہیئے۔ حماس نے معاہدے پر دستخط نہ کئے...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر، انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر محمد عرفان احمد نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے، دراصل ہمارا اپنے آقا و مولا (ص) سے عشق و احترام ناقابلِ شکست اور اٹل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی نبی کریم (ص) کی شان میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے اور معاہدے کی آخری تاریخ متعین کی گئی ہے۔ ترتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے کئی جنگجو مارے جاچکے ہیں اور باقی جنگجو طور محصور ہیں۔ صدر نے معصوم فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر خطرناک علاقوں سے نکل کر محفوظ حصّوں میں منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں مناسب امداد فراہم کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی فریقین ایک بڑے امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں اور حماس کو ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے...
انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کو اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد میں گستاخ کہنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل سے 5 نومبر کو عدالتی معاونت طلب کر لی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مستند علما تھے، انہوں نے کہا وہ گستاخ ہے۔ عدالت نے پوچھا آپ ملزم کا...
سردار پٹیل نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کیطرف سے پھیلایا گیا زہریلا نظریہ مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تاریخ اب اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی (UPRTOU) میں پڑھائی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام نے "گاندھی جینتی" کے موقع پر انڈین نالج ٹریڈیشن کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں آر ایس ایس کی تاریخ کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ طلباء کو آر ایس ایس کی تاریخ پڑھانے سے ملک کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے معاملات کی ذمہ دار ہوں اور اس کے حق کے لیے ہر سطح پر فائٹ کروں گی۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی تعیناتیاں ختم کر دی گئی ہیں، تمام تقرریاں سو فیصد میرٹ پر ہورہی ہیں اور کرپشن کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “جب آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، تین تین پریس کانفرنسز کر کے ہمارا مذاق بنایا گیا، کہا گیا کہ مریم نواز معافی مانگے۔ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی تو وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے خلاف زبان استعمال کی۔” پنجاب کی ترقی: الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک، عوامی ریلیف کی نئی مثال مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی...
ایک بیان میں نظام مصطفیٰ پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ صرف اور صرف اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے عمرانی زبان میں واضح کردیا کہ وہ فلسطین سے اسرائیلی فوجیں نہیں نکالے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، پارٹی صدر میاں خالد حبیب الہیٰ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبار قریشی، چیف آرگنائزر انجینئر عبدالرشید ارشد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی طرح قابل قبول نہیں ہم اور پوری اُمت مسلمہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبہ کو مسترد کرتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد...
بالی ووڈ کی فلمیں بھی مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف اکسانے پر مبنی بن رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’دی تاج محل اسٹوری اپنے ٹریلر کے اجرا ساتھ ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار پاریش راول کو تاج محل کے گنبد سے ہندو دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس کے بعد نہ صرف مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے تاج محل کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی سازش قرار دی۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اس دعوے کو تقویت دیتی ہے کہ تاج محل کی جگہ پہلے ہندو مندر تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا کہنا...
کراچی: ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی میڈیا نے ایک اور تنازع کھڑا کر دیا۔ پاکستانی کمنٹیٹر اور سابق کپتان ثنا میر نے کمنٹری کے دوران صرف اتنا کہا کہ پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، جس پر بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔ Yes, Natalia Pervaiz is from Azad Kashmir in Pakistan ????????♥️♥️ Kashmir is Pakistan’s territory. Indians can keep on burning ????????‼️ pic.twitter.com/yZNax4VeJv — Farid Khan (@_FaridKhan) October 2, 2025 ثنا میر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کمنٹیٹر کے لیے کھلاڑی کا شہر سے تعلق بتانا معمول کی بات ہے، اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینے کی ضرورت افسوس کی...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔...
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے...
گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی کارروائی اور وہاں گرفتار کیے گئے بین الاقوامی کارکنان کے معاملے پر پشاور میں 2 الگ الگ مگر ہم ذہن احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا: بلاول بھٹو زرداری کا گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ جماعتِ اسلامی نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اور پاکستان مرکزِ مسلم لیگ نے فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔ جماعتِ اسلامی کا احتجاج اور مشتاق احمد کی حمایت جماعتِ اسلامی کے جلوس میں جنرل سیکرٹری پی وی سطحی صابر حسین اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے...
---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کر کے ایوان میں آئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹاسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اعجاز جاکھرانی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی...
حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ ’بریانی‘ نے اپنی کہانی اور پرفارمنسز کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ڈرامے کے عنوان نے عوام کی دلچسپی کو بڑھایا۔ کچھ نے سمجھا کہ یہ ایک کامیڈی ہے، جبکہ کچھ لوگ پوسٹر کے سنجیدہ انداز سے حیران تھے۔ لیکن جہاں نام اور پوسٹر نے ابتدائی تجسس پیدا کیا، وہاں ڈرامہ نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ظفر معراج کی تحریر اور بدر محمود کی ہدایت کاری میں تیار کردہ یہ ڈرامہ ایک ایسی محبت کی داستان ہے جس میں رومانس، دل شکستگی، ہنسی مذاق اور شاندار اداکاری کو بخوبی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی، صنم چوہدری نے کیا انوکھی شرط رکھی؟ کہانی نسا...
افغانستان کے کپتان راشد خان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر مذاق اڑائے جانے سے نالاں ہیں۔ افغان ٹیم ایشیا کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور اسے چیمپیئن بھارت کے بعد فیورٹ سمجھا جا رہا تھا، افغان پلیئرز نے پچھلے چند انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان اور بنگلا دیش جیسی سائیڈز غیر یقینی نظر آرہی تھیں۔ راشد کی ٹیم بنگلا دیش سے سنسنی خیز میچ اور سری لنکا سے بڑی شکست کے بعد سپر فور مرحلے تک نہیں پہنچ سکی۔ افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک بات میڈیا میں بار بار چل رہی ہے کہ لوگ ہمیں ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہتے ہیں، ہم نے کبھی یہ...
وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں، ذاتی مشکلات اور شوبز میں درپیش بدنما رویوں (Body Shaming) پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حسن نے بتایا کہ میں نے شوبز میں آغاز چھوٹے چھوٹے کرداروں سے کیا، جس میں رحیم شاہ کے مشہور گانے کبھی پائل باجے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کیریئر کے دوران بار بار ریجیکشن کا سامنا رہا، ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ حالانکہ میں بہت دُبلی تھی، پھر بھی لوگ کہتے تھے وزن کم کرو، آج جب اپنے پرانے ڈرامے...
بولی وڈ اسٹار کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔ اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘ کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ...
اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کی طرف جانے والی انسانی امدادی فلوٹیلا کے زیادہ تر جہاز روک دیے اور سیکڑوں کارکنان کو حراست میں لے لیا، مگر پولینڈ کی پرچم بردار کشتی ’ Marinette‘ اب بھی غزہ کی طرف رواں دواں ہے۔ ابتدائی طور پر 44 جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اب صرف ایک فعال جہاز تک محدود ہے۔ Marinette, our prayers and hopes are with you. Sail strong, stay safe, and may you reach Gaza in victory. Break the siege, open the humanitarian corridor, and let this be the beginning of the end of the occupation. Free Palestine ???????? pic.twitter.com/HqtVvyhx6U — |˶˙ᵕ˙ )ノ༄???????? (@kazeverbloom) October 3, 2025 کشتی کے آسٹریلوی کیپٹن ’کیمیرون‘ نے ویڈیو کال میں بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد میڈیا اور شائقین کی طرف سے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیگ افغان ٹیم نے کبھی اپنے لیے نہیں اپنایا، بلکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات کے بعد عوامی تاثر کے طور پر سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ بنگلا دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے باوجود شکست اور سری لنکا کے ہاتھوں بڑی ناکامی نے سپر فور مرحلے تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے،...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کئے تھے۔ ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان...
پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں...
فرانس کے وزیر خارجہ جان نوئل بارو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا موقع اب بھی موجود ہے، اگرچہ اقوام متحدہ کی پابندیاں نافذ ہو چکی ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق العربیہ اور الحدث کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میکانزم آف اسنیپ بیک کو فعال کرنا اس بات کا مطلب نہیں کہ بات چیت کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس اور اس کے شراکت دار مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ تہران سنجیدہ ضمانتیں فراہم کرے۔ یہ گفتگو انہوں نے العلا میں ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مئوثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-4چناری ‘مظفر آباد‘اسلام آ باد ‘لندن (آن لائن+اے پی پی +صباح نیوز)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی بھر میں چوتھے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن،پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،جہلم ویلی سے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سیکڑوں افراد چھٹیاں کے مقام پر پولیس کے ساتھ ہلکی توں،تکرار اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد مظفرآباد روانہ،تعلیمی ادارے کھلے،اکثریتی اسٹاف،طالب علم غیر حاضر،موبائل،انٹر نیٹ سروسز پانچویں روز بھی مکمل بند،صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا،عوام بھی شدید پریشانی سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں سخت سیکورٹی،جگہ،جگہ پر پولیس تعینات،چوتھے روز بھی جہلم ویلی بھر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں...
کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے نے قومی دھارے میں واپسی کے 2 سال بعد اپنے انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گلزار امام شمبے نے کہا کہ بی وائی سی اور اس جیسی دیگر طلبا تنظیمیں دراصل بی ایل اے کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں، جہاں سے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کر کے بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پکڑا جانے والا گلزار امام شمبے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اندرونی اختلافات کے باعث شدت پسند بھی مارے جاتے ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو اصل وجوہات بتانے کے بجائے گمراہ کن بیانیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی استحکام کو یقینی بنانا، ساختی اصلاحات متعارف کروانا اور ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔وہ آج پشاور میں منعقدہ "پاکستان بزنس سمٹ” سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا تاکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر سکے۔ سینیٹر اورنگزیب نے حالیہ معاشی پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث فنانسنگ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے جو اب تقریباً تین...
امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔ کیا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماحول ملٹی نیشنلز کے لیے غیر موزوں ہے یا اس کے دیگر اسباب ہیں؟ اس حوالے سے جانتے ہیں کہ ماہرین کیا رائے ہے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب پر حملہ ہوگا تو وہ ضرور جواب دیں گی، اور اگر بطور وزیر اعلیٰ پنجاب وہ اپنی عوام کی وکالت نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھ گئی جب سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فراہم کرنے...
مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کیساتھ کانگریس نے جمعرات کو ایک کتاب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے سنگھ کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمیونیکیشن کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پیارے لال گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، تقریباً تین دہائیوں تک ان کے ذاتی عملے کا حصہ رہے، اور 1942ء میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد ان کے...
ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں، آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خطبا اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ، اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔ترجمان جے...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اپنی زمین، اپنے مستقبل، اپنی عزت و وقار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ناقابلِ تنسیخ حق کو کسی بھی بامعنی تصفیے کی بنیاد بنایا جانا چاہیئے، بصورتِ دیگر امن صرف ایک خواب ہی رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے لداخ کے معاملے میں بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ حکومت ہند، لداخی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر سختی برت کر معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ امن زبردستی قائم نہیں کیا جا سکتا، امن اسی وقت پنپتا ہے جب عوام سے کیے گئے وعدے پورے...
بلوچستان اسمبلی نے گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل شہر کے طور پر جانا جاتا ہے معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے گوادر اہمیت کا حامل علاقہ ہے ماضی میں گوادر کو سرمائی دارالحکومت بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ قرارداد کے مطابق گوادر کو پورٹ سٹی کا بھی درجہ حاصل ہے افسوس گوادر کو اب تک ایم سی کا درجہ حاصل ہے گوادر ایم سی کے منتخب لوگ وسائل کی کمی کے باعث ترقی میں کردار ادا نہیں کر سکتے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت گوادر کو ایم سی سے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کا مطالبہ کرنے والوں پر پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں اپنے موقف پر معافی مانگے سے انکار کردیا، کہا کہ اپنے عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی۔لاہور میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی، عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مجھے امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا، پنجاب...