2025-11-04@16:58:30 GMT
تلاش کی گنتی: 7650
«بھی کہا»:
(نئی خبر)
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹریشن ہوگی۔ضیا لنجار نےکہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگلنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سےڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12ہزار کیمرے لگا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں2600چالان ہوئے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں 2600چالان کچھ بھی نہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹریشن ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی...
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم و جبر کی خونی داستانیں رقم کی ہے جس کی مذمت کا سلسلہ عالم گیر سطح پر جاری ہے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ برطانوی بینڈ ریڈیوہیڈ کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار تھام یورک نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار تھام یورک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل یا نیتن یاہو حکومت کے قریب کہیں بھی پرفارم نہیں کریں گے۔ تھام یورک نے یہ بات دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں ان کے ساتھ بینڈ کے بیس گٹارسٹ جانی گرین ووڈ بھی موجود تھے۔ برطانوی بینڈ کے گلوکار تھام...
ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کی سیاست کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ انھوں نے پاکستان کی سیاست کو اپنے ارد گرد گھما لیا تھا۔ وہ کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی سب کچھ بن گئے تھے۔ وہ ملک کے سیاسی منظر نامہ میں مرکزی حیثیت حا صل کر گئے تھے۔ ان کے دھرنے کامیاب دھرنے تھے۔ بلکہ پاکستان میں کامیاب دھرنوں کا فارمولہ انھوں نے ہی پیش کیا۔ طویل دھرنوں کا فارمولہ بھی انھوں نے ہی پیش کیا۔ سیاست میں کنٹینر کو بھی طاہر القادری ہی لے کر آئے۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ انھوں نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک بھی بنائی۔ انھوں نے بڑے سیاسی اتحاد بھی بنائے۔ پھر ایسا...
MUMABI: بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔ عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری پر بات...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے بھی کشمیر میں مصنوعی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پہلے بھی ہمارے 29 ایم این ایز کو توڑا گیا، ہمارے اراکین کو پہلے بھی آزاد قرار دیا گیا۔
معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے کریڈٹ پر بے تحاشا کامیاب ڈرامے ہیں لیکن جتنے وہ کامیاب لکھاری ہیں اتنے ہی متنازع بھی ہیں۔ تنازعات اور اختلافات میں گھرے رہنے والے خیل الرحمان قمر کے ایک اور سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کو ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہو‘ میں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی تعلقات دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ جس کا جواب انھوں نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں دیا اور ایسے الفاظ استعمال کیئے جسے سوشل میڈیا صارفین نے قابل اعتراض قرار دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت دکھائی ہے اور محبت کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔...
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت لہجے...
تیجسوی یادو نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کیلئے انکے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لیکر جائیںگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے صرف 10 دن پہلے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور عظیم اتحاد کی طرف سے وزیراعلٰی کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے اسے "تیجسوی عہد نامہ" کا نام دیا ہے۔ یہ منشور اگلے پانچ برسوں کے لئے ریاست کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ عہد نامہ بہار کو ملک کی نمبر ون ریاست بنانے کا ویژن دستاویز ہے۔ عظیم اتحاد کے منشور...
ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو نامزد کردیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ میری ریکی کی جاتی ہے، اب بھی مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، میرا ای میل اکاؤنٹ اور واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے۔نوجوان نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ کی...
راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ “پنڈی میں یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ مخالف ٹیم کو کس اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل اسٹار کھلاڑی بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ جیتنے والے کھلاڑی ثابت ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی میچ ونر ثابت ہوں گے۔ کپتان نے ٹیم کے توازن کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو آل راؤنڈر، ابرار احمد اور دو فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کر سکتے ہیں، جس...
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ فیچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس میں کہا کہ مسلسل قرضوں کا بوجھ ملکی معیشت کو کمزور کرتا ہے اور انسانیت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے برابری اور تعاون لازمی ہے۔ انہوں نے مباحثے کے دوران کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہم اپنی سابقہ غلطیوں سے سیکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں، اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی نوجوان آبادی اور موسمیاتی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، کہا...
وزیراطلاعات و نشریات نے غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھارتی پرپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا اور فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس دعوے پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ...
—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔کراچی میں سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، جس میں محکمۂ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے اور سندھ کے مزید 3 اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصےتاج حیدر پل کو عوام کے لیے...
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تجویز کردہ عالمی امن فورس میں پاکستان کا فوجی دستہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔اسرائیلی خبر رساں اداروں ”وائی نیٹ نیوز“ اور ”ٹائمز آف اسرائیل“ نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ اس فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور ممکنہ طور پر پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے، جبکہ انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فورس کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کو...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، میرے آفس میں سب آئیں گے تو کور کمانڈر بھی آئیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا ناحق قید میں موجود لوگ باہر ہوں گے۔ کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتکور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ...
پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ شفاف...
عامر بھٹی :بہاولنگر کے شہریوں سے بھی صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع انہوں نے کہا کہ صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں کلثوم مہدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی پیپلز پارٹی نے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-1 سکھر (نمائندہ جسارت) ملک بھر کیطرح ضلع سکھر میں بھی 27 اکتوبر کو کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ‘‘یومِ سیاہ’’ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میونسپل اسٹیڈیم سکھر سے شروع ہو کر پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سکھر بشریٰ منصور نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ، وکلا ، سیاسی و سماجی کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-2 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ امداد اللہ بجارانی نے ناظم حلقہ پھول باغ اللہ ڈنو پیرزادہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد ابو بکر سومرو سمیت جماعت کے دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امداد اللہ بجارانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس لیے زندگی کو بغیر مقصد کے گزارنا ایسے ہے جیسے کوئی انسان گمان نامی منزل کی طرف انجان راستے پر چل رہا ہو۔ انہوں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-3 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہمعاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے مجموعی قومی پیداوارمیں معتدل نمو اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے دوران حاصل شدہ معاشی استحکام کو پائیدار بنیادوں پر آگے لے کر جائیں گے۔ قومی معیشت سے متعلق امور پرپریس بریفنگ کے دوران وزیرمملکت نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کلی معیشت کے استحکام کا سفر کامیابی سے آگے بڑھا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں آئی ہے، پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب تک واضح نہیں ہے کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حماس نے منصوبے کے مطابق اپنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں...
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کہانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے فروغ دے رہی ہے اور بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے۔ بلال اظہر کہانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی شرح اور مہنگائی کو کم کیا گیا جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نے چودہ سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا...
قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے اس موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان سیاہ واقعات کو یاد کرتے ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیرکے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی کئی تاریخی قراردادوں میں واضح طور پر اس بات کی توثیق کی کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ...
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی 2 میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان...
وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوارمیں معتدل نمو اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے دوران حاصل شدہ معاشی استحکام کو پائیدار بنیادوں پر آگے لے کر جائیں گے۔ قومی معیشت سے متعلق امور پرپریس بریفنگ کے دوران وزیرمملکت نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کلی معیشت کے استحکام کا سفر کامیابی سے آگے بڑھا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں آئی ہے، پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال مہنگائی کی 23فیصد کی شرح رواں سال کم ہوکر ساڑھے 4فیصد ہوگئی ہے، 14برس...
معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوارمیں معتدل نمو اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے دوران حاصل شدہ معاشی استحکام کو پائیدار بنیادوں پر آگے لے کر جائیں گے۔قومی معیشت سے متعلق امور پرپریس بریفنگ کے دوران وزیرمملکت نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کلی معیشت کے استحکام کا سفر کامیابی سے آگے بڑھا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں آئی ہے، پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، جی...
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک نہایت باصلاحیت ٹیم موجود ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ چند نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنے پر پُرجوش ہوں اور شاندار سیریز کھیلنے کی امید رکھتا ہوں، ہم نے بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور آئندہ سیریز میں بھی اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اپنے پلان پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہمیشہ سے بہت مضبوط رہی ہے اور کسی بھی حریف کو شکست دینے...
—فائل فوٹو محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے ظلم وبربریت جاری ہے، آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیری آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،ہم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، افواج پاکستان کے کردار سے کشمیر کاز کو عالمی سطح پرنئی تقویب ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حریت رہنمائوں کے ساتھ یوم سیاہ کشمیر کی مرکزی تقریب سے...
وزیراعلٰی سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز ۔۔۔ اس بحران کا نتیجہ کیا نکلے گا؟
حال ہی میں خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلٰی منتخب ہونے والے سہیل آفریدی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بہت جارحانہ زبان استعمال کر رہے ہیں، پہلے چارسدّہ، پھر خیبر میں اُنہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں لیکن حالیہ کرک جلسے میں اُنہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی 10 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامات کا جواب دیا۔ مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے، میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے...
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_) علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر...
قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama) اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر...
اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو...
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیرملکی افواج شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس میں اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے سے انکار کیا ہے، تاہم وہ...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا، کیونکہ یہ معاملہ خارجہ پالیسی اور سفارتی سطح پر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور قابلِ اعتماد ہاتھوں میں ہے، اور قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا فخر ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کے باعث آج ملک کو عالمی سطح...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی شب بلدیہ اعلی حیدرآباداینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے حیدر چوک سے تمام ٹھیے پتھارے ضبط کر لیے جبکہ یہی لوگ تجاوزات کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چوک چوراہوں فٹ پاتوں سڑکوں پر تجاوزات کئی سالوں سے قائم ہے جس کو ختم کرانے میں بلدیہ حیدرآباد کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور بلدیہ حیدرآباد دونوں ہی اس کے ذمہ دار ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار ہائی کورٹ کے نوٹسز کے باوجود ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (رپورٹ : میاں منیر احمد) ’’کیا اسرائیل غزہ میں مزید جارحیت سے باز رہے گا؟‘‘ جسارت کے اس سوال کے جواب میں سیاسی رہنمائوں‘ تجزیہ کاروں اور بزنس کمیونٹی اس بات پر متفق ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اس کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ یہود نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے‘ غزہ میں امن کے لیے حماس کا اب تک رویہ اسرائیل سے بہت بہتر ہے لیکن حماس کے غیر مسلح ہوجانے کے بعد اسرائیل ضرور اس پر دبائو بڑھائے گا‘ حماس نے اسرائیل کی جانب سے اب تک چودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو مالی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ دو سال میں کےالیکٹرک دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کا نظرِ ثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین حکومت کے نجکاری ایجنڈے کو خطرے میں ڈالتا ہے جبکہ یہ کراچی کے استحکام پر بھی منفی اثرات ڈالے گا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیپرا کا تمام شہروں میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا رویہ زمینی حقائق کو...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نیا وزیراعظم پیپلز پارٹی کے 3 سینئر رہنماؤں میں سے ہوگا اور حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ سے پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آخری دنوں میں حکومت کیوں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حکومت لینا کوئی شوق نہیں ہے، الیکشن نزدیک ہیں اور الیکشن کے قریب حکومت لینا ایک چیلنج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے کرلیے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت آزاد کشمیر اسمبلی میں سب سے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
فلسطینی خواتین کے لیے آج منائے جانے والے قومی دن پر فلسطینی پریزنر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اب بھی 2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی خواتین قیدیوں کو خراجِ تحسین کرتے ہیں۔ فلسطینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 2 سالہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 33 ہزار فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید ہوئیں۔ فلسطینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہر سال 26 اکتوبر کو فلسطینی خواتین کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ووٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے بی جے پی کے ساتھ کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت سے علیحدہ ہونا پسند کرتے گی، مگر کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے نگروٹہ اسمبلی حلقے سے شمیم بیگم کو امیدوار بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی سے کسی...
سٹی 42: ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے ۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ...
وقت گزرنے کیساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی وزیراعظم سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے،ملکی معیشت کو ہمیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہے، شہباز صاحب آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے، مسلم لیگ...
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے 400 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنا رہا ہے جو 2028ء میں مکمل ہو گا، ریلوے کے نظام میں جدت لانے کے لیے کوشیش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں جدید قسم کی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، کراچی ریلوے اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑا بن گیا ہے، ریلوے میں ملازمین کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرین میں بھی سہولتیں بہتر ہو گئی ہیں، مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ ہو میں کبھی بھی اس کو نظر...
روس نے نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آزمائش 21 اکتوبر کو کی گئی۔ جنرل گراسموف کے مطابق، یہ میزائل تقریباً 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے تقریباً 15 گھنٹے فضا میں رہا اور کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے اور اس وقت دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس ایسا ہتھیار موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم جوہری کروز میزائل کے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں...
کشمیر سے فلسطین تک — ایک ہی کہانی، دو المیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کہا جاتا تھا کہ برطانوی سلطنت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا — یہ جملہ فخر کا بھی تھا اور طنز کا بھی۔ کیونکہ جس طرح اس سلطنت کی حدود براعظموں تک پھیلی ہوئی تھیں، اسی طرح اس کے سائے بھی تاریخ کے کئی خطوں پر دراز ہوگئے۔ برطانوی تاج کے تحت کیے گئے دو فیصلوں نے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں وہ بیج بوئے جن کی جڑیں آج بھی خون میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ایک فیصلہ برصغیر کی تقسیم کا تھا، جو 1947 میں ہوا جس میں کشمیر کے تناظر میں بد نیتی پر...
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ نواز...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے کے دوران قطر کے دوحہ میں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن قائم کیا ہے اور قطر نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔” صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین مزید ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدے پر راضی ہو جائے گا۔ غزہ کی صورتحال پر...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیموں...
دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ملائیشیا میں منعقدہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی کے دوران دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔" طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات سے مثبت نتائج کی توقع ہے،...
ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انصاف، باہمی احترام اور بات چیت کے ذریعے ہی حقیقی امن اور پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس وقت وقت دنیا جس ناانصافی اور مصائب کا شکار ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقت اور جبر سے کبھی بھی امن نہیں لایا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر...
راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ...
وزیرآباد+قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے، یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے احمد نگر چٹھہ میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین کے بہنوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا چوہدری جاوید چٹھہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے...
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر دشمن کی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے، گفتگو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا،طاقت ور ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی آرٹسٹ ایاز خان نے ہفتے کے روز روزنامہ جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسارت ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختصر دورانیہ کے کامیڈی پروگرامز، بچوں کے لیے معلوماتی مواد اور خواتین سے متعلق مثبت موضوعات پر پروگرامز ترتیب دیے جاسکتے ہیں۔ایاز خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم روزنامہ جسارت کے مستقل قاری تھے، اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جسارت ڈیجیٹل میں اپنا پوڈکاسٹ ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس تیز رفتار دور میں جسارت ڈیجیٹل مثبت اور سنجیدہ صحافت کا خوبصورت امتزاج ہے، جو معاشرے کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹلی بیکر، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پیڈل ٹینس کا دوستانہ میچ بھی کھیلا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی لائسننگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کی تعمیر سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان 25 نومبر 2024ءکو معاملات طے پا گئے تھے جن کے تحت عمران خان کی رہائی ہونا تھی۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر کو شروع ہوئے جس کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنی تھی، کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور رانا ثناءشامل تھے۔ ایک موقع پر میں بھی اس کمیٹی میں شامل ہوا، ان مذاکرات میں حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان کچھ باتوں پر اتفاق ہو گیا تھا جن میں عمران...
بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز باڑہ (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلا کر دہشتگردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔خیبر کے علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم امن میں ریاست پاکستان کا ساتھ دینگے اور اس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ لیکن ہم کولیٹرل ڈیمجز جیسے ناسور کا ساتھ...
سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد کو جدید کیش لیس ماڈل شہر بنانے کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل کردیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے موقع پر موجود شہریوں کے ہمراہ ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر میں کیش لیس نظام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار...
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبد الولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبد الولی خان...
مردان: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اورخوارج کے خلاف موثر اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف...
اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے، عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر کو فون کال چار بج کر 23 منٹ پر آئی تھی، عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفتر...
امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قربانی اور بھائی چارہ میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا ہو گا۔ انہوں...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق صوبہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمن اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی ہدایات پر سی سی ڈی اور آر ایم پی کا قیام عمل میں آیا اور پولیس کو درکار سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سرینڈر آف اللیگل آرمز ایکٹ 2025 متعارف کروایا جا رہا...
سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو روز کی عمر ایک برس تھی۔اب تین برس ہے۔ والد ڈاکٹر ہیں لہٰذا وہ دور کسی اسپتال میں ہیں۔والدہ ٹیچر ہیں مگر دو برس سے کیمپ کے بچوں کو رضاکارانہ تعلیم دینے والے اساتذہ میں شامل ہیں۔روز کی والدہ جن بچوں کو باقاعدہ اسکول میں پڑھاتی رہی ہیں۔ان میں سے اکثر اپنے کنبوں سمیت تتر بتر یا لاپتہ ہیں یا شاید بہت سے اب تک بمباری ، بھوک یا بیماری سے مر چکے ہوں گے۔ تین سالہ روز آج کل خاندان کے سات دیگر افراد کے ساتھ المواسی کے ساحل کے کنارے لگے ہزاروں میں سے ایک خیمے میں رہ رہی ہے۔ جب سے کچھ ہوش سنبھالا ہے اس کی دنیا بڑوں سے بہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-27 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ملک میں فارمولا دودھ کی زیادتی نہ صرف بچوں کی صحت کے لیے مسئلہ بن رہی ہے بلکہ قومی معیشت پر بھی بوجھ پڑرہا ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینا اشد ضروری ہے اور حکومت اس کے لیے شعور بیدار کرنے، قانون سازی مضبوط کرنے اور مارکیٹنگ پر کنٹرول لانے کے اقدامات کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کے لیے غذائیت کا بہترین ذریعہ ماں کا دودھ ہے اور اس مسئلے پر پارلیمنٹرینز کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دودھ پلانے...
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟۔ کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟. اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام کی رائے بالکل...
لندن میں قائم اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے صدر ملک عامر کابل نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب صدیوں کی قربانیوں سے ایک نئی صبح طلوع ہوئی، ایک ایسی صبح جو کشمیریوں کے لہو سے روشن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر کابل نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کا ظلم ڈھایا مگر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی کبھی کر پائے گا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں کبھی...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...