2025-11-27@18:32:42 GMT
تلاش کی گنتی: 743

«جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا»:

    اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو خیموں سمیت دیگر امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ برنی سینڈرز نے واضح کیا کہ واشنگٹن کو فوری طور پر اسرائیل سے کہنا چاہیئے کہ غزہ کیلئے مکمل انسانی امداد کا راستہ کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں تیزی سے بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ موسمِ سرما کی سختیوں کے دوران غزہ میں مکمل انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹرز نے...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا مطالبہ کر دیا۔  اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط 203 کے سیکشن 124 کے تحت جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہید لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیراعظم تھے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انکی برسی پر عام تعطیل کی جائے۔ ایم کیو ایم نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قرارداد کو منظور کرتے ہوئے برسی کے دن صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا...
    ٹیکنالوجی جہاں آسانیاں فراہم کرتی ہے وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ آج کل موبائل فون ہیکنگ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور اکثر لوگ ایسے لنکس کھول بیٹھتے ہیں جو ان کے موبائل کا مکمل کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی چند ماہ سے اس نوعیت کی کئی شکایات سامنے آئیں، مگر متاثرہ افراد کا شکوہ یہ رہا کہ کارروائی کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل انتباہ جاری کرتے رہتے ہیں، لیکن انجانے میں ایسے لنکس کھل ہی جاتے ہیں، اور ہیکرز تک پہنچنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا...
    برازیل کے شہر بیلیم میں منعقد ہونے والی 2 ہفتوں پر مشتمل کوپ30 عالمی ماحولیاتی کانفرنس بالآخر ایک چھوٹے مگر اہم پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، تاہم موسمیاتی بحران کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے یہ اقدام ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے 194 ممالک صرف اس بات پر متفق ہو سکے کہ فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک ’روڈمیپ‘ پر بات چیت شروع کی جائے گی، اس اجلاس میں امریکا نے اپنا کوئی وفد نہیں بھیجا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کانفرنس آخری رات بحرانی صورتِ حال سے دوچار رہی،...
    مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اپنے اختلافی نوٹ میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق 41 آزاد امیدواروں نے باقاعدہ طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری جسٹس مندوخیل کے مطابق ان 41 امیدواروں کا معاملہ کبھی بھی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت نہیں رہا، لہٰذا عدالت کو اختیار حاصل نہیں کہ کسی امیدوار کی حیثیت تبدیل کرے، آئین کا آرٹیکل 187 لامحدود اختیارات نہیں دیتا اور ’مکمل انصاف‘ صرف اسی معاملے میں ممکن ہے جو عدالت کے روبرو ہو۔ اختلافی فیصلے میں مزید تحریر کیا...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ادھر بھٹوں کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں سامنے آئیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کان کی صفائی کے لیے روئی یا ایئربڈز کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین نے عام طور پر کان کے میل صاف کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی روئی اور ایئربڈز کے استعمال سے شدید خطرات کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق کان کے درد یا انفیکشن کے 70 فیصد کیسز اسی غلط عادت کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز کو ایک عام اور بے ضرر طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کان میں روئی یا ایئربڈز داخل کرنے سے میل مزید اندر...
    ---فائل فوٹوز  27ویں آئینی ترمیم کے پیشِ نظر جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد کر لیے گئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں فعال فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔ Security Forces killed 15 terrorists of the Indian-backed group...
    حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا، جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں...
    BERLIN: جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہِلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔  اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم...
    اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض باغیوں کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل نے گولان ہائٹس پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اسلئے ہم صیہونی رژیم کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے دعویٰ کیا کہ "شام"، "اسرائیل" کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے، تل ابیب سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔ ابو محمد الجولانی نے فاکس‌نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار اُس وقت کیا جب وہ حال ہی میں امریکہ گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیل کے ساتھ بلا واسطہ کسی بھی مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ امریکی...
    میلبرن: آسٹریلیا کے میلبرن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اس وقت جھلس گیا جب اس کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا جہاں پاور بینک حرارت کے باعث اچانک آگ پکڑ گیا۔ دھواں پھیلنے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق عملے نے فوراً متاثرہ مسافر کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، جس کے بعد طبی عملے نے ابتدائی امداد فراہم کی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ قانتس ایئرلائن نے...
    آئرلینڈ کی فٹبال کی اعلیٰ تنظیم فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ کے ارکان نے بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر اپنی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوایفا سے فوری طور پر اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کرے۔ ایف اے آئی کے بیان کے مطابق، یہ قرارداد بوہیمین ایف سی نامی آئرش کلب نے پیش کی، جس کے حق میں 74 ووٹ ڈالے گئے، 7 ارکان نے مخالفت کی جبکہ 2 نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی پابندی کے باوجود آئرش مصنفہ سیلی رونی کی فلسطین ایکشن کے ساتھ یکجہتی قرارداد میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن نے یوایفا کے قوانین کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کی...
    ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
    اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی عوام اور مخصوص امریکی حلقوں میں اپنی حمایت بحال کرنے کی غرض سے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی مارکیٹ میں اثرورسوخ مہمات کے لیے امریکی کمپنیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ فرموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔  ایک معاہدہ جس کا اہتمام امریکی فرم ایکس کلاک ٹاور نے کیا، تقریباً 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو چار مہینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد امریکی نوجوانوں میں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کی تشہیر کرنا بتایا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ایک مہم خاص طور پر امریکی مسیحی حلقوں کو ہدف بنا رہی ہے جسکے لیے امریکی چرچوں اور مسیحی کالجوں پر ڈیجیٹل تشہیر کی جارہی...
    ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر سینیئر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف نسل کشی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ استنبول کے پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے مطابق، 37 مشتبہ افراد کی فہرست میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز، قومی سلامتی کے وزیر اتامار بن-گور اور فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایئل زامیر شامل ہیں، تاہم مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی ترکیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ عہدیداروں نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظم طریقے سے انجام دیا۔ بیان...
    معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ طویل سفر اچانک ختم ہو گیا۔ جاوید چوہدری کے مطابق انہیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجاز الحق نے ملاقات کے دوران اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اعجاز الحق نے بتایا کہ ’ہمارا ساتھ بہت طویل رہا ہے، لیکن اب یہ سفر ختم ہونے جا رہا ہے۔ آپ کے دو آخری پروگرامز ہوں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟ جاوید چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران سی ای او سے کہا کہ ان کا کالم پہلے ہی اشاعت کے لیے بھیجا جا چکا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر فورس نے  خبر دی ہے کہ یہ میزائل کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا اور تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مارشل جزائر میں موجود رونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس ٹیسٹ سائٹ پر کامیابی سے ہدف پر جا لگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ GT 254 سیریز کا حصہ ہے، جو امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کی درستگی اور کارکردگی کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے، میزائل غیر مسلح تھا اور اس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے...
    ذرائع نے بتایا کہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ پر کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس جھگڑے کے دوران انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام نے جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما اور بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو جو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے الزام میں جیل میں بند ہیں، جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل مبینہ طور پر ان پر حملہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسا کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی حکومت کے ایک اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سوال پوچھنا پڑتا ہے چاہے احمقانہ ہویانہ ہو۔ کیا ہائی کورٹ کادائرہ اختیارواپس لیا جاسکتا ہے۔ جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت قانون، ذیلی قانون سازی اور رولز کے نفاذ کے حوالہ سے ہائی کورٹ کوخصوصی دائرہ اختیارحاصل ہے۔ سروسز ٹربیونل کاکام بیٹھ کرقانون کے قانونی یاغیرقانونی ہونے کودیکھنا نہیں، آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ کووسیع دائرہ اختیارحاصل ہے، آئینی عدالت کااختیار قانون کودیکھنا ہے ، ٹربیونل کایہ اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس عقیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم 2 سال کے لیے تعینات رہے گی۔ امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد کا ارسال کیا ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ڈرافٹ کے مطابق فورس کو غزہ کی سرحدی سیکورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ،...
    پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: اقبال کی شاعری خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، یوم اقبال پر وزیراعظم کا پیغام طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال...
    کراچی میں ایک سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں طالبات کے سرکاری اسکول کی سیل کی جانے والی عمارت کو ٹاؤن ناظم کی کاوشوں سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور سولجر بازار تھانے کی جانب سے سیل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مافیا کی جانب سے اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔ عمارت پر قبضے کے لیے اس سے قبل بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کے علاقے سولجر بازار نمبر تین میں واقع جفلرسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کو جمعہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالات حاضرہ اور عالمی و علاقائی جیو پولیٹکس میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا بنایا ہوا نام نہاد امن معاہدہ دراصل فلسطین کے مکمل خاتمہ اور گریٹر اسرائیل کی طرف پیش رفت کا معاہدہ ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی، اور حماس کو نہتا کرنا اس کی پہلی سیڑھی ہے۔ جس میں اب تک ایک حاصل ہو چکا ہے۔ قطر، مصر، اور ترکی نے حماس کے قائدین کو یرغمال بنا کر جس معاہدے پر دستخط کروائے ہیں، اس میں بھی حماس نے غیر مسلح ہونے کی شرط قبول نہیں کی ہے۔ حماس کے پاس وہ اسرائیلی قیدی جو اسرائیلی بمباری میں عمارتوں کے ملبہ میں دبے ہوئے ہیں، انہیں ہزاروں ٹن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علامہ اقبال نے ’’پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے‘‘ کا مصرع مخصوص واقعات کے مشاہدے اور تسلسل میں کہا تھا مگر پاکستان میں حکمران طبقات جس طرح اس مصرعے کو فلسطینیوں کے آنے والے ماہ وسال کے ساتھ جوڑ رہے ہیں سراسر مغالطہ آرائی اور فرضی بیانیہ سازی ہے۔ یہ پاکستانیوں کو بہلانے کا ایک سامان اور گمان ہے۔ فلسطین کی آزاد اور متوازی ریاست کے تصور کا پروانہ امریکا نے اسی وقت پھاڑ کر پھینک دیا تھا جب موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا تھا۔ اس وقت تک ایک آس اور امید موجود تھی کہ مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس...
    دنیا کی معروف سرمایہ کاری فرم بلیک راک اور متعدد بین الاقوامی قرض دہندگان کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا ہوا انہیں جب یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے 500 ملین ڈالر سے زائد رقم ایک مبینہ فراڈ میں کھو دی ہے، جس کے مرکزی کردار بھارتی نژاد ٹیلی کام ایگزیکٹو بینکم برہم بھٹ بتائے جا رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بلیک راک کی ذیلی سرمایہ کاری کمپنی ایچ پی ایس انوسٹمنٹ پارٹنرز اور دیگر مالیاتی اداروں نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برہم بھٹ نے اپنی ٹیلی کام کمپنیوں براڈ بینڈ ٹیلی کام اور بریج وائس کے ذریعے جعلی انوائسز اور فرضی...
    —فائل فوٹو پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی...
    معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔ اس معاہدے کا...
     غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم  خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا  شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین فرانچیسکا البانیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی نسل کشی میں کئی ریاستوں کی شمولیت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانچیسکا البانیز نے منگل کے روز اپنی رپورٹ بعنوان ’غزہ کی نسل کشی: ایک اجتماعی جرم‘ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایک نیا اور منصفانہ کثیرالجہتی نظام تشکیل دینا ہوگا تاکہ ایسے مظالم دوبارہ نہ ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید انہوں نے مذکورہ خطاب جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں قائم ڈیسمنڈ اینڈ لیا ٹیوٹو لیگیسی فاؤنڈیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔ "It's...
    اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، وزیر برائے داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار، وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب...
    پشاور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے تعلق کے الزام میں سیل کیے گئے نجی اسکول کو پشاور ہائیکورٹ نے کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسکول انتظامیہ نے اسکول کی بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نجی نیوز میڈیا کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئےصوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ کے علاقےعمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل ہیں۔ درخواست کے مطابق فریقین نے اسکول کو محض ٹی ایل پی سے تعلق کے شبہے پر سیل کیا، حالانکہ اسکول میں 1300 سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔...
    باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان   (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
     پشاور: خیبر پختونخوا  ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر  کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
    ہائی کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام سمیت نو افراد کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کے مظاہروں یا احتجاج کی آڑ میں "سازشی" تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 31 اکتوبر تک عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اور میران حیدر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ پیر کو سماعت شروع ہونے کے بعد ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے اپنا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید وقت طلب کیا۔ اس کے بعد جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریہ کے بنچ نے درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ ان تمام کارکنوں کو فروری 2020ء میں دہلی میں ہونے والے...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
    —فائل فوٹو ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی۔
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے خدشات دور کریں اور وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے، دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس راستے کی قیادت کرے گا۔ پہلے غزہ کا مسئلہ تھا اور ایران کا مسئلہ تھا اب وہ دونوں مسائل نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا...
    حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
    اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ووٹوں کی اکثریت سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عالمی سطح پر شدید تنقیدیں اُٹھ رہی ہیں اور فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ایک اور بل بھی منظور ہوا ہے جو کہ مقبوضۃ مشرقی یروشلم کے قریب واقع بستی مالے ادومیم کو بھی اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا ہے۔  اہم واضح رہے کہ قانون سازی ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، یہ بل ابھی خارجہ امور دفاعی کمیٹی سے بھی منظور ہونا ہے۔  اس فیصلے پر کئی عرب ملکوں، ترکی اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ اُردن نے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا...
    اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
    ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔
    عالمی عدالت انصاف نے حال ہی میں اپنے ایک فیصلے میں مشاورتی رائے دی کہ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (UNRWA) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مقبوضہ غزہ کے فلسطینیوں میں امداد کی فراہمی اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے اس معاملے میں اپنا دائرہ اختیار تسلیم کیا اور کہا کہ وہ اس کیس میں مشاورتی رائے دے سکتی ہے۔ عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل کو UNRWA اور دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کو امداد کی فراہمی میں تعاون کرنا چاہیے، اور نظامِ امداد تک رسائی کو آسان بنانا چاہیے۔  عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے ججوں نے قرار دیا کہ اسرائیل اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی...
    بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اسرانی، جو سپرہٹ فلم شعلے میں جیلر کے یادگار کردار کے باعث آج تک مداحوں کے دلوں میں زندہ تھے، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ چند ماہ سے وہ علیل تھے اور ممبئی کے اسپتال میں علاج کے دوران دَم توڑ گئے۔ اسرانی کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ بالی ووڈ ستاروں اور ہدایتکاروں نے ان کی موت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے فن، شخصیت اور مزاحیہ اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسرانی نے فلم شعلے (1975) میں ’’جیلر‘‘ کا کردار نبھایا تھا، وہ آج بھی فلمی تاریخ کا انوکھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ دار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے زیادہ ،برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین...
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔ قومی گندم پالیسی کی منظوری، امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرراسلام آبادحکومت...
    غزہ:  اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں...
    سٹی 42: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار  کرنے کا حکم دیا ہے جے یو آئی  کے  بھکر میں جلسے سے مولانا فضل الرحمان نے  خطاب  کرتے ہوئے کہا ۔مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں ۔فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار  کرنے کا حکم دیا ہے ۔صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے...
    انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ قابلِ اطمینان نہیں، اور ہم غزہ کی صورتحال پر شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام زخموں سے چور ہیں، اور وہاں فوری طور پر مرہم رکھنے اور تعمیرِ نو کی ضرورت ہے۔ ترک افریقہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، تاکہ غزہ کے باسی امن کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے سوڈان کے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی وہاں بھی امن کے قیام کا خواہاں ہے۔ مغربی دنیا پر تنقید کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ...
    پشاور: اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
    غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے طیارے سے گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں میں7 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ حماس نے اسرائیلی حملے کے شدید مذمت کی، حماس نے عالمی برادری سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، ادھر رفاہ بارڈر کراسنگ تاحال نہ کھل سکی، فلسطینی خوراک، پانی اور دیگر اشیا کے منتظر رہے۔ واضح رہہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حماس نے اسرائیل سے رفاہ کراسنگ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    اسرائیل کے یمن پر حملے میں حوثیوں کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی ترجمان نے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا ملے گی۔ حوثی ترجمان نے مزید کہا کہ چیف آف اسٹاف اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے لیکن ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس میں تیزی اور مزید طاقت آئے گی۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الغماری کو نشانہ بنایا، اور مستقبل میں بھی ہر خطرے کے خلاف ایسی کارروائی دہرائیں گے۔ خیال رہے کہ الغماری حوثی ملیشیا کے سب سے بااثر عسکری رہنماؤں میں شمار کیے جاتے...
    یمن میں حوثی باغیوں نے جمعرات کو باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ تاہم باغیوں نے حملے کا براہِ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، مگر واضح کیا کہ ان کا تصادم اسرائیل کے ساتھ جاری ہے اور انہیں ان کے کیے گئے جرائم کی سزا ملے گی۔ حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ’’محمد عبد الکریم الغماری‘‘ اپنے عہدے کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، انہیں جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ الغمار یمنی باغیوں کے’’جہاد آفس‘‘ کے رکن بھی تھے، جو فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔...
    بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کو بدھ کے روز حماس کے قبضے سے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئیں، جنہیں اسرائیلی افواج کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ پہلے موصول ہونے والی ایک لاش کسی یرغمالی کی نہیں تھی، جس سے جنگ بندی کے نازک معاہدے پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ لاشوں کی حوالگی اور اسرائیلی دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق، ریڈ کراس نے 2 مزید لاشیں وصول کیں جو اب غزہ میں تعینات اسرائیلی فورسز کو منتقل کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا بدھ کے روز قبل ازیں فوجی...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے جو بالواسطہ مطالبات کیے گئے ان میں فلسطین کا کہیں ذکر نہیں تھا، یہ چاہتے تھے کہ سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا بلکہ آگے بڑھنا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ انہوں نے کہاکہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ تو بھی انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا، پہلی بار جب انہوں نے دھرنا دیا تو ٹائمنگ...
    کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) کے ایک فیصلے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اثرات اب کھیلوں کی دنیا تک پھیل گئے ہیں۔ انڈونیشیا نے غزہ جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہونے والی ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو روک دیا تھا۔ انڈونیشیا نے واضح اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی طور اسرائیلی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ انڈونیشی حکومت کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کے نام پر ایسے ملک کو پلیٹ فارم نہیں دیا جا سکتا جو انسانیت سوز اقدامات میں ملوث ہو۔ انڈونیشیا نے جب اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے...
    —فائل فوٹو چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹا کیا جا رہا ہے، 24 ججز کی میٹنگ ہوئی، کچھ شقوں کے حوالے سے معاملہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا، چند ججز نے اِن پُٹ دیا تھا اور چند نے نہیں دیا تھا۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں جسٹس امین الدین نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، آج کی سماعت لائیو نشر نہیں کی جائے گی۔دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ پارٹی جج پر اعتراض نہیں کر سکتی، کیس سننے کا یا نہ سننے کا اختیار...
    اروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (Doctors Without Borders) تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میچ ان کے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
    ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل علاقے میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جس میں انہوں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کی غزہ پٹی پر جنگ ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ثالثوں اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ جس ترمیم کے تحت آئینی بینچ بنا ہے، اس پر اعتراض ہوگا تو فیصلہ کون کرے گا؟ آج کی سماعت میں پاکستان بار کونسل کے 6 سابق صدور کے وکیل عابد زبیری کے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آپ پسند کریں یا نہ کریں، آرٹیکل 191 موجود ہے، فل کورٹ کا لفظ آرٹیکل 191 میں موجود نہیں، آرٹیکل 191 کے ہوتے ہوئے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آئینی بینچ کے ججز ہی فل کورٹ کو مکمل کرتے ہیں؟ .(جاری ہے)...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے وسیع ترحکمت عملی بنانا ہو گی۔ پشاور میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے دو سال سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، آج بھی پورا فلسطین حماس کے ساتھ کھڑا ہے۔ طاقت کے ذریعے اسرائیل اپنا ایک قیدی بھی رہا نہیں کروا سکا، غزہ میں سیزفائر حماس، اہل غزہ کی کامیابی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا دنیا میں انسانی حقوق کا چیمپئن بنتا ہے، ٹرمپ نے دوسال میں اسرائیل کو21 بلین ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر مسلم حکمران اکٹھے ہوکر نیتن یاہو کو پیغام...
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان کے کیش لیس پاکستان اسٹرٹیجک روڈ میپ کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں کا ہدف 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا، تمام جی ٹو جی اور پی ٹو جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔  سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ قابل رسائی،محفوظ اور سہل بنانے کے لئے وزیر اعظم کیش لیس سٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت چند اہم اہداف اور سنگ میل طے کئےگئے ہیں جن کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال...
    اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں الجزیرہ کے دفتر کی بندش ایک بار پھر بڑھا دی ہے۔ الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، یہ 7ویں مرتبہ ہے کہ دفتر کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نئی پابندی 60 دن کے لیے ہفتے کی صبح سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوجی کمانڈر کے حکم نامے پر مشتمل ایک نوٹس سٹی سینٹر بلڈنگ کے دروازے پر چسپاں کیا گیا جہاں الجزیرہ کا دفتر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری اسرائیل نے قطری نیوز نیٹ ورک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ الجزیرہ نے غزہ...
    انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا۔ تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عالمی ردِعمل کے تناظر میں انڈونیشیا کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ انڈونیشیائی جمناسٹکس فیڈریشن کی صدر ایتا یولِعاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک جکارتہ میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمنسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ انہیں داخلے کے لیے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ملک کے سینئر وزیر برائے...
    مشہور حیاتیاتی ماہر، نوبیل انعام یافتہ اور ’بابائے کلوننگ‘ کہلائے جانے والے سر جان گَرڈن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گرڈن انسٹیٹیوٹ، جو انہوں نے 1991 میں شریکِ بانی کے طور پر قائم کیا تھا، نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا۔  ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان گَرڈن ترقیاتی حیاتیات (Developmental Biology) کے ایک صاحب بصیرت سائنس دان تھے۔ ان کی پیش رو تحقیق جس میں انہوں نے مینڈک کے خلیوں میں نیوکلئیر ٹرانسفر کا تجربہ کیا، نے یہ بنیادی سوال حل کیا کہ آیا خلیے کی نشوونما کے دوران جینیاتی معلومات ضائع ہوتی ہیں یا برقرار رہتی...
    چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جد وجہد کا ثمر ہے۔ معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امداد اکٹھی کر کے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس سرزمین پر دو نہیں واحد ریاست فلسطین کا قیام چاہتی ہے۔ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔...
    اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیاہے۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ سماعت کے دوران بلوچستان بار کے وکیل منیر اے ملک روسٹرم پر آئے۔ جسٹس امین الدین نے منیر اے ملک سے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی سے ویڈیو لنک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ محمد یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار کی لاشیں واپس نہیں کی جائیں گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کسی صورت ممکن نہیں۔ یہ معاملہ قیدیوں کے تبادلے میں شامل نہیں ہے۔یہ بات ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو بتائی، جو اس وقت غزہ پر جاری مذاکرات سے واقف ہیں۔یاد رہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنے ہر دلعزیز دلیر رہنما اور بہادر سپاہی یحییٰ السنوار کو ان کے شایان شان انداز اور پوری تکریم کے ساتھ سرزمین مقدس میں سپرخاک کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ صرف عام...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی. جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 26ویں ترمیم کے بعد مقرر ہونے والے ججز کو بینچ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے جب کہ جسٹس جمال نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لا کر لگائے گئے ہیں؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل منیر اے ملک نے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ وکیل عابد زبیری نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔دوران سماعت بلوچستان بار کونسل کے وکیل منیر اے ملک عدالت میں پیش...
    اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ محمد یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار کی لاشیں واپس نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کسی صورت ممکن نہیں۔ یہ معاملہ قیدیوں کے تبادلے میں شامل نہیں ہے۔ یہ بات ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو بتائی، جو اس وقت غزہ پر جاری مذاکرات سے واقف ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنے ہر دلعزیز دلیر رہنما اور بہادر سپاہی یحییٰ السنوار کو ان کے شایان شان انداز اور پوری تکریم کے ساتھ سرزمین مقدس میں سپرخاک کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے، معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امداد اکٹھی کرکے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس سرزمین پر دو نہیں واحد ریاست فلسطین کا قیام چاہتی ہے۔ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں...
    کابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرن WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جب تک کابینہ متفقہ طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو منظور نہ کرلے تب تک یہ نافذ العمل نہیں ہوگا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور حماس کے متفق ہونے اور مصری میڈیا کی جانب سے اس کے نافذالعمل ہونے کے دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے...
    سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے  ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ،کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل دیے گئے۔  بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟  عدالت میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے۔ سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں  اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے۔...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب سپریم کورٹ میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل دیے گئے۔بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟عدالت میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے۔اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے جن کی 26 ویں آئینی...