2025-11-03@12:48:24 GMT
تلاش کی گنتی: 604

«داخلوں کی تاریخ میں»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ...
    افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب پیر کی صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوگئے۔ یہ زلزلہ صرف چند ماہ بعد آیا ہے جب اگست کے آخر میں آنے والے زلزلے اور اس کے جھٹکوں سے 2 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پہاڑوں میں گھرا ہوا افغانستان مختلف قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے، تاہم زلزلے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال اوسطاً 560 افراد زلزلوں...
    سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق سردار سلیم حیدر...
    سندھ کے کسانوں نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے اپنی زمینیں اور روزگار کھو دینے کے بعد جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہائیڈلبرگ (Heidelberg) کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ان کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ جرمن کمپنیاں دنیا کی بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے نقصان پہنچایا ہے، انہیں ہی اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی بحران میں سب سے کم حصہ...
    پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ کرانے والوں میں تین ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے۔ بوگس کوارٹر ز کی الاٹمنٹ میں ملوث اہم ملازم عادل شہزاد نے اپنا تحریری بیان دے دیا عادل شہزاد کے تحریری بیان میں بیس کے قریب پاکستان ریلویز کے کلر ک سے لیکر سول انجینئرز اور ایکسیئن تک ملوث نکلے۔ ایکسپریس نیوز کو پاکستان ریلویز میں رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازم عادل شہزاد کا ریلوے انتظامیہ کو دیے جانے والے بیان کی دستاویزات مل گئیں۔ عادل شہزاد نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے بھی جو کھوٹی...
    پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ مختلف آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت افغان باشندوں کی پائی گئی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے بھی افغان طالبان کی دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ باجوڑ آپریشن میں افغان دہشت گردوں کی ہلاکت 19 اکتوبر کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 3 افغان شہری تھے، یعنی 75 فیصد دہشت گرد افغان تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد ملا صدام عرف حذیفہ شامل تھا جو افغانستان کے صوبہ قندوز کا رہائشی تھا۔ افغانستان اور فرانس میں دہشتگرد کے لیے تعزیتی اجتماعات ملا...
    لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان میں کار بنانے والی نجی کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار دے دی ۔ عدالت عالیہ لاہور نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی جاری انکوائری قانون کے مطابق ہے۔ مسابقتی کمیشن پاکستان کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے عدالت میں دلائل دیے، جس پر جسٹس راحیل کامران نے نجی کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن پاکستان کے پاس معلومات طلب کرنے اور انکوائری شروع کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ کار بنانے والی نجی کمپنی نے 2018 سے 2022 تک کمیشن کی کارروائی میں خود حصہ لیا۔مسابقتی کمیشن  کی جانب سے جاری نوٹس معلومات کے حصول...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ...
    ---فائل فوٹو پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی تازہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی قابض افواج کی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔ نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ میں شرکت اس لیے منسوخ کر دی تاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ ملاقات میں پاکستان کے معاملے پر بات چیت سے بچ سکیں۔ منگل کو شائع ہونیوالی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ہفتے کے آخر میں مجوزہ دورۂ ملائیشیا منسوخ کر کے آسیان سمٹ میں ورچوئل شرکت کو ترجیح دی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی نے یہ فیصلہ امریکی صر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے خوف کی وجہ سے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیاروں کے گرائے جانے کا تذکرہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت یا ہدایت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں۔  ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت یا مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کے اعلانات آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو جس مقصد کے لیے لایا گیا ہے اس سے قبل ہی فارغ ہو جائیں گے، طلال چوہدری کا دعویٰ ان کے مطابق آئینِ پاکستان کسی ایسے شخص کو، جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا...
    چیئرمیں پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان طالبان بظاہر ایک امارت کے تحت متحد نظر آتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ کئی گروہوں میں تقسیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان کے پاس دفاع کے تمام قانونی اور آئینی اختیارات موجود ہیں۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کی ہدایات کے باوجود درجنوں افغان شہری پاکستان میں خودکش حملوں میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی ’۔۔۔جو اس...
    پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے قبل تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کیلئے نامزد کردہ کاروباری و تاجر تنظیموں کےنمائندگان کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے جمعرات کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025 کے تحت ایف بی آر نے کاروباری برادری کے نمائندگان کو نامزد کیا ہے۔ ان نمائندگان کا تعلق پاکستان بزنس کونسل، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، ملتان چیمبر، کوئٹہ چیمبر، حیدرآباد چیمبر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ہوگا۔...
    بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
    بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
    ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز ورلڈکپ کا 22واں میچ کولمبو کے میدان میں  پاکستان ٹیم کے لیے مایوس کن اختتام بن گیا۔بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرین شرٹس کو 150 رنز سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ سفر ختم کردیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولوراڈٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں...
    سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان...
    انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
     ثمرہ فاطمہ :بھارت کی جانب سےآلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہوناشروع  ہو گئی ہیں ،پنجاب حکومت نےفضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔ نئی دہلی سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،چندی گڑھ،گورداسپور،لدھیانہ،پٹیالہ سےہوائیں گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپورآرہی ہیں،صورت گڑھ،جودھ پوراورجےپورسےہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم دیوالی تہوارسےآج آلودہ ہواؤں سےلاہورودیگرشہروں کافضائی معیارمتاثر ہوگا،دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے،آتشبازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت  کی جانب سےدیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پیشگی خصوصی اقدامات...
    ہر سال کی طرح اس بار بھی بھارت میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں جا رہی ہیں، جس کے باعث شمالی بھارت خاص طور پر دہلی اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی کی سنگین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلودگی محض بھارت تک محدود نہیں رہتی بلکہ فضائی بہاؤ اور موسم کے حالات کے باعث یہ مضر ہوا پاکستان کے پنجاب صوبے تک بھی پہنچ جاتی ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں سموگ (دھواں نما آلودگی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بھارت میں ہر سال جب دیوالی منائی جاتی ہے تو لاکھوں کروڑوں لوگ ایک ہی وقت میں پٹاخے جلاتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ ان پٹاخوں...
    نئی دہلی کی طرف سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں، ان مضرِ صحت ہواؤں سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔حکام کے مطابق چندی گڑھ، گورداسپور، لدھیانہ، پٹیالہ سے ہوائیں گوجرانولہ، ملتان اور بہاولپور کی طرف آ رہی ہیں، صورت گڑھ، بیکانیر، جودھ پور اور جے پور جیسے بھارتی شہروں سے بھی ہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے ۔دیوالی تہوار کے سبب آج بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کا فضائی معیار متاثر رہے گا، دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے، آتش بازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید...
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جس کے اثرات تیزی سے سرحد پار پاکستان کے مشرقی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار عالمی اداروں کے مقررہ پیمانے سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے تازہ اعدادشمار کے مطابق لاہور میں فضائی معیار (AQI) 287، قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں قصور سب سے آگے...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو  گیا۔   پنجگور پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔  پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے  پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی...
    پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے-یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوجوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں7دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں،،، عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کرگیا، کشمیری قیادت قید،عوام پرتشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،،،،پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں-
    پشاور: موسم سرد ہوتے ہی افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان آمد کا خطرہ بڑھ گیا۔ شدت پسندوں نے حکمت عملی تبدیل کرکے چترال، کرم، باجوڑ، خیبر سے انٹری کی کوشش کی، بروقت رسپانس ان حملوں اور نئی تشکیلوں کو ناکام بنا دیا گیا. کے پی پولیس نے ’’ایکسپریس ‘‘کو بتایا کہ سرحد پار سے حملوں کے بعد نیا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا جبکہ افغان مہاجرین کی شکل میں شدت پسندوں کیساتھ رابطہ کاروں کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ پشاور، خیبر، مہمند، باجوڑ میں اسر نو سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ 2024ء میں 232، رواں سال پولیس پر 382 حملے ہوئے۔ 2024ء میں 105، 2025ء میں 244 حملے ناکام بنائے گئے۔ دہشت گردوں کے اس...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان علاقے سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے خطرہ بن رہے ہیں، ایسے اقدامات پورے خطے بشمول پاکستان کو...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور بلوچستان فشریز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزاور بلوچستان فشریز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 6 فشنگ ٹرالرز کو بلوچستان کی سمندری حدود سے ضبط کرلیا۔  کراچی کے سمندری علاقے میں بھی سمندری حیات اور مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچانے والے 245 ممنوعہ فشنگ نیٹس کو ضبط کیا گیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ایک ممنوعہ ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں  اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور...
    بھارتی فوج کے مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے براہِ راست جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، تاہم وہ پہلگام جیسے دہشت گرد حملوں کی کوششیں دوبارہ کرسکتا ہے، بھارتی ردِعمل ‘آپریشن سندور 2.0’ ماضی سے زیادہ ہلاکت خیز اور طاقتور ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل کاتیار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی ہزار زخموں کے ذریعے بھارت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کی سکت نہیں، وہ محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ شرپسندانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور اس بار ردِعمل ماضی سے زیادہ شدید ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے:...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    لاہور سے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے موقف کی توہین کی ہے، یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں براہ راست تقریر نشر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے، پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے مصر شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، فلسطینی صدر محمود عباس، بحرین کے فرمانروا اور قطر کے امیر سے ملاقاتیں کیں اور غزہ امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، دونوں کے درمیان خوش گوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات...
    سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔ شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے...
    ویب ڈیسک:افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا سکیورٹی ذرائع کے...
    افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی...
    روس کی جانب سے توانائی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے بعد کیف کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے، ان حملوں کے نتیجے میں گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دریائے دنیپرو پر میٹرو سروس رک گئی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین بڑے حملے میں 9 خطوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی، اور ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 54 ہزار صارفین کو عارضی طور پر بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ جنوب مشرقی یوکرین میں ایک 7 سالہ بچہ اس وقت جاں...
    کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم افراد کی لاشیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتاً دفنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم چھیپا فاؤنڈیشن نے ان لاشوں کو شرعی احکامات کے مطابق کوئٹہ شہر سے باہر ایک قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے اور قبروں پر ان افراد کے نام درج نہ ہونے کی وجہ سے صرف نمبر لکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ان مبینہ دہشت گردوں کی ہیں جو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی...
    جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط  جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں:  بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری کی گئی ’بلوم برگ‘ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ میں مضمر ڈیفالٹ امکانات میں 22 سو بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، یہ ہماری معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کا یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا۔انہوں نے رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی آئی ہے، جو ملکی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔وزیراعظم کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان اس وقت ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے قریب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ملکی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔ اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (CDS) میں 2,200 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو ڈیفالٹ کے خدشات میں خاطر خواہ کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹرمپ دور میں بازی پلٹ دی، بھارت پیچھے رہ گیا: بلوم برگ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، جو ملکی معیشت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سوآپ (CDS) میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جو ملک کی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن آج کی یہ رپورٹ ترقی کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز  بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش  35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے جبکہ بہتری عالمی مارکیٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ امپلائیڈ ڈیفالٹ پروبیبلیٹی کے پیمانے سے ناپی گئی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ جون 2024ء سے ستمبر 2025ء تک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں ترکیہ کے بعد دوسرا نمبر حاصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم معلم پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کر کے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں اساتذہ کرام قوم کے محسن اور معمار ہوتے ہیں مگر افسوس کہ وہ آج بھی کم تنخواہوں،تربیتی سہولیات کی کمی اور سروس اسٹرکچر جیسے مسائل سے دوچار ہیں حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-14 گلگت (صباح نیوز)گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے 2علیحدہ واقعات میں ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ گلگت شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر داخلہ کہنا تھا کہ دوسرا واقعہ دوپہر کو سٹی اسپتال کے قریب رونما ہوا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ہائی کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت...
    بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے، اور تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2024 پاکستان کی معیشت کے لیے کیسا رہا؟ پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری۔ یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے، کیونکہ ملک وہ واحد معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔ اس کے برعکس جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں امریکی ویزے کے خواہشمند شہریوں کو ویزے اور دیگر قونصلر معلومات پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کے ذریعے فراہم کی جاتی تھیں تاہم اب یہ سہولت محدود کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے مطابق بعض سکیورٹی خدشات اور بجٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجٹ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے یہ ایکس پر موجود اکائونٹ مکمل آپریشنز کی بحالی تک باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا تاہم ہنگامی سکیورٹی اور حفاظتی...
    اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف جرمن اسکول کے قریب پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ حمزہ عرف گورکن کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان قریب آئے جس میں ایک ملزم نے مقتول کو انتہائی قریب سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے...
    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہِ ریاض وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں ریاض کا دورہ کریں گے جس دوران بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات سعودی عرب کی زرعی شعبے میں دلچسپی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستانی زرعی مصنوعات، چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ میں سرمایہ کاری اور تجارت کا خواہاں ہے۔ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ...
    بلوچستان میں سنہ 1972 سے لے کر آج تک سیاسی تاریخ زیادہ تر مخلوط حکومتوں کے گرد گھومتی رہی ہے۔ صوبے میں کبھی کسی بڑی سیاسی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا بلکہ مختلف جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی سمجھوتوں سے حکومتیں قائم ہوئیں تاہم بیشتر مخلوط حکومتیں اختلافات، گورنر راج یا مرکز صوب کشیدگی کے باعث اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ پہلی مخلوط حکومت بلوچستان کی پہلی مخلوط حکومت اپریل 1972 میں بنی جب نیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے اتحاد کر کے سردار عطا اللہ مینگل کو وزیراعلیٰ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مخلوط حکومت میں اختلافات، سرفراز بگٹی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں؟ یہ حکومت تعلیم، صحت اور زرعی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور...
    آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ کشمیرکی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں۔ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر شنگلی میں ہونے والے بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ معیار کی ٹیموں نے شرکت کی، تاہم پاکستانی ٹیم “الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل” نے اپنی تخلیقی سوچ، قومی جذبے اور فنی مہارت کے ذریعے سب کو متاثر کیا۔پاکستانی ٹیم کے مظاہرے میں پاک چین دوستی کو آتشبازی کے رنگوں اور روشنیوں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شو کا سب سے دلکش لمحہ وہ تھا جب آسمان پر جے ایف-17 تھنڈر کی شکل روشنیوں سے ابھری اور حاضرین حیرت و جوش سے جھوم اٹھے۔یہ مظاہرہ محض تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ پاکستان کے جذبات، دوستی اور تعلقات...
    بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت، جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کر رہے ہیں، اپنے قیام کے ڈیڑھ سال بعد ہی اندرونی اختلافات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں نہ صرف پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی وزیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے کھل کر وزیراعلیٰ کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اسمبلی نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ رواں سال 8 فروری کے عام انتخابات میں حب سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے وندر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارت کا ایک ہمسایہ ملک ‘عالمی دہشت گردی کا مرکز’ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد رشید نے ہفتے کے روز بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان...
    میں اپنے کالم کا آغاز،کراچی کے شہرت یافتہ آرکیٹیکٹ اور معروف شہری منصوبہ ساز عارف حسن کے اس جملے سے کروں گی کہ ’’ شہر مردہ نہیں زندہ ہوتے ہیں، اگر آپ ان کی ضروریات پوری نہیں کریں گے تو یہ خود سے اپنی ضروریات پوری کرتے رہیں گے۔ ‘‘ سنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں بھوک سے نڈھال، نقاہت زدہ معصوم اور بے زبان جانور بھی کشتیوں میں امداد پہنچانے والے رضاکاروں کو حسرت اور امید سے دیکھ رہے تھے، یہ امید کہ شاید انسانوں کو ان کا اور ان کے بچوں کا درد محسوس ہو جائے۔ بدقسمتی سے اس آفت سے انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان مخلوق بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل تصاویر کھینچی جا...
    نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔  بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان/خطیب وامام باد شاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے تمام انبیا کرام کو اس لیے مبعوث فرمایا کہ مخلوق خدا کا تعلق اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جوڑ یں، دعوت الی اللہ ہی تمام انبیا کرام و اولیا کرام کا مشن ہے اور پوری دنیا میں دین کو پھیلانے کا عظیم ذریعہ ہے، اللہ رب العالمین نے پوری مخلوق کو اپنی عبات کیلئے پیدا فرمایا، اور اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،ہم مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بادشاہی مسجد لاہور میں ماہ...
    پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب نے متعدد اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس تباہی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے کئی دورے کیے۔ میں اس وقت اپنی خوشی کا اظہار ہی نہیں کرپارہی اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرے سامنے مریم نواز صاحبہ موجود ہونگی۔#ElectroBusInDGKhan pic.twitter.com/oJ0QCpvkLg — PMLN (@pmln_org) September 25, 2025 وہ نہ صرف ریلیف کیمپوں کا جائزہ لے رہی ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی طرزِ زندگی، لباس، جیولری،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں،  تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوئنکل سہیل اور سائبل سہیل نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سہیل سسٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوینکل سہیل اور...
    سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ملک اور بیرون ممالک سے 3 ہزار سے زائد یاتری پہنچ چکے۔ عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ دربار صاحب میں یاتریوں نے عبادت کی اور بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور مقدسات کی زیارت کی۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا، جس میں مرکزی گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ یاتریوں نے ہفتہ کی رات کرتار پور میں ہی قیام کیا۔ گزشتہ صبح انہیں حلوہ پوری‘ پراٹھا چنے اور چائے سے ناشتہ کرایا گیا۔ دوپہر کو بابا گورو نانک کے کھیتوں سے تیار شدہ چاول‘ روٹی اورکڑی پکوڑا سے تواضع...
    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نےسڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نام نہاد ’’سرویکل ویکسین‘‘، جسے HPV (ہیومن پاپیلوما وائرس) ویکسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انسانیت کی مستقبل پر ایک ہتھیار بند حملے سے کم نہیں ہے۔ جب پاکستان میں نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنانے والی HPV ویکسین مہم کی خبر ملی جو 15 سے 27 ستمبر 2025 تک چل رہی ہے، تو میرے اندرونی الارم کی گھنٹیاں پہلے سے زیادہ شدت سے بجنے لگیں۔ میں نے برسوں سے بگ فارما کی دھوکا دہی اور انسان مخالف سازشوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی شیطانی کتاب کا ایک اور باب ہے۔ بگ فارما، فورڈ فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسی نام نہاد ’’خیراتی‘‘ تنظیموں کے ساتھ مل...
    روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی ادارت: کشور مصطفیٰ روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔ زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر بلوچستان زون میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی خان اور محمد تقی کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار 800 امریکی ڈالر، 21 لاکھ 10 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ...
    بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے  لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے،پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات   نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب...
    دوحہ(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دیناہوگا کیونکہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی سے واضح ہے وہ ہر گز امن نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ مکمل طور پر غیر متوقع اور ناقابل قبول اقدام ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ایک واضح لائحہ عمل سامنے لایا جائے، دنیا کو اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔ پاکستان...