2025-11-19@15:19:02 GMT
تلاش کی گنتی: 876

«مرتکب ہو»:

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر تک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ برس میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تعمیر و آرائش پر بہت کام کیا ہے اور جلد ہی صوبے میں کوئی ایسا اسکول نہیں ہوگا جہاں بچوں کو باہر یا برآمدوں میں بیٹھ کر پڑھنا پڑے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی...
    اسلام آباد+کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+سٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن، جدت اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی سرکلر ریلوے  (کے سی آر) کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ صوبے اور ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ شدہ ویٹنگ رومز اور سی آئی پی لائونج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر ریلوے محمد...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع(این-فائیو تا ایم-ون)منصوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگ3 دن لاہور میں گزاریں گے۔21 تا23 نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن، سید وقاص انجم جعفری شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو، وسطی پنجاب کے امیر...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر...
    فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست...
    حکومت نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، جو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع  ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک بہت جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس کے آغاز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کا  عمانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ گوادر عمان فیری سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے بی بی سی کے خلاف 1 سے 5 ارب ڈالر تک کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کریں گے، کیونکہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ان کی تقریر کی ویڈیو کو غلط انداز میں ایڈٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بی بی سی حالیہ ہفتوں میں شدید بحران کا شکار ہے، کیونکہ اس تنازع اور دیگر جانبداری کے الزامات کے بعد اس کے دو اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہو چکے ہیں۔ تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ قانونی بنیاد نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: دنیا کے معروف نشریاتی ادارے بی بی سی کو ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کیوں مانگنی پڑی؟ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا...
    ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے اپنے ماموں اور این سی امیدوار آغا سید محمود کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا بلکہ انتخاب کے روز وہ سرکاری دورے پر جرمنی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بڈگام ضمنی انتخاب میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ہاتھوں نیشنل کانفرنس (این سی) کی شکست کے چند منٹ بعد ہی پارٹی کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ایک دوٹوک پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے این سی کی ہار کو "تکبر" کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا "تکبر تباہی کی جڑ ہے"۔ آغا سید روح اللہ نے گزشتہ برس این سی کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کی تاہم...
    بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔ قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سال کے اختتام سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی صورتحال ایک بار پھر تشویش ناک شکل اختیار کرچکی ہے۔مختلف شاہراہوں، مصروف مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور انٹر سٹی روٹس پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 ہزار 800 سے زیادہ شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شہر کے ٹریفک نظام میں سنگین خامیاں بدستور موجود ہیں اور ہیوی ٹریفک کی بے احتیاطی شہریوں کی زندگی...
    میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...
    خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ  ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے  بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ  RSF نے شمالی دارفور کے...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عوام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی قطعی ضرورت نہیں ہے جس کے ثمرات ملک کے عام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے حکمران طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مفادات عوامی مفادات سے براہِ راست متصادم ہیں اور یہ امر ملک میں ایک غیر متوازن سیاسی اور معاشی ڈھانچہ پیدا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر...
     تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زائرین کی اوسط عمر اور گرم موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے منیٰ سے مقامِ رمیِ جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز سعودی حکام کی جانب سے خیرمقدم اور عملی جائزے کے وعدے کے ساتھ قبول کر لی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات...
    آئینی ترمیم جمہوریت کی تکمیل،کسی کا باپ بھی ختم نہیں کر سکتا،بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت ہمارا وعدہ تھا، میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں،، اگر ہم نے بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو میثاق جمہوریت کی باقی شقوں پر بھی عمل کرنا ہوگا،چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹیہمارے سیاسی، نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، ملکی سلامتی کے حوالے سے ہم سب کو ایک ہونا چاہئے، ایک بار پھر دہشت گرد اپنا سر اٹھا رہے ہیں، اسلام آباد سے لے کر خیبرپختونخوا تک دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،خطاب اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کوئی نہیں ہے،قومی اسمبلی کے ایوان میں دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج قومی اسمبلی میں 27ویں ترمیم پرووٹنگ ہو جائے گی،اگر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائیگی،ان کاکہناتھا کہ کوئی ایسی بڑی چیز نہیں جو نئے سرے سے آرہی ہے،آئین میں جب ترمیم ہوتی ہے تو دس بار احتیاط سے دیکھاجاتا ہے،حتمی ترامیم کے اثرات میں ایک دو جگہوں پر مزید وضاحت کیلئے ترمیم کی جا سکتی ہے۔ سونے...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم واپس سینیٹ میں جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی۔ کل سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔ سینیٹ نے27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکا تھا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم بل پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت، جیسے ہی یہ آئینی ترمیم منظور ہو کر آئین کا حصہ بنے گی، جمعرات کے روز وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریبِ حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی عدالت باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے تقرر سے متعلق ابتدائی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عدالت میں ججوں کی ابتدائی تعداد ایک صدارتی آرڈر کے تحت مقرر کی جائے گی،...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی ترمیم 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل تھی لیکن بعد میں ڈراپ کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طاقت پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ جب تک ہم بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کریں گے، فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی کون سی قوم پرست سیاسی جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالف ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا ملٹری ڈکٹیٹرز نے لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروائے، ایوب خان نے بنیادی جمہوریت کا نظام دیا، ضیاالحق کے دور میں سسٹم چلتا رہا،...
    ویب ڈیسک :کراچی میں نافذ کردہ ای چالان سسٹم کی ایک کے بعد ایک خامی سامنے آنے لگی جس سے شہری شدید نفسیاتی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہونے لگے ہیں،تازہ ترین واقعے میں شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چلان اس کے گھر کے ایڈریس گلشن اقبال پر بھیج دیا گیا۔  شہری فیصل ستار کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سوزوکی کلٹس گاڑی ہے جبکہ اس کو موصول ہونے والا چلان سوزوکی مہران گاڑی کا ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی  شہری کا کہنا ہے کہ مہران گاڑی کبھی اس کے زیر استعمال نہیں رہی اس کی ملکیت کلٹس گاڑی ہے جس کا رنگ سلور ہے جبکہ ای...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 765 جبکہ حیدرآباد میں 447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ...
    فائل فوٹو  قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے باعث آج شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کیپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمہ دار قراررپورٹ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج...
    واشنگٹن: امریکا میں بجٹ کے معاملے پر قانون سازوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے بحرانی صورت حال اور تاریخ کا سب سے بڑا شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا موجودہ شٹ ڈاؤن 36ویں روز میں داخل ہونے کے بعد  تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا ہے۔ شٹ ڈاؤن کیوں ہوا؟ یہ معاملہ بجٹ سے شروع ہوا جو بحرانی کیفیت اختیار کرگیا ہے اور اس کی وجہ قانون سازوں کے درمیان جاری شدید اختلافات ہیں اور یہ فوری حل ہوتے نظر بھی نہیں آرہے۔ شٹ ڈاؤن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دونوں جماعتیں یکم اکتوبر سے وفاقی اخراجات کے بل پر اتفاق نہیں کر سکیں جبکہ گزشتہ بجٹ کی مدت یکم اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی اور نیا...
    کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 10 نومبر (پیر) تک اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور اپوزیشن کے دیگر اراکینِ اسمبلی شریک تھے، ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی وفد نے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم...
    امریکی کمپنی ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے اپنے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا تاریخی پے پیکیج منظور کر لیا ہے، جس کا مقصد انہیں اگلی دہائی تک کمپنی کی قیادت میں برقرار رکھنا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹیسلا اپنی توجہ گاڑیوں سے آگے بڑھا کر مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے منصوبوں پر مرکوز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیکیج کئی سرمایہ کاروں اور ماہرین کی مخالفت کے باوجود بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ In an era of skyrocketing CEO pay, Tesla shareholders overwhelmingly approved a $1 trillion pay package intended to keep Elon Musk in charge of the company for the next...
    لندن: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعہ تک ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ جائے گا، اور وہ کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیادی ساخت کمزور ہو۔ احسن اقبال گزشتہ روز لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے برطانوی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ کیبنٹ آفس اور کالٹن ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں احسن اقبال نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی اور اسے پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور دفاع کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں آیا ہم نکات پر بات نہیں کر سکتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے، ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے کوئی پرچہ آؤٹ کیا ہے، لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کا معلوم نہیں۔ قبل ازیں سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں 27ویں...
     اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار خصوصی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو پاکستان کی پہلی گوگل کروم بْک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا اور اسے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جس سے ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کے لیے مزید آسان ہو جائے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم ایک تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب ہم گوگل اور پاکستان کے درمیان بیش قیمت شراکت داری کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے اس اقدام کو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروم بْک کی مقامی اسمبلی سے ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی خاص طور پر تعلیمی شعبے میں...
    ملاقات میں پاکستان ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کی سرگرمیوں اور نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل ریڈیو میڈیا کی جنگ اور نوآبادیاتی اور استکباری ممالک کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ثقافتی سفارت کاری پر انحصار کرتے ہوئے اقوام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے نائب سربراہ احمد نوروزی کی سربراہی میں براڈکاسٹنگ کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز نیشنل ریڈیو آف پاکستان ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات میں تکنیکی، تعلیمی اور نشریاتی مواد کے متعلق تعاون کو بڑھانے...
    ملاقات میں پاکستان ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کی سرگرمیوں اور نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل ریڈیو میڈیا کی جنگ اور نوآبادیاتی اور استکباری ممالک کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ثقافتی سفارت کاری پر انحصار کرتے ہوئے اقوام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے نائب سربراہ احمد نوروزی کی سربراہی میں براڈکاسٹنگ کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز نیشنل ریڈیو آف پاکستان ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات میں تکنیکی، تعلیمی اور نشریاتی مواد کے متعلق تعاون کو بڑھانے...
    نثار کھوڑو—فائل فوٹو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جب تک چالان زیادہ نہیں ہو گا، ہم ٹھیک بھی نہیں ہوں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشت کار 2 سال سے مصیبت میں ہیں، موسمی حالات کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہوا۔ کاشت کار سندھ کے ہر ضلع میں احتجاج کر رہے ہیں کہ مناسب قیمتیں نہیں ملتیں، سندھ حکومت بھی اکثر کہتی رہتی ہے کہ فصلوں کی قیمتیں ٹھیک نہیں۔ گورنر سندھ کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں مہاجر ہوں، ہم سب پاکستانی ہیں: نثار کھوڑوپیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں مہاجر ہوں، ہم...
    علی رامے:محکمہ خزانہ نے مالیاتی اداروں کے بوجھ میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔  ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسکیم کے مالی ڈھانچے پر سوالات اٹھاتے ہوئے مختلف ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ بینک کے منافع کو کم کر کے کائبر میں صرف 2.4 رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔مزید برآں، ڈاؤن پیمنٹس کی پالیسی پر نظرثانی کی سفارش کرتے ہوئے خواتین کے لیے 60 فیصد اور مردوں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-6 تہران (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا اور ایسے ملک...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعاون اس وقت تک ممکن نہیں جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے اور خطے کے معاملات میں مداخلت بند نہیں۔ پیر کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا ایران سے بظاہر تعاون کی خواہش ظاہر کرتا ہے لیکن عملی طور پر اس کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔a یہ بھی پڑھیں: ’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل ایرانی سپریم لیڈر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی اور صرف اکتوبر میں ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔اکتوبر کا مہینہ مہنگائی کے اعتبار سے ستمگر ثابت ہوا، حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن سالانہ شرح چھ اعشاریہ دو چار فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی چھ...
    کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں ہے جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ممبر ساوتھ کو معطل کرنیکی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا۔وزیرمواصلات نے بتایا کہ ایم 6 اور ایم 10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے سندھ کے عوام...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ فورس نے ایک ایسے ملاح کو گرفتار کیا جو بھارتی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث تھا۔ گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش اپنی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کر دی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور بھارت کو ایک شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جسے وہ آج تک تک ہضم نہیں کر پایا۔ مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-9 کھپرو(نمائندہ جسارت) کھپرو میں چینی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی کھپرو انتظامیہ دفاتر تک محدود شہریوں کی دوہائی ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو میں چینی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی کھپرو انتظامیہ دفاتر تک محدود ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو جبکہ پرچون دوکاندار 200 سے 210 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ چینی ہو سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا بیگ 9300 روپے سے زائد میں فروخت کر رہے ہیں جسارت رپوٹر نے مارکیٹ کے تاجر سے بات کی تو انہوں بتایا چینی مارکیٹ میں بہت شارٹ ہے سانگھڑ شوگر ملز مال نہے دے رہی اسیطرح دیگر شوگر ملز مال نہیں فروخت کر رہی ہے جس...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ذائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ذرائع کے مطابق پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ...
    تنزانیہ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جن میں ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور امن و امان مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق صرف دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار پارٹی کارکنوں نے اسپتالوں اور طبی مراکز سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مصدقہ معلومات کے مطابق کم از کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔...
    سپریم کورٹ میں پاراچنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ملزم کو وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کے وکیل نے بتایا کہ پاراچنار قافلے پر حملے میں 37 افراد جاں بحق اور 88 زخمی ہوئے تھے۔ اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا اس واقعے میں صرف ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے؟ انہوں نے مزید سوال کیا، ’جو حملہ آور پہاڑوں سے آئے تھے، ان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا؟‘ وکیل...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے او آئی سی ممالک کو قرات مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 32 ملک نے مقابلے میں شرکت کے لیے یقین دہانی کروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا بین الاقومی حسن قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے او آئی سی ممالک کو قرات مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 32 ملک...
    شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں جنرل منیجر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کی...
    کراچی: شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں   جنرل منیجر انجینئرنگ  اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے  گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔  گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ...
    ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے کشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے جبکہ وہ بھی آزادی، مساویانہ سلوک اور احترام کا حق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری خصوصا اقوام...
    مدھیہ پردیش میں رواں سال جون میں 11 مسلمانوں کے گھروں کو مبینہ بیف رکھنے کے الزام میں منہدم کیا گیا۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے یوگی آدیتہ ناتھ کے بلڈوزر انصاف کو مسلمانوں کیلئے اجتماعی سزا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہندوتوا بی جے پی حکومت کے تحت ہندو انتہا پسندی اور مسلم مخالف اقدامات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ قوم پرست گروہ مسلسل مسلمانوں کو "غدار” قرار دیکر انہیں ہراساں، ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ مساجد سمیت مسلمانوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست اتر پردیش...
    رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
    حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی  ۔ اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی ۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی میں شریک ہوئے ۔...
    ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ 1947ء میں اس روز بھارت نے تقسیم ہند کے منصوبے کے منافی اپنی فوج کشمیر کی طرف روانہ کی اور اس علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی ناظمہ ناہید ظہیر ودیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کی سینئر رکن حسنہ آراء (حسنہ خالہ)کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ناظمہ ضلع ناہید ظہیر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حسنہ خالہ نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی خدمت میں صرف کی اور انتقال کے وقت بھی وہ اپنے بچوں کو جمع کی گئی اعانت کے بارے میں مطلع کررہی تھی اور کلمہ پڑھتے ہوئے وہ سفر آخرت پر روانہ ہوگئی۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی...
    بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
    رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ آج اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس پورے ہونے پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا...
    اسلام آباد (نوائے وقت  رپورٹ) پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ دوحہ میں افغان طالبان سے آج مذاکرات ہوں گے، میکنزم پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سات 109 اورکراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانیو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
    اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر رواں سال کے اختتام تک اتفاق ہو سکتا ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے یہ بات 15 اکتوبر کو ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتائی اور کہا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں — پہلے غزہ اور ایران جیسے مسائل رکاوٹ تھے، مگر اب یہ مسائل کم ہو چکے ہیں جس سے معاہدے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جب پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب واقعی سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائے گا تو ٹرمپ نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا۔ہاں، میرا یہی...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپورجانیوالی پرواز ڈی سات 109 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 ،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے  کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے سوال اٹھایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ تک رسائی صرف خواجہ آصف کو ہی کیوں حاصل ہے؟ کسی اور کو کیوں نہیں؟۔ ا ±ردوپوائنٹ کے پوڈ کاسٹ میں میزبان سید ذیشان عزیز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ بات کرتے ہو کہ خواجہ آصف خود کہتے ہیں کہ انہوں نے 2018ءمیں اس وقت کے آرمی چیف کو کال کی کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے تو پھر ریحانہ ڈار تو بات کریں گی۔ آپ کیوں اس طرح سے رابطہ کرکے بات کرتے ہیں؟ اور یہ رسائی صرف خواجہ آصف کو کیوں حاصل ہے؟ یہ دوسروں کو کیوں حاصل نہیں ہے؟ اور یہ بات بالکل...
    افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
    پاکستان میں مقامی فصل ختم ہونے کے بعد ٹماٹر نایاب ہونے لگے، اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ایران سے محدود مقدار میں درآمد شروع ہونے کے باوجود ٹماٹر 500 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ لاہور اور پشاور میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے، وانا میں 400 اور بلوچستان کے شہر حب میں 500 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں آج کچھ کمی ضرور آئی، جہاں ٹماٹر 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، لیکن گزشتہ روز وہاں بھی قیمت 500 روپے تک تھی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی فصل ختم ہونے، ایران اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
    شیراز میں خطاب کرتے ہوئے بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈر نے کہا کہ مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنا امام مہدی علیہ السلام کے ظہور اور عالمی انصاف کے قیام کی راہ ہموار کرے گا، مزاحمت کا راستہ ایرانی قوم اور عالم اسلام کی فتح اور وقار کی کنجی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بسیج مستضعفین جہان کے کمانڈ رجنرل سلیمانی نے دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں مزاحمت پھیل رہی ہے۔ جنرل غلام رضا سلیمانی نے شیراز میں شہدائے قدس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے پہلی ایرانی شہیدہ "معصومہ کرباسی" کی شہادت کی پہلی برسی  کے موقع پرلبنان، مقاومتی محاذ  اور 12 روزہ اسرائیل ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر مالیت کی اگلی قسط 31 دسمبر تک موصول ہونے کی توقع ہے، آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا اور موجودہ اصلاحات مکمل طور پر پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی،  اس موقع پر انہوں نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو بروقت مالی مدد فراہم کی جا سکے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
    اسلام ٹائمز: یکم نومبر 2018ء کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات میں فرمایا: "طاقتور دشمن کے خلاف مزاحمت کے نظریہ کو فروغ دینا اور فروغ دینا۔۔۔۔ نظریہ مزاحمت ایک اصل اور درست نظریہ ہے "نظریہ اور عملی طور پر" نظریاتی اور عملی طور پر۔۔۔ دونوں طرف سے۔۔۔ اسے [ترقی یافتہ] ہونا چاہیئے۔" بہت سے اتار چڑھاؤ کے باوجود میدان میں حاضر جوان اپنے فرائض اور ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے فکر، رائے اور علم کی جہت کو ابھی تک اس کے صحیح اور درست آدمی نہیں ملے! اس کی اہمیت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا، جیسا کہ فکر و نظر کے مالکوں کے لیے ہونا چاہیئے۔ نہ تو مدارس...
    جہانیاں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے...
    سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ شہداء کا لہو ہمارے راستے کو تاریک نہیں بلکہ روشن کر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔ سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا، مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام...
    — فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن سے پہلے تک مذاکرات ہوئے، ان کے مطالبے فلسطین نہیں ، قاتلوں، دہشتگردوں کی رہائی کے متعلق تھے،   آپریشن کے دوران تشدد  نہیں کیا، تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے  اور خود تشدد کر رہے تھے۔  ٹی ایل پی کے ساتھ ابتدا سے آخر تک مذاکرات ہوئے؛ آخری مرتبہ آپریشن والی دوپہر سمجھایا مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطاتارڑ اور سردار یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ٹی ایل پی سے مذاکرات اس کے لاہور سے نکلنے سے پہلے سے لے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے، مگر ہر بار ان کی شرائط میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک جماعت کا نعرہ نہیں، یہ ہم سب کا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مسلسل کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی، مگر ان کی ریلی کے مطالبات فلسطین سے زیادہ مخصوص افراد کی رہائی پر مرکوز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی صرف ان عناصر کے خلاف کی گئی جنہوں نے اسلحہ اٹھایا اور تشدد کیا۔ان لوگوں نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا اور اسحلہ تانے جتھوں نے فائرنگ کی تاہم ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے علاوہ کسی اور مدرسے یا علمائے کرام پر ایکشن کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی اجازت دی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات ان کے نکلنے سے لے کر آخری منٹ تک ہوتے رہے، ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار خود بتائیں گے...
    پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔(جاری ہے) گزشتہ روز افغان کرنسی کی قیمت مزید ایک روپے گرگئی ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر کی بندش سے افغانستان کو مختلف اشیا کی سپلائی گزشتہ بند ہے جس کے باعث افغانستان میں مختلف اشیا ء کی قلت ہو گئی ہے جبکہ افغانستان سے آنے والے ٹماٹر کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایرانی ٹماٹر کی بندش سے بھی افغانی ٹماٹر کی...
    لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
    پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین کو شہید کیا۔ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 16 سو 48 ملازمین زخمی ہوئے۔ ​​​​​​​پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونیوالے 69 ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔ 202 شدید زخمی جبکہ11 سو 94 زخمی ہوئے۔ پُرتشدد مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے، دھرنے اور پُرتشدد احتجاجوں کے دوران پولیس کا بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک لبیک پاکستان کے پُرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے ملازمین شہید و زخمی ہوئے۔ کتنی گاڑیاں جلائی اور ناکارہ بنائی گئیں، تمام تفصیلات سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار نے سسٹم کے استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں سولر انرجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک نئے انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کا حجم اب 6 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بھی 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے کیا، جس نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں محمد رزاق اور دولت کریم کے وکیل منیر پراچہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت خود مختلف نوٹی فکیشنز کے ذریعے تسلیم کر چکی ہے کہ گلگت بلتستان پر ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا، اس کے باوجود وفاق بارڈر پر مقامی لوگوں سے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تاحال بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی باقیات کی حوالگی ایک بڑا چیلنج ہے، اور تنظیم اس عمل میں دونوں فریقین کے درمیان سہولت فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق اسرائیل-حماس جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں اب بھی بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکی۔ادھر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زور دیا ہے کہ...
    کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...