2025-11-04@07:10:56 GMT
تلاش کی گنتی: 546

«والے مسافروں کی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی( کامرس رپورٹر)سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹیز(ڈی ای ایف ڈی)حکومت سندھ طحہٰ احمدفاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں اسپیشل افراد کو بااختیار بنانا ہوگا کیونکہ ایسے افراد کے وی ٹی سی میں بہتر تربیت کے ذریعہ معاشرے میں ذہنیت کو تبدیل کررہے ہیں،حکومت سندھ نے اسپیشل افراد کیلئے ڈی ای ایف ڈی کا بجٹ 17ارب روپے رکھا ہے،سندھ میں 5.7ملین بچے اسپیشل ہیں،5700بچوں کو پک اینڈ ڈراپ،کھانا اورتین ہزار روپے فراہم کیا جاتا ہے جبکہ این ای ڈی کے بائیومیڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہم بینائی سے محروم افراد کیلئے اسکینرزاسٹک تیار کرا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارہفتے کو کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والے اوپن...
    ایف بی آر مانیٹرنگ ٹیم نے ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات حاصل کرلی مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار کرلی گئیں اور ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم نے شہریوں کے آن لائن رویوں، پوسٹس اور...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔   مزید پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام کے قریب افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کارروائی کے نتیجے میں 2 بھارتی...
    جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔ یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔ تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثے اور پرتعیش طرزِ زندگی رکھتے ہیں، مگر اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف معمولی آمدن ظاہر کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یہ افراد لگژری گاڑیاں، مہنگے برانڈڈ کپڑے، گھڑیاں اور بیگز استعمال کرتے ہیں اور غیرملکی دورے کرتے ہیں، لیکن انکم ٹیکس ڈیکلریشن میں بہت کم آمدن رپورٹ کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے ممکنہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھیج دی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: سینیٹرز نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید سزا کی تجویز کو مسترد...
    لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا باب دوستی سے انخلاء جاریملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ  غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان...
    بھارت کی مودی سرکار اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے حال ہی بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کابل میں مودی سرکار کے مشن کو باضابطہ سفارت خانے کا درجہ دیدیا گیا۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبے میں تعاون بڑھانے اور پروجیکٹس کی تکمیل کے معاہدے بھی ہوئے لیکن تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں جو تفصیل بتائی اُس سے مودی سرکار اور طالبان کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ طالبان حکومت کی افغانستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم  دیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا تھا کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔اب بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نجی میڈیا کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال لایا گیا، جہاں سابق رہنماؤں فواد چوہدری، مولوی محمود اور عمران اسماعیل نے اُن سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں شاہ محمود کی عیادت کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جن میں 9 مئی 2023 کے واقعے کے حوالے سے عائد فرد جرم بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ، مضحکہ خیز اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد دراصل افغان سرزمین پر موجود پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جاتے وقت بھاری اور جدید اسلحے سے لیس ہیں؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ لوگ کسی باقاعدہ راستے یا سرحدی گیٹ سے نہیں بلکہ پہاڑوں اور وادیوں کے دشوار گزار راستوں سے چھپ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے آج مزید 2 افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے زریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسرائیل کے حوالے کی جانے والی دونوں لاشوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا، ان لاشوں کی حوالگی کے بعد باقی رہ جانے والی مزید 11 افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کرنا ہوں گی۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریبا 200 شہریوں کو مزاحمتی تنظیم نے یرغمال بنا...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ عالمی بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس دوران وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں جاری اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔  سموگ کا تدارک; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی۔   وزیراعظم کو ایف بی آر...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب پاکستان سختی سے دے گا اور ضرورت پیش آنے پر ردِعمل افغانستان کے اندر بھی دیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان طالبان کے حوالے سے گزشتہ شام معاملات واضح ہوگئے اور ثالثی میں شریک فریقوں کو بھی کابل کی نیت معلوم ہو گئی۔ مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق انہوں نے کہاکہ اس مرحلے پر علاج ممکن نہیں، صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے، اور اُنہیں خدشہ ہے کہ طالبان افغانستان کو ماضی کی جانب دوبارہ دھکیل...
    عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیاافغان خارجی دہشت گرد سطورے خوگیانہ کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا جس میں اس نے بتایا کہ کہ وہ ننگر ہار کا رہنے والا ہے۔دہشت گرد سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ دہشت گرد سطورے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے، کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ننگرہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے بینائی سے محروم نوجوان ارل حسین نے ملاقات کی۔ ارل حسین نے 2024ء کے بیچ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے فارن سروس حاصل کی ہے۔ ارل حسین خصوصی افراد کے اسکول اور اس کے بعد سینٹ پیٹرکس اور کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طحہٰ فاروقی، NOWPDP کے امین ہاشوانی، مصطفیٰ غازی اور اقرا ناگی بھی شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 27 سالہ ارل حسین نے ثابت کیا کہ اگر عزم پختہ ہو تو کوئی محرومی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ وزیراعلیٰ...
    عالم دین  کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا افغان خارجی دہشت گرد سطورے خوگیانہ کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا جس میں اس نے بتایا کہ کہ وہ  ننگر ہار کا رہنے والا ہے۔ دہشت گرد سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ دہشت گرد سطورے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے، کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈلیوری کے کام میں ملازمت کی، عاصم نے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی، عاصم نے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملایا۔ سطورے نے ٹی ٹی پی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں افغان ننگر ہار کے رہائشی سطورے نے اپنی ٹی ٹی پی میں شمولیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخصوص شخصیات کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی سازش پر اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیمی پس منظر اور کارروائیوں میں شامل افراد کے نام بیان کیے ہیں۔ اعترافی بیان کے مطابق سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان، ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور بعد ازاں غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے کابل کے مدرسے عبداللہ بن زبیر میں درسِ تدریس کا بھی ذکر کیا اور ننگر ہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
    ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں جو پتلی تماشا لگایا گیا توہ دہلی سے کنٹرول ہورہا تھا، اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے، ماضی کے جن حکمرانوں نے طالبان کی حمایت کی ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار وزیر دفاع نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کابل کسی کا چمچمہ نہ...
    تحریک انصاف نے مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کرنے والے اراکین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ اظہر اور ارسلان خالد کے دستخط سے مرتضی وہاب کو  خط بھیجا گیا ہے۔  خط میں لکھا گیا ہے کہ مئیر کراچی کے حمایت یافتہ 32 پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 32  تحریک انصاف  کےمنحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاچکی ہے، 10 ارکان میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیز اللّہ، فرحان خان سے بھی پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی  کرتی ہے۔ خط کے مطابق منحرف 32 ارکان سے پاکستان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دورہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے تین سیشنز میں مجموعی طور پر 48 گھنٹے طویل گفت و شنید مکمل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق کم از کم تین مواقع پر معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے، مگر ہر بار افغان وفد نے آخری لمحے پر پسپائی اختیار کر لی۔ مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد اندرونی دھڑوں، قندھار، کابل اور حقانی گروپ کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، جس کی وجہ...
    پشاور کی احتساب عدالت  نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو  13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے،  ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا  کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔ عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
    استنبول میں ہونے والے اپک افغان مذاکرات کی ناکامی کا تعلق پاکستان کی سفارت کاری سے نہیں بلکہ افغان حکومت کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی جنگ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق آغاز ہی سے افغان وفد 3 مختلف دھڑوں قندھار، کابل اور خوست میں تقسیم نظر آیا، اور ہر دھڑا اپنے الگ رہنماؤں سے ہدایات لے رہا تھا۔ جب بات ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور تحریری ضمانتوں پر پہنچی تو قندھار گروپ نے خاموش رضامندی ظاہر کی، مگر کابل گروپ نے اچانک مطالبہ کیا کہ جب تک امریکا بطور ضامن شامل نہیں ہوتا، کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا...
    ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کی شب آنے والے شدید زلزلے سے پہلے سے متاثرہ کم از کم 3 عمارتیں منہدم ہو گئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترک انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ بلیق اسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر 5.99 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق سندرگی میں 3 غیرآباد عمارتیں اور ایک دو...
    پاکستان نے استنبول میں افغان وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنا حتمی موقف پیش کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی نامنظور ہے۔ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لیکن یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے  خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ،  شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔  جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف...
    بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
    اسلام آباد کی پرسکون سرکاری عمارتوں کے بیچ میں جمعرات کی دوپہر ایسا واقعہ پیش آیا، جس نے نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچا دی۔ مذکورہ افسر، عادل اکبر (ایس پی انڈسٹریل زون، اسلام آباد پولیس) جو کہ ایک سینیئر اور تعلیم یافتہ افسر سمجھے جاتے تھے، اپنے سرکاری اسلحے سے گولی لگنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب پولیس ذرائع کے مطابق عدیل اکبر اس وقت ڈیوٹی پر مامور تھے جب اچانک فائر کی آواز سنائی دی اور ساتھی افسران موقعِ وقوعہ پر پہنچے تو انہیں خون میں لت پت پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا،...
    مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے چند روز پہلے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔ علاقے کے لیویز انچارج غلام سرور نے بتایا کہ لاش چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے اور مقتول کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔نوشکی پولیس کے سربراہ ایس پی اللہ بخش کے مطابق مقتول ڈی ایس...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    —فائل فوٹو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی: ناگن چورنگی کے قریب 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درجمقدمے میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔آصف آفریدی نے نہ صرف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کی بلکہ 92 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اب تک انگلینڈ کے بولر چارلس میریٹ کے نام تھا۔ چارلس میریٹ نے 1933 میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم آصف آفریدی نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے...
    لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
    اسلام ٹائمز: کرم کے سرحدی علاقوں، تری منگل، بغدے، خرلاچی، شنہ درگہ (جھنڈو سر) اور شورکی بارڈر پر جھڑپیں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے دن حملے میں دو مقامات پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر رات کو حملہ ہوا۔ ایک تری کے علاقے میں، دوسرا مالی خیل کے علاقے میں واقع تھا۔ تری کے قریب چیک پوسٹ میں 7 فوجی جان بحق ہوئے، جبکہ جھنڈو سر مالی خیل چیک پوسٹ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مقامی رضاکاروں کی فوری امداد پر دونوں چیک پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ تحریر: ایس این حسینی وطن عزیز پاکستان کے مغربی بارڈر پر گذشتہ ایک ہفتے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جگہ جگہ جھڑپوں...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیش رفت درست سمت میں اٹھایا گیا ایک مثبت اور ابتدائی قدم ہے۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October...
    سعید احمد:سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔ پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر ساڑھے 4کی بجائے 7بجے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔  گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق پاکستان ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔  کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال-لاہور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے پاک افغان معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوحہ معاہدے کا خیرمقدم، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس نظام کی تشکیل پر زور میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی اور سرحدی استحکام کے لیے طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں خطے میں امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور فتنۂ الہند کا مکمل خاتمہ ہی امن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کے خلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔ محمد رضوان...
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے آج دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر خیالات کا اظہار کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گے جغرافیہ نہیں  بدلا جاسکتا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں ، افغان حکومت بھارت  سے خوشگوار...
    جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے بزرگ افراد میں دل کے امراض کا خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ارناب گھوش نے بتایا کہ نیویارک میں طوفان کے دوران اسپتالوں میں بجلی بند ہونے اور علاج رک جانے سے مریضوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی، جس کے اثرات برسوں تک رہے۔ نتائج کے مطابق، نیو جرسی کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں میں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کا خطرہ طوفان کے بعد 5 سال تک زیادہ رہا اور تقریباً ہر 20 میں سے 1 شخص متاثر ہوا۔ ڈاکٹر گھوش نے کہا...
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
    افغان کیمپوں میں مقیم 8990 خاندان اور 52125 افراد افغانستان روانہ کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مردان نے چیف سیکرٹری کو رپورٹ  بھی ارسال کردی ہے۔ افغان کمشنریٹ نے خالی کیمپ کے انتظامی امور کمشنر مردان کے حوالے  کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث افغان مہاجرین کے مردان میں 3 جب کہ صوابی میں 2 کیمپ خالی کر ائے گئے ہیں۔ مردان سے خالی کرائے گئے کیمپوں میں جلالہ کیمپ، کاگان کیمپ اور باغیچہ کیمپ شامل ہیں۔ افغان کیمپوں میں مقیم 8990 خاندان اور 52125 افراد افغانستان روانہ کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مردان نے چیف سیکرٹری...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پاکستان میں صرف وہی افغان شہری قیام کر سکیں گے جن کے پاس باقاعدہ ویزا ہوگا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی، سرحدی سیکیورٹی اور افغانستان کی جانب سے دراندازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء شریک ہوئے، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم شرکت کے باعث ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے جاری عمل پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان باشندوں...
    —فائل فوٹو پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو مزید 6 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو کوہستان کرپشن اسکینڈل میں حراست میں لیا گیا تھا، ملزم پہلے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا۔ 40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، 7 اہم ملزمان گرفتارگرفتار افراد میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دورانِ تفتیش پتہ چلا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے، ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا...
    حکومت پنجاب نے 40 کے قریب مذہبی جماعت کی مساجد عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیں۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق 40 مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام پنجگانہ نمازیں ادا کروائیں گے جبکہ متعدد مساجد میں آج محکمہ اوقاف کے امام نماز جمعہ بھی ادا کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جن مساجد میں مسائل کا سامنا ہو وہاں امام محکمہ اوقاف کے ساتھ پولیس بھی تعینات ہوگی۔ محکمہ اوقاف کو مساجد عارضی طور پر حوالے کی گئیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت  کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک  ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار انگیز مہم چلانے والے مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لئےگئے ہیں، جبکہ 280 سے زائد ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعدد مشتبہ اکاؤنٹس زیرنگرانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احتجاج کی آڑ میں انتشار اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 57 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر انتشار انگیز مہم چلا رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار انگیز مہم چلانے والے مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لئےگئے ہیں، جبکہ 280 سے زائد ٹویٹر، فیس بک اور...
    فاروق رحمانی نے طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ تمام ممالک حق خودارادیت کے اصول کے پابند ہیں اور سیاسی مصلحت کے لیے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان حکومت کو استعمال کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کابل کس طرح کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے سابقہ...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    راولپنڈی( خبرنگار خصوصی )  افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ 38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بزرگ شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 65 سالہ شمعون مسیح کے نام سے کی گئی۔تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا، بن قاسم کے علاقے گھگھر پھاٹک روڈ نمبر 4 کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام...
    پشاور: احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار ممتاز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹھیکیدار ممتاز کو حراست میں لیا گیا ہے، جو اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے، ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق اسکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا، ملزم روپوش تھا اور اب گرفتاری عمل میں لائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی بہادری و عزم کو سراہا ہے۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوں نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت ، اعظم گل، عادل حسین، شیر خان ، گل عامر ، تالش فراز، ارشد حسین، طفیل...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز...
    سٹی42:  سیرین ایئر کی بندش اور ایئر سیال کی اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی نے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ طیاروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی سمیت دیگر روٹس پر ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، لاہور سے کراچی کا ایک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ پی آئی اے کا ارجنٹ ٹکٹ 60 ہزار 760 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ فلائی جناح کا کرایہ 52 ہزار اور ایئر بلیو کا کرایہ 36 ہزار روپے سے بھی اوپر جا چکا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا تاہم 8 سے 18 اکتوبر کے درمیان کرایے نسبتاً کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور کے قریب سلطان کوٹ گاؤں کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرین متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔webپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، اور متاثرہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق متاثرہ ریلوے...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں،  انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہورہے ہیں، جج صاحب بھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی، وزارت مذہبی امور نے عازمین کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرنیوالے حج پرنہیں جا سکیں گے تاہم سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط 3 تا 10نومبرتک وصول کی جائیں گی۔ ذرائع نے کہا کہ دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے اور حج درخواست گزار یہ رقم ملک...
    پشاور: گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، سی ٹی ڈی آفیسرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کارخانے میں کپڑے سے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔ وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکاونٹ میں واپس بھیج دے گی۔حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول  کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔ دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔ منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی فلوٹیلا پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، جن کا آغاز 4 اکتوبر کو لاہور سے ہوگا، 5 اکتوبر کو کراچی میں مظاہرہ ہوگا اور 7 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ نیا نوآبادیاتی ایجنڈا ہے جس میں فلسطینی عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، اسرائیلی جارحیت نے...
    ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
    ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغراد: سربین پولیس نے فرانس اور جرمنی میں مساجد میں خنزیر کا سر پھینکنے والے اور یہودی مذہبی مقامات کی توہین میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے یورپ میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیزی اور امتیازی رویے کو ہوا دینے کے لیے منظم کارروائیاں کیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ ایک مشتبہ فرد کے زیر اثر تھا جو اس وقت مفرور ہے اور شبہ ہے کہ وہ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرتا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ پیرس اور اس کے گردونواح میں مساجد کے باہر خنزیر کے سر پھینکے گئے، جس پر مسلم کمیونٹی میں سخت غصہ...
    راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔  عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-5 اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ایک نام بتا دیں جو ان کے پاس ڈیل کی آفر لے کرگیا ہو۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کیا آپ کسی ایک شخص کا نام لے سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا ہو کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں، صرف ایک نام بتادیں، لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے تنگ ہیں۔ خبر ایجنسی
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی. واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی. زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا...
    موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آبادڈ (سب نیوز)پاکستان کی شہری آبادی میں موجودہ آمدن میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا جس 51 فیصد نے کہا کہ موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے۔ شہری آبادی میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔ گزشتہ سروے میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔ حالیہ سروے میں مشکل سے گزارا ہونے کا کہنے والوں کی شرح 75فیصد سے کم ہوکر 49 فیصد ہوگئی۔سروے میں موجودہ بجٹ میں گزارا ہونے کا کہنے والے مرداور خواتین کی...