پاکستانی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔
خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللّٰہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔
دہشت گرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردوں کو اسمگل کرتا تھا۔
یہ اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :