مریم نواز کے اقدامات انقلابی، اتنے منصوبے ملکی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی ہے۔ صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، ان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں۔ پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔ فتنہ فساد گروپ نے بچوں کی برین واشنگ کی، فتنہ پارٹی نے کسان کارڈ کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا ہے، مریم نواز صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں کرتیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں۔ اتنے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کیلئے زراعت دوست پالیسیوں کا اجراء کیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔ پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کے بعد طلباء وطالبات کو ایک لاکھ سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپس بھی دیں گی۔ عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپی کے کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔پنجاب حکومت نے تھیٹرز میں فحاشی، بے حیائی اور بیہودگی پھلانے والی اداکاروں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز کے لائسنس کینسل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری تھیڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہم۔ وزیر اطلاعات نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیڑز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی بھی ہدایت۔ انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیڑز کو کھولنے کا بھی حکم دیا۔ عظمیٰ بخاری کی تھیڑ مالکان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جہاں فیملیز دیکھنے آئیں۔ جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کر سکتے۔ تھیڑز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت ان کو مکمل سپورٹ کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات مریم نواز نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔