بلوچستان بلدیاتی انتخابات‘آزاد امیدوار23 سیٹیںلیکرسرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے7 پیپلز پارٹی5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے2،2 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی1، 1 نشست حاصل کی۔ واضح رہے صوبے کے25 اضلاع کے50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر50 جنرل وارڈ کے لیے167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آلائشیں اٹھانے کیلئے 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں: میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہر میں صفائی کی صورتِ حال قابو میں ہے، جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتٍ حال ناقابلِ قبول تھی۔
میئر مرتضیٰ وہاب ان خیالات کا اظہار فریئر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چینی کمپنی اور ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کیا، طارق روڈ پر کچھ مسائل تھے وہ حل کیے اور کام چل رہا ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے آلائشوں کو اٹھانے کا نظام سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بنایا ہے، 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو کلکشن پوائنٹس سے لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جاتا ہے۔