اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری، جنین،تلکرم میں تباہی 21 فلسطینی شہید 60 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسرائیلی بربریت جاری، جنین اور تلکرم میں شدید فضائی اور زمینی حملے کیے جن میں 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور 60 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی تباہ حال علاقوں میں واپسی جاری ہے، 5لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ شدہ شمالی غزہ میں لوٹ آئے، غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و بربریت جاری رہی۔
24گھنٹے میں غزہ کے ہسپتالوں میں63لاشیں لائی گئیں،59 لاشیں تباہ عمارتوں، میدانوں اور سڑکوں سے اٹھائی گئی تھیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار417 تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سے ملاقات ہوئی، اسٹیووٹ کوف اور نیتن یاہو نے مستقبل کے لائحہ عمل پرغورکیا، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نے غزہ کا دورہ بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :