یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، باشعور عوام نے مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے، 15 سال سے کے پی میں حاکم جماعت کو پنجاب کے باشعور لوگوں نے آج پھر مسترد کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف سیاسی ٹولہ یوم سیاہ منا رہا ہے، ان کے پاس سوائے رونے دھونے کے اور کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی تھیں، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بننے سے عوام کو ریلیف ملا، پنجاب کے بچوں کو اسکالر شپس دی گئیں، بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، خدمت کارڈ جیسی سہولت ملی، پنجاب کی اقلیتوں کے لیے منارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے، دوسری طرف ایسی جماعت بھی ہے، جس کے مقدر میں صرف رونا ہے، یہ خود بھی روتے ہیں اور عوام کو بھی رونے پر مجبور کرتے ہیں، ان کی ایک صوبے میں حکومت ہے، وہاں کے عوام کو کیا ملا؟ کے پی کے عوام کے ریلیف کے لیے ایک بھی منصوبہ نہیں دیا گیا، کے پی کے عوام کو کرپشن اور مہنگائی ملی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل قذافی اسٹیڈیم میں شاندار تقریب ہوئی، ہمارے بچوں کو ایسے ایونٹس کی ضرورت ہے نہ کہ پٹرول بموں کی، قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لیے سکیورٹی کے انتظامات وزیراعلیٰ خود دیکھ رہی ہیں، ماضی میں اسٹیڈیمز کو بھی اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کے مطابق پورے ملک میں الیکشن غلط اور خیبرپختونخوا میں درست ہوئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں اتنا کام کیا، جتنا کوئی حکومت 5 سال میں بھی نہیں کرسکی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اور تنظیمیں پاکستان کی معیشت کے بہتر ہونے کا بتا رہے ہیں، گورنر پنجاب ہمیشہ ناراض ہی رہتے ہیں، گورنر پنجاب سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں، تو وہ کیوں کسی کی کال پر باہر نکلیں گے؟، جب ہمیں حکومت ملی تو مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی، آج 4 فیصد پر ہے، ہم 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے دعوے نہیں کرتے، مریم نواز وہی وعدہ کرتی ہیں، جس پر عمل درآمد ہوسکتا ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے عوام عوام کو کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے مخالف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہیں لیکن اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرپور کی گھن گرج بتا رہی ہے شیر آ نہیں رہا شیر آچکا ہے، مظفر آباد میں ہزاروں افراد نے بارش میں کھڑے ہو کر نواز شریف کی تقریر سنی جبکہ آج میرپور میں گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں میرپور باہر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کی دوڑیں بتا رہی ہیں، ان کی جو کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ بتا رہی ہیں، وہ خود بول رہی ہیں کہ مسلم لیگ(ن) نے آزاد کشمیر کی بازی آزاد کشمیر کے عوام کی مدد سے جیت لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد جلسےمیں کہا میں کشمیر کی بیٹی ہوں تو لوگوں کو اس کی اتنی تکلیف ہوئی، جو نسلاً، خون اور خاندان اور دل سے کشمیری، سوچ سے کشمیری، دماغ اور روح سے کشمیری ہو تو اس کو کشمیری نہ کہوں تو کیا کہوں، میں آج میرپور یا کشمیر نہیں اپنے باپ دادا کے گھر آئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مریم کی والدین، دادا دادی اور نانا نانی بھی کشمیری ہیں اور محاورتاً نہیں خون سے کشمیری ہیں، آپ کے جذبے میں نظر آرہا ہے کہ اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج جب میرپور آئی تو ایسا لگا سب خوب صورت، بہترین اور مہنگے گھر یہاں بنے ہیں لیکن میں نے دیکھا ان گھروں تک پہنچنے کے لیے سڑک ٹوٹی ہوئی ہے یا ہے ہی نہیں، جس شہر نے ملک کو روشن کیا اب اس شہر کے چراغ جلنے کی باری نہیں ہے، آپ نے ملک کو روشن کیا اب وقت آگیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور روشنی کے چراغ جلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو جنت نظر کہتے ہیں اور یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، وسائل ہیں، سیاحت کا محکمہ اٹھائیں تو آزاد کشمیر کا ہر گھر امیر ہوسکتا ہے، ہر سڑک تعمیر ہوسکتی ہے، ہر شہری کو علاج، ہر بچے کو اسکول، ہر آبادی کو علاج اور ہر بستی کو گرین بس چل سکتی ہے اگر کمی ہے تو نواز شریف کی جیسی حکومت کی کمی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا کہا تو دنیا جانتی ہے نواز شریف ان شااللہ ایئرپورٹ بنا کر دم لے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وسائل کی کمی نہیں ہے، کشمیر میں جذبے کی کمی نہیں ہے، اگر کمی ہے تو بہتر انفرا اسٹرکچر، بہترین اسپتالوں، میٹرو بس، گرین بس اورنج لائن کی کمی ہے، اپنی چھت اپنا گھر کی کمی ہے، نواز شریف اسکولوں، اچھے اسپتالوں کی کمی ہے، پورے آزاد کشمیر کو سیف سٹی بنانے، کسان کارڈ، ہمت کارڈ اور ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا کشمیر کی کمی ہے اور سب سے بڑھ کر اس نیت کی کمی ہے جو باتیں نہیں کام کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو 10،10 اور 15 سال سے بیٹھے ہیں لیکن اگر ڈھائی سال میں پنجاب میں اتنے کام ہوسکتے ہیں تو 5 سال میں کشمیر پنجاب سے آگے نکل سکتا ہے، کوئی اور جماعت بتا دے ایک منصوبہ تو چھوڑیں کسی نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی لگائی ہو اور جب کرسی لینی ہو اور حکومت بنانی ہوتی ہے تو اپنا نام لیتے ہیں لیکن جب کام کرنا ہو تو کہتے ہیں وفاقی حکومت کام کرے، اگر کام وفاقی حکومت کو کرنا ہے تو پھر آپ کو ووٹ کیوں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ جس سڑک سے چل کر وہ آزاد کشمیر آتے ہیں وہ سڑک بھی نواز شریف نے بنائی ہے، آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ(ن) کا یہی وعدہ ہے جو سہولیات ہم پنجاب کو دے رہے ہیں وہ الیکشن جیت کر ایک دن ضائع کیے بغیر وہ سہولیات ہم آزاد کشمیر کو دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی انتخابات ہوئے نہیں لیکن میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لے کر آئی ہوں، پنجاب میں دو سال کے اندر دو لاکھ افراد کو اپنی چھت اپنا گھر مل چکا ہے، جن کے پاس زمین نہیں ہے ان ہزاروں افراد کو 5 مرلہ زمین ایک پیسے کے بغیر دی گئی ہے اور وہ مالک بن گئے ہیں، پنجاب میں سرکار کی دو لاکھ ایکڑ زمین غریبوں کو دی تاکہ وہ اپنی روزگار کا سلسلہ شروع کرسکیں۔