شمالی وزیرستان، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد اغواء کے بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔
مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔
پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔