سپریم کورٹ کے سابق جج شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی قانونی مہارت اور دیانت داری کو عدلیہ اور وکلا برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا حصہ بھی رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔
شیخ عظمت سعید کی وفات پر عدلیہ، وکلا برادری اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :