پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے نمایاں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو 16 فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔
خیال رہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں 83.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.