باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل زوولبا آمد، گارڈ آف آنر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

باکو: وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ا ذربائیجان کے گارڈ ا ف ا نر

پڑھیں:

وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے، عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوست ممالک کے سربراہوں سے رابطے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے، عطا تارڑ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی، عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد