پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 21 فروری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔