Express News:
2026-07-24@15:41:40 GMT

کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

کویت کے خیرسگالی کے اظہار کے طورپر 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی قید سے رہائی پانے والے 6 قیدیوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان  امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی شہری گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔

رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کو امریکا کے اعلی عہدیدار کے دورہ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے امریکی شہری نیویارک پہنچ گئے۔ کویت اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا

جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔

رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو