Express News:
2025-06-09@13:33:57 GMT

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔ 

جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔

ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا،  لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی، ٹرافی شہرقائد  کے بعد لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی کا یہ دورہ  پاکستان کی بھرپور ثقافت، اس کی متنوع کمیونٹیز اور سب سے اہم  کرکٹ کے لیے اس کے گہرے جذبے کا جشن ہے، اس  ملک گیردورے کا مقصد پورے پاکستان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فزیکل رسائی کو بڑھانے کی ہماری خواہش کو پورا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیا جائے گا اور اس میں پاکستان کے دلکش مناظر کو بھی دکھایا جائے گا جس کے ٹرافی مزید تاریخی اور مشہور مقامات پر بھی جائے گی۔

یہ ٹرافی ٹور شائقین کو ان کی محبت لوٹانے کا ہمارا طریقہ ہے جو پچھلی دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دل اور روح رہے ہیں۔ ان کی غیر متزلزل حمایت ہمارے کھلاڑیوں کے جذبے میں اضافہ کردیتی ہے اور اس لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک بناتی ہے،پہلے مرحلہ میں ٹرافی کی 16 اور 17مارچ کو  لاہور میں نمائش ہوگی،ٹرافی  کو 18 مارچ کو ملتان، 19 مارچ  بہاولپور، 20 مارچ  فیصل آباد اور 22 مارچ پشاور  کے بعد23 مارچ اسلام آباد میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا،

واضح رہے کہ  11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی گزشتہ روز منفرد انداز میں سمندر میں رونمائی کی گئی تھی، پاک بحیرہ کے تعاون سے  بحیرہ عرب کے  گہرے پانی میں ٹرافی کی رونمائی  کے بعد اسے پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کیا گیا تھا۔

قبل ازیں غیرملکی غوطہ  خور نے کھلے سمندر کی گہرائی میں غوطہ زنی کرکے  جیسے خزانہ برآمد کیا،اس یادگار موقعہ پر سابق ٹیسٹ کپتان معین خان اور سرفراز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے چاندی  سے تیار شدہ دس کلو وزنی ٹرافی  میں  22 ہزار سے زائد زرقون کے قیمتی پتھراستعمال کیے گئے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں  منعقد ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ٹرافی کی ٹرافی ٹرافی کی جائے گا اور اس

پڑھیں:

فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل

فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل کردیے گئے۔

فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین مویشی فروخت کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور تحقیقات شروع کردیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی پارلیمانی وفد نے برطانیہ میں سفارتی مشن کا آغاز کردیا
  • بھارت کی ایٹمی تنصیبات اور مواد غیر محفوظ ہیں، ان کی سیکیورٹی لیا جائے، پاکستان کا مطالبہ
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے کی اطلاع کے باوجود واہگہ بارڈر میں علامتی استقبال ہوگا
  • بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے کی اطلار پر واہگہ بارڈر میں علامتی استقبال ہوگا
  • تھرپارکر میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی عید کیسے منائی؟
  • دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی
  • فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
  • اسلام آباد میں جانوروں کے سری، پائے جلانے پر 7 دن کیلئے پابندی