جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومتی اوراپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا، سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں، اس موقع پر حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صہیونی افواج کی غزہ کی عوام پر سفاکیت کے تناظر میں جماعت اسلامی نے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کر دیا ہے، پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی موبلائزیشن کا آغاز کررہی ہے، 18 اپریل کو ملتان میں غزہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان خواجہ عاصم ریاض، نائب امیر جماعت اسلامی ملتان حافظ محمد اسلم، نائب امیر جماعت اسلامی ملتان اطہر عزیز اور راو  اعجاز الحق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ پاکستانی قوم ڈالروں کے عوض بکنے والی نہیں اور پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے مظلوموں کے لیے نہ کھڑے ہوئے تو روز محشر حضور پاک(ص) کو کیا منہ دکھائیں گے، پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا، سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں، اس موقع پر حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے، ہمیں حکمرانوں کے معیشت کمزور کے بہانوں کی ضرورت نہیں معیشت انہوں نے ہی کمزور کی ہے جو برسہا برس سے عوام پر مسلط ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکمران بے حمیتی چھوڑیں جو عرب ممالک اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ غزہ کے ملیا میٹ ہونے کے بعد ان کی باری نہیں آئے گی وہ بہت بڑی بھول میں مبتلا ہیں، یہ جان لیں اگر یہ خاموش رہے غزہ کے بعد ان کی بھی باری آئے گی، اسلامی ممالک کے پاس فوجیں، ہتھیار، وسائل موجود ہیں، اس سب کے باوجود یہ تماشا دیکھ رہے ہیں دنیا میں ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کا شیطانی اتحاد وجود میں آچکا ہے، ہر جگہ پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مغرب کا انسانی حقوق کا پردہ بھی چاک ہوگیا ہے، امریکہ کی سرپرستی اور یورپی یونین اور برطانیہ کی حمایت سے عالمی سامراج اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے، پوری دنیا کا باضمیر طبقہ صہیونی مظالم پر سراپا احتجاج ہے، امت بے چین ہے، حکمران طبقہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قوم صرف اور صرف اسلام پر متحد ہوسکتی ہے اور اسی سے ہی قومی یگانگت پیدا ہوگی، جماعت اسلامی پہلے بھی مسئلہ فلسطین پر پوری یکسوئی سے کردا ادا کر رہی ہے، حالیہ انتہائی تشویشناک صورتحال میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ازسرنو عوام کو موبلائز کیا جائے تاکہ پوری دنیا اور خصوصی طور پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگایا جائے اور عالمی سطح پر پیغام دیا جائے کہ پوری پاکستانی قوم اہل غزہ کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جنوبی پنجاب جماعت اسلامی ملتان امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

ظلم و ناانصافی کیخلاف جدوجہد تیز کرینگے ٗ بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کیے جائیں ٗمنعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمے داری ہے ۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبے میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان وطلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری ، جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید ،سیکرٹری ضلع عبد الحنان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ وکارکنان کو ستائشی ویادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔منعم ظفر خان نے بنگلا دیش کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصائب اور مشکلات اہل حق کو کمزور نہیں کرتیں،ان کے ذریعے وہ کندن بن کر نکلتے ہیں، پوری دنیانے اہل غزہ کی عزیمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، غزہ میں ناقابل یقین داستانیں رقم ہوئی ہیں اوریہی مومن کا شعارہے،ہم اقامت دین کی جدوجہد کے داعی ہیں اوراللہ کی رضا اصل مقصود ہے۔ کارکنان نے عید الاضحی پر ضرورت مندوں کے لیے اپنی عید قربان کی اور بڑی تعداد میں کھالیں جمع ہوئیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ مدثر انصاری نے کہا کہ ملک میں قرآن کی بالادستی نہیں، اللہ کے احکامات سے اعلانیہ روگردانی کی جارہی ہے، سودی نظام چل رہا ہے ،ہر ادارہ ظلم کرنے پرتلا ہوا ہے، کے الیکٹرک ہو، واٹر بورڈ یا کوئی دوسرا حکومتی ادارہ ہو سب کی روش ظالمانہ ہے، جماعت اسلامی اس ظلم کو برداشت نہیں کرسکتی، ہم اللہ سے بغاوت پرمبنی نظام کو قبول نہیں کریں گے، کلمہ پڑھنے والا کبھی ظلم برداشت نہیں کرسکتا،ہماری جدو جہد کا مقصد اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا ہے، مدثر انصاری نے کھالوں میں اضافے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے کارکنان کی محنت وجدوجہد کا ثمر قرار دیا ۔مولانا عبد الوحید نے کہا کہ انسانوں کی مدد اللہ کی رضا کا ذریعہ ہونی چاہیے، اخلاص کے ساتھ جدو جہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اہل کراچی نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان و طلبہ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات کرے: حافظ نعیم 
  • لاہور، جماعت اسلامی کی نومنتخب مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس
  • اسرائیل بدمست ہاتھی بن کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حافظ نعیم
  • اسرائیل کے ایران پر حملے کھلی دہشت گردی ہے‘حافظ نعیم الرحمن
  • سندھ کے بجٹ میں بھی کراچی نظرانداز،جماعت اسلامی کا بھر پور احتجاج کا فیصلہ
  • کراچی کو بجٹ میں نظرانداز کیے جانے پر جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ظلم و ناانصافی کیخلاف جدوجہد تیز کرینگے ٗ بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کیے جائیں ٗمنعم ظفر خان
  • حکومت تعلیم‘صحت‘ امن نہیں دے رہی‘ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے‘حافظ نعیم الرحمن
  • ایران کیخلاف صیہونی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان