کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ موسم ناصرف گرم بلکہ مرطوب بھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا
کراچی:شہر قائد میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، دیہی سندھ کے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر سائیکلونک سرکولیشن کے زیراثر شہر میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہر کے وقت کم رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر کے سرکاری ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن (اولڈ ائیرپورٹ) پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب انتہائی اضافے سے70فیصد تک تجاوزکرنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے دیگر ویدر اسٹیشن پرسب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر ویدر اسٹیشن پر 40 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل پر39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، دیہی سندھ کےمختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں معمول سے 6.2 ڈگری اضافے سے 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ایک مغربی سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اور مرطوب ہوائیں سندھ کے مشرقی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36تا38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت نمی کاتناسب 80جبکہ شام کے وقت 65فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے آج گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم/ شدید گرم اور خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔