فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی : بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام کے مقام پر مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کا ملبہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا گیا۔ مودی سرکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنرل کمار کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی 2025 کو بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جو مودی حکومت کی پالیسیوں سے کھلا اختلاف تھا۔ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے اس انکار کو اپنی پالیسیوں کے خلاف بغاوت تصور کرتے ہوئے فوری طور پر کمان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا اور سیکیورٹی حلقوں میں یہ خبر ایک بڑے جھٹکے کے طور پر لی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی 7 لاکھ سے زائد فورسز، نیم فوجی دستے، پولیس اور انٹیلیجنس ادارے اس واقعے کے دوران کوئی واضح کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انٹیلیجنس فیلیر اور سیکیورٹی پلاننگ کی خامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت نے تمام تر ذمہ داری فوجی قیادت پر ڈال دی۔
سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے اور اب اس ناکامی کو چھپانے کے لیے اعلیٰ سطحی عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا پریشن کی ناکامی بھارتی فوج
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن !697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس، 1089 بھارتی شہری بھارت روانہ
عرفان ملک :بھارتی جارحیت، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارتی شہریوں کو واپس بھجوائے جانے اورپاکستانیوں کی واپسی کی رپورٹ جاری کردی۔
پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 1089 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کراس کرکے بھارت روانہ کئے گئے،بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ ہے
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 29اپریل, 2025
حکومت کی جانب سےبھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی تھی،بھارت واپس بھجوائے جانے والوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔