پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔
یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ
ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کا فالس فلیگ آپریشن بھارتی جنگی جنون پاک فوج کی جنگی تیاریاں پاک فوج کی مشقیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کا فالس فلیگ ا پریشن بھارتی جنگی جنون پاک فوج کی جنگی تیاریاں پاک فوج کی مشقیں پاک فوج کی
پڑھیں:
اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اب ایران کو اسرائیل کے لیے ’مرکزی جنگی محاذ‘ تصور کیا جا رہا ہے، جب کہ غزہ کی پوزیشن ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
یہ انکشاف اسرائیل کے ایک اخبار کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے اندر دو اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے پہلی بار ایران کی حساس نیوکلیئر تنصیبات، فورڈو اور نوٹنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ان تنصیبات کو اس قدر نقصان نہیں پہنچا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
آئی ڈی ایف کا مزید کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کو تہران تک رسائی حاصل ہو گئی ہے اور وہ اب ایرانی فضائی حدود میں نسبتاً آزادی سے کارروائیاں کر سکتی ہے۔
ادھر غزہ میں جاری فوجی سرگرمیاں اب پس منظر میں چلی گئی ہیں، اور اسرائیلی فوج کی توجہ کا مرکز ایران بن چکا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی خطے میں ایک بڑے اسٹریٹجک موڑ کی عکاسی کرتی ہے، جو مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ڈی ایف اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی ڈیفنس فورس اسرائیلی فوج ایران مرکزی جنگی محاذ غزہ وی نیوز