حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔
کاہنہ کی رہائشی فاطمہ طارق کی شادی علی اعظم سے ہوئی، مقدمہ مدعیہ نے کہا کہ میرا داماد علی اعظم بیٹی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔ میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔
کاہنہ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ پولیس نے ملزم علی اعظم اور اسکے بیٹے ریان علی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم علی اعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی اعظم
پڑھیں:
راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ٹریفک پولیس کی شکایت پر تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا، جو کہ وکلا کی جانب سے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے واقعے پر قائم کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلا نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔
متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق وکلا نے ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔