Express News:
2025-06-18@14:19:57 GMT

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان کے مطابق  اپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا ہدف  خارجی فرید اللہ بھی شامل تھا۔

اس میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں بھی ایک اور خفیہ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیسری کارروائی مہمند ضلع میں کی گئی،  سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ مارا اور 2 خوارج کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک  ہائی لیول خارجی لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 مارے گئے اور گرفتار خوارج مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے۔ 

پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے دوران خوارج کو پاک فوج

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 15 اور 16 جون 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ہندوستانی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے مقام کو گھیر لیا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج بشمول خارجی حارث اور خارجی بصیر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خارجی کو ہلاک کردیا گیا، بھارتی سرپرستی میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کا آپریشن،5 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 5 خوارج جہنم واصل
  • خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران بھارت نواز خوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک