بھارتی کرکٹرز اپنی عسکری ناکامی پر جشن منانے لگے، کس نے کیا لکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان پر رات گئے بزدلانہ حملے کو بھارتی کرکٹرز اپنی جیت قرار دینے لگے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے، جس کے نیتجے میں عام شہریوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے۔
اسکے جواب میں پاکستان نے بھارت کی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ رافیل طیاروں تباہ کیا تاہم آبادی پر بھارتی حملے کے باوجود پاکستانی فضائیہ نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے 'آپریشن سندور' کا نام دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے؟
دوسری جانب بھارتی کرکٹرز نے جنگ کو ہوا دینے کیلئے نامناسب تبصرے کیے اور اپنی ناکامی اور بےگناہ افراد کی شہادت پر جشن منایا۔
بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 'اتحاد میں بے خوفی، طاقت میں بے پایاں حدیں، دنیا میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہم ایک ٹیم ہیں، جے ہند'۔
مزید پڑھیں: گمبھیر کا نیوٹرل مقامات پر ہونے والے "پاک بھارت میچز" بھی بند کرنے کا مطالبہ
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے لکھا 'بھارت نے دہشت گردی کے خلاف مؤقف واضح کردیا، بھارت ماتا کی جے!۔
سابق کپتان اور لیگ اسپنر انیل کمبلے نے جے ہند لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ اظہر الدین بھی ہندو انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے
پاکستان مخالف سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے طنزیہ لکھا کہ اگر کوئی آپ پر پتھر پھینکے تو آپ پھول پھینکو مگر گملے کیساتھ، آپریشن سندور! کتنا موزوں نام ہے'۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ گوتم گمبھیر نے جے ہند کا نعرہ لگایا اور 'آپریشن سندور' کا پوسٹر شیئر کیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے
دوسری جانب پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اس حوالے سے کوئی پیغام شیئر نہیں کیا، بھارت اپنی فوجی جنگی ناکامی پر خود جشن منارہا ہے جس پر دنیا بھر میں اُسے جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مزید پڑھیں
پڑھیں:
بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی افواج بھارتی کارروائی کا جواب دے رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزید یہ کہ اس خبر کی فی الحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھی رد عمل کے طور پر میزائل بھارتی سرزمین سے داغے گئے تھے اور کوئی بھی بھارتی طیارہ پاکستان فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔
(جاری ہے)
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اسے ایک 'بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
بھارت نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ ان کی جانب سے پاکستان میں ان نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جو بھارت کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہے تھے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی انتہائی محتاط انداز میں کی گئی ہے اور اس دوران پاکستانی فوج کے کسی بھی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
مزید کہا گیا کہ بھارت کا یہ عزم ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ مہینے اس وقت بڑھی، جب دہشت گردوں نے بھارتی زیر انتظام کشمیر کے تفریحی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کیا۔ بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد نے اس بھارتی الزام کو مسترد کر دیا تھا۔