پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مسلسل حملوں کے جواب میں ہفتے کی صبح آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ (سیسا پلائی دیوار) کا آغاز کیا، اور بھارت میں موجود مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے جدید ہتھیاروں جن میں فتح ون مزائل بھی شامل ہے کے ذریعے بھارت کی متعدد ایئر بیسز اڑا دیں۔

پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے بھی اس آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بری فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج کو دھول چٹائی۔ اس دوران پاکستان کے عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور دشمن کے پراپیگنڈا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کھل کر پاک فوج کی حوصلہ افزائی کی، نعرے لگائے اور خوب داد دی۔ ایک صارف عمیر امیر نے لکھا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ (تمہیں خدا کی طرف سے مدد اور عنقریب فتح نصیب ہوگی۔

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ#بُنْيَانُ_مَرࣿصُوصُ pic.

twitter.com/5g6gx9wGbo

— Umair Amir Qadri (@UmairAmirQadri) May 10, 2025

 

 

ایک صارف آمنہ حسن شیخ لکھتی ہیں کہ انہوں نے خود کو آج سے زیادہ یونیفارم کے لیے کبھی جذباتی محسوس نہیں کیا۔ ہم سب اپنے گھروں میں سکون سے سو رہے ہیں، کھانا کھا رہے ہیں، ٹی وی پر سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں۔ جبکہ حقیقی ہیرو! ہمارے سپاہی، ہمارے ساتھی ہماری حفاظت اور سلامتی کے لیے لڑتے ہیں!

 

 

I have never felt more emotional for the uniform than now. We all have been sleeping peacefully in our homes, having food, watching everything on TV and commenting on social media; while the real heroes! Our soldiers, our comrades fight for our safety and security! ???????? #PakArmy pic.twitter.com/dFPMcCJhtX

— Amina Hassan Sheikh (@Amina_HSheikh) May 8, 2025

ایک اور صارف ذاکر صفی لکھتے ہیں کہ زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے۔

زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے
بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ
ان شاءاللہ#Pakistan#PakistanIndianWar#بُنْيَانُ_مَرࣿصُوصُ pic.twitter.com/1xweTJq0Xa

— Zakir Safi (@zakirsafi_mso) May 10, 2025

صحر انور نامی ایک صارف نے بھارتی نیوز چینل کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیں اور فخر کریں، پاک افواج کی صلاحیتوں پر۔

سنیں اور فخر کیجئے پاکستانی افواج اور ان کی صلاحیتوں پر۔ pic.twitter.com/rClJlGF6iu

— صحرانورد (@Aadiiroy2) May 10, 2025

عثمان مہر نامی صارف لکھتے ہیں کہ میرا ہر فوجی جوان جیسے ہو کھڑی چٹان

#بُنْيَانُ_مَرࣿصُوصُ
myra har foji jawan
jysy ho khari chtaan ???????? pic.twitter.com/28781r9ine

— Usman Mehar (@usman34567) May 10, 2025

ایک صارف محمد شہزاد خان نے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ائیر فورس ہمیشہ زندہ باد

پاکستان ائیر فورس ہمیشہ زندہ باد ????

ویڈیو لگانا میرا کام ریٹویٹ کرکے وائرل کرنا آپ کا کام ہے pic.twitter.com/r9XymYVChP

— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) May 10, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایک صارف رہے ہیں

پڑھیں:

ایرانی میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں، صیہونی افسر

صیہونی افسر کے مطابق میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں اسلام ٹائمز۔ ایک صیہونی افسر جس نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم، قتل عام اور تباہی میں حصہ لینے کے بعد واپس آکر کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر مجھے ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک صیہونی افسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی افسر جس نے غزہ پٹی کے خلاف نسل کشی اور قتل عام کی جنگ میں حصہ لیا، نے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں، صیہونی افسر کے مطابق کچھ مقامات جہاں ایران کے میزائل گرے، وہ جنگ کے میدان جیسے لگ رہے تھے۔ صہیونی ریاست کے سیکورٹی تجزیہ کار یوسی میلمان نے کہا: "جب جنگ شروع ہوئی، تو اسرائیلی فوج کو توقع تھی کہ یہ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ لیکن اب نویں دن میں، فوج میں موجود خوش فہمیاں ختم ہو چکی ہیں، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اب کوئی ٹائم لائن طے کرنا ناممکن ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چھ دن پہلے، میں نے ایک کٹھن جنگ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ ہنگامی رپورٹس کے مطابق، اب تک 24 افراد ہلاک، 1150 زخمی، 9000 بے گھر ہو چکے ہیں، اور سینکڑوں رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • ابوظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر محمد فرحان کے زیرِ اہتمام آموں کا شاندار میلہ
  • ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار
  • ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟
  • رافیل بمقابلہ جے 10 سی عالمی دفاعی صنعت میں تبدیلی کا اشارہ بن گیا
  • پوری ملت اسلامیہ ایران کیساتھ کھڑی ہے، حافظ  طاہر اشرفی
  • ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
  • ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کے ساتھ آغاز
  • ایرانی میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں، صیہونی افسر
  • نئے ہجری سال کی خوشی میں 29 جون کو چھٹی کا اعلان